Tag: ramsha khan

  • جو عزت نہ دے اسے زندگی سے نکال دیتی ہوں: رمشا خان

    جو عزت نہ دے اسے زندگی سے نکال دیتی ہوں: رمشا خان

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے انہیں میں زندگی سے نکال دیتی ہوں۔

    رمشا خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے نے اپنے کیریئر کا آغاز تھورا جی لے نامی فلم سے کیا جس میں اداکار بلال عباس خان نے اس پروجیکٹ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔

    رمشا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی، اداکارہ نے اداکاری شروع کرنے کے سوال پر بتایا کہ انہیں اداکاری کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں۔

    رمشا خان نے کہا کہ والدہ نے میری تنہا پرورش کی، جس کی وجہ سے میری والدہ مجھے کوئی نہ کوئی کام کرنے کا کہتی رہتی تھیں لیکن میں گھر میں سارا دن فون پر آن لائن گیمز کھیلتی رہتی تھی۔

    اداکارہ نے کہ ہر وقت گیم کھیلنے سے تنگ آکر میری والدہ نے مجھے کوئی نہ کوئی کام کرنے کا کہا، جس پر امیں نے ایک ٹیلنٹ ایجنسی میں جاکر آڈیشن دیا، جہاں مجھے اشتہارات کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

    رمشا خان نے اس انٹر ویو میں تعلقات اور دوستی سے متعلق سوال کے جواب میں اپنے واضح اصولوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو دوسری بار موقع ضرور دیتی ہوں، خاص طور پر اگر اُن سے کوئی غلطی ہو جائے، لیکن اگر کوئی شخص میری بے عزتی کرے، تو میں اُسے اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکال دیتی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں لوگوں کو غلطیوں پر معاف کر دیتی ہوں، لیکن بے عزتی میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے، جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا بھی اسی زمرے میں آتا ہے، ایسے لوگوں کے لیے میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

  • ’’گھسی پٹی محبت، رضوان نے سامعہ کو طلاق دے دی مگر…..‘‘

    ’’گھسی پٹی محبت، رضوان نے سامعہ کو طلاق دے دی مگر…..‘‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں رضوان (وہاج علی) اور سامعہ (رمشا خان) نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈٰیجیٹل کا ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس کی وجہ سے سامعہ (رمشا خان)، رضوان (وہاج علی)، نور (ارجمند رحیم) کی شاندار اداکاری ہے۔

    ڈرامے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب رضوان  سامعہ سے پسند کی شادی کرنے کے چند دنوں بعد ہی اسے اپنے سے بڑی خاتون نور کے چکر میں اسے طلاق دے دی۔

    رضوان نے ناصرف سامعہ کو طلاق دی بلکہ شادی کے موقع پر دیا جانے والا سونا چرا کر نور کو دے دیا جس کے پیسوں سے وہ بیوٹی پارلر کھولے گی۔

    رضوان اپنے دوستوں کے ہمراہ میٹنگ میں بیٹھا ہوا تو اچانک میسج پڑھ کر میٹنگ چھوڑ کر امی کی طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کرکے وہاں سے چلا جاتا ہے اور سامعہ کو فون کرکے کھری کھری سنادیتا ہے۔

    سامعہ بھی آنکھو میں آنسو لیے رضوان سے کہتی ہے کہ آگے بڑھنے کی کوشش ضرور کرو لیکن پیچھے رہنے والوں کو بھی یاد رکھو، میں اگر اب تمہارے ساتھ رہی تو خود سے جھوٹ بولتی رہوں گی اور تم سے بھی، میں تو زندگی آسان کررہی ہوں تم مجھے چھوڑ دو اور اس کے پاس (نور) چلے جاؤ۔

    سامعہ اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں خلع لے لوں گی لیکن اب تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی اور یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔

    رضوان بھی سامعہ کی باتوں پر غصے میں سامعہ کو فون پر ہی طلاق دے دیتا ہے اور ساتھ ہی کہتا ہے کہ ’لو ہی گئی طلاق ایک ہی جھٹکے میں ہو گئے ہم الگ ایک دوسرے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔

