Tag: Rana sana ullah

  • نوازشریف ہرقیمت پروطن واپس آئیں گے، رانا ثناءاللہ

    نوازشریف ہرقیمت پروطن واپس آئیں گے، رانا ثناءاللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے لیکن بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی تک لندن میں رہیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، راناثناءاللہ نے کہا کہ یہ فطری تقاضہ اور ان کی ذمے داری بھی ہے کہ وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ رہیں، نوازشریف آئندہ الیکشن میں ہماری قیادت کریں گے۔

    وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف دو دن میں لندن سے واپس آجائیں گے، ان دنوں شہباز شریف کا لندن آنا جانا لگارہے گا۔


    مزید پڑھیں: رپورٹ منظرعام پرلانے سے فرقہ واریت کا خدشہ ہے، رانا ثناء 


    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے نیک نامی کمائی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے حوالے سے بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: اداروں میں کچھ لوگ پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، رانا ثناء اللہ


     رانا ثناءاللہ نے نیب کے حوالے سے کہا کہ نیب پنجاب میں کوئی انکوائری نہیں کررہی، نیب کی کارروائیوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    نیب کی کارروائیاں فراڈ ہیں، نیب کس چیزکی انکوائری کرے گی؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اپیل کل دائرکریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیب میں پیشی کا کوئی فائدہ نہیں، رانا ثنا، انتقام لیا جا رہا ہے، سعدرفیق

    نیب میں پیشی کا کوئی فائدہ نہیں، رانا ثنا، انتقام لیا جا رہا ہے، سعدرفیق

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا مردہ نیب کی بے سود انکوائری کے سامنے پیش ہونے کا کوئی فائدہ نہیں، مانیٹرنگ جج مقرر کیا گیا ہے، فیصلے پہلے سے ہوچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے یہ اطلاع آئی تھی کہ نیب فوت ہوچکا ہے، یہ بھی کہا گیا کہ نیب صرف فوت ہی نہیں دفن بھی ہوچکا ہے لیکن اب مردہ نیب میں روح کہاں سے پھونک دی گئی؟ لہٰذا ایسے مردہ نیب کی بے سود انکوائری کے سامنے پیش ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں، انکوائری کا نتیجہ پہلے سے ہی آچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم اور 2 مرتبہ وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت کے درجے پر فائز کیا، کروڑوں عوام کی ہمدردیاں اورمحبت میاں صاحب کے ساتھ ہیں۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب میں اسپیشل کورٹس کا ایک جج پہلے سے ہی مقرر ہے، مقدمے کیلئےایک علیحدہ مانیٹرنگ جج مقررکیا گیا ہے، مانیٹرنگ جج صاحبان بھی موجود ہیں، فیصلے پہلے سے ہوچکے ہیں، ایسا عمل جو انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا اس کے ہر مرحلے کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔

    انہوں نے کہااکہ واجد ضیاء ایک پولیس افسر ہے ان کا تمام کیئریر دفتر میں گزرا ہے۔ واجد ضیاء نے کبھی میاں بیوی کے جھگڑے تک کی تفتیش نہیں کی اور اب انہیں اتنے  ہائی پروفائل کیس کا جج بنا دیا گیا ہے۔

    نوازشریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سعد رفیق

    وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پاناما کیس کی جے آئی ٹی کا طرز عمل جانبدارانہ تھا، عدالتی احکامات کے تحت جے آئی ٹی کو لیڈ واجد ضیاء کو کرنا تھا لیکن لیڈ کوئی اور کررہا تھا۔

     ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پر کرپشن کاکوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کیس پاناما سے شروع ہوا تھا اور اقامہ پر نواز شریف کو نااہل کیا گیا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمیں بار بار ناانصافی کی چکی میں پیسا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ایسے الفاظ استعمال کئے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے وہ راستہ اختیار کیا گیا جو کسی دوسرے فرد کیلئےنہیں کیا گیا، جے آئی ٹی کا کردار بھی جانبدارانہ تھا اور اس کا کنٹرول کسی اور کے پاس تھا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی ادارے کے خلاف بیان بازی ہمارا منشور ہے۔ ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

