Tag: Rana Sanaullah

  • بلدیاتی انتخابات میں آخر شیر ہی دھاڑا، رانا ثنا اللہ

    بلدیاتی انتخابات میں آخر شیر ہی دھاڑا، رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں آخر شیر ہی دھاڑا۔۔۔شیر کے کان اور دم کاٹنے کے دعوے کرنے والے بھاگ گئے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا پاکستان میں الیکشن ہوں تو ایک جیتتا ہے اور دوسرے کے ساتھ دھاندلی ہوجاتی ہے ہار کوئی نہیں مانتا۔

    رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات کی بڑی وجہ میڈیا ہےکہیں بھی کچھ ہوتا ہے تو میڈیا اسے مجھ سے منسوب کردیتا ہے۔

  • بھولا گجرقتل کیس: ملزم نے رانا ثنا اللہ کو قتل کی منصوبہ بندی کا مورد الزام ٹہرادیا

    بھولا گجرقتل کیس: ملزم نے رانا ثنا اللہ کو قتل کی منصوبہ بندی کا مورد الزام ٹہرادیا

    فیصل آباد: بھولا گجر قتل کیس کے ملزم نوید نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو قتل کے محرک کا مورد الزام ٹہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج فیصل آباد کی عدالت میں ملزم نے اعترافی بیان دیا جس میں اس نے کہا کہ بھولا گجرکوراناثنااللہ کے کہنے پرقتل کیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزم نےاعتراف کیا کہ راناثنااللہ کےڈیرےپربھولاگجرکےقتل کی منصوبہ بندی کی، مقتول کو کلاشنکوف سے گولیاں ماریں اوراسلحہ واپس ڈیرےپردے دیا۔

    ملزم نے یہ بھی کہا کہ بھولا گجرکوقتل کرنے کے بعد ’’وائبر‘‘پرراناثنااللہ کواطلاع بھی دی اورانہوں نےمیری بھرپورمددکرنےکاوعدہ کیاتھا، ملزم کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھولاگجرکوقتل کرنےکےبعدکچھ عرصےکیلئےروپوش ہوگیاتھا۔

    ملزم نوید نے اعتراف بیان میں مزید بتایا کہ بھولاگجرپارٹی چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل ہونےوالےتھے اوررانا ثنااللہ نےکہا تھا کہ وہ ان کے لئے مسائل پیدا کررہاہے۔

    نوید کےاعترافی بیان کے بعد عدالت نےفوری تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایس پی سےکم رینک کےافسرکوتفتیش نہ دی جائے۔

    اس بیان کے ردعمل میں رانا ثنا اللہ نے اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نوید کئی سال سے اشتہاری مجرم ہے اور کسی اشتہاری کے بیان پر کسی کو مجرم قرارنہیں دیا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی کے والد چوہدری شیرعلی بھی اس سے قبل کئی باررانا ثنا اللہ کو قاتل قراردے چکے ہیں۔

  • رانا مشہود کی گرفتارکیے جانے سےمتعلق افواہیں غلط ہیں، رانا ثنااللہ

    رانا مشہود کی گرفتارکیے جانے سےمتعلق افواہیں غلط ہیں، رانا ثنااللہ

    لاہور: رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ رانا مشہود کی گرفتار کیے جانے سے متعلق افواہیں غلط ہیں تاہم ان سے انکوائری ضرور شروع کی گئی ہے۔

    رانا ثنااللہ پاکستان بار کونسل کی لیگل ایڈ کے متعلق دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود پر ابھی صرف الزام ہے اور انھیں صفائی کا پورا حق حاصل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو گئی تو ہمیں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں تاہم اگر پراجیکٹ کے منتظمین سے غفلت ہوئی ہے تو ذمہ دار وں کو ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا وزیراعظم پاکستان نے اس معاملے پر انکوائری شروع کروا دی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو شکایات ہیں تاہم ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام غلط ہے ۔

  • پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیرِ قانون بنائے جانے کا امکان

    پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیرِ قانون بنائے جانے کا امکان

    لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جے آئی ٹی سے کلین چٹ ملنے کے بعد رانا ثناء اللہ آج دوبارہ کابینہ میں شامل ہوں گے جبکہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا وزارتِ خزانہ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

