Tag: Rana sana ullah

  • پیرحمید الدین سیالوی کا نواز لیگ سے علیحدگی کا اعلان

    پیرحمید الدین سیالوی کا نواز لیگ سے علیحدگی کا اعلان

    سرگودھا : پیر حمیدالدین سیالوی نے نواز لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ نہیں لیا گیا لہٰذا حکومت کی حمایت نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرحمید الدین سیالوی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ختم نبوت کے معاملے پر غلط بیانی سے کام لیا، اب آئندہ الیکشن میں ہم نواز لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے اور فیصل آباد کے جلسے میں اراکین اسمبلی باقاعدہ استعفے دیں گے۔

    اس حوالے سے ان کے صاحبزادے خواجہ قاسم نے بتایا ہے کہ وزیر قانون کی جانب سے ایک بیان میں قادیانیوں کو مسلمان کہنے پر ہم نے حکومت پنجاب سے رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ طلب کیا تھا، جس پر وعدے کے باوجود حکومت پنجاب نےآستانہ عالیہ سیال شریف کی دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل نہیں کیا، لیگی رہنما استعفوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول ر ہے ہیں۔

    ناراض لیگی رہنماﺅں کے استعفوں کی تعداد میں کمی کی بجائے بتدریج اضافہ ہوگا، 10 دسمبر کو دھوبی گاٹ جلسے کے بعد ہم ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور اسے جلسے میں ناراض لیگی رہنماءاستعفے بھی دیں گے۔

     پیر قاسم سیالوی نے اس موقع پردھوبی گاٹ جلسے کے بعد قادیانیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کیا

    لہٰذا ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کےاستعفے پرقائم ہیں، دھرنے والوں سے کوئی غرض نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق فیصلہ دس دسمبر کو فیصل آباد میں ہونے والی کانفرنس میں کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان استعفوں میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوگا کیونکہ ہمیں متعدد ٹیلی فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔


    مزید پڑھیں: رانا ثناء مستعفی نہ ہوئے تو استعفوں کی لائن لگ جائے گی، نظام الدین سیالوی


    یاد رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے ناموس رسالت کے معاملے پر تین دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی اور دھمکی تھی کہ رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو ن لیگ کے درجن سے زائد اراکین اسمبلی استعفے دیدیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کے استعفے سے متعلق مہلت بھی طلب کی تھی، تاہم مہلت کا وقت گزرنے کے بعد بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

     چند روز قبل ترجمان نواز لیگ زعیم قادری نے بھی پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی، انہوں نے ملاقات میں راناثناءاللہ کو ان کی خدمت میں پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

  • رانا ثنا کا استعفیٰ، شہبازشریف نے پیرحمید الدین سیالوی سے مہلت مانگ لی

    رانا ثنا کا استعفیٰ، شہبازشریف نے پیرحمید الدین سیالوی سے مہلت مانگ لی

    لاہور: رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے مزید مہلت کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون کے استعفے کی تین دسمبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے خود ٹیلی فون پر رابطہ کر لیا، جس میں انہوں نے مہلت بڑھانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی۔

    رانا ثنا اللہ کے استعفٰی کے معاملے پر وزیر اعلٰی پنجاب کو مزید وقت دے دیا گیا، بات چیت میں طے پایا کہ شہباز شریف پیر حمید الدین سیالوی سے مل کر تحفظات دور کریں گے۔

    اس حوالے سے پیر حمید االدین سیالوی کے بھتیجے رکن پنجاب اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی پر راناثناءاللہ کے استعفی کا مطالبہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    شہباز شریف نے آج پیرصاحب سے خود رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں حاضر ہوکر تحفظات دور کرنے کیلیے تیارہیں۔


    مزید پڑھیں: استعفے سے متعلق فیصلہ نوازشریف کریں گے، رانا ثنا اللہ


    یاد رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے ناموس رسالت کے معاملے پر تین دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی اور دھمکی تھی کہ رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو ن لیگ کے درجن سے زائد اراکین اسمبلی استعفے دیدیں گے۔


    مزید پڑھیں: رانا ثناء مستعفی نہ ہوئے تو استعفوں کی لائن لگ جائے گی، نظام الدین سیالوی


    اس سے چند روز قبل ترجمان نواز لیگ زعیم قادری نے بھی پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی، انہوں نے ملاقات میں راناثناءاللہ کو ان کی خدمت میں پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

