Tag: Rana sana ullah

  • مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کا چیلنج قبول کرلیا

    مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کا چیلنج قبول کرلیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے مینارِ پاکستان پر اتوار کے روز ہونے والے جلسےسے بڑا جلسہ کرنے کا تحریک انصاف کا چیلنج قبول کرلیا۔

    اے آروائی نیوزکے پروگرام الیونتھ آورمیں میاں محمود الرشید نے نون لیگ کو لاہور جلسے سے بڑا جلسہ کرنے کا چیلنج دیا جس کے جواب میں پنجاب کےسابق وزیرِقانون راناء ثنااللہ نے چیلنج قبول کرتے ہوئے پشاور میں جوابی عوامی قوت کے مظاہرے کااعلان کردیا۔

    میاں محمود الرشید نے کہا جلسہ کریں وہاں بھی ’گونوازگو‘ کے نعرے لگیں گے۔ جس کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میانوالی میں بھی عمران خان کے خلاف نعرے لگ سکتے ہیں۔


    11th Hour 29 Sep 2014 by arynews

  • عمران خان کیخلاف اشتعال انگیز بیان، رانا ثناءاللہ پر مقدمہ درج

    عمران خان کیخلاف اشتعال انگیز بیان، رانا ثناءاللہ پر مقدمہ درج

    ملتان: سابق وزیرِقانوں پنجاب رانا ثناء اللہ پرعمران خان کیخلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملتان کے تھانے میں کاٹی گئی ایف آئی آرکی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینا مہنگا پڑگیا ہے، ملتان کے شہری محمد فہیم کی درخواست پر عدالتی حکم کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے نجی چینل کے پروگرام میں عمران خان کیخلاف بیان دے کر لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، جس پر اُن کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مقدمے کا حکم دیا۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالتی حکم کے منافی دفعہ ایک سو ترپن کے تحت کمزور مقدمہ درج کیا، رانا ثناء اللہ پر ایک ماہ میں درج ہونے والا یہ دوسرا مقدمہ ہے، اس سے پہلے سابق وزیرِ قانون سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔

  • ملتان: رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    ملتان: رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    ملتان: شہری نے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔

    ملتان کے ایک شہری نے راناثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی، تھانہ چہلیک میں دائرکردہ درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ راناثنااللہ نے لوگوں کوعمران خان کے خلاف تشدد پراکسایا۔

    درخواست گزار کے مطابق راناثنااللہ نے عوامی جذبات ابھارے ہیں اور ان کے اکسانے کے ردعمل میں کسی بھی وقت کوئی بڑا نقصان ہوسکتا ہے لہذا ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیاجائےتاکہ دوبارہ کوئی کسی کوتشدد پرنہ اکسائے

  • لاہور: تحریک انصاف کی ریلی امتحان ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور: تحریک انصاف کی ریلی امتحان ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کی ریلی کو لاہور سے اسلام آباد تک پہنچانا امتحان ہے، اس امتحان میں کامیابی کے امکانات صفر جمع صفر ہیں ۔

    لاہور میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عمران خان کی ریلی کو اجازت دینی چاہیئے، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا امتحان شروع ہوگا اور اس امتحان میں عمران کی کامیابی کےا مکانات صفر جمع صفر ہیں۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے کے بارے میں ان کی یہ ذاتی رائے ہے، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ابھی حکومت نے ریلی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ملزم طاہرالقادری ہیں، رانا ثناء اللہ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ملزم طاہرالقادری ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور:  سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ڈاکٹر طاہرالقادری کو قراردے دیا۔

    اے آر وائی نیوز لاہور سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ منہاج القرآن کے مرکزی ملزم ہیں، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ان سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے انہیں شامل تفتیش نہیں کررہی، ڈاکٹر طاہر القادری کی رات دو بجے سے صبح گیارہ بجے تک کے ٹیلی فونک کالز،اور ٹوئٹس کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، وہ لوگوں کو پولیس پر حملوں کے لئے مشتعل کرتے رہے ہیں ۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چھ گھنٹے تک پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں نہیں چلائیں، طاہر القادری نے جان بوجھ کر شواہد کو ضائع کیا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم خوفزدہ ہے کہ موبائل ڈیٹا لے لیا یا تفتیش کی تو وہ اگلے دن پریس کانفرنس کردیں گے۔

    سابق صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر مدعی یا ملزم تفتیش کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیں تو عدالتی نظام منہدم ہو جائے گا، تفتیش کو صاف شفاف بنانے کے لئے وزارت چھوڑی، حقائق تک پہنچنے کے لئے مدد کررہا ہوں، سانحہ کے روز وزیراعلیٰ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