Tag: ramzan

  • لندن : ٹرین مسافروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسحور کن پیغام

    لندن : ٹرین مسافروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسحور کن پیغام

    لندن : برطانیہ کا شہرلندن ایک ایسی جگہ ہے جہاں مختلف ممالک اور قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اس میں زیادہ تر تعداد مسلمانوں کی ہے جن کا تعلق پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش ، صومالیہ اور دیگر مسلم ممالک سے ہے۔

    لندن میں ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت چلنے والی ایک انڈر گراؤنڈ ٹرین کی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک دل کو چھو لینے والا نوٹس بورڈ آویزاں کیا گیاہے۔

    جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’’ جو آپ کے ساتھ برائی کرے اس کے ساتھ نرمی اور معافی کا معاملہ اختیار کرو‘‘

    اس پیغام کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ممبر صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے،صادق خان آئندہ مئی میں لندن میں ہونے والے میئر کے انتخاب کیلئے مسلمان امیدوار ہیں۔

  • رمضان اسپیشل : سحری اور افطار کیلئے ٹھنڈی مینگو لسی بنائیں

    رمضان اسپیشل : سحری اور افطار کیلئے ٹھنڈی مینگو لسی بنائیں

    ٹھنڈی مینگو لسی

    اجزاء

    دہی                            1 پاؤ

    آم                               1 عدد

    چینی                        حسب پسند

    کریم                        2 چمچ

    برف                      حسبِ ضرورت

    ترکیب

    دہی ، مینگو ، چینی اور کریم بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں پھر اس میں برف ڈال کر تھوڑی دیر بلینڈ کریں، ٹھنڈی لسی تیار ہے۔

  • رمضان اسپیشل : سحری کیلئے لچھے دار پراٹھے بنانے کی ترکیب

    رمضان اسپیشل : سحری کیلئے لچھے دار پراٹھے بنانے کی ترکیب

    لچھے دار پراٹھے

    اجزاء

    آٹا                             ایک کپ

    میدہ                           دو کپ

    نمک                        ایک چٹکی

    پانی                         حسبِ ضرورت

    آئل                         حسبِ ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے میدہ ، آٹا، نمک،پانی اور آئل مکس کرکے سخت ڈو تیار کرلیں اور تقریباً دس منٹ کےلیے رکھ دیں۔

    اس کے بعد اس ڈو کے چھوٹے چھوٹے سات پیڑے بنا کر الگ الگ بیل لیں، پھر ہر روٹی پر تھوڑا سا آئل لگا کر اس کے اوپر دوسری روٹی رکھ دیں ۔

    اسی طرح ساتوں روٹیاں آئل لگا کر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دی جائیں، پھر انہیں ایک ساتھ یوں بیلیں کے ایک روٹی بن جائے، اب تیز چھری سے اسی لمبی اور پتلی پٹیاں کاٹ لیں پھر ایک ایک پٹی کو اس طرح رول کریں کہ یہ گول ہوجائیں۔

    اب انہیں بیل کر گرم توے میں فرائی کریں، گرما گرم لچھے دار پراٹھے تیار ہیں، دھی یا لسی کے ساتھ بھی کھا سکتی ہیں۔

  • افطاری کے دسترخوان کیلئے چٹخارے دار دہی بڑے

    افطاری کے دسترخوان کیلئے چٹخارے دار دہی بڑے

    چٹخارے دار دہی بڑے

    اجزاء

    ماش اور مونگ کی دال                             ایک کپ

    پیاز                                                       ایک عدد

    ہری مرچ                                               دو عدد

    لہسن کے جوے                                       چار عدد

    زیرہ                                                     ایک چائے کا چمچ

    لال مرچ                                                دو چائے کے چمچ

    نمک                                                     آدھاچائے کا چمچ

    تیل                                                     حسبِ ضرورت

    دہی بنانے کے لئے

    دہی                                           آدھا کلو

    دودھ                                         ایک کپ

    ثابت گول مرچ                            ایک چائے کا چمچ بھنی اور پسی ہوئی

    ہری مرچ کا پیسٹ                       دو چائے کے چمچ

    نمک                                         آدھا چائے کا چمچ

    زیرہ                                         دو چائے کے چمچ بھنا ہوا

    املی کا گاڑھا رس                       چار کھانے کے چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے ماش اور مونگ کی دال کو دو گھنٹے کےلئے بھگو دیں، اب بلینڈر میں دالیں، زیرہ، لال مرچ، لہسن، پیاز، ہری مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح پیس  لیں۔

    اب ایک پین  میں تیل گرم  کرکے مکسچر کی پھلکیاں بناکر فرائی کرلیں پھر انہیں پانی میں بھگو  دیں۔

    اس کے بعد دہی میں دودھ، ہری مرچ کا پیسٹ ، نمک، بھنا زیرہ اور بھنی اور پسی ثابت گول لال مرچ ڈال کر پھینٹ  لیں پھر املی کا رس  ڈال دیں اب پھلکیوں کو پانی سے الگ کر کے نچوڑ لیں اور دہی میں ڈال کر سرو کریں۔

  • اے آروائی نیوز کی خصوصی نشریات شان سحر کی ناظرین میں مقبولیت

    اے آروائی نیوز کی خصوصی نشریات شان سحر کی ناظرین میں مقبولیت

    کراچی : اے آروائی کی خصوصی نشریات میں میزبان صنم بلوچ کے پروگرام شانِ سحر نے عوام میں مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گیا ہے۔

    ماہ رمضان میں اے آروائی نیوز کی خصوصی نشریات۔شان سحر نے عوامی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔  شان سحر میں نہ صرف دین و دنیا کی باتیں بلکہ مقابلہ حسن نعت کو بھی بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔

    عوام کےمسائل کے حل کیلئے شان سحر کے سیگمینٹ آج کے وظیفے میں مختلف وظائف بھی بتائے جارہے ہیں۔

    شان سحر میں مفلس و نادار افراد کو جہاں مخیر افراد امداد فراہم کررہے ہیں تو وہیں بیماروں کے علاج معالجے کی ذمہ داری بھی اٹھارہے ہیں، علمائے کرام کی دینی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو سے دیکھنے والے مستفید ہورہے ہیں۔

  • روزہ دار مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں، طبی ماہرین

    روزہ دار مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں، طبی ماہرین

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزے دار موسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رمضان میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔

    ماہِ صیام یوں تو برکتوں کا مہینہ ہے لیکن اس ماہ میں اگر کھانے پینے میں احتیاط نہ برتی جائے تو نہ صرف بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ روزے رکھنا بھی محال ہو جاتا۔

    شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سحر و افطار میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کیا جائے، ڈاکٹرز نے روزہ داروں کو پھل اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

    جن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے، وہ پکوڑے، سموسے، کچوریاں اور تلی ہوئی اشیاء ، مرغن غذائیں جیسے بریانی، کڑاہی گوشت وغیرہ، کمرشل مشروبا ت استعمال نہ کریں یہ زیادہ پیاس لگاتے ہیں، بیکری کی بنی تمام چیزوں سے احتیاط کریں، بازاری کھانے بالکل نہ کھائیں ، زیادہ مصالحے استعمال نہ کریں،  گھی اور آئل کا استعمال کم سے کم کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ریشے دار غذائیں مثلاً چھلکے والی دالیں ، سبزیاں ، چنے استعمال کریں ، جو دیرپا توانائی فراہم کرتیں ہیں ، افطار میں سادہ پانی پیئں ، میٹھی اشیاء بالخصوص سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں اور جتنا ہوسکے تلی ہوئی اشیاء سے گریز کریں، رمضان میں ہلکی ورزش سستی اور کاہلی کو دوربھگاتی ہے۔

  • رمضان المبارک میں یاد رکھنے والی باتیں

    رمضان المبارک میں یاد رکھنے والی باتیں

    رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں سے بھرپورمہینہ ہے اوراس میں مسلمانوں پراللہ تعالیٰ کی جانب سے خصوصی رحمتیں اوربرکتیں نازل کی جاتی ہیں رمضان المبارک کی اہمیت مسلمہ ہے اوراس مبارک مہینے کے کچھ خصوصی آداب ہیں جن کا بے حد خیال رکھنا چاہیئے۔

    روزے کی اہمیت


    ”حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان آیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا” یہ مہینہ جو تم پرآیا ہے اس میں ایک ایسی رات ہے جو(قدرومنزلت کے اعتبار سے) ہزارمہینوں سے بہتر ہے، جو شخص اس(کی سعادت حاصل کرنے سے) محروم رہا وہ ہربھلائی سے محروم رہا۔“ نیز فرمایا” لیلة القدرکی سعادت سے صرف بے نصیب ہی محروم کیا جاتا ہے۔“

