Tag: Rana Sanaullah

  • نوازشریف کونااہل کرنےاورکرانےوالے شرمندہ ہونگے،راناثنااللہ

    نوازشریف کونااہل کرنےاورکرانےوالے شرمندہ ہونگے،راناثنااللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نااہل کرنے اور کرانے والےشرمندہ ہونگے، عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کونااہل کرنے اورکرانےوالےشرمندہ ہونگے، نااہل کرنے والے کو پوری دنیا اہل سمجھ رہی ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جو لوگ نوازشریف کو نااہل کرنے آئے وہ خود مایوس ہیں۔

    شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کے حوالے سے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گفتگو سپریم کورٹ کو متنازع کرتی ہے، چیف جسٹس شیخ رشید کا سپریم کورٹ میں داخلہ بند کرائیں، شیخ رشید کی گفتگو سے سپریم  کورٹ کی عزت میں کمی ہوتی ہے، شیخ رشید عجیب انداز سے فیصلوں پراتھارٹی کی کوشش کرتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، میاں صاحب مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر کردار کیلئے سعودی عرب گئے، سعودی عرب میں ایساکوئی معاملہ نہیں جس کی افواہیں ہیں، عوام اپنےووٹ کی طاقت سےمنفی قوتوں کاخاتمہ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : استعفیٰ مانگنے والے مئی 2018 تک انتظارکریں، رانا ثناء اللہ


    پرویز مشرف کے حوالے سے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت کو چاہیے مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کرے، دوسرے کیسز کی بھی فوری سماعت ہونی چاہیے۔

    راناثنااللہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ ڈالرمہنگاہونےکےباعث پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا، امیدہےاگلی بارپٹرول کی قیمت کم ہو جائےگی۔

    انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف بہت شفافیت کےساتھ کام کرتےہیں، باقرنجفی رپورٹ پربہت سےرازوں کی بات کی جاتی تھی ، نجفی رپورٹ کووینٹی لیٹرپرلگاکر15دنوں سےچلارہےہیں،  باقرنجفی رپورٹ میں کسی بھی وائرلیس کاذکرنہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف اور راناثنا اللہ فوری استعفی دیں، عمران خان کامطالبہ

    شہبازشریف اور راناثنا اللہ فوری استعفی دیں، عمران خان کامطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان باقرنجفی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون راناثنا اللہ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف اور راناثنااللہ معصوم افراد کے قاتل ہیں، نجفی رپورٹ کے بعد دونوں کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہبازشریف اور راناثنااللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے کہا تھا رپورٹ میں قصوروار ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا، شوبازاعلیٰ رپورٹ دیکھ کرشرم سے سرجھکائیں اور شہبازشریف اپنے الفاظ پرعمل کرتےہوئے استعفی دے دیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ جاری کردی تھی اور ماڈل ٹاؤن واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ قراردیا گیا۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حکومت نے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی،رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اجلاس بھی سانحہ کا سبب بنا۔

    باقرنجفی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خونی پولیس آپریشن روکنے کیلئے وزیراعلٰی کےاحکامات کہیں نہیں ملے، شہبازشریف بروقت ایکشن لیتےتوبہیمانہ قتل وغارت کو روکا جاسکتا تھا۔


    مزید پڑھیں : فائرنگ و تشدد سے ثابت ہوا کہ پولیس نے وہی کیا جس کا حکم دیا گیا، ماڈل ٹاؤن رپورٹ


    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ اور تشدد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے پولیس حکام نے وہ ہی کیا جس کا حکم دیا گیا جب کہ حکومت پنجاب نےعدالتی احکامات کے باوجود بیریئز ہٹانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل سے رائے نہیں لی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رانا ثناء مستعفی نہ ہوئے تو استعفوں کی لائن لگ جائے گی، نظام الدین سیالوی

    رانا ثناء مستعفی نہ ہوئے تو استعفوں کی لائن لگ جائے گی، نظام الدین سیالوی

    اسلام آباد : نون لیگ کے باغی ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ نہ لیا گیا تو لیگی اراکین کے استعفوں کی لائن لگ جائے گی، سولہ ارکان استعفے لکھ کر حمید الدین سیالوی کے حوالے کر چکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    نظام الدین سیالوی نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں بلکہ مذہبی ہے، ن لیگ کےچار ارکان قومی اسمبلی بھی استعفےجمع کراچکےہیں، میرا اپنا استعفیٰ بھی جمع ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفوں کا فیصلہ حمیدالدین سیالوی کریں گے، ہمارا مطالبہ رانا ثناءاللہ کے استعفے کا ہے، اگر رانا ثناءاللہ مستعفی نہ ہوئے تو16ارکان نواز لیگ کو چھوڑ دینگے، ہم نے پارٹی ترجمان زعیم قادری کو تین دسمبر تک ڈیڈ لائن دی ہے۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم ہونا کسی کی جیت یا ہار نہیں، اچھی بات ہے کہ کوئی خونی تصادم نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ معاہدہ کرکے حکومت نے خون خرابہ ہونے سے بچایا، حکومت کی غلطی کی وجہ سےیہ دھرناہوا، بل میں ترمیم کی غلطی کی وجہ سےدھرنے والےاسلام آباد آئے، ورنہ وہ بھی نہ آتے۔

