Tag: ramzan relief pacakge

  • ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

    ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف منصوبوں کی منظوری اور ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی۔

    اعلامیہ کے مطابق گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من، کےالیکٹرک کیلئے سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کیلئے ونیفارم ٹیرف اور سال 2021-22کی دوسری سہ ماہی کیلئے بھی یونیفارم ٹیرف کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ ایل سیز کھولنے میں دشواری پر 50لاکھ روپے سے کم اسٹوریج چارجز معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈیمرج چارجز کے خاتمے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

    اجلاس میں پورٹس پرکھڑے کنٹینرز، کارگوز کلیئر اور اسٹوریج چارجزختم کرنے کی ماہانہ رپورٹ طلب کی گئی ہے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 1ارب 33کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

    اعلامیہ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 70کروڑ کی تکنیکی گرانٹ ایم این ایز کیلئے منظور کی گئی اور خیبرپختونخوا میں نارتھ اور ساؤتھ ایف سی کے ہیڈکوارٹر کیلئے فنڈزکی منظوری دی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے دو تکنیکی گرانٹس کی مد میں 3کروڑ 20لاکھ روپے کے علاوہ آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرنے کیلئے اگلے مالی سال میں بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دی گئی ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے اضافی سرچارج کے اطلاق کا فیصلہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے کیا ہے۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج 14 مئی سے شروع ہوگا

    یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج 14 مئی سے شروع ہوگا

    کراچی/اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج 14 مئی سے شروع ہوگا۔

    ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ 14 مئی سے شروع ہونے والے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت سستی اشیا میسر ہوں گی، حکومت نے 1 ارب 73 کروڑ روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی ہے۔

    ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 1000 سے زائد اشیا سستے داموں میں دستیاب ہوں گی، آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن، کوکنگ آئل، دودھ، مشروبات، کھجور، مصالحہ جات بھی سستے دستیاب ہوں گے۔

    [bs-quote quote=” آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن، کوکنگ آئل، دودھ، مشروبات، کھجور، مصالحہ جات بھی سستے دستیاب ہوں گے” style=”default” align=”left” author_name=”ترجمان”][/bs-quote]

    واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ 19 اشیائے ضروریہ کے لیے رمضان ریلیف پیکیج 2018 کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی تھی کہ رمضان پیکیج کے تحت روزمرہ استعمال کی اشیا مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کی جانی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں