Tag: ramzan

  • کراچی کی تاریخی نیو میمن مسجد پر ایک نظر

    کراچی کی تاریخی نیو میمن مسجد پر ایک نظر

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موجود قدیم عمارتیں اور مساجد ایسی ہیں جوتاریخ کاحصہ بن چکی ہیں جہاں سے آج بھی شہری قلبی اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں انہی مساجد میں سے ایک کراچی کے ایم اے جناح روڈپر واقع نیو میمن مسجد بھی ہے۔

    بولٹن مارکیٹ میں واقع نیو میمن مسجد کا شمار کراچی کی صف اول کی مساجد میں شامل ہوتا ہے اور یہاں ایک وقت میں دس ہزار تک نمازی سما سکتے ہیں

    ایم اے جناح روڈ پر واقع نیو میمن مسجد قیام پاکستان کے دوسال بعد تعمیر کی گئی تھی۔  اس کا سنگ بنیاد 24 اگست 1949کو رکھا گیا ، اس تاریخی مسجد میں پہلی اذان 15جولائی 1949میں دی گئی تھی۔

    مسجد کے17820مربع گز احاطے میں دس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ دو میناروں کے درمیان 70فٹ اونچا گنبد اور وضو کے لئے بنائے گئے دوحوض اسلامی ثقافت کی عکاسی کرتے نظر آتے ہیں۔

    عام دنوں کے علاوہ بالخصوص رمضان المبارک میں دکانداروں اورروزے داروں کی بڑی تعداد میمن مسجد میں عبادات میں مشغول ہوکرقلبی اورروحانی سکون حاصل کرتے ہیں، رمضان کے دوران یہاں ہر روز کئی ہزارافراد کے لئے مفت افطاری کا انتظار کیا جاتا ہے۔

    نیو میمن مسجد میں بالخصوص ماہ صیام میں خصوصی درس وتدریس کا اہتمام کیاجاتاہے، جس میں اسلامی تعلیمات انبیاء اور صحابہ کرام کے واقعات اور ان کی زندگیوں پرروشنی ڈالی جاتی ہے۔

  • ماہ رمضان میں ہیٹ ویو کا امکان

    ماہ رمضان میں ہیٹ ویو کا امکان

    ایک روز بعد ماہ رمضان کا آغاز ہونے جارہا ہے اور ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ تقریباً پورے ماہ رمضان میں ہیٹ ویو یعنی گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔

    ماہرین موسمیات و ماحولیات کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت عام طور پر رہنے والے موسم گرما کے درجہ حرارت سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے اور یہ صورتحال اگلے کئی دن تک برقرار رہے گی۔

    ان کے مطابق رمضان کے ابتدائی 2 عشروں میں شدید گرمی ہوگی اور روزے داروں کو سخت احتیاط کرنی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ہیٹ ویو سے بچاؤ کے طریقے

    تاہم انہوں نے رمضان کے آخری عشرے میں موسم خوشگوار ہونے کی نوید بھی سنادی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ آخری 10 روزوں میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔

    ماہر موسمیات شوکت علی اعوان کا کہنا ہے کہ جون کا مہینہ ویسے بھی موسم گرما کا سب سے زیادہ درجہ حرارت کا مہینہ ہوتا ہے اور اس مہینے میں بارشوں کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

    ان کے مطابق ماہ رمضان کے پیش نظر یہ موسم اور بھی سخت معلوم ہوگا تاہم رمضان کے آخری عشرے میں کچھ ریلیف مل سکے گا۔

    ہیٹ ویو میں روزے سے متعلق علمائے کرام کی رائے

    سنہ 2015 میں جب ہیٹ ویو نے کراچی کو اپنا نشانہ بنایا تب علما کی جانب سے روزے میں آسانی کا فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔

    مختلف مکتبہ فکر کے علما کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ایسے افراد جن کی حالت (شدید گرمی کے باعث) اتنی خراب ہو کہ جان جانے کا خطرہ ہو، وہ روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔

    پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کا اس بارے میں کہنا ہے، ’ڈاکٹرز کے مطابق اگر شدید گرمی سے آپ کی جان جانے کا خدشہ ہو، یا جسمانی طور پر آپ بدتر حالت میں ہوں اور روزہ رکھنے سے اس میں مزید خرابی کا اندیشہ ہو، تو ایسی صورت میں روزہ چھوڑا جا سکتا ہے‘۔

    علامہ لیاقت حسین نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا، ’قرآن میں لکھا ہے، ’اپنے آپ کو جان بوجھ کر ہلاکت میں نہ ڈالو۔‘ اگر جان جانے کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں روزہ چھوڑا جا سکتا ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر

    ان کے مطابق، ’جہاں تک ہیٹ ویو کا تعلق ہے تو اس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مثلاً دھوپ میں گھر سے نہ نکلیں، زیادہ مشقت والا کام نہ کریں۔ پھر بھی اگر جسمانی حالت اس قابل نہ ہو کہ سارا دن بھوکے پیاسے رہ کر نہ گزارا جا سکے تو روزہ چھوڑ دیں، اور بعد میں اس کا کفارہ دے دیں‘۔

    البتہ انہوں نے صرف ’گمان‘ کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ ’یہ سوچنا کہ تمام احتیاطی تدابیروں کے باوجود میں روزہ رکھنے کے قابل نہیں، غلط ہے اور یہ جان بوجھ کر روزہ چھوڑنے کے مترادف ہے‘۔

    گرمی کے باعث اگر طبیعت خراب ہونے لگے تو اس صورت میں روزہ توڑنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس بارے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کہتے ہیں، ’جہاں تک برداشت ہوسکے روزہ کو نہ توڑا جائے، لیکن اگر برداشت سے باہر ہوجائے، انسان بے ہوش ہونے لگے تو اس صورت میں روزہ توڑا جا سکتا ہے۔ اس روزہ کی قضا ہوگی، کفارہ نہیں ہوگا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزارت پانی وبجلی کا سحری، افطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ

    وزارت پانی وبجلی کا سحری، افطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد : ماہ رمضان میں کیلئے وزات پانی بجلی نے لوڈشیئڈنگ کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سحری افطاراور تراویح کے وقت گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا جائے گا۔

    وزارت پانی وبجلی نے لوڈ مینجمنٹ کیلئے ملکی صنعتوں کو رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک انڈسٹریز کو بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق انڈسٹری کو بجلی بند کرنے کا فیصلہ عوام کو رمضان میں سہولت دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

    وزارت پانی و بجلی نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے بجلی کے لوڈ کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

    دوسری جانب گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کیاہوا ہے، بجلی کی غیراعلانیہ بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہروں میں دس سے بارہ اور دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ بجلی کی طویل بندش کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماہ رمضان میں  سرعام کھانے پینے پر 3 ماہ کی سزا کا فیصلہ

    ماہ رمضان میں سرعام کھانے پینے پر 3 ماہ کی سزا کا فیصلہ

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے احترام رمضان آرڈیننس 1981 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان پر جرمانے کی رقم 500 روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    بل کے مطابق رمضان میں روزہ کے اوقات کے دوران کھلے عام کھانے پینے اور سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو 500 روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

    اس ضمن میں آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹی وی چینلز اور سینما ہاؤسز پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

    مذکورہ آرڈیننس میں ترمیم کا بل رواں برس 16 جنوری کو سینیٹر تنویر خان کی جانب سے پیش کی گیا تھا جسے آج اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں غور و حوض کے بعد منظور کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں: رمضان پر سعودی حکومت کا پاکستانیوں کے لیے تحفہ

    بل پیش کرتے ہوئے سینیٹر تنویر خان نے آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    اجلاس میں اراکین نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ماہ رمضان میں سینما ہاؤسز کو صبح اور افطار کے بعد 3، 3 گھنٹوں کے لیے مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے تجویز دی کہ سینما ہاؤسز کو پورے ماہ رمضان کے لیے بند کردیا جائے۔

    رویت ہلال کمیٹی کا مسئلہ

    سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران رویت ہلال کمیٹی اور چاند کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔

    اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ رویت ہلال کمیٹی میں ہر صوبے سے 2 جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت سے ایک نمائندے کو شامل کیا جائے۔

    کمیٹی میں محکمہ موسمیات اور ادارہ برائے خلا و فضا (سپارکو) سے بھی نمائندگان کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تاکہ چاند دیکھنے کے معاملات میں کم سے کم تنازعے کا امکان ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رمضان المبارک کی 27ویں شب آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    رمضان المبارک کی 27ویں شب آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    کراچی : رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر آج مساجد اورگھروں میں خصوصی عبادات کا انتظام کیا جارہا ہے۔

    اس رات فرزندان اسلام رات بھر مساجد میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔

    لیلتہ القدر اپنے دامن میں ایسے ہی کروڑوں بابرکت لمحات لے کر جلوہ گر ہوتی ہے،  لیلتہ القدر میں شام سے لے کر صبح تک اللہ تعالیٰ کی خاص تجلی اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ فرشتوں کا نزول اس قدر ہوتا ہے کہ زمین تنگ پڑجاتی ہے۔

    شب قدر کو رمضان المبارک کی تمام راتوں پر فضیلت حاصل ہے، یہی وہ مبارک رات ہے، جس میں ہدایت کا مثالی سرچشمہ قرآن کریم امام انبیاء  پر نازل کیا گیا، لٰہذا اس رات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا، فرشتوں کی تخلیق بھی اس رات میں ہوئی۔

      رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کے ذوق و شوق کو بام کمال تک پہنچانے کے لئے لیلتہ القدر کو مخفی رکھا گیا۔ اگرچہ یہ رات عوام الناس کی نظروں سے پوشیدہ ہے تاہم خواص اس رات سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

  • رمضان اسپیشل:  اوون کے  بغیر پیزا بنانے کی ترکیب

    رمضان اسپیشل: اوون کے بغیر پیزا بنانے کی ترکیب

     پیزا

    اجزا

    پیزا ڈو کے اجزاء

    میدہ                                                    چار کپ
    بیکنگ پاؤڈر                                        ایک چائے کا چمچ
    انڈا                                                     ایک عدد
    مکھن                                                 تین کھانے کے چمچ
    خمیر                                                  ایک کھانے کا چمچ
    دودھ یا پانی                                         حسب ضرورت
    نمک                                                  حسب ذائقہ

    پیزا ٹاپنگ

    شملہ مرچ                                           ایک عدد
    پیاز                                                   ایک عدد
    ٹماٹر                                                 ایک عدد
    سیاہ زیتون                                         چھ سے آٹھ عدد
    ہرے زیتون                                        چھ سے آٹھ عدد
    ٹماٹو پیوری                                        ڈیڑھ کپ
    موزریلا چیز                                      ایک پیکٹ
    اوریگانو                                           آدھا چائے کا چمچ
    روز میری                                         آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ                                         حسب ضرورت
    سفید مرچ                                         حسب ضرورت
    نمک                                               حسب ذائقہ
    پارسلے                                           ایک گڈی

    پیزا کے لیے

    مرغی                                             دو سو گرام  بغیر ہڈی
    ادرک لہسن پیسٹ                              ایک کھانے کا چمچ
    دہی                                                 سو گرام
    پسی ہوئی لال مرچ                            ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر                                       ایک چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ                                     ایک چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر                                        ایک چائے کا چمچ
    نمک                                                حسب ذائقہ
    تیل                                                  حسب ضرورت

    ترکیب

    ڈو بنانے کا طریقہ

    ایک کپ میں خمیر اور بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اور آدھا کپ گرم پانی ملا کر مکس کر لیں۔ اسے سائیڈ میں رکھ دیں، ایک الگ باؤل میں میدہ، نمک، مکھن اور انڈا شامل کر کے ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس میں خمیر اور بیکنگ پاؤڈر کا جو آمیزہ بنایا تھا وہ بھی شامل کر لیں، پانی تھوڑا اور شامل کر کے گوندھیں، لیکن پانی کا استعمال احتیاط سے کریں، ذرا سا خشک آٹا بھی شامل کر کے ڈو کو اچھی طرح نرم گوندھ لیں، ڈو کو ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ وہ رائیز ہوجائے ، ایک گیلے نچوڑے ہوئے کپڑے سے ڈھک دیں تاکہ ڈو خشک نہ ہو۔