    صحیح سنن ابن ماجہ، لئلالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث133۔

    روزے کی فضیلت


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”جب رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، اور جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور شیاطین قید کردئیے جاتے ہیں۔“

    اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

    اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث652

    وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بنی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جب کوئی بھول کر کھاپی لے تو اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا ہے۔“

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث940

    وہ امور جو روزے کی حالت میں جائز نہیں


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جو شخص(روزہ رکھ کر) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے۔“

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث925

    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرمﷺ نے فرمایا”روزہ ڈھال ہے۔ لہٰذاس جب کوئی روزہ رکھے تو فحش باتیں نہ کرے۔بے ہودہ پن نہ دکھائے اگرکوئی دوسرا شخص روزہ دارسے گالی گلوچ کرے یا جھگڑے تو روزہ دار کہہ دے(بھائی) میں روزے سے ہوں۔“(تمہاری باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔“)

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    کتاب الصوم، باب ھل یقول انی صائم اذا شتم

    سحری اورافطاری کے مسائل


    سحری کھانے میں برکت ہے نیند سے اٹھ جانے کے بعد جان بوجھ کر سحری ترک نہیں کرنی چاہئے۔

    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا”سحری کھاؤ کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے‘‘۔“

    اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

    اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث665

  • روزہ اور عید ایک ہی دن کر نے پر وفاق اور صوبو ں میں اتفاق رائے

    روزہ اور عید ایک ہی دن کر نے پر وفاق اور صوبو ں میں اتفاق رائے

    اسلام آباد : روزہ اور عید ایک ہی دن کر نے کے معاملے پر وفاق اور صوبو ں میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو یقین دہانی کرادی، لیکن مفتی شہاب پوپل زئی آمادہ ہوئے یانہیں معمہ برقرار ہے۔

    کیا اس سال رمضان اور عیدایک ہی دن ہوگی۔ کیا اس بار دو عیدیں نہیں منائی جائیں گی؟پھوٹ ڈلوانےوالےاپنا چاند نہیں چڑھائیں گے، رمضان قریب آنےپریہ سوال پھرسراٹھانے لگا۔

    ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ہی دن منانے کے لئےمذہبی امور کےوفاقی وزیر سرداریوسف علما کومنانےلگے۔ سردار یوسف نے خیبرپختونخوا کے وزیراوقاف حاجی حبیب سےبھی رابطہ کرلیا،۔

    سرداریوسف نےحاجی حبیب الرحمان کو تجویز دی کہ اپنے صوبے کےعلما کوسمجھائیں ۔۔ کہ اپناالگ چاند نہ چڑھائیں، پشاور میں ہرسال مسجد قاسم علی خان کےمفتی شہاب پوپلزئی رویت ہلال کمیٹی سےہٹ کراپنااجلاس بلاتے اورایک روز پہلے ہی رمضان اورعید کرڈالتےہیں۔

    ان کےفیصلے سےخیبرپختوں خوا ہی نہیں کراچی میں بھی بعض لوگ الگ رمضان اورعید کرتے ہیں کیااس بار تبدیلی آجائے گی۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت دورمضان اورعید کی روایت تبدیل کرنےمیں کامیاب ہوپائےگی۔

  • آخری عشرہ: لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

    آخری عشرہ: لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ اس واحد بزرگ و برترہستی سے جوڑ لیتے ہیں ،جس کی بادشاہت لازوال ہے۔

    ویسا تو پورا رمضان المبارک ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن آخری عشرے میں مسجد میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم کی سنت ہے۔  عالم دین اعتکاف کرنے والے اپنی تمام تر توجہ عبادات، تسبیحات، اور اذکار کی طرف مرکوز کرکے دنیا سے ناطہ توڑ لیتے ہیں۔

    ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں اعتکاف کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

    ہر سال کی طرح رواں سال بھی ملک بھر سے لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، یہ لوگ اللہ تعالی کے مہمان بن جائیں گے، اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ آج عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوں گے۔

    شوال المبارک کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا، اعتکاف کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