Tag: Rana sana ullah

  • رانا ثنا، قمر جاوید باجوہ میں کس بات پر تلخی ہوئی؟ لیگی رہنما کا سنسنی خیز انٹرویو

    رانا ثنا، قمر جاوید باجوہ میں کس بات پر تلخی ہوئی؟ لیگی رہنما کا سنسنی خیز انٹرویو

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے مجھ پر ہیروئن کیس کروانے والے بانی پی ٹی آئی تھے لیکن کرنے والا قمر جاوید باجوہ ہی تھا۔

    اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہیروئن کیس پر پارلیمنٹ میں تقریب تھی تو قمر باجوہ نے میرے متعلق بہت غلط بات کی تھی جس پر تلح کلامی ہوگئی۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف نے باجوہ کو کہا دیکھیں راناثنا کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وہ بے گناہ ہیں، تو قمر باجوہ نے کہا وہ اس میں بے گناہ ہیں تو کوئی اور کام کیا ہوگا، اور میں نے یہ بات سن لی تھی۔

     

    راناثنااللہ نے کہا کہ کچھ روز بعد پھر پارلیمنٹ میں بریفنگ تھی تو میری قمرباجوہ سے تلخی ہوگئی تھی میں نے باجوہ سے کہا آپ نے جو مقدمہ بنایا اللہ میرا انصاف کرے گا، جس پر قمرباجوہ نے مجھے جواب دیا نہیں میں نے نہیں بنایا تو میں نے کہا آپ نے ہی بنایا ہے، آپ کا ماتحت اگر آپ کی مرضی کے بغیر کوئی ایسا کرتا تو اس کا کورٹ مارشل ہوجاتا، جب ہمارے درمیان  تلخی بڑھ گئی تو اعظم نذیرتارڑ اور سعد رفیق بیچ میں آئے اور کہا چھوڑ دیں۔

    سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھ پر یہ کیس کروانے والا بانی پی ٹی آئی تھا لیکن کرنے والا قمر جاوید باجوہ ہی تھا۔

    ’ قانون نافذ کرنیوالے کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرے‘

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے قانون نافذ کرنیوالے کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرے، پی ٹی آئی والے شور تو مچاتے ہیں لیکن تحریری شکایت نہیں کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز گل اور اعظم سواتی کو میں نے خود کہا شکایت کرو ہم انکوائری کراتے ہیں، دونوں نے شکایت نہیں کی جب ہم پر ٹارچر ہوا تو ہم نے مقدمات درج کرائے تھے۔

  • اسمبلی مقررہ مدت سے دو دن پہلے تحلیل کی جائے گی، رانا ثناءاللہ

    اسمبلی مقررہ مدت سے دو دن پہلے تحلیل کی جائے گی، رانا ثناءاللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، اسمبلی اپنی مقررہ مدت ختم ہونے سے دو دن پہلے تحلیل کردی جائے گی۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات زیرغور ہے کہ نگراں وزیراعظم سیاست دان ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر اس بات کا فیصلہ ہوگیا تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار یا ان جیسا کوئی بھی شخص نگراں وزیراعظم بن سکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ حفاظتی ضمانت لے کر عدالتوں میں پیش ہوں گے اور پھر تمام مقدمات سے بری ہوکر عملی سیاست میں حصہ لیں گے۔

  • اعظم خان کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ میر جعفر کون تھا؟ رانا ثناءاللہ

    اعظم خان کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ میر جعفر کون تھا؟ رانا ثناءاللہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ میر جعفر کون تھا؟

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اس کھیل میں سرفہرست ہیں، اس جھتے کو کٹہرے میں لاکر سزا دینا ضروری ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ اعظم خان نے مجسٹریٹ کے روبرو اور ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرایا ہے، اعظم خان نےبتایا کہ انہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق سب کچھ ایکسپوز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں وہ کون تھا جس نے ذاتی مفاد کیلئے ملکی اداروں کے خلاف سازش کی اور ملک کے مفادات کو مجروح کرتے ہوئے معیشت کو برباد کیا۔

    راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کی بنیاد پرڈھونگ رچایا اور خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ یہ ریاست کے مفاد کا معاملہ ہے یہ جرم ہوا ہے، ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ عدالت میں جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ان جرائم کا حساب دیناہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے جرم کا حساب تو دینا ہی ہو گا، ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ پراسکیوشن کے لیے جائے گا، یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجا جائے گا۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ اعظم خان کا اقبالی بیان سائفرسازش کو بے نقاب کرتا ہے، سائفر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے، آفیشل سیکرٹ ڈاکیومنٹ اپنے پاس رکھنا دنیا بھرمیں جرم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا۔ سانحہ9 مئی بھی اسی سازش کا ایک تسلسل ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اعظم خان نے اپنے بیان میں وضاحت کر دی ہے کہ وہ کہاں تھے؟ بیان کے مطابق وہ اپنے دوست کے گھر پر تھے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کے لیے سامنے آنے سے گریز کر رہے تھے، منظر عام پر آنا اعظم خان کا اپنا فیصلہ ہے، اعظم خان کل سے اپنے گھر پر ہی موجود ہیں۔

  • انتخابات میں کسی الیکشن الائنس میں نہیں جائیں گے، رانا ثناءاللہ

    انتخابات میں کسی الیکشن الائنس میں نہیں جائیں گے، رانا ثناءاللہ

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی الیکشن الائنس میں نہیں جائیں گے، تاہم کسی پارٹی کے ساتھ محدود سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ 434نشستوں پر امیدوار انتخابی میدان میں اُتاریں گے، پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی اور متحرک ورکرز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج سے باضابطہ انتخابی مہم کی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013میں الیکشن جیتنے کے بعد ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا لیکن ایک سازش کے تحت نواز شریف کو انتخابی عمل سے باہر کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی جماعت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات پر کارروائی کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہورہی، کارروائیاں اس جتھے کیخلاف ہیں جنہوں نے نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 9مئی میں ملوث لوگوں کو معاف کردیں کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے تو ایسا نہیں ہوسکتا، عدالتوں میں صفائی دینی ہے مگر وہاں یہ جتھے لیکر چلا جاتا ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی، تنصیبات جلانے والوں کیخلاف کارروائی قانون کے مطابق ہورہی ہے، قاسم کے ابو نے اگر کچھ کیا ہے تو ابو جانے اور قاسم جانے، شہزاد اکبر بن کر یہ نہیں بتا سکتا کہ کس مقدمے میں کون گرفتار ہوگا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ جے آئی ٹیز اپنا کام کررہی ہیں ان کی تحقیقات کے مطابق کارروائی ہوگی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اور مائنڈ سیٹ بنانے والے گرفتار بھی ہوں گے اور ان کا ٹرائل بھی ہوگا۔

  • دو سینئرججز خود نہیں گئے انہیں بینچ سے مائنس کیا گیا، رانا ثناءاللہ

    دو سینئرججز خود نہیں گئے انہیں بینچ سے مائنس کیا گیا، رانا ثناءاللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں پر بننے والے بینچ کے 2سینئرججز خود اٹھ کر نہیں گئے انہیں بینچ سے مائنس کیا گیا۔

    یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر فیصلہ آنے کے بعد ہی ریاست اور حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔

    سینئرترین ججز، نامزد چیف جسٹس خود کہہ رہے ہیں کہ یہ بینچ غیرآئینی و غیرقانونی ہے، ایسے بینچ کا فیصلہ کیسے مانا جائے گا؟

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 14مئی کو پنجاب میں الیکشن کا فیصلہ یکطرفہ اور ضد پر مبنی تھا، پنجاب انتخابات سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں نے کہا فل بینچ بنادیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ عسکری اداروں پر حملہ کرنے والا جتھہ اگر سیاست کرنا چاہے گا اس کو تو اجازت نہیں ہوگی،9مئی کے ذمہ دار سیاست چھوڑ بھی دیں تو بھی کارروائی ضرور ہوگی۔

    9مئی واقعات میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی ہوگی سزادی جائےگی، ریاست اور حکومت کا9مئی سے متعلق واضح مؤقف ہے۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو قانون ابھی بنا ہی نہیں ججز اس کا جائزہ کیسے لے سکتےہیں؟

  • عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہی کا سبق پڑھایا، رانا ثنااللہ

    عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہی کا سبق پڑھایا، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہی کا سبق پڑھایا، وہ لوگوں کو تشدد کی تربیت دے رہا ہے۔

