Tag: Rana Sanaullah

  • ن لیگ کے اجلاس کی صدارت، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ن لیگ کے اجلاس کی صدارت، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

    لاہور: ن لیگ کے اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی یا کسی اور نے، مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نیب کی قید میں ہونے کی وجہ سے ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کا معاملہ اٹھ گیا تھا۔

    [bs-quote quote=”صدارت نواز شریف نے کی: رانا ثناء
    نہیں کی، نہیں کی: مریم اورنگ زیب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نا اہل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کی، اس بات کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر رانا ثناء نے اقرار کیا کہ صدارت نواز شریف نے کی۔

    ادھر صحافی کے سوال کے جواب میں رانا ثناء ہاں میں جواب دے رہے تھے، ادھر مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں ’نہیں کی، نہیں کی‘ لیکن رانا ثناء بھانڈا پھوڑ چکے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کی مزاحمتی سیاست شروع کرنے کی دھمکی


    میڈیا سے گفتگو میں یہ بتانے والے کہ اجلاس نواز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، رانا ثناء اللہ یہ بھول گئے تھے کہ آئینی طور پر نواز شریف اجلاس کی صدارت کے اہل نہیں۔

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نا اہل وزیرِ اعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اس نکتے پر غور کیا گیا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کیا حکمتِ عملی اپنائی جائے؟

  • شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل، رانا ثناء اللہ کی اداروں کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

    شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل، رانا ثناء اللہ کی اداروں کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

    لاہور: شہباز شریف کی گرفتاری پر راناثناء اللہ نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔

    ن لیگی رہنما رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، حکومت میں بیٹھے قبضہ گروپ کو پکڑا جانا چاہیے۔

    [bs-quote quote=”قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی: رانا ثناء” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پارلیمنٹ پر حملہ ہے، ثبوت نہیں ہے، پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس کی مذمت کی گئی۔

    رانا ثناء نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست دی گئی ہے، اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا فیصلہ


    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اپوزیشن کو گرفتاری کے خلاف اعتماد میں لیا جائے گا۔ مزید کہا کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ہم سب ان کی رہنمائی میں جمہوریت کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی قیادت ہی میں سیاست کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ نا اہل سابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس پر قانونی سوال اٹھ گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع شدہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی تصور نہیں ہے۔

  • ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹرمائنڈ رانا ثنااللہ تھے، پولیس ذرائع

    ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹرمائنڈ رانا ثنااللہ تھے، پولیس ذرائع

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون راناثنااللہ کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس جلد کھلنے کا امکان ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹرمائنڈرانا ثنااللہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون راناثنااللہ کے گردگھیرا تنگ ہونے لگا، رانا ثنا اللہ کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹرمائنڈرانا ثنااللہ تھے اور اس وقت کے ہوم سیکریٹری کی مخالفت کے باوجودرانا ثنااللہ نے آپریشن کاحکم دیا۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے دہشت گردی عدالت میں دائر مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے پراسیکیوشن ٹیم تبدیل کردیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے پراسکیوشن ٹیم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور عوامی تحریک کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان سے بھی پراسکیوشن ٹیم تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے رابطہ کرکے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کانشانہ بننےوالوں کوانصاف فراہمی کےعزم کااعادہ کیا اور کہا تھا خون سےہاتھ رنگنےوالوں کو فرارکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامع منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے نمائندے نہیں ہیں، رانا ثناء اللہ

    اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے نمائندے نہیں ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی اس بات پر اب بھی قائم ہوں کہ اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے نمائندے نہیں ہیں۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کر رہے تھے، سابق وزیرِ قانون نے کہا ’پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار کبھی بھی ادا نہیں کرے گی۔‘

    رانا ثناء اللہ نے اتحاد کی حقیقت کے حوالے سے بھی بات کی، کہا پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور ن لیگ کبھی کسی اتحاد کا حصہ نہیں تھے، ن لیگ ہی پارلیمنٹ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

    ن لیگی رہنما نے عام انتخابات کو وسیع پیمانے پر دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 میں جعلی مینڈیٹ نے تمام جماعتوں کو دھاندلی پر متفق کیا۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا ’صدارتی انتخاب میں پارلیمنٹ سے حکومتی امیدوار کو 212 ووٹ ملے، حکومتی امیدوار کو مخالفین سے بھی اتنے ہی ووٹ ملے۔‘


    مزید پڑھیں:  عارف علوی کی کامیابی کا سہرا آصف زرداری کے سرجائے گا،سعد رفیق


    خیال رہے کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کردار حکومت کے سہولت کار کا ہے اور پیپلز پارٹی آئندہ ایسا ہی کردار ادا کرتی رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا نام دینا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی تھی، تقاضا تھا تمام جماعتیں بیٹھ کر امیداور کا فیصلہ کرتیں۔

