Tag: Rana Sanaullah

  • عمران خان گمراہ انسان ہیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک نہیں کی جا سکتی، رانا ثناءاللہ

    عمران خان گمراہ انسان ہیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک نہیں کی جا سکتی، رانا ثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک نہیں کی جا سکتی، عمران خان گمراہ انسان ہیں، دسمبر تک اورنج لائن ٹرین چلا دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک نہیں کی جا سکتی، عمران خان گمراہ انسان ہیں، چاہتے ہیں کہ گمراہ لوگوں کی فورس قائم کی جائے، عبوری رپورٹ مکمل ہو یا ادھوری، وہ پبلک کرنے کا مطالبہ درست نہیں، اس سے انکوائری اور تحقیقات نہیں، تنازع کھڑا ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے مطابق نظریاتی اساس ،قومی اداروں اور عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی، جو اجازت عمران خان دلوانا چاہتے ہیں یہ انتہائی خطرناک ہے، ایسے تو توہین رسالت اور توہین مذہب کی بھی آزادی ہو جائے گی۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ بھاگ بھاگ کر جاتے ہیں لیکن جہاں اپنا کیس ہو وہاں نہیں جاتے، سعودی عرب یا کسی کانفرنس میں وزیراعظم بطور سیاستدان نہیں بلکہ وزیر اعظم اور ملک کے نمائندہ کے طور پر جاتے ہیں، ان کو انڈر مائن کرنا ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، رانا ثناء اللہ


    ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن پر 100 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، یہ رقم سافٹ لون کی شکل میں چین سے موصول ہو گی، دسمبر 2017 تک اورنج لائن ٹرین تک چلا دیں گے۔کورٹ اور حکومت اورنج لائن بننے کے حق میں ہے، وہ لوگ پریشان ہیں کہ اگر یہ چل گئی تو ان کی سیاست خطرے میں پڑ جائے گی۔

    وزیر قانون نے کہا کہ اسپیڈو کارڈر آزمائشی طورپر چلا رہے ہیں، اگر منافع بخش ہوا تو اسے آگے چلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہی اور راولپنڈی کا شیطان گھٹیا سیاستدان ہیں، ان کا سیاست میں کوئی مقام نہیں، اب یہ دونوں کسی ایک حلقے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی سیاست ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہے، ثناء اللہ

    عمران خان کی سیاست ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہے، ثناء اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سماجی بائیکاٹ کی بات ہندوستان یا اسرائیل تو کر سکتا ہے، اگر کوئی پاکستان میں بیٹھ کر کرے تو اس کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔ عمران خان کی سیاست ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان اپنی جماعت کے چار سال ضائع کر چکے ہیں، وزیراعظم کے سماجی بائیکاٹ کی بات کرنے پر ان کا ذہنی معائنہ کروانا چاہیئے۔ اب وہ کچھ اور نہیں کر سکتے تو ایک اور شادی ہی کر لیں۔

    وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان قرآن پر حلف دیں کہ ان کی کتنی بیویاں اور بچے ہیں، وہ انہیں سچا مان لیں گے، ورنہ عمران خان کی سیاست ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہو گی۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ لاہور ہائیکورٹ بار نے نہیں، حامد خان گروپ نے کیا ہے، ریاض پیرزادہ پارٹی کے ساتھ ہیں، نواز شریف 31 مئی 2018 تک وزیراعظم ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کو 10ارب توکیا 10روپے بھی نہیں دیےجاسکتے، راناثنااللہ


    گزشتہ روز وزیرقانون راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہرعزت دار کی عزت اچھالنا عمران خان اپنا فرض سمجھتے ہیں، عمران خان کو10ارب توکیا10روپے بھی نہیں دیے جاسکتے، یہ لوگ اداروں کو دباؤ میں لانے کےلیے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ لوگ منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اورنج لائن وقت کی ضرورت ہے۔

    وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاض پیرزادہ کو کوئی شکایت تھی تووزیراعظم سے بات کرتے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بیان بازی شروع کردی جائے۔

    سجن جندال کے متعلق راناثنااللہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے بھارتی اسٹیل ٹائیکون کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔

  • عمران خان کو 10ارب توکیا 10روپے بھی نہیں دیےجاسکتے‘راناثنااللہ

    عمران خان کو 10ارب توکیا 10روپے بھی نہیں دیےجاسکتے‘راناثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون راناثنااللہ کا کہناہےکہ ہرعزت دار کی عزت اچھالنا عمران خان اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق میڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نےکہاکہ عمران خان کو10ارب توکیا10روپے بھی نہیں دیے جاسکتے۔

    رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ یہ لوگ اداروں کو دباؤ میں لانے کےلیے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ عمران خان دوسروں کی عزت خطرے میں ڈال کرعزت چاہتا ہے۔

    وزیرقانون پنجاب کاکہناتھاکہ یہ لوگ منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ اورنج لائن وقت کی ضرورت ہے۔

    وزیرقانون پنجاب کاکہناتھاکہ ریاض پیرزادہ کوکوئی شکایت تھی تووزیراعظم سے بات کرتے،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بیان بازی شروع کردی جائے۔

    سجن جندال کےمتعلق راناثنااللہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے بھارتی اسٹیل ٹائیکون کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔


    شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا


    یاد رہےکہ گزشتہ روز لاہورمیں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دس ارب روپے کی پیش کش کا الزام ثابت ہو جائے تو قیامت تک معاف نہ کریں۔


    دس ارب کی پیش کش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی، عمران خان


    واضح رہےکہ دوروز قبل تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکہاتھا کہ پاناما کیس پرخاموشی اختیار کرنے کے لیے شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے دو ہفتے قبل ملاقات کر کے 10 ارب روپے کی پیش کش کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • عمران خان، ایک شیطان اور ایک مولوی مسلسل توہینِِ عدالت کر رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

    عمران خان، ایک شیطان اور ایک مولوی مسلسل توہینِِ عدالت کر رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے پانامہ فیصلے پر قرارداد پاس کر کے توہین عدالت کی ہے، عمران خان، ایک شیطان اور ایک مکار مولوی مسلسل توہین عدالت کر رہے ہیں۔

    لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے پانامہ فیصلے پر قرارداد پاس کرکے توہین عدالت کی ہے جبکہ عمران خان، ایک شیطان اور ایک مکار مولوی مسلسل توہین عدالت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کسی کی بھول ہے کہ پانامہ کا فیصلہ کوئی کرے گا یا 2018 سے پہلے آئے گا، یہ اخلاقی یا قانونی کیس نہیں، سیاسی ہے، جس کا فیصلہ الیکشن میں ہو گا۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کےفیصلے کو من وعن تسلیم کرتے ہیں ، یہ نہیں میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھوجے آئی ٹی میں تیرہ نکات ہیں، جن میں سے سات نکات میاں محمد شریف کے کاروبار سے متعلق ہیں جبکہ چار سوال حسن اور حسین کے کاروبار سے متعلق ہیں، دو نکات آف شور کمپنیوں کو بارے میں ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کو سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، رانا ثناءاللہ


    انھوں نے مزید کہا کہ جولوگ دنیا میں نہ ہوں ان سے متعلق قانون بہت واضح ہے،  بچوں سے متعلق جوسوالات ہیں وہ ان کے جواب دیں گے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آصف سعید کھوسہ کا اختلافی نوٹ ان کی رائے ہے، اختلافی نوٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا ہے، بہت ہی اچھا ہوتا اختلافی نوٹ قرآن کی آیت سے شروع ہوتا، فیصلہ وہی ہوتا ہے جو تین ججز نے کیا ہے، پتہ نہیں کون ہے وہ گاڈ فادر جس سے اختلافی نوٹ شروع کیا گیا، فارچیون سے مراد دولت نہیں خوش بختی ہے۔

    وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم غمزدہ ہے کہ ادارے دباؤ میں ہیں ، وہ دیکھ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ نے پہلے پٹیشن مسترد کی اور پھر قابل سماعت قرار دیدی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔

  • مجھ پر تشدد ہوا ہے، پرویز مشرف میرے ہتھے چڑھے تو ٹھکائی کروں گا، رانا ثنا اللہ

    مجھ پر تشدد ہوا ہے، پرویز مشرف میرے ہتھے چڑھے تو ٹھکائی کروں گا، رانا ثنا اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھ پر تشدد ہوا ہے، مشرف میرے ہتھے چڑھے تو ٹھکائی کروں گا، اوپر سے لیکر نیچے تک جو جو لوگ مجھ پر تشدد میں ملوث تھے سب کے نام کھلم کھلا بتا چکا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف پاکستان واپس آئے تو سیکیورٹی دیں گے،
    مجھ پر تشدد ہوا ہے، مشرف میرے ہتھے چڑھے تو ٹھکائی کروں گا۔

    صحافی نے رانا ثنااللہ سے سوال کیا کہ پرویزمشرف پر آپ کیسا تشدد کریں گے؟ تو انکا کہنا تھا کہ میں ٹارچرسیلوں میں رہا، مجھ پر تشدد ہوا ، سارے طریقے جانتا ہوں، مجھ پر تشدد کرنے والوں کو نہ معاف کیا نہ کروں گا، کئی عرصے سے سیاست میں ہوں، معاملات کو جانتا ہوں۔


    پاناما کیس کا فیصلہ نواشریف اور ن لیگ کے حق میں آئے گا، رانا ثنا اللہ


    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ فیصلہ نواشریف اور ن لیگ کے حق میں آئے گا، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید نہیں کریں گے، تفصیلی فیصلہ آنے پر اپیل کا سوچیں گے، نوازشریف مقبول لیڈر ہیں عدالتی یا کوئی اور فیصلے لیڈروں کو عوام سے دور نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اگر پانامہ کیس کا فیصلہ غیر مقبول آیا تو عوام اسے قبول نہیں کریں گے، عدالتوں نے پھانسیاں دیں یا ہائی جیک کیس نے جلا وطن کیا عوام کو جب موقع ملا اپنے لیڈروں کو عزت دی اور عہدے واپس دلائے۔

    رانا ثنا اللہ کا بابربٹ قتل کے حوالے سے کہنا تھا کہ بابرسہیل بٹ کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سہیل شوکت بٹ ،بابربٹ قتل کیس میں شامل تفتیش ہیں، سہیل شوکت بٹ نے واضح کیا ملزمان سے کوئی تعلق نہیں، کچھ لوگ قتل کو الگ رنگ دینا چاہتے ہیں جسے واضح کرنا ہے۔

  • رائے ونڈ مارچ والوں کو کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی، رانا ثناء اللہ

    رائے ونڈ مارچ والوں کو کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی، رانا ثناء اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ میں جانے والوں کو ہم کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی۔ تحریک انصاف کے کارکنان کو رائے ونڈ مارچ میں مکمل سکیورٹی اور کھلے راستے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کے شرکاء کو ہم کرایہ بھی دیں گے اور ان کو سواری بھی فراہم کی جائے گی تاکہ احتجاج کرنے والے آرام سے جلسہ کر سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اس کے باوجود بھی عمران خان رائے ونڈ مارچ میں پانچ لاکھ تو دور کی بات اگر دو لاکھ افراد بھی جمع نہ کر پائے تو احتجاج کرنے والوں کو قوم سے معافی مانگ کر سیاست چھوڑ دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے رائے ونڈ مارچ کے بارے میں تمام منفی خبریں خود پھیلا رہی ہے، قائد نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ مارچ کے روٹ پر کوئی لیگی کارکنان یا ڈنڈا بردار فورس نہیں ہو گی اور پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو حفاظت کے ساتھ لاہور آنے دیا جائے گا۔

     

  • اعتزازاحسن کوہ قاف کی شہزادی ہیں، راناثناءاللہ

    اعتزازاحسن کوہ قاف کی شہزادی ہیں، راناثناءاللہ

    اسلام آباد : پنجاب کےوزیرقانون راناثناءاللہ نےاعتزاز احسن پرالزامات اورطنز کی برسات کردی۔ رانا ثناء اللہ نےاعتزازاحسن کو کوہ قاف کی شہزادی قراردےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکارکےخلاف سرگرم اعتزازاحسن لیگیوں کےنشانےپر آگئے، پانامہ لیکس پر حکومتی دفاع کرنے والے وزراء میں پنجاب کے صوبا ئی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آگے آگے ہیں.

