Tag: Rana Mashhod Ahmed

  • وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان مستعفی ہوگئے

    وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان مستعفی ہوگئے

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان اسپورٹس، کلچر، امورنوجوانان اور سیاحت کی وزارتوں سے مستعفی ہوگئے۔

    پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اسپورٹس، کلچر، امور نوجوانان، سیاحت اور آرکیالوجی کی وزارتوں سے اپنا استعفٰی وزیر اعلٰی شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

    رانا مشہود نے وزیر اعلٰی پنجاب کو لکھے گئے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اضافی وزارتوں کی بجائے اپنی تمام ترتوجہ محکمہ تعلیم پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

    ادھر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا مشہود احمد خان کیخلاف نیب کی جانب سے پنجاب اسپورٹس بورڈ، فیوچر کنسرن کے معاملے پر وزیراعلٰی کا نام لے کر لی جانے والی رشوت کی تحقیقات اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔

    ان تحقیقات کی بنا پر رانا مشہود نے اپنا استعفٰی وزیر اعلٰی کو ارسال کیا ہے۔

     

  • سانحۂماڈل ٹاؤن کی رپورٹ نامکمل ہے، رانامشہود

    سانحۂماڈل ٹاؤن کی رپورٹ نامکمل ہے، رانامشہود

    لاہور: صوبائی وزیرِ قانون رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ مکمل ہوتے ہی پبلک کردی جائےگی، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ میں بہت سے ابہام پائے جاتے ہیں، رانا ثناء اللہ سمیت کسی بھی شخصیت کوموردِ الزام نہیں ٹھرایا گیا۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِقانون نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی رپورٹ میں کئی پہلوؤں کا احاطہ نہیں کیا گیا، رپورٹ میں رانا ثناء اللہ سمیت کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی ہے، جلد نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی جائےگی اوراسکی رپورٹ کو بھی شائع کیا جائے گا۔

    رانا مشہود نے کہا ہے کہ شہباز شریف میرٹ پریقین رکھتے ہیں، حکومت میرٹ کی بالادستی کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔

    صوبائی وزیرنے دھرنوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کے باعث چینی صدر سمیت متعدد بین الاقوامی شخصیات کا دورہء پاکستان منسوخ ہوچکا ہے اورقوم جان چکی ہے کہ پاکستان کے مفاد کو کون نقصان پہنچا رہا ہے۔

    صوبائی وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ قوم دھرنوں سے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کا خود محاسبہ کرے گی۔