Tag: ramzan package

  • رمضان پیکج : یوٹیلیٹی اسٹورز میں19اشیاء پر سبسڈی، تاجروں کے لیے اسکیم کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان ریلیف پیکج کیلئے تیس ارب روپے سیل کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، انیس اشیاء پر سبسڈی اور تاجروں کے لیے جلد اسکیم لارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کیلئے تیس ارب روپے سیل کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو50ارب روپے اضافی دیئے گئے، اس سال یوٹیلیٹی اسٹورزمیں19اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال رمضان میں ساڑھے 3ارب کی سیل ہوئی تھی، اس سال 30ارب سیل کا ٹارگٹ رکھا، اسٹاک کا بندوبست بھی کیا ہے، پہلے 5چیزوں پر سبسڈی تھی اب 19پر ہے، دوسو موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز بنائے ہیں، کھانے پینے کی اشیا کی ترسیل میں کوئی بندش نہیں آئی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورزسے رمضان میں80لاکھ سے1کروڑ گھرانے مستفید ہونگے، یوٹیلٹی اسٹورز پرروز مرہ کا سامان مناسب قیمتوں پر مل رہا ہے، پاکستان میں کھانے پینے کے سامان کی ترسیل جاری ہے، اس صورتحال میں روزمرہ کی اشیا پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی گئی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں اور صنعت کیلئے اسکیم لارہی ہے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن کیلئے آرڈیننس جلد آجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایمرجنسی ہے کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے، ذخیرہ اندوزوں کےخلاف قانون سازی کررہے ہیں،جس کے تحت کمپنی کا ملازم نہیں بلکہ مالک گرفتار ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جی20ممالک کی جانب سے قرضوں کو ری شیڈیول کرناخوش آئند ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے بھی1.3ارب ڈالر رعایتی پیکیج ملے گا جس سے معیشت کو بڑا سہارا ملے گا۔

  • وزیر خزانہ اسد عمر نے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، شیخ رشید

    وزیر خزانہ اسد عمر نے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، کوشش ہوگی دو ارب کے  پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے ،رمضان پیکج میں انیس اشیاء شامل ہونگی، پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا پانچ وزراء کی کمیٹی اس کو سپروائز کرے گی، دو ارب روپے کی منظوری کابینہ نے بھی دیدی ہے ،رمضان المبارک میں زائد منافع خوروں کو حد میں رکھا جائے گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کوشش ہوگی دو ارب کے پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی ، رمضان پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کیلئے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم

    یاد رہے گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے یوٹیلی سٹورز کارپوریشن کو کھانے پینے کی بنیادی اشیا ءکی خریداری کو عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بروقت سہولت دی جا سکے۔

    کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ ضروری اشیاءصرف کی خریداری کو تیز کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بروقت سہولت دی جا سکے۔

    خیال رہے حکومت نے ماہ رمضان میں سیکیورٹی، پرائس کنٹرول اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کیں تھیں۔

    مراسلہ میں واضح طور پر کہا گیا تھا ذخیرہ اندوزوں اوربلیک مارکیٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، ہرضلع میں اہم مارکٹیوں کیلئے افسران کا ڈیوٹی روسٹر بنایا جائے اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جائیں۔

  • وفاقی حکومت کا ایک ارب 73 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

    وفاقی حکومت کا ایک ارب 73 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ارب 73 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا جس کے تحت رمضان میں عوام کو رعایتی نرخ پراشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایک ارب 73 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی رمضان پیکج کے تحت روزمرہ استعمال کی اشیاء مارکیٹ سے کم نرخوں پرفراہم کی جائیں۔

    وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرجن اشیاء پرسبسڈی فراہم کی جائے گی ان میں آٹا، گھی، چینی، خوردنی تیل، دالیں، کھجوریں، چاول، مشروبات، دودھ اور چائے کی پتی سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

    ای سی سی نے اجلاس میں 660 کلوواٹ ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) مٹیاری- لاہور ٹرانسمیشن لائن کی مالیاتی بندش کی تاریخ، پرفارمنس گارنٹی کی رقم دگنا کیے بغیر 7 ماہ یعنیٰ یکم دسمبر تک توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ تھر اور کراچی کے قریب کوئلے سے چلنے والے بجلی کے آئندہ منصوبوں اور کراچی میں 1100 میگا واٹ کے ٹو پراجیکٹ کی الاٹمنٹ کے لیے کیا گیا۔

    اجلاس میں توانائی سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لیے کمرشل بینکوں سے 100 ارب قرض لینے کی بھی منظوری دی گئی، اس رقم کو بجلی فراہم کرنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور بجلی بنانے والی کمپنیوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔

    ای سی سی نے اجلاس میں مالی سال 18-2017 کے لیے تمباکو سیس ریٹس پرنظرثانی کی بھی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ پاسکو کو سمندری راستے کے ذریعے 1155 ڈالرفی ٹن کے ری بیٹ پر5 لاکھ ٹن فصل گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ماہ رمضان : ریلوے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان

    ماہ رمضان : ریلوے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ریلوے نے ماہ رمضان المبارک میں مسافروں کے لیے ریلوے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح امسال بھی پاکستان ریلوے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ریلوے حکام نے کہا ہے کہ اس ضمن میں بہاؤ الدین ذکریا، سکھر ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، ملتان اور مہر ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 16 سے 25 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے 11 سے 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پاکستان ریلویز نے گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس، اکبر ایکسپریس، خیبرمیل، تیز گام، ملت ایکسپریس، عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، راوال ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور مارگلہ ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 10 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ریلوے ترجمان کے مطابق رمضان پیکج کی سہولت ایڈوانس بکنگ کی صورت میں میسر ہوگی جبکہ اس پیکج کا اطلاق یکم سے بیس رمضان المبارک ( 7 جون تا 27 جون) تک ہوگا۔