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں جہاں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا بھر پور دفاع کرنے کی کوشش کی۔ وہیں مخالفین پر اپنے مخصوص انداز میں طنز کے نشتر بھی برسائے۔

    پیپلز پارٹی کےاندرونی معاملہ پرٹانگ اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کےپارٹی چھوڑنےکی وجہ اعتزازاحسن ہیں، پیپلزپارٹی کاپنجاب میں باب بندہورہا ہے۔

    راجہ ریاض کے پی ٹی آئی میں جانے میں اعتزازاحسن ملوث ہیں۔ انہوں نے اعتزاز احسن کوکوہ قاف کی شہزادی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اب وہ سات ہزار سوالوں کی بات کررہے ہیں۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کا ایجنڈا ہے وہی اعتزاز احسن کا ایجنڈا ہے.

    وزیرقانون پنجاب نے اپنے قائد کا دفاع کرتے ہو ئے کہا کہ ہر آف شور کمپنی بنانے کا مقصد غلط نہیں ہو تا۔ اپوزیشن ملکی ترقی نہیں چاہتی۔ لیکن حکومت سی پیک سمیت اپنے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گی۔

     

  • عمران خان کیلئے اس عمرمیں شادی کرنا مناسب نہیں، رانا ثناءاللہ

    عمران خان کیلئے اس عمرمیں شادی کرنا مناسب نہیں، رانا ثناءاللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا پانچ نکاتی ایجنڈا منفی سیاست کا حصہ ہے، انہیں 2018 کا انتظارکرنا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کیلئے اس عمر میں شادی کرنا مناسب نہیں اگر وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو سوچ تبدیل کر لیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ جہانگیر ترین کے سپرد ہے، جہاں انہوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے بزنس مین سیاستدان دوسروں کو سیاست کا طعنہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو مناسب سکیورٹی دی جا رہی ہے اور اسے مزید بہتر کرینگے۔

  • اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، رانا ثنااللہ

    اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد : وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، اور اس حوالے سے صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوگ مررہے تھے اور وزیراعلی کنٹیر پر ڈانس فرما رہے تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رانا ثنااللہ نے ان کی صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس صحت پر بھی وہ بڑھکیں مارتے ہیں۔

    وزیر قانون نے پرویز خٹک کو تیلی پہلوان کے خطاب سے بھی نوازا،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی صحت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایک دو سانسیں ہی لیتے ہوں گے، شکر ہے کہ ہوا تیز نہیں چلی ورنہ وہ اڑ گئے ہوتے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا بالکل غلط ہے کہ لوکل باڈیز الیکشن میں منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں کئے جا رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پٹاھن کوٹ حملے کے حوالے سے بننے والی تحقیقاتی ٹیم اپنا کام خوش اسلوبی سے کر رہی ہے، اور بہت جلد ملزمان انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔

  • ذیادتی کیس اور ہاتھ کاٹنے کے ملزمان کو جلد سزا ہوگی، رانا ثناء اللہ

    ذیادتی کیس اور ہاتھ کاٹنے کے ملزمان کو جلد سزا ہوگی، رانا ثناء اللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حافظ آباد میں نوجوان کے ہاتھ کاٹنے اور لاہور میں چودہ سال کی لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں اور ملزمان سے تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ایوان وزیر اعلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حافظ آباد میں نوجوان کے ہاتھ کاٹنے اور لاہور میں لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کا تعلق خواہ کسی سے بھی ہو اور وہ جتنے بھی بااثر ہوں قانون کے مطابق انھیں سزا دی جائے گی۔

    رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ لاہور زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ڈی این اے رپورٹ کے بعد واقعہ کے تمام ثبوت اور شواہد عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ سے گرفتار ہونے والے ملزمان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں وہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو شام میں جہاد کی کے لئے ابھار رہے تھے۔

    رانا ثناءاللہ نے اس موقع پر زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سے تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے قیام کے مطالبے کو بھی مسترد کردیا۔