    چکن بنانے کا طریقہ

    چکن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کو چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
    چکن میں نمک، ہلدی، لال مرچ، گرم مصالحہ اور زیرہ پاؤڈر اور دہی شامل کر کے ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں، پھر ایک پین میں آئل گرم کریں، لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں پھر چکن شامل کرکے درمیانی آنچ پر بھون کر پکالیں۔

    ٹماٹو پیوری سوس بنانے کا طریقہ

    ایک فرائنگ پین میں آئل گرم کرکے اس میں تھوڑا سا لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے پکائیں، پھر روز میری اور اوریگانو شامل کر کے مکس کریں اور ساتھ ہی ٹماٹو پیوری شامل کر دیں، دھیمی آنچ پہ ذرا سی دیر پکالیں کہ ٹماٹر کا کچا پن ختم ہو جائے اور نرم سا پیسٹ تیار ہو جائے۔

    پیزا کا بیس، فلنگ اور ٹاپنگ کا طریقہ

    ڈو کا پیڑا لے کر نرمی سے ہاف انچ سے ذرا کم موٹا بیل لیں اور پھر ایک پین میں خشک آٹا لے کر ذرا سا چھڑک دیں اور میں بیلی ہوئی ڈو پھیلا دیں پھر ٹماٹو پیوری سوس اچھی طرح ڈو کے اوپر پھیلا دیں۔

    پھر اس کے اوپر چکن تندوری جو تیار کی تھی وہ پھیلا دیں، شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر، پارسلے‘ہرے زیتون اور کالے زیتون بھی اس کے اوپر پھیلا دیں۔ سب سے آخر میں گریٹڈ چیڈر چیز اچھی طرح پھیلا دیں، مزید اسپائسی کرنے کے لیے اوپر کُٹی لال مرچ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

    سب سے پہلے توا گرم کرلیں، گرم توے پر اوپر پیزا والا پین رکھ کر اوپر سے ڈھک دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے، اس کو 20 سے 25 منٹ تک پکائیں ، مزیدار پیزا تیار ہے۔ایک پلیٹر میں گرم گرم پیزا نکال کے سرو کریں۔

  • رمضان اسپیشل :  افطاری کیلئے تربوز کا سلاد

    رمضان اسپیشل : افطاری کیلئے تربوز کا سلاد

    تربوز کا سلاد

    اجزاء

    تربوز                                        ایک عدد

    شہد                                           دو کھانے کے چمچ

                                        لیموں کا رس                               دو عدد

    ادرک                                        حسبِ ضرورت

    چینی                                       دو کھانے کے چمچ

    نمک                                       حسبِ ذائقہ

    کالی مرچ                                حسبِ ذائقہ

    پودینے کے پتے                       چند عدد

    ترکیب

    تربوز کے چوکور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ  کر بیج نکال دیں، پھر ایک پیالے میں تربوز ڈال کر فریج میں رکھ دیں، تاکہ ٹھنڈا  ہو جائے۔

    اب فرائنگ پین  میں شہد، لیموں کا رس، چینی اور حسبِ ذائقہ نمک ملاکر کریمل سوس بنائیں اور اس میں ادرک ملا دیں۔

    اب اسے تربوز کے اوپر چاروں طرف ڈالیں اور کالی مرچ چھڑک دیں۔

    اس کے بعد پودینے کے پتے ڈال کر سب چیزیں ملا لیں۔

    آخر میں آدھے گھنٹے  کے لیے فریزر  میں رکھنے کے بعد سرو  کریں۔

  • رمضان المبارک کا اعتکاف اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

    رمضان المبارک کا اعتکاف اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

    کراچی: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ اس واحد بزرگ و برترہستی سے جوڑ لیتے ہیں ،جس کی بادشاہت لازوال ہے۔