  • لاہوردھرنا ختم کرانا بھی خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہوردھرنا ختم کرانا بھی خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور کا دھرنا ختم کرانا بھی مولانا خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے، حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان یہی معاہدہ ہوا ہے، مظاہرین میرا استعفیٰ مانگتے تو میں بھی دے دیتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے والوں کا مطالبہ زاہد حامد کا استعفیٰ تھا، ان کا مطالبہ مان لیا گیا، اگر مظاہرین میرے استعفے کا مطالبہ کرتے تو میں بھی استعفی دے دیتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور دھرنا ختم کرانا مولانا خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاہدے کی عمل داری کرائیں، یہ اسلام آباد اور لاہور والے مظاہرین کا آپس کا معاملہ ہے۔


    مزید پڑھیں: لاہورمیں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرنے سے انکار


    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے مظاہرین نے فیض آباد کا دھرنا ختم ہونے کے باوجود اپنا دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    دھرنا قائدین کا مطالبہ ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو بھی برطرف کیا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا دھرنا فیض آباد دھرنے سے مشروط نہیں ہے۔

  • فیصل آباد : مشتعل مظاہرین نے رانا ثناءاللہ کے گھر دھاوا بول دیا

    فیصل آباد : مشتعل مظاہرین نے رانا ثناءاللہ کے گھر دھاوا بول دیا

    فیصل آباد : اسلام آباد میں دھرنے والوں کیخلاف جاری آپریشن کے رد عمل میں مظاہرین نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں جاری آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے قابو سے باہر ہوگئے، چوہدری نثار اور احسن اقبال کے گھروں کے بعد فیصل آباد میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی رہائش گاہ بھی مظاہرین کی زد میں آگئی۔

    فیصل آباد میں تحریک لبیک کی ریلی کے شرکاء نے رانا ثناءاللہ کے گھر پر دھاوا بول دیا، اس سے قبل پولیس نے مشتعل مظاہرین کو سمندری روڈ پر ہی روک لیا تھا جس پرمظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

    جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شدید شیلنگ شروع کردی، جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، سمندری کاعلاقہ میدان جنگ بن گیا۔

    پولیس کی شیلنگ کے باعث متعدد مظاہرین کی حالت غیرہوگئی، شدید شیلنگ نے سمندری روڈ کے قریب رہائشیوں کو بھی اذیت سے دوچار کردیا۔

    مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں پولیس کو پسپائی اختیار کرنا پڑی، جس کے بعد مظاہرین نے رانا ثناء اللہ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا۔


    مزید پڑھیں: فیض آباد آپریشن: 5 افراد جاں بحق‘188 زخمی 


     اس موقع پر تحریک لبیک کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، شہر کے مختلف علاقوں سے بھی کارکنان کی آمد جاری رہی۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، رانا ثناء اللہ

    آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے آصف علی زردای کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، انہوں نے کہا کہ آپ جن کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے اب ان ہی کی اینٹیں ڈھورہے ہیں، بدکردار شخص پارٹی صدر ہوسکتا ہےتونااہل شخص کیوں نہیں؟

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رانا ثناء اللہ کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا لیکن اگر بد کردار انسان پارٹی کا سربراہ ہو سکتا ہے تو نااہل شخص کیوں نہیں؟


    مزید پڑھیں: جس نے نوازشریف کا ساتھ چھوڑا، لوگ اسے جوتے ماریں گے، رانا ثناءاللہ


    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے افسوس ہے وہ اپنا دکھ ایک طرف رکھیں لیکن جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، آصف زرداری کل تک جن کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے آج ان ہی کی اینٹوں کو ڈھو رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جس نے نوازشریف کا ساتھ چھوڑا، لوگ اسے جوتے ماریں گے، رانا ثناءاللہ

    جس نے نوازشریف کا ساتھ چھوڑا، لوگ اسے جوتے ماریں گے، رانا ثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون اور رہنما مسلم لیگ نون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جو نوازشریف کو چھوڑے گا، حلقے کے لوگ اسے جوتے ماریں گے، ن لیگ میں اختلافات کےحوالے سے گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے اراکین اسمبلی کو دھمکیاں دیں، ان نامعلوم افراد کا میڈیا کو مجھ سے زیادہ علم ہے، ہم جوکہہ رہے ہیں ہمارے ووٹرز کو اس کے ثبوت کی ضرورت نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں راناثناءاللہ نے کہا کہ ن لیگ میں اختلافات کے حوالے سے کچھ لوگ گھٹیا باتیں کررہے ہیں، گھٹیا انسان کو گھٹیا کہنا کسی طور بھی غلط نہیں،22،70اور30کی باتیں کرنے والے ہی گھٹیا لوگوں میں شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جو رکن اسمبلی نواز شریف کو چھوڑے گا حلقے کے لوگ اسے جوتے ماریں گے، اب لوٹا کریسی کی گنجائش بہت کم ہوچکی ہے، بزرگ سیاستدان ظفراللہ جمالی کو ن لیگ کا نہیں سجھتا۔