  • 80 ارکانِ اسمبلی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، رانا ثناء اللہ

    80 ارکانِ اسمبلی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، رانا ثناء اللہ

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پہنچنے والے 80 اراکین کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے حلف اٹھانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی پر گولہ باری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ الیکشن کے بعد منتخب ہونے والے 80 اراکین اسمبلی کے پاس کے عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔

    سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز ایسے اراکین کو جن کے پاس عوامی مینڈیٹ موجود نہیں انہیں اراکین سے نکالنے کے لیے بھرپور جدو جہد کریں گے۔


    قومی اسمبلی کا اجلاس‘ نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا


    یاد رہے ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، جس کے بعد ارکان کی جانب سے باری باری رجسٹرمیں دستخط کیے جا رہے ہیں۔

    خیال رہے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ایک سواٹھاون نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہےجب کہ مسلم لیگ (ن) بیاسی نشستوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی ترپین نشستوں کے ساتھ تیسر ے نمبر پر ہے۔

    متحدہ مجلس عمل پندرہ نشستوں کے ساتھ چوتھے، متحدہ قومی موومنٹ سات نشستوں کے ساتھ پانچویں، مسلم لیگ (ق) پانچ نشستوں کے ساتھ چھٹے، بلوچستان عوامی پارٹی پانچ نشستوں کے ساتھ ساتویں اور بلوچستان نیشنل پارٹی چار نشستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

    جی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں کل تین نشستیں حاصل کیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے

  • لاہور ہائی کورٹ کا رانا ثناء اللہ کی کام یابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ کا رانا ثناء اللہ کی کام یابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

    لاہور: ہائی کورٹ نے فیصل آباد کے حلقے این اے 106 پر رانا ثناء اللہ کی کام یابی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی کام یابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں این اے 106 پر رانا ثناء اللہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج نے ن لیگی رہنما کی کام یابی کا نوٹیفکیشن رکوا دیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیا، رانا ثناء اللہ کے خلاف درخواست این اے 106 سے ناکام ہونے والے امیدوار نثار احمد نے دائر کی۔

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج سے بڑا کام قرار دیا، اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ن لیگی رہنما اسلامی شعائر کے خلاف بیانات دیتے ہیں، رانا ثناء اللہ کو نا اہل قرار دے کر کام یابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

    نوازشریف کے استقبال کو رانا ثنا اللہ نے حج سے بڑا قرار دے دیا

    عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا کہ وہ ن لیگی رہنما کی بہ طورِ ایم این اے فیصل آباد کے حلقے میں کام یابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔

    واضح رہے کہ انتخابات سے قبل 13 جولائی کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے نواز شریف سے وفاداری دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ لندن سے وطن واپس آنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ جانا حج سے بڑا کام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پردوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں‘ رانا ثنااللہ

    نگراں وزیراعلیٰ پردوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں‘ رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا رویہ ہے فیصلہ پہلے کرتی ہے سوچتی بعد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پردوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی غیرسنجیدہ جماعت سے پھرمشاورت نہیں ہوسکتی، اگر انہیں اعتراض تھا توناصر کھوسہ کوکہتی وہ نام خود واپس لیتے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نام واپس نہ لیا گیا تورات 12 بجے کے بعد گورنرنوٹی فکیشن جاری کرسکتے ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ہے فیصلہ پہلے کرتی ہے سوچتی بعد میں ہے، قوم دیکھ رہی ہے ملک کا نظام سنبھالنے کی دعویدار جماعت نے کیا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ باعزت اورایماندار شخص کا نام پہلے خود دیا پھر خود ہی واپس لیا، اتنی شائستگی نہیں ناصرکھوسہ سے درخواست کرتے وہ نام واپس لیتے۔

    ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے، رانا ثنااللہ

    نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے، رانا ثنااللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو بات کی وہ قوم کے بہترین مفاد میں ہے، نوازشریف کی بات کا بتنگڑ بنایا جارہا ہے، نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے بیان پر کہا کہ میں اورشہبازشریف دونوں نواز شریف کیساتھ ہیں، ہم نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں، جو قربانیاں پاکستان نے دیں اس کا اعتراف نہیں کیاجاتا۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے جو بیان دیا اس میں کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی لوگ اس قسم کے بیانات دیتےآئےہیں، ممبئی حملوں کے مقدمے پر  ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، بیان پر کچھ نادان دوستوں نے میاں صاحب کا ٹرائل شروع کردیا۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کی بات کا بتنگڑ بنایا جارہاہے، بیان پر صرف نوازشریف کی ذات کو ہدف تنقید بنایاجارہاہے، نوازشریف کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ٹارگٹ کرکے پاکستان کی نیک نامی نہیں ہوئی بلکہ پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر جتنی بھی تنقید کی جائے ان کی شہرت بڑھتی ہے، نواز شریف کی ساکھ پر تیسراحملہ کیا گیا ہے، جن پرغداری کے مقدمے ہیں، ان کے تو سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے، ان کے سچ میں ہی قوم کی بقا ہے، جو تماشے 70 سال سے ہوتے آئے ہیں، اب وہ برداشت نہیں کریں گے، نوازشریف ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، صرف سچ کہیں گے۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیان کی تردید نہیں کی، شہباز شریف نے کہا نوازشریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سےمتعلق بیان بھی غلط پیش کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرویز  مشرف اوررحمان ملک بھی ایسے بیانات دیئے تھے، نیب کا اعلامیہ میاں صاحب کی ساکھ کونقصان پہنچانا تھا، سب کو پتہ ہے اجمل قصاب جیسے لوگ نان اسٹیٹ ایکٹر ہیں۔

    انتخابات کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن قریب ہے اور نوازشریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے، الیکشن کے قریب آتے ہی کچھ لوگ پروپیگنڈا کر رہےہیں، انٹرویو نواز شریف یا ن لیگ نے تو نہیں جاری کیا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب سچ بولیں گے، عوام کو اعتماد میں لیں گے، نوازشریف نے جو بات کی وہ قوم کے بہترین مفاد میں ہے، یہ ساری باتیں رحمان ملک بطوروزیر داخلہ کرچکےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میڈیا کوڈائریکشن آرہی ہیں اور آتی رہی ہیں، میڈیا کو بتایا جاتا ہے کس کا بیپر لینا ہے اور کس کا نہیں، کچھ دن پہلے ایک چینل بند ہوا اور دوبارہ کیسے کھلا سب کو پتہ ہے، یہ کوئی بات نہیں جو نواز شریف نے کی، اس مقدمے کا فیصلہ ہوناچاہیے، جو ذمہ دار ہیں سزا ملنی چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواتین سے متعلق ہتک آمیز الفاظ کا استعمال، تحریک انصاف کا رانا ثناءاللہ 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس

    خواتین سے متعلق ہتک آمیز الفاظ کا استعمال، تحریک انصاف کا رانا ثناءاللہ 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو خواتین کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کانوٹس بھیج دیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس رانا ثناءاللہ کی جانب سے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کیلئے ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر بھیجا گیا۔

    نوٹس رانا ثناءاللہ کی پٹیالہ ہاؤس رہائشگاہ پر بھیجا دیا ہے، جس میں کا جواب دینے کیلئے 7 یوم کی مہلت دی گئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عظمی کاردار کو رانا ثناءاللہ کیخلاف بھرپور قانونی جنگ کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

    ن لیگ کے رہنما نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں، ناچ گانا بتارہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق اپنا نازیبا بیان واپس لے لیا


    جس پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید رد عمل پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے معذرت بھی کی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے پر خواتین کے بارے میں دیا گیا بیان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے واپس لینے کا اعلان کیا مگر معذرت کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن نے تھوڑی دیر کے لیے اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا۔

    اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نوشین حامد نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ نے خواتین کے بارے میں جو الفاظ کہے تھے وہ اس پر معافی مانگیں، جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں تاہم وہ اس پر معافی نہیں مانگیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے: شیریں مزاری

    رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں‌ مزاری نے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف نے معافی مانگی ہوتی، تو ن لیگی وزرا دوبارہ گھٹیا زبان استعمال نہ کرتے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کے نازیبا ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کی فیملیز بھی موجود تھیں، رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے.

    شیریں مزاری نے کہا کہ ہم بھی لیگی خواتین سےمتعلق بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، مگر ایسا نہیں کریں گے، پی ٹی آئی والوں کی تربیت اچھی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لیگی وزرا خواتین کو گالیاں دیتے اور بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں، جب ایوان میں میرے لئےنازیبا الفاظ استعمال کئے گئے، تب ہی انھیں روکنا چاہیے تھا.

    انھوں نے ن لیگی وزرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم اورحیا کر کے اپنے الفاظ پر غور کریں، کوئی وزیر نہیں، البتہ گٹر سے آنے والا ہی ایسی گندی زبان استعمال کرسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ استحقاق مجروح کرنے پرعابد شیرعلی مجھ سےمعافی مانگیں.

    یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی، جس پر سخت ردعمل آیا تھا، بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس بیان پر ٹویٹر پر معافی مانگی تھی۔


    شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی