Tag: rana tanveer hussain

  • حکومت نے چینی کی قیمت سے متعلق واضح ہدایت جاری کردی

    حکومت نے چینی کی قیمت سے متعلق واضح ہدایت جاری کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین  نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں کوئی تضاد نہیں مقررہ ریٹ کا سختی سے نفاذ کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دعوے مسترد کردیے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین کی زیرصدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چینی کی قیمتوں سے متعلق دعوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، سیکرٹری صنعت، دیگرحکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

    اس موقع پر ملک بھر میں طے شدہ نرخوں کے نفاذ کو یقینی بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کو چینی کی ایکس مل اور ریٹیل قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر رانا تنویر نے چینی کی قیمتوں میں تضاد کےدعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ تمام شوگر ملز چینی کی تھوک قیمت159روپے فی کلومقرر کرنے پر متفق ہوچکی ہیں، انہوں نے تمام صوبوں کو اس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ،

    پنجاب کے نمائندے نے صوبے بھرکے اضلاع کے تفصیلی ڈیٹا کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کی، حکومت پنجاب کے نمائندے کا مؤقف تھا کہ چینی کی تھوک قیمت159روپے،ریٹیل قیمت اوسطاً164روپےفی کلو ہے۔ رپورٹ کموڈیٹی پرائس مینجمنٹ سسٹم سے حاصل کی گئی تھی۔

    نمائندہ سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ میں چینی کی ریٹیل قیمت168روپے فی کلو ہے، یہ رپورٹ سندھ بیورو آف پرائسز کے اعداد وشمار کے مطابق ہے۔

    خیبرپختونخوا کے نمائندے کا مؤقف تھا کہ کے پی کے میں ایکس مل چینی کی قیمت164روپے فی کلو ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کے پی حکام کو پی ایس ایم اے کے طےشدہ نرخ159روپے کے یقینی نفاذ کی ہدایت کی۔

    بلوچستان کے نمائندوں نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں چینی کی موجودہ قیمت168روپے فی کلو ہے۔

    رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی بےضابطگی ناقابل قبول ہے، صوبے تھوک قیمت159روپے اور ریٹیل قیمت164روپے فی کلو کا سختی سے نفاذ کریں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی اور کسی بھی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے انتہائی فکرمند ہے، وزارت قومی غذائی تحفظ قیمتوں کے استحکام، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/govt-sets-sugar-price-at-rs164-kg/

  • نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

    نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

    شیخوپورہ : وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرکےحکومت بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کے رچنا ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقامی کارروائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام بھگوڑوں کا ڈالاجاتا ہے، حاضر ہونے والوں کا نہیں ڈالا جاتا۔

    وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی کیا حیثیت ہے ؟ مسلم لیگ ن سینیٹ کا ٹکٹ کیوں آفر کرتی ؟۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے اور روزانہ یوٹرن کی سیاست اب ٹھس ہوگئی ہے، عمران خان نے تسلیم کیا سیاسی دھڑوں کے چھوڑ جانے سے لودھراں میں ہارے۔

    رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف کواقتدارسے الگ کرنا ملک کے خلاف سازش ہے۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ جیسا کارکن ووٹ کی طاقت کا اندازہ لگا سکتا ہے، ذاتی مفاد کے لیے ووٹ کی طاقت کواستعمال نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے دیے گئے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدارآئے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 2014 سے سن رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے، آئندہ ماہ سینیٹ الیکشن اورجولائی میں عام انتخابات ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خیبرپختونخواہ 2018 میں عمران خان کےہاتھ میں نہیں رہےگا‘ رانا تنویرحسین

    خیبرپختونخواہ 2018 میں عمران خان کےہاتھ میں نہیں رہےگا‘ رانا تنویرحسین

    شیخوپورہ : وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ 2013 میں عمران خان کو خیبرپختونخواہ کی حکومت خیرات میں دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے فیروزوالا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں خیبرپختونخواہ عمران خان کے ہاتھ نہیں رہے گا۔

    رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخواہ میں ادارہ ہی بند کردیا۔

    وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے نقش قدم پرچلتے تو صوبےکی حالت بدل چکی ہوتی، عمران خان پشاورمیں میٹرو منصوبہ لا کرنقل کررہے ہیں۔

    رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کارکردگی پر کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قیادت کے منہ سے کرپشن کےخلاف آوازبڑا جھوٹ ہے۔


    روک سکو تو روک لو،ہماری حکومت ہی آئے گی، عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مجرموں نے ملک پر قبضہ کرلیا، پاکستان تبدیلی کے لیے جاگ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا روک سکو تو روک لو، ہماری حکومت آئے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