    رکن قومی اسمبلی رضاحیات ہراج نے کہا کہ ایک دو یا تین وزیر کسی نہ کسی کی غلطی تو ہے، غلطی ہوئی یانہیں یہ راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ میں آجائے گی، رپورٹ کا انتظارکرنا چاہئے، جس کا نام آئےگا اسے بھی جانا ہوگا، ہمیں چیزوں کو الجھانے کےبجائے سلجھانا چاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کبیروالا کےعوام نے منتخب کیاہے، میں کیوں مستعفی ہوجاؤں، میرامستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

  • مسلم لیگ ن کو آصف زرداری یا پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں ،راناثنااللہ

    مسلم لیگ ن کو آصف زرداری یا پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں ،راناثنااللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوآصف زرداری یا پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں، انتخابات میں رکاوٹ سے آصف زرداری ملک دشمنوں کوخوش کررہےہیں، عمران خان اور شیخ رشید دونوں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اب جمہوریت کی اینٹ سےاینٹ بجارہےہیں، مسلم لیگ ن کوآصف زرداری یاپیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں، نوازشریف نےجومؤقف اپنایااس کیلئےکسی کی ضرورت نہیں۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کےتقدس کیلئے جدوجہد مسلم لیگ ن کررہی ہے، مسلم لیگ ن کو جدوجہد کیلئے کسی سہارے کی ضرورت نہیں، امیدہےآصف زرداری کسی کوخوش کرنےکیلئےایسارویہ نہیں اپنائیں گے، آصف زرداری کا مفاہمت والا جو تاثر ہے یقین ہے اس پر عمل کرینگے۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہےاوریقین ہےجمہوری رویہ اپنائےگی، نوازشریف نے کب کہاں پیپلزپارٹی ن لیگ کاساتھ دے؟ نوازشریف نےگرینڈڈائیلاگ کی بات سب کیلئےکی ہے، سینیٹ میں حمایت کی بات ن لیگ کیلئےالیکشن کیلئے کر رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری بروقت انتخابات میں رکاوٹ بنتےہیں تونقصان ہوگا، انتخابات میں رکاوٹ سےآصف زرداری ملک دشمنوں کو خوش کر رہےہیں، قبل ازوقت انتخابات پرتمام جماعتیں متفق ہیں توہم سوچ سکتےہیں، پی ٹی آئی کےعلاوہ تمام جماعتیں حکومت کی پوری مدت چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، رانا ثناء اللہ


    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پارٹی سربراہ سےمتعلق بل سب جماعتوں نےپاس کیا، ہماری کوشش ہے دھرنے کا معاملہ طاقت کے استعمال کے بغیر حل کریں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کہنا تھا کہ عمران خان کےبقول126دھرنادیا،وہاں سےروایت پڑگئی ہے، دھرنے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں،کل رات پیشرفت بھی ہوئی، عمران خان جمہوریت دشمنوں کےآلہ کارکے طور پر سامنے آئیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 2018 کاالیکشن عمران خان کی سیاست کاآخری الیکشن ہوگا، بل مستردکرنےکےبعد دونوں صاحبان کو اندازہ ہوگیا ہوگا، عمران خان اورشیخ رشید دونوں نوازشریف کامقابلہ نہیں کرسکتے، نوازشریف نے جس جدوجہد کا آغاز کیا، اس میں کامیاب ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں،راناثنااللہ

    عمران خان ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں،راناثنااللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء نے عمران خان کے بیانات کو اداروں سے تصادم قرار دے دیا اور دعوی کیا کہ عمران خان ریحام خان کے انٹرویو کی مار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گلالئی کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلےکو عمران خان نے غلط کہا، کیا عمران خان اداروں سےتصادم نہیں کررہے، کل عائشہ گلالئی کےفیصلے پر الیکشن کمیشن پرالزامات لگائے گئے۔

    رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار1982سےٹیکس دےرہےہیں ریٹرنزموجود ہیں، تمام ریٹرنزکے باوجود اسحاق ڈار پر کیس بنا دیا گیا، اسحاق ڈار کی جائیداد کو3ارب تک پہنچا دیا گیا، راناثنا اللہ شریف فیملی کا ایک ممبر آواز اٹھائے تو اداروں سے تصادم ہے؟

    وزیرقانون پنجاب نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ریحام خان کےایک انٹرویو کی مار ہیں، عمران خان نے ججز سمیت ہر سیاستدان کیخلاف نازیبا گفتگو کی، عمران خان کےخلاف ثبوت ملتے ہیں تو کارروائی ہونی چاہیے۔


    مزید پڑھیں : تمام کارکنان اور رہنما نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، رانا ثناء اللہ


    انھوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی انسانی مسئلہ ہے، عائشہ گلالئی نےجوالزامات لگائےہیں وہ نظرآرہاہےکہ درست ہیں، عائشہ گلالئی کےعمران خان پرالزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دھرنے میں منشیات اسمگلنگ الزامات پر گلالئی سے بات کرینگے، بنی گالہ میں منشیات کابےدریغ استعمال کیاجاتاہے، وزیراعلیٰ کےپی کےعائشہ گلالئی کےالزامات کی تحقیقات کرائیں، منشیات سےمتعلق الزامات کی ہم بھی اپنی سطح پر انکوائری کریں گے۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈیڑھ سال تک پاناماکاپروپیگنڈاہوتارہااورنااہل اقامہ پرکردیا نوازشریف لندن میں رکیں گے تو وجہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت ہے، نوازشریف نےپہلےاین آراوکیانہ ہی اب کریں گے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن نیب کی انکوائری کےدوران ملک سےفرارہوئے، شرجیل میمن کی ضمانت عدالت سے خارج ہوئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رانا ثنا اللہ کی ہائی کورٹ بار کی رکنیت معطل

    رانا ثنا اللہ کی ہائی کورٹ بار کی رکنیت معطل

    لاہور : ہائی کورٹ بار نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی بار میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ‘ رانا ثنااللہ کے خلاف وکلاء نے لاہور ہائی کورٹ بار کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا‘ صوبائی وزیرقانون کو عہدے سےبرطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے کہا کہ رانا ثناللہ کے خلاف توہینِ رسالت کا مقدمہ درج کروائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے وزیرِ قانون نےختم نبوت کو چیلنج ہے‘ جس پر وکلاء خاموش نہیں رہیں گے ۔ بار کے نائب صدر راشد لودھی‘ سیکرٹری عامر سعید اور یگرعہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر
    مسلم قرار دیا تھا‘ اب اس موضوع کو جان بوجھ کر چھیڑاگیا ۔

    اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ رانا ثنااللہ ‘ میڈیا کے سامنے ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والوں کو غیر مسلم قرار دیں اور اپنے بیان پر معافی مانگیں ۔

    وکلا نے ہائی کورٹ بار کے احاطے میں رانا ثناءاللہ کے خلافا حتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا جائے اور عہدے سےبرطرف کیا جائے جبکہ بار نے رانا ثناء اللہ کی ممبر شپ معطل کرتے ہوئے ان کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جو اپنی بہو بیٹی کی حفاظت نہ کر سکے وہ قوم کی کیا حفاظت کریں گے: عائشہ احد

    جو اپنی بہو بیٹی کی حفاظت نہ کر سکے وہ قوم کی کیا حفاظت کریں گے: عائشہ احد

    لاہور: صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد عدالت میں پیش ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور مستحسن منہاس نے رانا ثنا اللہ کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف عائشہ احد کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار عائشہ احد اپنے وکیل علی ضیا باجوہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ عدالت کے روبرو عائشہ احد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر کی نگرانی ہوتی ہے اور گھر سے باہر پیچھا کیا جاتا ہے۔

    عائشہ احد کا کہنا تھا کہ وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے ان کے خلاف نامناسب بیان دیا جس پر انہیں لیگل نوٹس بھجوایا اور پریس کانفرنس کی جس کے بعد ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: عائشہ احد نے سیکیورٹی مانگ لی

    پولیس نے اپنی رپورٹ میں اس الزام کی تردید کی کہ عائشہ احد کو ہراساں کیا گیا۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی 15 اگست تک ملتوی کر دی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک عائشہ احد کو مکمل تحفظ دیا جائے۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عائشہ احد نے کہا کہ جو اپنی بہو بیٹیوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے وہ عوام کو تحفظ کیسے دیں گے۔ پارلیمنٹ نے عائشہ گلالئی کے معاملے پر کمیٹی بنا دی کیا میں قوم کی بیٹی نہیں؟

    انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ مجھے کسی سیاسی جماعت نے پلانٹ کیا ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔ میں سات سال سے انصاف کے لیے دربدر بھٹک رہی ہوں۔

    عائشہ کے وکیل علی ضیا باجوہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عائشہ احد اور ان کی بیٹی گھر تک محدود ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون پنجاب کے خلاف قذف کے الزام میں جلد درخواست دائر کی جائے گی۔


  • عائشہ احد نے رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

    عائشہ احد نے رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

    لاہور : وزیراعلی ٰ پنجاب کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے رہنما ءحمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے ہتک آمیز بیان دینے پر رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ احد کی جانب سے لیگل نوٹس علی ضیا باجوہ ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے جس میں ہتک آمیز بیان پرمعافی مانگنے بصورت دیگر عدالتوں کا سامنا کرنے کا کہا گیا ہے۔

    لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے 6 اگست کو میڈیا پر بیان دیا جس میں انہوں نے عائشہ احد لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے‘ جو کسی بھی عورت کی تذلیل ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    لیگل نوٹس کے مطابق عائشہ احد ایک شریف اور پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور رانا ثنااللہ کے اس بیان سے نہ صرف ان کی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ پورے گھرانے کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

    Ayesha Ahad

    علی باجوہ ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں رانا ثنااللہ کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ سات روز میں اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں اورہرجانے کے طور پر دو ارب روپے ادا کریں‘ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔


    حمزہ شہباز نے جھوٹ بول کر مجھ سے شادی کی


    خیال رہے کہ دو روز قبل حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے پی ٹی آئی کی رہنماء یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2010 میں‌ حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی تھی اور جھوٹ بولا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں لیکن بعد ازاں وہ مجھ سے شادی کرنے ہی سے مُکر گئے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنے لیے انصاف کی اپیل کرچکی ہیں۔

    عائشہ احد نے کہا کہ میری کہانی کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہے 7 سال سے اپنے حق کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں جس کے دوران مجھے اور میری بیٹی کو آئینی اور شرعی حق سے محروم رکھا گیا اور جب اپنا حق مانگا تو مجھے اور میرے اہل خانہ کو تھانے کچہری کے چکر لگوائے گئے‘ پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    عائشہ احد کی پریس کانفرنس کے بعد ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور رانا ثنا اللہ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیاسی عدم استحکام کا نتیجہ  20کروڑعوام بھگتیں گے،راناثنااللہ

    سیاسی عدم استحکام کا نتیجہ 20کروڑعوام بھگتیں گے،راناثنااللہ

    لاہور : وفاقی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ہوا تو 20اس کا نتیجہ 20 کروڑعوام بھگتیں گے، ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ خود سپریم کورٹ نےنہیں مانا ، سازشی ٹولے کی سازش سپریم کورٹ ناکام بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم استحکام اس وقت ہوتا ہے جب عوام کے فیصلوں کو رد کیا جاتا ہے، منتخب نمائندے کو ہٹانے کی کوشش کی تو سیاسی عدم استحکام پیدا ہوگا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کا نتیجہ عوام بھگتیں گے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ خود سپریم کورٹ نے نہیں مانا، سپریم کورٹ کواستعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، سازشی ٹولے کی سازش سپریم کورٹ ناکام بنائے گی ۔

    وزیر قانون نے کہا کہ کچھ بیرونی طاقتیں پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، بعض اوقات کسی اور کو آلہ کار بنا کر آگے بڑھایا جاتا ہے، نوازشریف 36سال میں وزیراعلیٰ ،وزیراعظم، وزیرخزانہ بنے، نوازشریف نے اس دور میں بہت سے منصوبےشروع کیے، کسی ایک منصوبے میں نوازشریف پر کرپشن کاالزام نہیں لگا، موٹر وے کے دستاویزات موجود ہیں، کمیشن اور کک بیکس کا بتاؤ۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا ہو تو ملک جہنم بن جاتاہے، ایسے ملک کے شہری بھی رل جاتے ہیں، پاکستان ایٹمی قوت اور بیس کروڑ مسلمانوں کا ملک ہے، نوازشریف کو ہائی جیکنگ کے کیس میں عمر قید کی سزا دی گئی، 20 کروڑ عوام نے قصور وار نہیں ٹھہرایا، دوبارہ منتخب کیا، اب کوئی الزام نوازشریف پر لگانے کے لیے نہیں مل رہا، اربوں کے منصوبوں میں کرپشن ہوئی ہے تو بتائیں۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 40 سال پہلے کی بات کیوں نکالی جارہی ہے، وہ بھی خاندانی کاروبارکی، نوازشریف نے اندھیروں سے نکالنے کی مخلص کوشش کی ، دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کاری ضرب لگائی، لگتا ہے ان کے لیے آئندہ انتخاب میں نوازشریف کو ہرانا مشکل ہوگا۔