    فیصل آباد میں نادرا آفس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جب وزیر اعظم تھا تو کہتا تھا کہ میں خود چیک کروں گا کہ جیل میں ان کو کوئی سہولت تو نہیں مل رہی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل کا اتنا خوف ہے کہ لوگوں کو تشدد کی ٹریننگ دے رہا ہے۔ عمران خان نے لوگوں کو ورغلایا کہ مجھے گرفتار کیا جائے تو تم لوگ جلاؤ گھیراؤ کرنا، عمران خان کہتے تھے کہ میری گرفتاری ریڈ لائن ہے بھرپور احتجاج کرو۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں چند لوگوں نے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہرے کیے، عمران خان نے جن کو ٹریننگ دی انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے۔

    اپنے خطاب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فتنہ عمران خان نیازی نے2014سے دھرنے اور لانگ مارچ سے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور 2018 تک لانگ اور شارٹ مارچ کرتے رہے، انہوں نے مخالفین کو گالیاں دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

  • عمران خان سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، رانا ثنااللہ

    عمران خان سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کام افراتفری اور انار کی پھیلانا ہے، یہ سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، حساس تنصیبات پر حملے کرنا سیاسی کارکنوں کا کام نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی سے 11مئی تک 3 دن ملک میں فتنہ فساد، سرکاری اور حساس دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے، شہدا کی یادگاروں کو نذر آتش کیا گیا اور لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کی سیاست میں عجیب کلچر متعارف کرایا، پی ٹی آئی کارکنان نے مریضوں کو نکال کر ایمبولینسوں اور ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو آگ لگائی۔ عمران خان نے پوچھتا ہوں کونسی سیاست کا آغاز کیا ہے۔

    انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو آئی سی ٹی میں 12مقامات پر احتجاج ہوا، 700تک لوگ اس احتجاج میں شریک ہوئے، پنجاب کے احتجاج میں 15سے18ہزار لوگ شریک ہوئے،
    کےپی کے میں 126مقامات پر احتجاج میں 19سے22ہزارلوگ شریک ہوئے، 10مئی کو ان مظاہروں کی تعداد کم ہوئی، 9مئی کو پورے ملک میں 40سے45ہزار لوگوں نے احتجاج کیاتھا، مجموعی طور پر 23کروڑ لوگوں میں سے یہ 45ہزار لوگ احتجاج کیلئے باہر نکلے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس لاہور سے کپڑے، بیڈشیٹس تک لوٹ لی گئیں، جناح ہاؤس لاہور سے سوئی تک لوٹ لی گئی، یہ کہتا رہا مجھے گرفتار کیا گیا توآپ نے کیسےردعمل دینا ہے، کونسی سیاسی جماعت کیلئے اتنے بندے ٹرینڈ کرنا مشکل ہے؟ کروڑ لوگوں میں سے چند ہزار لوگوں کو ٹرینڈ کیاگیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کی ٹریننگ کررہا تھا،ان لوگوں کو پیٹرول بم بنانے کے طریقے بنانے سکھائے جارہے تھے، ان کے احتجاج کا طریقہ کار پورے ملک میں ایک جیسا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ پورے ملک نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے احتجاج نہیں کیا بلکہ دکانوں اور مویشی منڈیوں کو لوٹا، کئی جگہوں پر بینکوں کو بھی لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گردی کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان ویڈیو میسج میں کارکنان کو پیغام دیتا رہا،اسی کی ایما پر لوگوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اس دہشت گرد جماعت نے ملک بھر میں فسادی تیار کیے، قوم کو عمران خان فتنے کی شناخت ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کا ریلیف عمران خان کو دیا گیا ایسا ریلیف کسی کو نہیں ملا، اگر اس کو یہ ریلیف نہ ملتا تو اب تک یہ فتنہ بوتل میں بند ہوچکا ہوتا۔ اس فتنے نے اپنی شناخت کروا دی ہے، اس تمام صورتحال پر عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت یا سیاسی کارکن نہیں ہیں، یہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ ہے، جس کے اندر نفرت، عناد، گھیراؤ جلاؤ، میں چھوڑوں گا نہیں کسی کو اور میں ماردوں گا کا کلچر ہے، اس نے جو سرمایہ کاری کی ہے وہ صاف نظر آرہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سیاست میں کتنی تلخی رہی، کسی زمانے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی اختلافات رہے لیکن ہم کبھی نہ ایک دوسرے کے گھروں پر پہنچے مگر تند و تیز سیاسی بیانات دیتے رہے ہیں۔

