Tag: rana azeem

  • اےآروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

    اےآروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

    لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پراے آروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی ودیگرصحافیوں کے قتل کے خلاف ملک بھرکی طرح لاہورمیں بھی مظاہرہ کیا گیا۔

    پی ایف یوجے کی قیادت نے اے آروائی نیوز کے نمائندہ ارشاد مستوئی کے کوئٹہ میں بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے کا مطالبہ کیااوراسلام آباد میں صحافیوں پر تشددکو ریاستی دہشت گردی قراردیا۔

    پی ایف یوجے کے صدرراناعظیم نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے ذمہ دارمیر شکیل الرحمان ہیں اگر انہوں نے ملک دشمنی کی روش نہ چھوڑی تو ان کے گھر اوردفاترکے سامنے مظاہرے کریں گے۔

    پی ایف یو جے کے مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں اور ٹرانسپورٹ یونین کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

  • میڈیا نمائندوں پر تشدد کیخلاف صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج

    میڈیا نمائندوں پر تشدد کیخلاف صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پرتشدد کے خلاف ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے شدید غم وغصہ کا اظہارکیا ہے۔ میڈیا کی آزادی پرایک بارپھرشب خُون مارا گیا۔ مظاہرین پرحکومت کی جانب سے شیلنگ اورفائرنگ کی کوریج کرنے پرمیڈیا کے نمائندوں کو پولیس کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری امین یوسف کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نمائندوں پرتشدد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔ امین یوسف نے کہا کہ ہرحال میں میڈیا کا تحفظ کریں گے ۔

    پی ایف یو جے کے صدررانا عظیم نے کہا کہ میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو میسجز دیئے گئےہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ ثبوت فراہم کرنے کو تیارہیں۔ آزادئ صحافت پر حملے کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