    مسلم لیگ رہنما نے کہ کہ جوطریقہ کار اپنانےکی کوشش ہے، وہ عوام وملک کے حق میں نہیں، اگر ایسا ہوا تو عوام اسے 2018کے الیکشن میں اسے رد کریں گے، ہمیں بہتری کی امید رکھنی چاہیے، مکارمولوی، پنڈی کے شیطان اور الزام خان کو اللہ ہدایت دے، جب پاکستان آگے بڑھنا چاہتا ہے، عجیب حالات سے دو چارکر دیا جاتا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ ناواقفیت، کچھ عدم استحکام کی قوتوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں، جن سے چلانہیں جاتا بات نہیں ہورہی عدالت پہنچ جاتےہیں، ایسے لوگ بھی حکومت لینے سپریم کورٹ پہنچ جاتے ہیں، ایک وزیراعلیٰ ایک صوبے سے دارالحکومت پرچڑھائی کرتا ہے، کیا یہ بغاوت نہیں ،کیا62،63صرف نوازشریف کے لیے بنی ہے، کیا وزیراعلیٰ کے حملہ آور ہونے کا نوٹس نہیں لیا جانا چاہیے تھا۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی جو بات کررہے ہیں کیا وہ کسی کو سنائی نہیں دے رہی ،اب سپریم کورٹ کا سہارا لینے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ لوگ ملک کو دہشتگردی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہےہیں، 1999 میں ملک میں لوڈشیڈنگ کا نام ونشان نہیں تھا، پاکستان کے عوام خودکش حملوں سے واقف نہیں تھے، پھر12 اکتوبر آیا،لوڈشیڈنگ آئی اور خودکش دھماکے بھی آئے، اس کے بعد دنیا بھر کے اخبار لکھ رہے تھے پاکستان دیوالیہ ہورہا ہے اور آج سب کہہ رہیں پاکستان سی پیک سے معاشی دھماکا کرنے جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے، رانا ثناء اللہ

    شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے جے آئی ٹی ممبران انکوائری نہیں شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے۔

    لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت کارکنوں کو نہیں بلایا گیا، انکوائری سے 18 کروڑ عوام اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا مستقبل جڑا ہوا ہے، اگر شریف فیملی کے خلاف کرپشن کا فیصلہ رحمن ملک کی شہادت پر ہونا ہے تو پھر انا للہ ہی پڑھا جا سکتا ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی دن بدن متنازع ہوتی جا رہی ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں جو چیز سامنے آئی ہے وہ خطرناک ہے، تصویر لیک کرنیوالے ملزم کا نام اور ادارے کے بارے میں بھی بتایا جائے۔

    وزیر قانون نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی کے مطابق وہی ملزم تھا تو مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا، لگتا ہے جے آئی ٹی انکوائری نہیں بلکہ تھیسیز لکھنے اور پی ایچ ڈی کرنے کے لیے شریف فیملی کے کوائف جمع کر رہی ہے، جے آئی ٹی اپنی حرکات کی وجہ سے کہیں سپریم کورٹ کے گلے نہ پڑ جائے، عدالت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی اور تھیسیز کرنا ہے تو صرف شہباز شریف کو بلا کر تمام تفصیلات لے لی جائیں، جوانفارمیشن شہبازشریف دے سکتے ہیں وہ کوئی اور نہیں دے سکتا، ہوسکتا ہے شہبازشریف میری اس بات پر ناراض بھی ہوں، انہوں نے کتاب بھی لکھی ہے وہ طویل انٹیروگیشن پر اعتراضات نہیں کرینگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انکوائری میں مرحومین کا ریکارڈ اور تدفین کی تفصیلات بھی طلب کی جا رہی ہے، پاکستان کے عوام شریف فیملی کے خلاف سازش کو ناکام بنائیں گے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سازش شریف فیملی نہیں، پاکستان کی ترقی اور آزاد عدلیہ کے خلاف ہے، پاکستان جمہوریت کے راستے پرگامزن ہے اس کوروکنے کی کوشش ہے، ان کرداروں کو ناکامی کا سامنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عزت و عظمت کی خاطر سینیٹر نہال ہاشمی کو فارغ کیا، اپوزیشن کی جانب سے نواز شریف کا استفعی مطالبہ نہیں بیماری ہے، اپوزیشن کے کہنے پر وزیر اعظم کبھی بھی مستعفی نہیں ہونگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