    جے آئی ٹی سے کلین چٹ ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کے دبنگ رہنماء کو دوبارہ اپنی کور ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، رانا ثناء اللہ آج حلف اٹھائیں گے۔

    زرائع کے مطاق انہیں دوبارہ وزیرِ قانون بنائے جانے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی وہ وزارتِ بلدیات کا قلمدان بھی سنبھالیں گے۔

    ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی آج حلف اٹھائیں گی، انہیں خزانہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ دونوں سے حلف لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلے میں زعیم قادری کو بھی اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد بیس جون کو رانا ثناء اللہ مستعفی ہوئے تھے۔

  • پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا شاندار استقبال

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا شاندار استقبال

    لاہور : پنجا ب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی آمد پر نون لیگ کے اراکین نے والہا نہ استقبا ل کیا۔

    اس موقع پررانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی اراکین کا استقبا ل اجلاس چھو ڑ کر کیا۔رانا ثناءالہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آمد  جمہو ریت ، آئین و پارلیمنٹ کی فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پا کستان تحریک انصاف کے اراکین کی آمد پر مسلم لیگ ن کی صو با ئی حکومت واراکین نے قومی اسمبلی کے برعکس پی ٹی آئی کے اراکین کا والہا نہ استقبا ل کیا۔

    قائد حزب اختلاف و پی ٹی آئی کے رہنمامحمود الرشید کا استقبا ل  سابق صو با ئی وزیر رانا ثنا اللہ  نےپر جوش انداز میں اسمبلی سے با ہر آکر انہیں بغلگیرکیا ۔

      رانا ثناءاللہ اراکین کو احترام کے ساتھ ایوان میں لیکر آئے، انہوں نے پی ٹی آئی کی آمد کو جمہو ریت ، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح سے تعبیر کیا۔

    محمو د الرشید کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ نظا م کی بہتری اور عوام کی فلا ح کیلئے ہر فورم پر گفتگو کریں گے۔

  • عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    لاہور: عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانچ ارب روپے کی وصولی کیلئے ایوان وزیر اعظم کو چھوٹ ملے گی نہ پارلیمنٹ ہائوس کو چھوٹ ملے گی، عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں۔

    نئے سال کے پہلے دن عابد شیر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی جائے، انہوں نے کہا کہ پارلمنٹ ہائوس ہو یا ایوان وزیر اعظم کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی ،انہوں نے دوران ڈیوٹی قتل کر دئے جانے والے ایس ڈی او کے لوحقین کو پچیس لاکھ روپے اور ا نکے بچوں کے تعلیمی اخراجات دینے کا اعلان کیا۔

    عابد شیر علی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کر دیں اور معاملا ت مذاکرات کے ذریعے حل کریں،انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کو بقایاجات کی ادئیگی کیلئے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، نادہندہ ادارے بلوں کی ادائیگی کا فوری بندو بست کریں ۔

  • فیصل آباد: امتیاز ولد سراج فائرنگ کرنے والے کا ساتھی نکلا، فوٹیج نے بھانڈا پھوڑا

    فیصل آباد: امتیاز ولد سراج فائرنگ کرنے والے کا ساتھی نکلا، فوٹیج نے بھانڈا پھوڑا

    فیصل آباد: رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں معصوم بن کر پیش ہونے والا امتیاز ولد سراج فائرنگ کرنے والے کا ساتھی نکلا، ٹی وی فوٹیج نے یہ بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے۔

    راناثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں پیش کیا جانے والا فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والے کا ساتھی نکلے۔ تصویری ثبوتوں نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا ہے۔ امتیازولد سراج جس کو رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں معصوم بنا کر پیش کیا تھا تاہم اس کے خلاف تحریک انصاف نے فائرنگ کی ایف آئی آر کٹوائی دی ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اصل مجرم کوئی اورہے، جسے ٹی وی کیمروں کی مدد سے پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ ان کےبقول امتیازولد سراج کے خلاف غلط ایف آئی آرکٹوائی گئی ہے لیکن دال میں کچھ نہ کچھ کالا ضرور ہے۔ پی ٹی آئ یکے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والے کے ساتھ امتیازولد سراج کیا کررہا تھا۔

