Tag: Ramzan Sugar Mills

  • شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

    شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

    لاہور: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، یہ فیصلہ عدالت 6 فروری کو سنائے گی۔

    وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نالے کی تعمیر کی ہدایت اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نہیں کی تھی، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی، اور اسے علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر میاں وسیم نے عدالت کو بتایا میری نظر میں گندے نالے کا رخ درست ہے، مقدمے کا مدعی بھی منحرف ہو گیا ہے، مدعی نے کہا کہ اس نے درخواست ہی جمع نہیں کروائی، اس وقت کے ایم پی اے رحمت علی مرحوم کی درخواست پر نالہ تعمیر ہوا تھا۔

    خواجہ سعد رفیق بھی پیکا قانون کے کیخلاف میدان میں آگئے

    سرکاری وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں۔ کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی، جنھوں نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • میں اور میرے والد 150 پیشیاں بھگت چکے ہیں، حمزہ شہباز

    میں اور میرے والد 150 پیشیاں بھگت چکے ہیں، حمزہ شہباز

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ میں اور میرے والد 150 پیشیاں بھگت چکے ہیں۔

    احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ میں اور میرے والد 150 پیشیاں بھگت چکے ہیں، ان کا اصل چہرہ اللہ نے بے نقاب کیا ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں کرپشن کا انڈیکس 127 سے 117 ہوا، ہماری حکومت میں موٹرویز بنیں اور بجلی کے اربوں کے منصوبے لگے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے متعلق تحریری حکم جاری

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسان آج کھاد کی بوری کے لیے لائنوں میں لگ رہے ہیں، یہ حقیقت ہے عمران نیازی کے افسانے نہیں ہیں، کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر آنے والی جماعت کے دور میں کرپشن بڑھی، عمران نیازی ڈھٹائی سے کہتا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنشنل رپورٹ نہیں مانتا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن نے جتنی پیشیاں بھگتنی تھیں بھگت لیں، اب عمران نیازی کی پیشی عوام کی عدالت میں ہوگی۔

    خیال رہے کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریت کی درخواست واپس لے رکھی ہے۔

    حمزہ شہباز نے اپنی بریت کی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ وکلا کا تھا، میں میرٹ پر بریت کی درخواست کرنا چاہتا ہوں، ترمیمی آرڈیننس کے تحت کوئی فائدہ نہیں چاہتا، اللہ اور اس عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔

  • رمضان شوگر ریفرنس : عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

    رمضان شوگر ریفرنس : عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

    لاہور : احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، شہباز شریف نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

    رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے قرار دیا ہے کہ حمزہ شہباز کے بیان کی روشنی میں بریت کی درخواست پر کارروائی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔

    احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج محمد ساجد علی نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ فیصلے کے مطابق آئندہ سماعت پر وکلاء بریت کی درخواست پر میرٹ کی بنیاد پر دلائل دیں گے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے کرونا کا شکار ہونے پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے شہباز شریف کی درخواست کے ساتھ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لگائی گئی ہے لہٰذا شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

    عدالت کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے بیان میں کہا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس کی دوسری اور تیسری ترمیم کی بنیاد پر جو بریت کی درخواست زیر سماعت ہے اس پر ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر مزید پیروی نہیں چاہتا بریت کی درخواست پر صرف میرٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔

  • رمضان شوگرملزکیس :  حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبرتک توسیع

    رمضان شوگرملزکیس : حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبرتک توسیع

    لاہور : رمضان شوگرملز کیس میں حتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرکو پیش ہونے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، اضل جج کی رخصت کی وجہ سے ڈیوٹی جج اسد علی نے سماعت کی۔

    حمزہ شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو پھرپیش ہونے کا حکم دیا۔

    عدالت نے شہبازشریف کو کیس میں حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

    حمزہ شہباز کی کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اپوزیشن سےانتقام کےبجائےعوام کےمسائل پرتوجہ دے، بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتاہے ،یہ وقت بھی گزر جائے گا، مہنگائی اور بے روزگاری اس حکومت کا تحفہ ہے۔

    خیال رہے  6 اگست کو احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی ، دونوں ملزمان کا صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقدمہ جھوٹا ہے۔

  • رمضان شوگرملزاورآشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی

    رمضان شوگرملزاورآشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی

    لاہور: احتساب عدالت میں رمضان شوگرملز اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گواہان کو بیانات قلمبند کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔

    حمزہ شہبازکی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور غیر متعلقہ افراد کو عدالت جانے سے روکا گیا۔

    بعدازاں احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت جج نجم الحسن بخاری کی رخصت کے باعث 11 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

    رمضان شوگرملز: شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

    یاد رہے کہ 9 اپریل کو احتساب عدالت نے رمضان شوگرملز کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہبازپر فرد جرم عائد کی تھی، ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

  • رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف کے خلاف 46 قریبی ساتھی گواہی دینے کو تیار

    رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف کے خلاف 46 قریبی ساتھی گواہی دینے کو تیار

    لاہور: رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 46 افراد گواہی دینے کے لیے تیار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق رمضان شوگرملزکرپشن کیس میں شہبازشریف کیخلاف 46 گواہ بیان ریکارڈکرائیں گے، تمام گواہان سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کرتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف چیف انجینئر نیس پاک محمد ایوب، سابق ڈی سی او چنیوٹ، احمد جاوید قاضی، امداد اللہ بوسال گواہی دینے کو تیار ہیں۔

    مزیدپڑھیں: رمضان شوگرملزکیس : شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر 16 مارچ کو فردجرم عائد کئے جانے کا امکان

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری سید طارق شاہ، ایڈمن سیکرٹری طارق مسعود، ایس ای سی پی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پٹواری،تحصیلدار، پولیس اہلکار بھی گواہان میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں  سابق ڈی سی او چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد، شوکت علی، سیکشن افسر پی ایچ ایس ذوالفقار افسر نعمت بھی گواہی دینے کو تیار ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر شہبازشریف اورحمزہ شہبازپر فرد جرم عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 جنوری 2018 کو رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا بعد ازاں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    چار مارچ کو ہونے والی رمضان شوگر ملزریفرنس کی سماعت ہوئی تھی، جس کے دوران احتساب عدالت سے التوا نہ ملنے پرشہباز شریف کے وکیل نے جج سے بدتمیزی کی تھی۔ شہباز شریف اور اُن کے صاحبزادے پر 16 مارچ کو فرد جرم عائد ہونے کا امکان بھی ہے۔