    اسلام آباد دھرنےکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے باعث عوام کو بہت تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ہماری خواہش ہے کہ اسلام آباد دھرنے والوں کو طاقت کے استعمال کے بغیر ہٹا دیاجائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فوج سے مدد لینے کامطلب طاقت کااستعمال ہے، برے سے برےحالات میں بھی انسان امید کا سہارا ڈھونڈتا ہے، وقت کےساتھ حالات بدلتے رہتے ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کو سمجھانے میں ہرادارے نے اپنا کردار ادا کیا، ختم نبوت کے معاملے پرکیپٹن صفدر کی اپنی رائے ہے۔

  • آصف غفور صاحب پنڈی کاایک شخص آپ کا نمبرٹوترجمان بنا ہوا ہے،راناثنااللہ

    آصف غفور صاحب پنڈی کاایک شخص آپ کا نمبرٹوترجمان بنا ہوا ہے،راناثنااللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کا ایک شیطان ڈی جی آئی ایس پی آر کا ترجمان بنا ہوا ہے، اسے روکا جائے، بدکرداروں کا ایک ٹولہ ہے جو بنی گالہ میں بیٹھا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلح افواج کے پیچھے قوم کھڑی ہے کسی ایک شخص کی ضرورت نہیں، پاک فوج کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، جوانوں کے کامیاب آُپریشنز سے دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر ٹرمپ کو بھی تعریف کرنی پڑی، حقانی نیٹ ورک کا غلط الزام پاکستان پر لگایا جارہا ہے، شہداء نے اپنے خون سے اس الزام کو بھی دھو دیا۔

    یہ پڑھیں: فوج میں قادیانیوں کی ملازمت کو رانا ثناء نے حقائق کے منافی قرار دے دیا

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو گالم گلوچ بنادیا، سپریم کورٹ کے باہر ایک سال بار بار خطاب کی پریکٹس چلی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جمہوریت سے عزت کا جنازہ نکال دیا، 2018ء میں جمہوریت میں آنے والے گھس بیٹھے ان افراد کو نکال دیا جائے گا۔

    بدکرداروں کا ٹولہ بنی گالہ میں موجود ہے، رانا ثنا

    انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کہتی ہے عمران خان بدکردار انسان ہے، بدکرداروں کا ٹولہ بنی گالہ میں ہے، خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان معاشی اور سیکیورٹی لحاظ سے آگے بڑھے گا، جمہوریت کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو کی پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، پورے پاکستان کی پارٹی کو رولر سندھ کی پارٹی بنادیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیاجارہاہے،راناثنااللہ

    پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیاجارہاہے،راناثنااللہ

    لاہور : وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ انصاف کی جس طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہے،عوام دیکھ رہی ہے،پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے، جس طرح انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے، ایک شخص کوعدالت میں پیش کرنے کے لئے گرفتارکیا جاتا ہے، لگتا ہے فیصلہ پہلے سے ہی محفوظ ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ نیب کورٹ کےجج پرخوف مسلط ہے، عدالتیں اپنااورعوام اپنافیصلہ سنائیں گے، کچھ قوتیں عالمی اوراندرونی سطح پرمتحرک ہے، کچھ قوتیں پاکستان کوکمزورکرناچاہتی ہیں۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیاجارہاہے، ایسی بات پرنااہل کیا، جس پردنیا حیران ہے،مذاق اڑایاجارہاہے، سی پیک کوشروع کیاہےتومکمل بھی کریں گے پاکستان کامیابی کےساتھ آگےبڑھےگا اور اقتصادی قوت بنے گا۔


    مزید پڑھیں :  انصاف کی توقع نہیں اس کے باوجود نوازشریف احتساب عدالت کا سامنا کریں گے، رانا ثناء اللہ


    انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوپاکستان کی ترقی کاضامن سمجھاجاتاہے، نوازشریف کی ذات کوٹارگٹ کیاجارہاہے، نوازشریف کوسیاسی طورپرتباہ کرنےکی سازش کی جارہی ہے، کچھ قوتیں ملک کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہی ہیں،راناثنااللہ

    راناثنااللہ نے کہا کہ عوام کا فیصلہ سب فیصلوں سے بڑا ہوگا، سیاسی لیڈر کوغیرجمہوری طور پر تباہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

    اس سے قبل صوبائی وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا  کہ نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو یہ فراڈ ہوگا جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے کیوں کہ نیب اس وقت یرغمال ہے اور کسی کے زیر اثر کام کر رہا ہے لیکن وہ غیر جانبدار ادارے کے طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہوئے اور عدالتوں کا سامنا بھی کیا اور نیب ریفرنس کا سامنا کرنے کو بھی تیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی پیشی: کارکنان کوعدالت آنے سے نہیں روک سکتے، راناثناءاللہ

    نوازشریف کی پیشی: کارکنان کوعدالت آنے سے نہیں روک سکتے، راناثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے، ہم کسی کارکن کو عدالت آنے سےنہیں روک سکتے۔

    یہ بات انہوں نے اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، راناثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہونگے، اس موقع پر پارٹی عہدیداران، کارکنان جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں، پارٹی نے کسی کو جانے یا نہ جانے سے متعلق ہدایت نہیں دیں۔

    راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کوئی کارکن خود عدالت آتاہے تو ہم روک نہیں سکتے۔ وزیرقانون پنجاب نے اپنی گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے ملک میں افراتفری پھیلانا، اب وہ الیکشن کے حوالے سے نئی بات لے کرسامنے آگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سال دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات قریب ہیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے۔

    جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

    علاوہ ازیں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ایک ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔

    جوڈیشل کمپلیکس میں عام اورغیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، عمارت کے ارد گرد اور چھت پر نشانہ باز اہلکار تعینات ہونگے، سیکیورٹی پلان کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کےقریب ناکہ اورجامع تلاشی ہوگی۔

  • عمران خان کے پیچھے سسرالی ایجنڈا ہے، انتخابات مقررہ وقت پرہونگے، رانا ثناءاللہ

    عمران خان کے پیچھے سسرالی ایجنڈا ہے، انتخابات مقررہ وقت پرہونگے، رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیچھے سسرالی ایجنڈا ہے، عام انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے, پنڈی کا شیطان سپریم کورٹ کا خود ساختہ ترجمان بنا ہوا ہے، پرویزمشرف کا بیان جھوٹ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس کے باضابطہ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشرے کو لے ڈوبتا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصد ہی ملک میں افراتفری اورعدم استحکام لانا ہے، عمران خان کو دھرنے میں ناکامی کے بعد لاک ڈاؤن اوراین اے120میں شکست ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ بےشرم آدمی اب نئی بات سامنے لےکر آگیا، عام انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے، عمران خان کے پیچھے اس کے سسرالیوں اور ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے نوازشریف کی اصولی سیاست پر مہرثبت کی،2018میں لوگ عمران خان کی انارکی اور ملک دشمنی کا خاتمہ کردینگے۔

    طاہرالقادری، شیخ رشید سپریم کورٹ کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئےہیں،

    راناثنااللہ نے مزید کہا کہ طاہرالقادری، شیخ رشید سپریم کورٹ کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئےہیں، سپریم کورٹ شیخ رشید کو2018تک بند کردے گی، آئینی ادارے سے متعلق غلط الفاظ استعمال نہیں کرناچاہتے.

    طاہرالقادری،عمران خان، شیخ رشید جو کہتےہیں اگلے ہی روز ہوجاتا ہے، عمران خان سپریم کورٹ کاسیاسی جماعت کی طرح تعارف کراتےہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ کے مندرجات سامنے آچکےہیں، فل بینچ فیصلہ کریگا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کر دینگے۔

    سپریم کورٹ کےفیصلےسےانصاف نہیں ملا

    راناثنااللہ کہا کہ ستّرسال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا جو اب ہورہا ہے، نیب کےاختیارات ختم کرکےریفرنس دائرکیاگیا، شریف فیملی کوبدنام کرنےکیلئے ان کی زمینوں پرنوٹس چسپاں کیےجارہےہیں.

    نیب کےنوٹس شریف فیملی کوآسمان تک پہنچائیں گے۔ عدالت کے فیصلے پرہمارے بہت سےتحفظات ہیں، ہمیں سپریم کورٹ کےفیصلےسےانصاف نہیں ملا، کالعدم تنظیموں کےنمائندوں کاالیکشن میں حصہ لیناتشویشناک بات ہے۔

    نواز لیگ کو پیپلزپارٹی اور آصف زرداری سے کوئی ہمدردی نہیں

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اختلافات اب بھی موجود ہیں، نواز لیگ کو پیپلزپارٹی اور آصف زرداری سے کوئی ہمدردی نہیں لیکن پرویزمشرف کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، پرویز مشرف ملکی سیاست میں انتشاراورافراتفری کی سازش کاحصہ ہیں، ان کے بیان کو مسترداور شدید مذمت کرتاہوں، اپوزیشن لیڈرکو تبدیل کرنا بدنیتی پرمبنی ہے۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح ہوگیا ہے، یہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد کےشہریوں کیلئے تحفہ ہے، یہاں دس کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیار کا ٹریک بچھایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: باقرنجفی رپورٹ سے فرقہ واریت پھیلنے کا خدشہ ہے، رانا ثناء 


    انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل آئندہ عالمی کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرےگی۔