  • لگتا ہے عمران خان جیل جاتے ہی اٹیک سے مرجائیں گے، راناثناءاللہ

    لگتا ہے عمران خان جیل جاتے ہی اٹیک سے مرجائیں گے، راناثناءاللہ

    لاہور : وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عمران خان جیسے ہی جیل جائیں گے اٹیک سے مرجائیں گے، انہوں نے کہا کہ پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ سو سے زیادہ لوگ مسلح تھے۔

    لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عمران خان ایک بزدل انسان ہیں انہیں گرفتاری کا انہیں خوف ہے، لگتا ہے عمران خان جیسے ہی جیل جائیں گے اٹیک سے مرجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان کے ساتھ جو لوگ تھے ان میں سو سے زیادہ لوگ مسلح تھے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج صبح300،400لوگوں کےجتھے کے ساتھ عدالت پہنچے۔

    جب پولیس نے انہیں کہا کہ انہیں اور گاڑی میں موجود دیگر لوگوں کو اندر جانے کی اجازت ہے تو عمران خان نے کہا نہیں میرے ساتھ موجود سارے لوگ عدالت جائیں گے اور پھر لوگوں کی بڑی تعداد نےعدالت میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نےبھی سختی کی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے سے ایک دن پہلے عمران خان کو ضمانتیں دی گئیں، سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود عمران خان جتھے کی شکل میں عدالت آئے، عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے جانے والوں کے سرپھاڑے جارہے ہیں، جیل جانے کے ڈرسے عمران خان نے ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، عمران خان جیل سے بچنے کیلئے لوگوں کو مروانے پر تلےہوئے ہیں۔

     

  • پنجاب میں نگراں حکومت کون بنائے گا ؟ رانا ثناءاللہ کا اہم بیان

    پنجاب میں نگراں حکومت کون بنائے گا ؟ رانا ثناءاللہ کا اہم بیان

    لاہور : ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کا فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جس میں انہوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کوئی مشاورت نہیں ہوگی یہ فیصلہ اب الیکشن کمیشن ہی کرے گا کہ نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اور پھر وہی کابینہ کی تشکیل بھی دے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بارہا کوشش کی کہ اسمبلی کو تحلیل سے بچالیں لیکن انہوں نے ضد اور انا پوری کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ اس غیرجمہوری عمل کو روکا جائے اور ہم اس عمل کا حصہ نہیں ہیں لیکن اگر الیکشن ہوتا ہے تو ہماری تیاری مکمل ہے بھرپور حصہ لیں گے۔

    ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو ان کے کامیاب دورے کی مبارکباد دی ہے، وزیراعظم کی محنت سے معاشی بحران پر قابو پایا جارہا ہے، سیاسی صورتحال پر غورو فکر ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے گورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

  • ’دھمکیوں سے کوئی تاریخ نہیں ملے گی‘

    ’دھمکیوں سے کوئی تاریخ نہیں ملے گی‘

    وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دھمکیوں سے کوئی تاریخ نہیں ملے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جو چھلانگ لگانی ہے لگالیں لیکن دھمکیوں سے انہیں کوئی تاریخ نہیں ملے گی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’یہ 2014 سے ہر بات پر دھمکی دیتے ہیں میں آرہا ہوں، میں اسلام آباد بند کردوں گا لیکن اب تم نے جو چھلانگ لگانی ہے لگالو۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چار حکومتوں کا حکمران انسمبلیاں توڑںا چاہتے ہے تو توڑ دے ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان! اسمبلیاں توڑنے سے بے آسرا ہم نہیں ہوں گے آپ ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی ماہ اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کی طرف جائیں گے، الیکشن کی تاریخ دینے پر بات چیت کرنا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا مقصد 66فیصد ملک میں الیکشن ہوگا، میں نے کل سمجھانے کی کوشش کی لیکن شاید غلط پیغام چلا گیا، انتخابات جب بھی ہوں پی ٹی آئی نے جیتنا ہے۔