Tag: Rana Sanaullah

  • کپتان کے جلسے پر رانا ثناءاللہ کا تضحیک آمیز رویہ، پی ٹی آئی اور پی پی کا رد عمل

    کپتان کے جلسے پر رانا ثناءاللہ کا تضحیک آمیز رویہ، پی ٹی آئی اور پی پی کا رد عمل

    لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے میگا پاور شو پر رد عمل دیتے ہوئے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا۔

    ن لیگ کے رہنما نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں، ناچ گانا بتارہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔

    پی ٹی آئی جلسے پر رانا ثناءاللہ کا رد عمل نہایت افسوس ناک رہا، نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کل اسٹیج پر فصلی بٹیرے اور لوٹے براجمان تھے، جلسے میں دہاڑی دار طبقے کو اکھٹا کیا گیا تھا۔

    سابق ن لیگی رہنما ندیم افضل چن کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک لوٹے کے دانت نظر آرہے تھے، روشنی پڑی تو پتا چلا کہ ندیم افضل چن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوٹوں کا پیچھا کریں گے، پنجاب کے سب سے بڑے لوٹے کا مقابلہ نواز شریف یا یا مریم نواز کریں گی۔

    تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا رد عمل


    رانا ثناءاللہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا جلسے میں سیاست دانوں کی فیملیاں بھی شریک تھیں، ن لیگ کی لیڈر شپ گندی زبان استعمال کر رہی ہے، رانا ثنا جیسے لوگوں کی باتوں کا اثر نہیں ہوتا۔

    نوازشریف کو جیل ہوبھی گئی تو ضمانت پر آجائیں گے، رانا ثناءاللہ

    دوسری طرف پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے بھی لیگی رہنما کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ایسے بیانات سے بے حد افسوس ہوا، عمران خان کی اہلیہ کے لیے طلال چوہدری کے الفاظ بھی افسوس ناک ہیں، ہمیں کسی کی ذات سے متعلق ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرٹیکل 62 ون ایف  اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کر رہ جائے گا: رانا ثنا اللہ

    آرٹیکل 62 ون ایف اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کر رہ جائے گا: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی اس وقت تک ہے، جب تک پارلیمنٹ ترمیم نہیں کرتی، آرٹیکل 62 ون ایف اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کر رہ جائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ عدالت نے واضح کیا ہے کہ نااہلی کی مدت کا تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، مستقبل میں‌ ایسی تمام ترامیم کی جائیں گی جوووٹ کی عزت اوربالادستی قائم کریں.

    انھوں نے عثمان ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل بنیاد سے فیصلہ حاصل کرکے آپ ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتے، الیکشن کی شام کو آپ سے بڑا افسردہ آدمی کوئی نہیں ہوگا، آج جتنی چاہیں اچھل کود کرلیں، فرق نہیں پڑتا، پاکستان کے عوام ہی اصل فیصلہ کریں گے.

    [bs-quote quote=”عدالت نے واضح کیا ہے کہ نااہلی کی مدت کا تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، مستقبل میں‌ ایسی تمام ترامیم کی جائیں گی جوووٹ کی عزت اوربالادستی قائم کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”رانا ثنا اللہ”][/bs-quote]

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عرب ریاستوں میں ویزے کی جگہ پر اقامہ ہوتا ہے، ویزے کی روز روز جھنجھٹ سے بچنے کے لئے لوگوں نےاقامہ کا راستہ نکالا تھا، اقامہ یا ویزا اثاثہ نہیں، جسے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی.

    انھوں نے مزید کہا کہ پہلی باراقامے کا فیصلہ میاں نوازشریف کیے خلاف آیا، نوازشریف کے خلاف فیصلہ تنخواہ نہ لینے پر آیا.

    انھوں نے شیخ‌ رشید کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں‌ کہ مجھ سے کاغذات نامزدگی کے وقت غلطی ہوگئی، فیصلہ آئے گا تو وہ بھی نااہل ہوگا، جب تک آرٹیکل 62 ون ایف برقرار ہے، لوگ نااہل ہوتے رہیں گے.

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ جو لوگ چھوڑ کر جارہےہیں وہ نوازشریف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، چوہدری نثار علی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں اور رہیں گے.


    عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں نہ مانگیں پارٹی ٹکٹ دے گی، رانا ثناء اللہ

    چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں نہ مانگیں پارٹی ٹکٹ دے گی، رانا ثناء اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، وہ سینئر ہیں  پارٹی انھیں ٹکٹ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ آئین میں 62 اور 63کا جس طرح استعمال ہوا ہے، اس کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ ان شقوں کو آئین سے نکال دے، وہ ایسا کرسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرکے نااہلی کی مدت بھی کم کرسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوازشریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شق شامل کرنے کا مقصد قوم کے لیے ایک باکردار قیادت دینا ہے۔

    نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کب ہے؟نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا،چوہدری نثار

    انھوں نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں طرف سے آئینی رویوں کا اظہار ہونا چاہیے، کوئی آلہ کارماحول خراب کرنےکے لیے پٹیشن لےجائے تو عدلیہ اسے پارلیمنٹ کا راستہ دکھائے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ پہلے کبھی ٹکٹ مانگا اور نہ ہی آئندہ کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ

    نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاپرچیف جسٹس کا بیان قوم کی ترجمانی ہے، ملک کسی غیرآئینی اقدام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایکسپوسینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین سے بالا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مقدمے میں مفرور ہونے پربھی عمران خان سے خاص برتاؤ ہو رہا ہے، عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کی کہانی خود گڑھی، ان کے الزامات پرفیصلہ جلد ہونا چاہیے تاکہ الزام تراشی کا سلسلہ ختم ہو۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ بعض لوگ عدلیہ کے ازخود ترجمان بنے ہوئے ہیں، عدلیہ کی ترجمانی کے لیے اس کا ادارہ بننا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف کو2 ہفتے مل جاتے تو وہ اپنی بیماراہلیہ کی عیادت کرلیتے، افسوس ہے عدالت نے نوازشریف کوحاضری سے استثنیٰ نہیں دیا۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عوام میں مقبولیت کے ٹاپ لیول پرہیں۔


    ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونےکے باوجود بھی کچھ نکالا جارہا ہے‘ نوازشریف


    خیال رہے کہ 20 مارچ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پرانے ریفرنس میں کچھ نہ ملا تو نئے ریفرنس کیوں دائرکیے؟ نئے ریفرنس پہلے ریفرنس پرخول چڑھانے کے مترادف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کوعوام کی محبت سےکوئی نہیں روک سکتا،راناثنااللہ

    نواز شریف کوعوام کی محبت سےکوئی نہیں روک سکتا،راناثنااللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عوام کی محبت سے کوئی نہیں روک سکتا، نیب کے متحرک ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، چیئرمین نیب یقینی بنائیں کہ نیب میرٹ پر انکوائری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے متحرک ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، کرپشن کیخلاف میرٹ پرانکوائری جمہوریت کیلئے ضروری ہے، چیئرمین نیب یقینی بنائیں کہ نیب میرٹ پرانکوائری کرے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ احدچیمہ کی گرفتاری پر جو اعتراٖض تھا، وہ سامنے رکھ دیا ہے ، چیئرمین نیب جہاں بھی کرپشن کی نشاندہی کرینگے تعاون کرینگے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ہماری اپوزیشن کے پاس بات کرنے کیلئے کچھ ہے ہی نہیں، اپوزیشن نے کئی بل پیش کیے لیکن ایک بھی ٹھیک نہیں تھا ، تین یونیورسٹیز کے بل ہم نے پاس کیے ، اپوزیشن کا کام ہی نہیں سوائے کورم پوائنٹ آؤٹ کرنے کا ہے، مئی کے پہلے ہفتے میں پنجاب کابجٹ پیش ہوسکتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ میں نے کسی اینکر یا میڈیا ہاؤس کا نام نہیں لیا تھا، میں نے کہا تھا شام7سے 11بجے تک گھٹیا گفتگو کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کوبھی پڑنے والی ہیں،راناثنا اللہ


    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عوام کی محبت سے کوئی نہیں روک سکتا، استحکام پاکستان کا معرکہ نواز شریف کے حصے میں آیا اب نواز شریف نے ووٹ کی طاقت کو اپنا مشن بنایا ہے، نوازشریف کی لیڈر شپ قائم رہے گی۔

    گذشتہ روز وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کو بھی پڑنے والی ہیں، میں بھی ان کی پنکی پیر کو روز یاد کرتا ہوں تو ظاہر ہے وہ بھی مجھے یاد کریں گے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنڈی کےشیطان نے کل مجھے اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے، اس سے اندازہ ہوا کہ پنڈی کےشیطان کوصحیح چوٹ پڑی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کوبھی پڑنے والی ہیں،راناثنا اللہ

    عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کوبھی پڑنے والی ہیں،راناثنا اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی خیرمنائیں جوتیاں ان کوبھی پڑنےوالی ہیں، پنڈی کے شیطان نے کل مجھے اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے اس سے اندازہ ہوا کہ صحیح چوٹ پڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کو بھی پڑنے والی ہیں، میں بھی ان کی پنکی پیر کو روز یاد کرتا ہوں تو ظاہر ہے وہ بھی مجھے یاد کریں گے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنڈی کےشیطان نے کل مجھے اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے، اس سے اندازہ ہوا کہ پنڈی کےشیطان کوصحیح چوٹ پڑی ہے۔

    رائیونڈ دھماکے کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ کل دہشتگردی کے واقعےکی پر زور مذ مت کر تا ہوں ، دہشتگردوں کی کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، دہشتگردوں کا ہر قیمت پر پیچھااور انھیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    انکا کہنا مزید کہنا تھا کہ دعا ہےاللہ تعالیٰ شہدا کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا کرے،پولیس کے جوانوں کی قر بانیاں دیں وہ ہمارے لئے مثال ہے۔

    پی ایس ایل کے سیمی فائنل کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ایس ایل انتظامات کو نئے سرے سے دیکھنے،فول پروف بنانے کی ضرورت ہے۔


    مزید پڑھیں : موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، رانا ثنااللہ


    یاد رہے کہ گذشتہ روز رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے ، یہ کلچر عمران خان نے پھیلایا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسئلے کا حل نکالنا چاہئے ورنہ حالات بہتر نظر نہیں آرہے، آپ کوئی غلط بات کریں گے تو اس کی ذمہ داری میری تو نہیں ہوگی۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ جس کے آگے یہ جھکے ہیں وہ نامعلوم پارٹی ہے، نامعلوم یا فرشتہ پارٹی کا ایک پاؤں زرداری اور دوسرا عمران خان کے کندھے پر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صادق سنجرانی  اورعبدالقدوس بزنجو جیسے مہرے عبرت کا نشان بنیں گے،راناثنااللہ

    صادق سنجرانی اورعبدالقدوس بزنجو جیسے مہرے عبرت کا نشان بنیں گے،راناثنااللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، یہ سب لوگ جس کےآگے یہ جھکے ہیں وہ نامعلوم پارٹی ہے، صادق سنجرانی اورعبدالقدوس بزنجو جیسے مہرے عبرت کا نشان بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بکواس چار سال سے کرتا رہا ہوں کیا وہ غلط تھی ، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی عزت ہونی چاہئے، پہلے لوگ ہر جماعت کے رہنماؤں سے ہاتھ ملاتے تھے۔

    رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے ، یہ کلچر عمران خان نے پھیلایا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسئلے کا حل نکالنا چاہئے ورنہ حالات بہتر نظر نہیں آرہے، آپ کوئی غلط بات کریں گے تو اس کی ذمہ داری میری تو نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر دیت کی بات خرم نواز گنڈاپور نے کی تھی ، خرم نواز گنڈا پور نے گھر بلا کر دیت کی بات کی تھی، خرم نواز نے کہا تھا ملزمان پولیس والے ہیں تو آئی جی کوساتھ لیکرآئیں، خرم نوازکے کہنے پر میں آئی جی کو لیکر ان کے گھر گیا تھا۔

    عمران خان پر جوتا مارنے والے شخص کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ محمد رمضان مسلم لیگ(ن) کا کارکن ہے اس میں کوئی شک نہیں ، محمد رمضان کو میں نے یا میرے بیٹے نے جوتا مارنے کا نہیں کہا رمضان کا کہنا ہے دلبرداشتہ ہونے پر عمران خان کو جوتا مارنے کا ارادہ کیا، پی ٹی آئی والوں نے زبردستی نام لینے کیلئے کہا گیا۔


    مزید پڑھیں : زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے، رانا ثناء اللہ


    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے امکانات بہت روشن ہے، پاکستان میں جمہوریت کے روشن ہونے کے امکانات روشن ہیں، سب پر بھاری زرداری پر بھی نامعلوم پارٹی کے لوگ بھاری ہوچکے ہیں، عمران خان کہتا تھا میں کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا وہ بھی جھک چکا ہے۔