    ٹی وی فوٹیج نےاس کا چہرہ بھی دکھادیا ہے۔ ناولٹی چوک پرفائرنگ کرنے والے سے امتیاز ولد سراج کی اتنی قربت کچھ اور ہی کہانی سنارہی ہے۔ امتیازولدسراج کی منظرمیں موجودگی اتفاقی بھی نہیں ہوسکتی لیکن ایک موقع پرتو وہ فائرنگ کرنے والے کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر اس سے کوئی بات بھی کررہا ہے۔ فوٹیج بتا رہی ہے کہ یقینا وہ اسے جانتا ہے ورنہ ایک بندوق بردار سے اتنی بے تکلفی کیسے برتتا۔

  • عمران خان کو محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنےدیں گے، عابد شیرعلی

    عمران خان کو محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنےدیں گے، عابد شیرعلی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ ہم عمران خان کو پاکستان کے غریب محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنے دیں گے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم جلاؤ گھراؤ کو ترک کیا جائے اور بات چیت کیلئے ساز گار ماحول بنایا جائے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ بات چیت شروع کر نے سے قبل پرتشدد کارروائیوں کی کال واپس لی جائے۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ فیصل آباد میں گولی چلانے والے شخص کو ہر صورت پکڑا جائے گا اور قوم کے سامنے لایا جائے گا اور اس کیلئے نادرا سے مدد حاصل کر لی گئی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس سے اسلحہ بھی واپس لے لیا تھا مگر اس کے باوجو کسی تیسری قوت کے فائر سے ایک کارکن جاں بحق ہوا۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک ماسی مصیبتے رکھی ہوئی ہے جو لال حویلی سے باہر نہین نکلتی پہلے وہ شخصیت پرویز مشرف کے ساتھ تھی اور اب عمران خان کا بیڑا غرق کر رہی ہے،انھوں نے کہاکہ پرامن رہنے کا دعوی کرنے والوں نے ڈنڈوں ، ٹائروں اور پیٹرول کے ساتھ فیصل آباد پر دھاوا بولا،جو معیشت کی تباہی کا ایجنڈا ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کا ایجنڈا بنا رکھا ہے۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ وہ جمعہ کے روز خود پر درج ہونے والی ایف آئی آر پر تھانہ ثمن آباد میں پیش ہوکر گرفتاری دینگے یا خود کو بے گناہ ثابت کرینگے۔

  • فیصل آباد تصادم: رانا ثنااللہ ،عابد شیرعلی سمیت تین سوافراد پر مقدمہ درج

    فیصل آباد تصادم: رانا ثنااللہ ،عابد شیرعلی سمیت تین سوافراد پر مقدمہ درج

    فیصل آباد: تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ فیصل آباد کے سمن آباد تھانے میں درج کرادیا گیا، مقدمے میں عابد شیر علی ،رانا ثنااللہ اور داماد شہریار سمیت تین سو افراد نامزد کیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں درج کیا،جس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ، ان کے داماد شہریار، گارڈ اور وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ دیگر تین سو افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،اس سے قبل سی پی او نے رانا ثنااللہ اور ڈی سی او کا نام ایف آئی آر سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر مقتول کے اہل خانہ نے میت سمندری روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا تھا، پھر حکام کی مداخلت کے بعد یہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • عمران خان کو فیصل آباد میں یلغار نہیں کرنے دینگے، رانا ثنااللہ

    عمران خان کو فیصل آباد میں یلغار نہیں کرنے دینگے، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کہنا ہے کہ فیصل آباد کی عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے،کسی کو بھی زور زبردستی فیصل آباد بند کرانے نہیں دیں گے۔

    فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ نے کپتان کو خبردار کیا کہ فیصل آباد پر یلغارنہیں کرنے دینگے، رانا ثنااللہ نے جوش خطابت میں نا صرف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ذاتیات پر بھی اتر آئے، انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان کو متنبہ کیا اگر اوقات بھولے تو ہرگز لحاظ نہیں کرینگے، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ، لہذا عمران خان احتجاج ختم کریں اور مذاکرات پر توجہ دیں۔