    ویسے تو پورا رمضان المبارک ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن آخری عشرے میں مسجد میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم کی سنت ہے۔  عالم دین اعتکاف کرنے والے اپنی تمام تر توجہ عبادات، تسبیحات، اور اذکار کی طرف مرکوز کرکے دنیا سے ناطہ توڑ لیتے ہیں۔

    ہر سال کی طرح رواں سال بھی ملک بھر سے لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں، یہ لوگ اللہ تعالی کے مہمان  ہوتے ہیں، اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور شوال المبارک کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجاتا ہے۔

    اعتکاف کے اجتماعات میں آئمہ و خطبا قرآن کی تفاسیر بیان کریں گے، اعتکاف کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، شہر بھر میں رمضان کی21 شب سے محافل شبینہ منعقد ہوں گی جن سے علمائے کرام خطاب کریں گے شہر کی بیشتر مساجد میں معتکفین کو مساجد کی انتظامیہ اور مخیرحضرات کی جانب سے سحری و افطار فراہم کی جائیگی۔

    اعتکاف کے مسائل اور اجتماعی اعتکاف کی شرعی حیثیت

    ٭ اعتکاف کا مطلب کسی چیز پر متوجہ ہونا اور اس کی تعظیم کی خاطر اس سے لگ جانا۔ شریعت میں اعتکاف کا مطلب ہے اپنے آپ کو خدا کا قرب حاصل کرنے کی نیت سے مسجد میں مقید کردینا۔، (مفردات راغب، ص342)۔

    قرآن کریم کی روشنی میں

      ’’اور یاد کرو ! جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے جمع ہونے کا مرکز اور جائے امن بنایا اور بنالو ابراہیم کے کھڑے ہو نے کی جگہ کو جائے نماز اور ہم نے ابراہیم واسماعیل کو تاکید کی کہ میرا گھر پاک رکھو!طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں، رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کیلئے۔

    حدیثِ پاک کی روشنی میں
    سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں۔

    ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف بیٹھتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے آپ کووفات دی۔ پھر آپ کے بعد (بھی) آپ کی ازواجِ مطہرات اعتکاف بیٹھتی رہیں۔ (بخاری و مسلم)۔

    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبار ک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے، ایک سال نہ بیٹھے، گلا سال آیا تو بیس دن اعتکاف فرمایا، (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)۔

     امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک معتکف ایک لمحہ کیلئے بھی بلاضرورت مسجد سے باہر نکلا تو اس کا اعتکاف جاتا رہا، قیاس یہی ہے کیونکہ اعتکاف مسجد میں ٹھہرنے کا نام ہے اور باہر نکلنا اسے ختم کر دیتا ہے۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرتے تھے، رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب سے مدینہ منورہ تشریف لائے آپ نے اعتکاف کبھی نہیں چھوڑا ۔ حتی کہ اپنی عمر عزیز کے آخری برس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک کے دو عشروں کا اعتکاف کیا ۔

    اعتکاف کا وقت بیسواں روزہ ختم ہونے کے وقت غروب آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عید کا چاند ہونے تک باقی رہتا ہے’خواتین کو مسجد میں اعتکاف نہیں کرنا چاہئے بلکہ ان کا اعتکاف گھر میں ہی ہو سکتا ہے۔

    حضور اکرم کا فرمان ہے کہ اعتکاف کرنے والا گناہوں سے بچا رہتا ہے اور جس نے رمضان المبارک میں دس دن کا اعتکاف کر لیا اس کا عمل ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کر لے۔

    رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہر اعتکاف آباد ہوگیا، ہزاروں فرزندان توحید دنیا سے ناطہ توڑ کر اپنے رب کے مہمان بن گئے ہیں۔

    ملک بھر کی طرح اسلام آباد راولپنڈی میں بھی ہزاروں فرزندان اسلام اللہ تعالی کی قربت اور رضا کے لئے اعتکاف بیٹھ گئے۔

    رمضان المبارک کا عشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی، مغفرت کےطلبگار پروردگار کی رضا کے لئے دنیاوی کامو ں کو چھوڑکر اعتکاف میں بیٹھ گئے،رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔

     متعکفین اعتکاف کے دوران تلاوت قرآن اور نوافل اداکرتے ہیں، آخری عشرے کی طاق راتوں لیلتہ القدر کی تلاش کی جاتی ہے رات بھر عبادت کی جاتی ہے۔

     رمضان المبارک کا آخری عشرہ پروردگار عالم کی جانب سے اپنے گنہگار بندوں کے لیے رحمت ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو دنیا کو ترک کرکے اپنے رب کے مہمان بن گئے ہیں۔

  • ملک بھرمیں آج سے معتکفین اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    ملک بھرمیں آج سے معتکفین اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    کراچی : ملک بھرمیں آج سے معتکفین خالق کائنات کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور اللہ کی رضا اور قربت کے لیے ملک بھر میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے، رمضان المبارک کاعشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں اور دنیاوی کام چھوڑ کے اپنے پرودگار سے لو لگا لیتے ہیں۔

    متعفکین بیسویں روزے کو نمازِمغرب سے اعتکاف کی نیت کرکے عبادت میں مشغول ہوجاتے ہیں، معتکفین اکیسویں شب سے شروع ہونے والی طاق راتوں میں خصوصی عبادات نوافل ذکر واذکار کا اہتمام کرتے ہیں۔

    خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

  • افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال سود مند قرار

    افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال سود مند قرار

    طبی ماہرین افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو سود مند قرار دیتے ہیں۔

    رمضان المبارک میں افطاری میں ہم باقی لوازمات کے ساتھ کھجور کا بھی استعمال کرتے ہیں بلکہ روزہ کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اور سنت ہے، کھجور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔

    کھجور قدرت کا وہ پھل ہے کہ جو اپنے اندر بے شمار افادی پہلو رکھتا ہے، جس کے ہر تین اجزاء کارآمد ہیں۔ قدرت نے ایسے غذائی اجزاء اس میں شامل کردیئے ہیں۔ جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

    شیریں ، خوش ذائقہ، ذود ہضم اور توانائی سے بھرپور پھل کھجور کا استعمال رمضان المبارک میں کثرت سے کیا جاتا ہے، غذائیت اور کیلوریز سے بھی بھرپور ہونے کے باعث طبی ماہرین نے افطاری کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو انتہائی مفید قرار دیتے ہیں۔

    مسلمانوں کو کھجور سے روزہ افطار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ روزہ رکھنے سے جسمانی قوت میں کمی آ جاتی ہے، قدرت نے کھجور میں اسے غذائی عمل پیدا کر دے ہیں جنکی ہمیں ضرورت ہوتی ہے کھجور پیٹ کے لئے بہت مفید ہے کھجور صرف روزہ افطار کرنے میں ہے مفید نہیں بلکہ کھجور کے اور بہت سارے فوائد ہیں غذائیت کے لحاظ سے یہ ایک بہترین غذا ہے اس میں طاقت کے خزانے پوشیدہ ہیں کھجور خون پیدا کرنے کا خزانہ ہے۔

    یہ کمزور جسم کے لئے مفید ہے طاقت دیتی ہے اس کے علاوہ دماغ اعصاب کے لئے مفید ہے، جو لوگ جسمانی طور پر کمزور ہوں یا دماغی طور پر کمزور ہوں پا پھر جنہیں خون کی کمی ہو انہیں زیادہ سے زیادہ کھجور استعمال کرنی چاہیے ان کے لئے بہت ہے مفید چیز ہے، جن افراد کو آیوڈین کی کمی ہوتی ہے انہیں خاص طور پر کھجور استعمال کرنی چاہیے کھجور کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار نہیں بڑھتی اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے، پس کھجور ایک مکمل غذا ہے جس میں غذائیت بھی ہے۔

      ڈاکٹر فائزہ رشید غذائی ماہر  ڈاکٹر خرم اکرم گھمن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سحرو افطار میں دودھ یا جوس کے ساتھ کھجور کا استعمال جہاں دل کو قوت فراہم کرتا ہے تو وہیں انسانی معدے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے لیکن شرط ہے کہ استعمال مناسب مقدار میں ہو۔

    کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے، کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے، کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے، اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے، اس میں وٹامن اے، نشاستہ ، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔
    ،