    سامعہ کو طلاق دینے کے بعد رضوان اپنے دوستوں کے پاس بیٹھا ہوتا ہے تو  نور سے اس کی اتفاقاً ملاقات ہوجاتی ہے وہ  یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ وہ ایک گینگ کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہے جو لوگوں کو لوٹتا ہے، خلاف توقع رضوان کو دیکھ کر نور ہکا بکا رہ جاتی ہے اور کہتی ہے کہ میرے ساتھ چلو سکون سے بات کرتے ہیں۔

    رضوان کے طلاق دینے کے بعد سامعہ اب کیا کرے گی، کیا نور اور رضوان دوسری شادی کرلیں گے یا رضوان کو طلاق کے بعد پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا؟ یہ سب کچھ جاننے کے لیے جمعرات کی رات 8 بجے دیکھتے رہیے ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت دیکھنا نہ بھولیں۔

  • ’’کرونا کم ہوا ہے ختم نہیں، احتیاط کریں’’

    ’’کرونا کم ہوا ہے ختم نہیں، احتیاط کریں’’

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کرونا سے بچاؤ سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ رمشا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عالمی وبا کرونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں کے ساتھ پیغام شیئر کیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور انہوں نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے۔

    رمشا خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’کرونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا مت بھولیں، کرونا کم ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا اس لیے ایس او پیز کے تحت باہر نکلیں اور خود کو محفوظ رکھیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ رمشا خان کا نیا ڈرامہ ’گھسی پٹی محبت‘ اے آر وائی ڈٰیجیٹل سے نشر کیا جارہا ہے، مزاحیہ ڈرامے میں ان کے ہمراہ وہاج علی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں دیگر فنکاروں میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، صبا فیصل، شہود علوی اور شاہین خان شامل ہیں۔

  • ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان (حمنہ) نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ہانیا عامر اور رمشا اور فیروز خان کی جاندار اداکاری کی سبب ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

    ڈرامہ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور یونیورسٹی میں اپنے دوست حمزہ (فیروز خان) سے محبت کرنے لگتی ہے لیکن والد (شبیر جان) کی خواہش پر محبت کو قربان کردیتی ہے اور والد کی مرضی سے عظیم (گوہر رشید) سے شادی کرلیتی ہے۔

    حمنہ کا یہ اقدام حمزہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اس سے بدلہ لینے کی تھان لیتا ہے، حمزہ کے ذہن میں حمنہ کی بے وفائی کو لے کر کئی سوال اٹھتے ہیں اور وہ اس سے بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومی سے شادی کرلیتا ہے۔

    رومی اپنی بہن اور شوہر کی محبت سے لاعلم ہوتی ہے لیکن عظیم کو حمزہ کے بارے میں سب کچھ پتا چل جاتا ہے اور اپنی بیوی سے روٹھ جاتا ہے تو حمنہ کہتی ہے کہ میں آپ اور رومی کی مجرم ہوں تو سزا آپ کیوں کاٹ رہے ہیں، میں رومی کا جاکر سب کچھ سچ بتادوں گی۔

    ادھر حمزہ کی کزن کو جب حمزہ کو یہ اطلاع ملتی ہے کہ حمزہ اور رومی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے وہ جل جاتی ہے، اس خوشی کی خبر پر حمنہ کا ردعمل بھی حیران ہوتا ہے۔

    عظیم حمنہ کو خبردار کرتا ہے کہ رومی اور اس کے ہونے والے بچے کو اگر کوئی بھی نقصان پہنچا تو میں اپنے ہاتھوں سے سب کچھ برباد کردوں گا۔

    حمزہ کی کزن رومی کو سب بتادیتی ہے کہ چار سال پہلے حمنہ اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، رومی سے یہ سب برداشت نہیں ہوتا اور اس کی کزن کو تھپڑ جڑ دیتی ہے، وہ کہتی ہے بہتر ہوتا کہ تم یہ تھپڑ حمنہ کے منہ پر مارتیں۔