    صادق سجرانی کے حوالے سے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ جس کے آگے یہ جھکے ہیں وہ نامعلوم پارٹی ہے، نامعلوم یا فرشتہ پارٹی کا ایک پاؤں زرداری اور دوسرا عمران خان کے کندھے پر ہے، نامعلوم یا فرشتہ ان کے کندھوں پر چل کر نوازشریف کا مقابلہ کرینگے، صادق سنجرانی اورعبدالقدوس بزنجو جیسے مہرے عبرت کا نشان بنیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید نفرت پھیلانےوالے لوگ ہیں ، سب سےزیادہ گھٹیا زبان عمران خان اور شیخ رشید نے استعمال کی، میرے پاس پنکی پیر تو نہیں مگرجوتا کلب میں شیخ رشیدنمبر ون پر ہوگا، نوازشریف جسے مقرر کرینگے، وہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا صدر بنے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے، رانا ثناء اللہ

    زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے اور اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں، کے پی کے میں جو ضمیر فروشی ہوئی ہے اس کی وجہ عمران خان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آن ریکارڈ کہا کہ کرپشن اوپر ہوتی ہے، لیڈر ٹھیک ہو تو کرپشن ختم ہو جاتی ہے کہتے تھے کہ میں کرپشن سے پاک ہوں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اب میں عمران خان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کی پارٹی میں جو کرپشن سامنے آئی ہے ضمیر فروشی ہوئی ہےاور یہ آپ خود کہ رہے ہیں کہ پانچ پانچ کڑوڑ میں ضمیر بیچا، کے پی کے میں یہ ضمیر فروشی جو ہوئی ہے اس کی وجہ آپ ہیں۔

    وزیر قانون نے کہا کہ میاں نوازشریف کا ییانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے ، سینیٹ میں بھی اس حوالے سے تقاریر ہوئی ہیں، ہم آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑنا چاہتے تھے لیکن باوجود پوری قوم کو اس راستے سے ہٹایا گیا کیونکہ محسوس ہورہا تھا کہ میاں نوازشریف نے ملک کی ترقی کے لئے کام کیا اور انہیں روکنے کے لئے اس ایجنڈے میں اور بہت سی قوتیں بھی ہیں جن کا ذکر سینیٹ میں کیا گیا۔

    نئی حلقہ بلندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ کا چیر پھاڑ کردی گئی ہے لیکن میں الیکشن لڑوں گا اور بھی جیتوں گا، چئیرمین سینیٹ کے لئے سب سے رابطے ہوں گے، یہ کونسی قوت ہے جو صرف نوازشریف کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔

    میاں رضا ربانی کی تعریف کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت عزت دار شخص ہیں، انھوں نے سینیٹ کی عزت میں اضافہ کیا، رضاربانی حقیقی ڈیموکریٹ اورعوامی بالادستی کےخواہاں ہیں اور اسی بیانیےکےحامل ہیں، رضارانی نے جمہوریت کی بےمثال خدمت کی ہے۔


    مزید پڑھیں : شیر کو سینیٹ سے نکالا گیا تھا، لیکن شیر پھر سینیٹ میں دھاڑ رہا ہے: رانا ثناء اللہ


    انھوں نے مزید کہا کہ رضاربانی کو پیپلزپارٹی بطور چیئرمین لاتی تو ن لیگ کیلئے رد کرنامشکل ہوتا، رضاربانی ایک ایسےامیدوار تھے جو متفقہ امیدوار ہوسکتے تھے لیکن پیپلزپارٹی کہتی رہی ہے کہ یہ ہمارا بندہ نہیں۔

    آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے اور اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر وکیل ہوں زندگی کا آغاز عدلیہ کے احترام سے کیا، کہاں نہال ہاشمی اورکہاں سپریم کورٹ، ہر وہ قانون جس کا بنچ سے تعلق ہو نہال ہاشمی نے جو تقریر کی تھی وہ کچھ بھی نہیں تھا اور انھوں نے غیر مشروط معافی مانگی ، بابر اعوان جیسےکو معاف کردیا گیا ، نہال ہاشمی کو غیر مشروط پر معافی دیتے تو ان کے وقار میں اضافہ ہوتا۔

    وزیر قانون نے کہا کہ اس ملک نے انشااللہ قائم رہنا ہے تو الیکشن ہونا ہے اور الیکشن فری اور فئیر ہوگا، پارلیمنٹ بالادست نہیں تو پھر کس بات کی جمہوریت، ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے لیکن ڈھائی مہینے معافی نہیں ملی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی خوشبو بس گئی ہے،کسی آمریا آمریت سے نہیں دب سکتی ،راناثنااللہ

    نوازشریف کی خوشبو بس گئی ہے،کسی آمریا آمریت سے نہیں دب سکتی ،راناثنااللہ

    لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں، نوازشریف کی خوشبو بس گئی ہے،کسی آمریاآمریت سے نہیں دب سکتی، عوامی خدمت کا صلہ آج کے الیکشن میں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بھی سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ن لیگ کو عوام کی خدمت کا صلہ آج ووٹوں کی صورت میں ملے گا، مسلم لیگ ن کے کسی اقدام کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کہا جاسکتا۔

    پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ن لیگ 11نشستوں پر جیتے گی ، سینئر رہنماچوہدری نثار علی ضرور ووٹ کاسٹ کرینگے، کچھ قوتیں جمہوری عمل کونقصان پہنچانا چاہتی تھیں، ن لیگ6جنرل، 2ٹیکنوکریٹ، 2خواتین کی نشتیں جیتے گی۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے عوام کے مقبول ترین لیڈرہیں ، 7 سے 8لوگ ہیں جو وفاداری بدلنے جارہےہیں، ان میں سے 2سے3 لوگ واپس بھی آناچاہ رہےہیں، کچھ قوتیں 70سالوں میں بہت کچھ کرتی رہی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  قوم پوچھتی ہے نواز شریف کا جرم کیا ہے ، رانا ثنا اللہ


    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نامزد امیدوار پنجاب اسمبلی سے ووٹ لیں گے، ہماری 11سیٹیں یقینی ہیں،ہارس ٹریڈنگ یا سودےبازی نہیں کی، ہم دوسری ترجیح استعمال کرتے ہوئے 12ویں نشست بھی نکالیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی خوشبو بس گئی ہے،کسی آمریاآمریت سےنہیں دب سکتی، سب جانتے ہیں شریف برداران کی قیادت میں عوام کی خدمت کی ہے، عوامی خدمت کا صلہ آج کے الیکشن میں ملے گا، عوامی فیصلہ آمریت کے ضابطوں کا کبھی بھی پابند نہیں ہوا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آج لوگ تکنیکی طور پر آزادامیدوارکی حیثیت سےکامیاب ہوں گے، امیدوارمنتخب ہوکرسینیٹ میں جاکرپارٹی نظم وضبط پرعمل کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،رانا ثنا اللہ

    جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،رانا ثنا اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیرقانون راناثنا اللہ نے عمران‌‌ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا اور الزام لگانا انکا وطیرہ بن چکا ہے مجھے پتا ہے عمران خان کو کہاں سےچٹ آتی ہے، ان کے گھر کا نقشہ اور نکاح نامہ بھی جعلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ میڈیا سے گفتگو میں مخالفین پر برس پڑے اور کہا کہ کچھ قوتیں انتخابات میں مثبت نتائج کیلئے نیب کو استعمال کرناچاہتی ہیں، پاناما اور اقامہ مینج کرنے والی قوتیں جمہوریت کنٹرول کرنا چاہتی ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا جھوٹ بولنا اور الزام لگانا انکا وطیرہ بن چکا ہے، جھوٹ اتنا بولو شاید لوگوں کو شک ہویہ کہیں سچ تو نہیں، زبیرگل کے خلاف ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مجھے پتا ہے عمران خان کو کہاں سے چٹ آتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے گھر کا نقشہ اور نکاح نامہ بھی جعلی ہے، کام آج اور ذکر 2 ماہ بعد تو وہ کام بھی جعلی ہی کہا جائے گا، عمران خان کی جانب سے بلاوجہ الزام لگانا درست نہیں ، عمران خان نے کہا عابد باکسر نے وزیراعلیٰ کے کہنے پر 250قتل کئے۔


    مزید پڑھیں :عمران خان کا یہی فارمولا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگوں کو سچ لگنےلگے، رانا ثنا اللہ


    راناثنا رانا ثناء نے فیصل سبحان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیصل سبحان کا کیا کردار ہے ہمیں نہیں پتہ، الزام تراشی کرنا انتہائی گھٹیاں پن ہے، عابد باکسر پر جعلی انکاؤنٹر کا ایک بھی مقدمہ نہیں۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ نیب پہلے ریکارڈ منگواتی ہے پھر اس کی انکوائری ہوتی ہے ،احد چیمہ کو ان مراحل سے محروم رکھا گیا ، کوئی جمہوری عمل احتساب کے بغیر نہیں چل سکتا ، نیب 2002 میں بھی استعمال ہوئی تھی، چیئر مین نیب نیک نامی کوبرقرار رکھ کر احتساب لازمی کرے ، نیب استعمال نہ ہو ا س پر نظر رکھنی چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