  • این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

    این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو سیکیورٹی خدشات ہیں اس لیے حلقہ این اے120میں ذمہ داریاں پرویز ملک کو دی گئی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ این اے 120 میں محترمہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو الگ نہیں کیا گیا ہے بلکہ کمپیئن کی ذمہ داری کیلئے پرویز ملک کا نام خود حمزہ شہباز نے ہی تجویز کیا ہے، کیوں کہ حمزہ شہباز اہم دوروں پر جاتے رہتے ہیں اور انہیں سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔

    نواز لیگ میں اندرونی اختلافات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی ہے ورنہ میں ہر معاملے پر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہوں۔

    ترجمان مسلم لیگ ن کی وضاحت

    علاوہ ازیں ترجمان ن لیگ نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پرویز ملک کو بطور صدر ن لیگ لاہور این اے120کی ذمے داری سونپی گئی ہے لہٰذا مریم نواز اورحمزہ شہباز پرویزملک کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کامہرہ ہے، رانا ثناء اللہ

    عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کامہرہ ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش دیوار پر لکھی ہوئی نظر آرہی ہے، کوئی ادارہ ملک دشمن نہیں ہوتا، کچھ لوگ ہوتےہیں، عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کامہرہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جمہوریت دشمن قوتیں اپنا بھرپور وارکررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ ملک دشمن نہیں ہوتا، کچھ لوگ ہوتے ہیں، سازش دیوارپرلکھی ہوئی نظرآرہی ہے، عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کامہرہ ہے، عمران کے پیچھے عوامی حاکمیت کو تسلیم نہ کرنے والی قوتیں ہیں۔

    راناثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دینے والا سپریم کورٹ کا فیصلہ سول بالادستی کے خلاف ہے، ججوں کے فیصلے کوعوام نے تسلیم نہیں کیا، سول بالادستی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخ کو جج کرنے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سب کچھ کرسکتی ہے، پارلیمنٹ نااہل کرنے والوں کو بھی نااہل کرسکتی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف خونی انقلاب کی بات نہیں بلکہ آئینی انقلاب کی بات کررہےہیں۔

  • جےآئی ٹی رپورٹ کنٹینر رپورٹ ہے، چار سال میں لکھی گئی، رانا ثناءاللہ

    جےآئی ٹی رپورٹ کنٹینر رپورٹ ہے، چار سال میں لکھی گئی، رانا ثناءاللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ کنٹینر رپورٹ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، رپورٹ 4دن میں نہیں 4سال میں لکھی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں عمران نامہ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جے آئی ٹی خود اس معاملے میں فریق بن چکی ہے، سپریم کورٹ میں جےآئی ٹی رپورٹ کے پرخچےاڑا دینگے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کا صدر پی ٹی آئی رہنما کے گروپ کا ہے، جےآئی ٹی میں آخری ہفتے متعصبانہ رویہ اختیار کیا گیا۔


    جے آئی ٹی سپریم کورٹ نہیں ہے، عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے، رانا ثنا


    صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے رائٹر کا نام بتاسکتا ہوں لیکن یہ ہماری پارٹی پالیسی نہیں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں مفروضوں پر باتیں ہوئیں یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ سختی سے مسترد کرتے ہیں۔


    جے آئی ٹی نےاداروں کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، رانا ثناء


     انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو چار سال سے وزیر اعظم کے استعفے کامطالبہ کر رہےہیں، عدالت جے آئی ٹی تصویر لیک کرنے والےکے خلاف کارروائی کرے، ہمارےاعتراض سامنےآئیں گے تو عدالت رپورٹ کو ردی میں پھینک دے گی۔

     

  • جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کو نیچا دکھانا اور رعب دبدبہ قائم کرنا چاہتی ہے،رانا ثناءاللہ

    جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کو نیچا دکھانا اور رعب دبدبہ قائم کرنا چاہتی ہے،رانا ثناءاللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کو نیچا دکھانے میں مصروف اور رعب دبدبہ قائم کرنا چاہتی ہے، جس سے وہ متنازع ہو رہی ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف انشااللہ پانامہ کے معاملے پر سرخرو ہوں گے، قوم سے کئے وعدے کے مطابق وہ ہر اس فورم پر پیش ہونے کیلئے تیار ہیں، جہاں جے آئی ٹی یا سپریم کورٹ بلائے گی۔

    وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی پیشی، جے آئی ٹی بننے یا بلانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کو نیچا دکھانے میں مصروف اور رعب دبدبہ قائم کرنا چاہتی ہے، جس سے وہ متنازع ہو رہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دھمکیوں کے باوجود گواہان کا مرضی کا بیان نہ دینا جے آئی ٹی کی سب سے بڑی مشکل ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں کرسکتا۔


    مزید پڑھیں : پانامہ کیس کی جے آئی ٹی متنازعہ بن چکی ہے، رانا ثناء اللہ


    انہوں نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی قطری شہزادے کو سوالات بھیجنے اور ویڈیو لنک کا آپشن دے سکتی ہے تو ایک منتخب وزیر اعظم کو جس کے کریڈٹ میں ملک کو ایٹمی ملک بنانا ہے، اسے آپشنز کیوں نہیں دیئے جا سکتے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے پاپولر قومی لیڈر ہیں، سیاسی قوت کو کسی بھی فیصلے یا رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، جے آئی ٹی کے فیصلہ سے نواز شریف کی شہرت میں پوائنٹ زیرو بھی فرق نہیں پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی شریف فیملی کے گواہان سے کہتی رہی وعدہ معاف گواہ بن جائیں، جاوید کیانی کو وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے کہا گیا جبکہ نیشنل بینک کے سربراہ کو دھمکایا گیا۔ جے آئی ٹی بلائے گی تو وہ ضرور پی ہونگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پانامہ کیس کی جے آئی ٹی متنازعہ بن چکی ہے، رانا ثناء اللہ

    پانامہ کیس کی جے آئی ٹی متنازعہ بن چکی ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی متنازعہ بن چکی ہے۔ اس پر اٹھنے والے کسی سوال کا جواب نہیں دیا گیا اس کو فیصلہ کا اختیار حاصل نہیں۔ شیخ رشید سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راناثناءاللہ نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی انکوائری سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے مگرجے آئی ٹی کوئی فیصلہ دینے کی مجاز نہیں، فیصلہ دینے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کو ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی خود متنازعہ بن چکی ہے جے آئی ٹی کو ہم نے متنازعہ نہیں بنایا بلکہ اس کا طریقہ کار رولز کے مطابق نہیں اور اس کے ممبران کے خلاف بھی اعتراضات موجود ہیں۔

    شیخ رشید کے حوالے سے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید ٹھگ ہے اوروہ متاثرہ شخص کے پیسے نہیں دینا چاہتا تھا۔ شیخ رشید پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

  • پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں، رانا ثنااللہ

    پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں، رانا ثنااللہ

    لاہور : وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پی ایس ایل فائنل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر ن لیگی رہنما بھی میدان میں آگئے۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان قابل افسوس ہے، پوری قوم عمران خان کی صورت میں ضدی بچے کاچہرہ دیکھ چکی ہے، پی ٹی آئی میں موجود باشعور لوگ عمران کے بیان کی مذمت کریں، پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی اے پلس کیٹیگری کے تھے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو صرف اس بات سے غرض ہے کہ وہ اقتدارمیں آجائیں، عمران خان اس ملک اور قوم کا لیڈر نہیں ہوسکتا ہے، 5مارچ ایک طرف پوری قوم تھی اوردوسری جانب دہشتگرد تھے ، یہ دہشتگردوں کی ہار اور پاکستان کی جیت کادن تھا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق صاحب کو چاہئے اپنی گفتگو میں شائستگی لائیں، سراج الحق ایک طرف اتحادی اور دوسری طرف مخالف ہوتے ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں،عمران خان نے آئی پی ایل شرکت کی پر پی ایس ایل دیکھنے نہ آسکے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے پاکستان آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کوپھٹیچر کہہ دیا


    خیال رہے کہ عمران خان نے آج اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑی پھٹیچر تھے ان کے نام تک نہیں جانتا۔

  • لاہوردھماکا، رانا ثناء اللہ کے متضاد بیانات سے معاملہ مشکوک

    لاہوردھماکا، رانا ثناء اللہ کے متضاد بیانات سے معاملہ مشکوک

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ڈیفنس دھماکہ گیس کے لیکیج اورسلینڈر کی موجودگی کنفرم ہے اورامکان ہے کہ گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہو۔

    یہ بات انہوں نے لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، لاہوردھماکے سے متتعلق رانا ثناءاللہ کے متضاد بیانات نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا، پہلے کہا کہ دھماکا حادثاتی تھا، اگلے ہی لمحے انہوں نے بیان دیا کہ فرانزک ماہرین درست تعین کرسکیں گے کہ لاہور دھماکا دہشت گردی تھا یا حادثہ؟

    پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ڈیفنس دھماکے کی فرانز ک رپورٹ آگئی ہے اور کل کے دھماکے میں بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے ہیں اور اب تک کی تفتیش کے مطابق گیس کے لیکیج اور سلنڈر کی موجودگی کنفرم ہے اور امکان ہے کہ گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہواہو۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ کل کا دھماکہ حادثہ تھا اور یہ کوئی دہشتگردی یا بارود کا دھماکہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ناقص سلنڈرمہیا کرنے والوں نے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق راناثناءاللہ متاثرہ عمارت کے اندر تو دور کی بات اس کے قریب تک نہ گئے اورنہ ہی ماہرین اندرگئے۔ عینی شاہدین کے بیانات سنے اور میڈیا پر آکر دھماکے کےحادثاتی ہونے کی دے دی۔

    گزشتہ رات اےآروائی نیوز سے گفتگو میں راناثناء اللہ نےاعتراف کیاتھا کہ عمارت کے اندر داخل ہونا ممکن نہیں ہے۔ دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب نایاب حیدر کا کہنا ہے کہ راناثناءاللہ نےفارنزک رپورٹ دیکھ کر پریس کانفرنس کی ہے۔

    حکومت پنجاب اور راناثنا ءاللہ کے بدلتے بیانات نے کئی شکوک وشبہات کو جنم دےدیا۔ رانا ثناء اللہ کوکس نے رپورٹ کیا کہ دھماکا گیس لیکیج کا تھا؟ سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ عمارت میں تو گیس کا کنکشن ہی نہیں۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فارنزک ٹیم رات کے کس پہر عمارت میں داخل ہوئی؟ کب شواہد اکھٹےکئے نایاب حیدرکو خبر ہوگئی اور رپورٹ بھی تیارہوگئی اور رانا ثناءاللہ لاعلم رہے۔

    دھماکے میں آٹھ قیمتی جانیں چلی گئیں لیکن دھماکےکی وجہ اب تک پراسرارہے۔ رانا ثناءاللہ حسب مزاج یہ معاملہ بھی متنازع کرگئے۔

  • لاہور دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے شواہد نہیں ملے ہیں‘رانا ثنا اللہ

    لاہور دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے شواہد نہیں ملے ہیں‘رانا ثنا اللہ

    کراچی: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کی ابتدائی تحقیقات بتاتی ہیں کہ دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے شواہد نہیں ملے ہیں، اب تک تحقیقات کے نیتجے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دھماکا غفلت کے سبب ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ڈیفنس دھماکےمیں7 افرادجاں بحق،35زخمی ہوئے ہیں، جس پر بہت افسوس ہے، فرانزک رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنا مناسب ہوگا کہ دھماکا بارودی مواد کا نہیں تھا، لہذا یہ کہنا بہتر ہوگا کہ گزشتہ روز ہونے والا دھماکا دہشت گردی نہیں تھا.

    مزید پڑھیں:لاہور ڈیفنس میں دھماکہ‘ آٹھ جاں بحق 21 زخمی

    ابتدائی تحقیقات میں عمارت سے گیس لیکیج اور سلنڈرکی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے شواہد نہیں ملے ہیں، اب تک تحقیقات کے نیتجے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دھماکا غفلت کے سبب ہوا ہے، اگر یہ بم دھماکا ہوتا تو زخمی ہونے والے افراد کی حا لت سے پتہ چل جاتا، البتہ فرانزک لیبارٹری سے معاملہ کلیئر ہونے تک دھماکے کا تعین نہیں ہوسکتا ہے.

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افواہوں کےباعث لاہورکےعوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، ملک کے امن کے خاطر سب کو اپنی ذمے داری دکھانا ہوگی.

    انہوں نے پرعزم ہوتے ہوئے کہا کہ ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچانا ہے، سب نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانیں پیش کررہے ہیں، انہوں نے اور ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پرپہنچ کر اپنی ذمے داری کو احسن طریقے سے نبھایا ہے.