    رومی آنے والی 26ویں قسط میں اپنی بہن حمنہ سے سوال کرے گی تم کتنے سال سے جانتی ہوں حمزہ کو جس پر حمنہ خاموش رہ جاتی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا دونوں بہنوں کے درمیان تلخیاں بڑھ جائیں گی یا حمنہ کے دکھ کو سمجھ پائے گی رومیسا اور حمزہ کو کیا معاف کرے گی رومیسا، یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے عشقیہ صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر کی رات 8 بجے۔

  • ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں حمنا اور رومیسا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ مداحوں میں بے پناہ مقبول ہورہا ہے، ڈرامہ کی گزشتہ قسط میں رمشا خان (حمنا) اور ہانیا عامر (رومیسا) کے والد شبیر جان (صدیقی صاحب) انتقال کرگئے۔

    گزشتہ روز ڈرامہ سیریل عشقیہ کی 22ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ رومیسا اور حمنا کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، دونوں بہنیں والد کے انتقال پر غمزدہ ہیں جبکہ فیروز خان (حمزہ) اور گوہر رشید (عظیم) اپنی اہلیہ کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

    ادھر عظیم اور رومیسا کو حمزہ اور حمنا کی محبت کے بارے میں بھی پتا چل چکا ہے جس کے سبب حمنا دہری اذیت سے گزر رہی ہے۔

    ڈرامہ کی 23ویں قسط میں عظیم کو حمزہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ فی الحال تمہاری بہتری اسی حال میں‌ ہوگی کہ تم میری بیوی حمنا سے دور رہنا۔

    ڈرامہ کی کہانی ہر گزرتے دن کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا عظیم حمنا کو چھوڑ دے گا؟ یا پھر حمنا عظیم کے ساتھ ہی اپنی پوری زندگی بسر کرے گی؟

    واضح رہے کہ ڈرامہ کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حمنا اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن حمنا اپنے والد کی خواہش پر اپنی کی مرضی سے عظیم سے شادی کرلی تھی۔

    حمزہ حمنا کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومیسا سے شادی کرلیتا ہے، ڈرامے کا اختتام کس موڑ پر ہوگا یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہی ڈرامہ سیریل عشقیہ ہر پیر کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

  • ‘والد نے والدہ کو اس وقت چھوڑا جب میں 8 برس کی تھی’

    ‘والد نے والدہ کو اس وقت چھوڑا جب میں 8 برس کی تھی’

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ والد نے والدہ کو اس وقت طلاق دی تھی جب میں صرف 8 برس کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’کیسا ہے نصیباں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رمشا خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اور میری بہن ہم بہت چھوٹے تھے جب والد نے والدہ کو چھوڑ دیا، والدہ نے ہماری پرورش جس طرح کی وہ قابل تحسین ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیں سنبھالا اور یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ہمارے والد موجود نہیں ہیں، ابو سے کبھی کبھار بات ہوجاتی ہے لیکن میری ماں نے بہت محنت کی ہم بہت بگڑ سکتے تھے لیکن میری امی نے بچپن میں ہمارا بہت خیال رکھا۔

    رمشا خان نے کہا کہ میری ماں نے ہمیں سب کچھ دیا اور خاندان کی جانب سے شوبز میں جانے کی مخالفت کے باوجود والدہ نے میرا ساتھ دیا اور مجھے سیٹ پر چھوڑ کر آتی تھیں۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ رمشا خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

    انہوں نے کہا کہ جب بچپن میں ہمیں والد کی ضرورت تھی تو والدہ ابو بن جاتی تھیں، طلاق میری والدہ کے لیے بہت دھچکا تھا انہوں نے اکیلے دو بیٹیوں کو سنبھالا اور کام کرکے ہمیں اس قابل بنایا۔

    رمشا کا کہنا تھا کہ گھر چلانا آسان کام نہیں ہے، میری والدہ نے ہی مجھے حوصلہ دیا اور کہا یہ کام تم کرو تم کرسکتی ہو، جب میں کچھ بھی نہیں تھی تب بھی میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا جیسے میں کوئی سلیبرٹی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے، جب اداکاری کرتی ہوں تو ایک دلی سکون ملتا ہے لیکن مجھے سلیبرٹی کے لفظ سے نفرت ہے۔