Tag: Ramiz Raja

  • پی سی بی کے نئے سی ای او کی تقرری، فیصل حسنین کون ہیں؟ جانیے

    پی سی بی کے نئے سی ای او کی تقرری، فیصل حسنین کون ہیں؟ جانیے

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نئے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کردیا گیا، فیصل حسنین جنوری2022سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل حسنین نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اس کے علاوہ ان کا اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس کے شعبوں میں 35سال کا تجربہ بھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے سی ای او پی سی بی فیصل حسنین اس سے قبل آئی سی سی چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ان کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی خوش آمدید کہتا ہوں۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث نئے سی ای او فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

    فیصل حسنین نے اپنی تقرری سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

  • ’بلینک چیک‘ ملے گا یا نہیں؟ رمیز راجہ کا اہم بیان

    ’بلینک چیک‘ ملے گا یا نہیں؟ رمیز راجہ کا اہم بیان

    لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت شکست سے دوچار ہو چکا، کپ بھی اختتام کو پہنچ چکا، تاہم وعدے کے مطابق تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سرمایہ کار کی جانب سے بلینک چیک (دستخط شدہ خالی چیک) نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ’بلینک چیک‘ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا، انھوں نے آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ بلینک چیک سے متعلق انویسٹر کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    رمیز راجہ نے بتایا کہ جس انویسٹر نے خالی چیک دینا ہے، دراصل ان کے ساتھ دیگر معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے، جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ سرمایہ کار کی جانب سے پاکستان کرکٹ کی زیادہ بہتر خدمت کس طرح ہو سکتی ہے۔

    پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بتایا تھا کہ انھیں ایک سرمایہ کار نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو بلینک چیک دیا جائے گا۔

    پاک بھارت میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

  • بھارتی سورما کیسے زیر ہوں گے، رمیز راجہ نے شاہینوں کو گُر بتا دیے

    بھارتی سورما کیسے زیر ہوں گے، رمیز راجہ نے شاہینوں کو گُر بتا دیے

    لاہور: پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں شاہینوں کو سورماؤں کو زیر کرنے کے گُر بتا دیے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی اسکواڈ سے آن لائن خطاب میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ اچھی کرکٹ کے ساتھ ملک کے وقار کو مقدم رکھیں۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی کھلاڑی زیر کرنے کے لیے رمیز راجہ نے کہا کہ بے خوف ہو کر جارحانہ کرکٹ کھیلیں، اور بھارت کے میچ پر ہی نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ پر فوکس کریں۔

    رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور بابر اعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ پی سی بی چیئرمین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ میں پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں۔

    ادھر چیمپئین کپتان یونس خان کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کے لیے سب سے پہلے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس طرح کھلاڑیوں سے میٹنگ کر کے پیغام دینے سے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھے گا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے وارم اپ میچ میں شکست نے ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی بڑھا دی ہے، بھارت کے خلاف سب سے بڑے معرکے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

    پاک بھارت میچ کے لیے ہر کوئی پر جوش ہے، دبئی میں پاکستان پویلین کے باہر موجود شرکا بھی پاکستان کی جیت کے لیے پر امید ہیں، کرکٹ شائقین کہتے ہیں کہ پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کا شان دار آغاز کرے گا۔

  • احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے

    احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے

    لاہور: چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کر لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا۔

    اس حوالےسے احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی اور کو چیئرمین پی سی بی تعینات کردیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے فیصلے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔ بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان چیئرمین کیلئے دو نام تجویز کیے ہیں، وزیراعظم کے بھیجے گئے ناموں پر بورڈ آف گورنرز حتمی فیصلہ کرے گا۔

    وزیراعظم نے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نامزد کردیا ہے، بورڈ آف گورنرز چند دن میں الیکشن کے ذریعے نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمیز راجہ الیکشن میں نئے چیئرمین پی سی بی کے لیےمضبوط امیدوار ہوں گے۔

  • کراچی کنگز کی کامیابی : رمیز راجہ کی دل کھول کر کھلاڑیوں کی تعریف

    کراچی کنگز کی کامیابی : رمیز راجہ کی دل کھول کر کھلاڑیوں کی تعریف

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کراچی کنگز نے بہت مشکل اور تیز رفتا پچ پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان نے دل کھول کر کراچی کنگز کے کھیل کی تعریف کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے ایک تیز رفتار پچ پر بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ بہت خوب ایڈجسٹ کیا۔ کیچز بھی بہت شاندار پکڑے اور بابر اعظم نے بھی ہدف کو پورا کرنے کیلئے اپنا بہترین اور بھرپور کردار ادا کیا۔

    رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس بہترین کارکردگی پر کراچی کنگز پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی حاصل کرنے کی پوری طرح مستحق تھی۔

    مزید پڑھیں : شاندار فتح، کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی جیت لی

    یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کی نئی چیمپئن بن گئی اور پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بابر اعظم کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔ کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب دیا جانے والا135 رنز کا ہدف18.4 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔

  • رمیز راجا سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

    رمیز راجا سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

    کراچی: سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز حسن راجا پرانی تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم رمیز راجا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بارش کے پانی کی پرانی تصویر شیئر کی جس پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    تصویر کے کیپشن میں رمیز راجہ نے لکھا کہ ’ سندھ حکومت نے پورے کراچی کیلئے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے۔‘

    رمیز راجہ کے اس کیپشن اور تصویر کے بعد اس پر سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے لکھا کہ ’ خوشی کی بات یہ ہے کہ پورے پاکستان کو کراچی کی فکر لاحق ہو گئی ہے بہت مثبت بات ہے ساتھ ساتھ لگے ہاتھوں کوٹہ سسٹم کے خلاف اور اسکو ختم کروانے کی بھی ٹوئٹ کر دیں تو پورے پاکستان پر احسان ہو گا ۔‘

    ایک ٹویٹر صارف ملیحہ نے لکھا کہ ’ چلیں دودھ شہد نہ سہی، چاۓ کی نہریں تو بہا دیں بھٹو نے جو زندہ ہے، اس عوام کے لیے جو مر جاتی اگر اللہ کا ساتھ اور کرم نہ ہوتا۔‘

    سلیم سلیمانی نے رمیز راجا کو مشورہ دیا کہ ’ محترم رمیز راجہ صاحب آپ بحیثیت سپوٹر ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ سیاست سے دور رہے یہاں پر کسی کو معاف نہیں کیا جاتا۔ دوسری بات یہ کہ یہ تصویر بہت پرانی ہے۔

    ایک خاتون صارف مینا نے لکھا کہ ’رمیز راجا نے پوری دنیا کے لیے اپنے آپ کو بیوقوف دکھانے کا بندوبست کیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دراصل گزشتہ سال جولائی کی ہے اور یہ تصویر بھارت میں ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال کی ہے۔

  • بابر اعظم ویرات کوہلی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، رمیز راجہ

    بابر اعظم ویرات کوہلی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، رمیز راجہ

    لاہور : پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں بھارتی کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک مقامی نیوز چینل پر شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، معروف کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ اعظم کو پھلنے پھولنے کے لئے ایک پُرجوش ماحول کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اگر کھیلتے ہوئے خود جو ہارنے کی تمام فکروں سے آزاد رکھے تو کوئی وجہ نہیں مزید بہتر کھیل پیش کرسکے اس کے سامنے کھلا میدان ہے اور اگر اس نے ایسا نہ کیا تو تو اس کیلئے پریشانی ہوسکتی ہے، اور کوئی وجہ نہیں کہ وہ کسی سے کم کہلائے۔

    بابر کے پاس ویرات کوہلی کو شکست دینے کی بھی صلاحیت ہے لیکن انہیں اپنا دماغ آزاد کرنے اور ہارنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ ایسا کرتا ہے تو بہت لمبے عرصے تک ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر رہے گا۔

    رمیز راجہ نے گزشتہ دہائی کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے پس پردہ وجوہات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کا کلچر شروع سے ہی وہاں کے چھوٹے بچوں میں شامل ہے۔ ان دنوں ٹی ٹونٹی کرکٹ پر زیادہ زور دینے کے باوجود وہ ایک مضبوط ٹیم کے قیام کے لئے اپنے نوجوانوں کو دفاعی شاٹ سکھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

  • رمیز راجہ کی گائیکی اور ڈینی مورسن کے بھنگڑے کا چرچا، ویڈیو وائرل

    رمیز راجہ کی گائیکی اور ڈینی مورسن کے بھنگڑے کا چرچا، ویڈیو وائرل

    دبئی: انٹرنیشنل میچز اور پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے معروف پاکستانی کرکٹ رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی ڈینی مورسن نے اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیت دکھائی تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22 فروری کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، شائقین کرکٹ سارا سال اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔

    پی ایس ایل کی پرنور افتتاحی تقریب میں صوفی کلام پڑھنے والی گلوکارہ عابدہ پروین نے شاندار پرفارمنس سے ایسا سماں باندھا کہ پاکستانی اور غیر ملکی بھی اُن کے سروں پر جھومتے نظر آئے جبکہ علی ظفر کی فضاء میں ہونے والی پرفارمنس بھی شاندار تھی۔

    پاکستان سپر لیگ کے 23 شاندار میچز ہوچکے ہیں، 6 ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے جان مار رہی ہیں تو کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے معروف کرکٹرز بھی اپنے اندر چھپی صلاحتیں سامنے لارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچزکا مفت ٹکٹ نہیں ملے گا‘ نجم سیٹھی کا مفت مشورہ

    ایک روز قبل شائقین کرکٹ اُس وقت بھی حیران ہوئے تھے کہ جب انہوں نے رمیز راجہ کے ہمراہ عالمی کرکٹرز کو پاکستان کے قومی لباس زیب تن کیے دیکھا تھا۔

    دنیا بھر میں کمنٹری سے مشہور ہونے والے پاکستان کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے اُس وقت مداحوں کو حیران کیا جب وہ مائیک تھامے گراؤنڈ میں آئے اور دو گانے گنگنائے۔

    ویڈیو دیکھیں

    علاوہ ازیں گزشتہ روز ڈینی مورسن اور مائیکل سلیٹر نے اسٹیڈیم میں پنجاب گانے پر شاندار بھنگڑا ڈال کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر کمنٹری کے ساتھ خوب انجوائے بھی کرتے ہیں کبھی وہ عام عوام کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں تو کبھی پچ پر لیٹ کر اپنا تبصرہ پیش کررہے ہوتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہیں، ٹرافی حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین مقابلے جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا۔ دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کی گئی۔

    ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا تاہم سیزن تھری کے کوالیفائنگ راؤند لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریںمذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رمیز راجہ نے اپنی فلم کیلئے سنجے دت کو کاسٹ کرلیا

    رمیز راجہ نے اپنی فلم کیلئے سنجے دت کو کاسٹ کرلیا

    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک کرکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھ سکتا ہے، بطور ایک اداکار نہیں بلکہ ایک فلم ساز کے طور پر، جی ہاں وہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ ہیں، جو اپنی پہلی فلم ” طورباز” بنانے جارہے ہیں اور اپنی فلم کیلئے بالی ووڈ اداکار سجنے دت کو کاسٹ کرلیا ہے۔

    رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 سالوں سے انکے دماغ میں فلم بنانے کا خیال تھا، جیسے سب کو ہی معلوم ہے کہ کرکٹ سے سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، جیسے وہ بچے جو دہشت گردی میں ملوث ہوگئے، انہیں کرکٹ کا سہارا دیا جاسکتا ہے۔

    The birthday cup-cake

    A post shared by Ramiz Raja (@iramizraja) on

    انھوں نے کہا کہ یہ فلم ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے، لہذا خاتون اداکارہ کی کاسٹ کو اتنا اہم نہیں سمجھا جارہا، میری پہلی ترجیح سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کرنا تھا۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کرکٹ کے فروغ پر مبنی ہوگی اور اس کا مرکزی خیال کرکٹ کے ذریعہ دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔

    فلم طور باز میں کوئی آئٹم نمبر شامل نہیں ، سنجے دت توجہ کا مرکز ہونگے، کیونکہ وہ ایک بہت بڑے اسٹار ہے اور انکے مداح نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔

    #sanjaydutt

    A post shared by Sanjay dutt (@sanjaydutt_) on

    گریش نامی ایک بھارتی ڈائریکٹر فلم ‘طورباز’ کے ہدایتکار ہیں اور توقع ہے کہ اس سال مئی یا جون تک شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

  • وسیم اکرم اور رمیز راجہ  پاکستان سپر لیگ کے سفیر بن گئے

    وسیم اکرم اور رمیز راجہ پاکستان سپر لیگ کے سفیر بن گئے

    لاہور: پاکستان سُپر لیگ کے لیے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    معاہدے کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ تین سال تک پاکستان سپر لیگ کے سفیر رہیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دونوں سابق کپتانوں پر ماسٹرز لیگ سے تعلق ختم کرنے کی شرط رکھی ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے لیے وسیم اکرم اور رمیز راجہ ماسٹرز لیگ سے معاہدہ ختم کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

    پی سی بی اور دونوں سابق کپتانوں کے مابین معاہدے پر آئندہ ایک دو روز میں دستخط ہو جائیں گے۔