Tag: Ranbeer Kapoor

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور  اُن کے ساتھی رنبیر کپور دو برس بعد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کے مابین گہری دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوچکی اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں اداکاروں نے اپنے گھر والوں کو راضی بھی کرلیا جنہوں نے 2020 تک شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع ابلاغ میں اس سے قبل یہ افواہیں گردش تھیں کہ عالیہ اور رنبیر کے مابین محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خفیہ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں جن کی کئی بار تصاویر منظر عام پر بھی آچکیں۔

    مزید پڑھیں: ادھیڑ عمر بالی ووڈ اداکار کی نوجوان لڑکی سے شادی

    گزشتہ دنوں چاکلیٹی ہیرو نے ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’کچھ نیا ہونے جارہا ہے کیونکہ اب ہمارا رشتہ اگلے مرحلے میں داخل ہوچکا‘۔

    رنبیر نے یہ بات کس تناظر میں کہی اس حوالے سے مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی البتہ اُن کے قریبی حلقہ احباب اور دوستوں کا ماننا ہے کہ اداکار  کا اشارہ عالیہ بھٹ کی طرف یہ تھا۔

    دوسری جانب گزشتہ برس نجی ٹی وی شو میں بالی ووڈ اداکارہ بھی محبت کا اظہار کرچکی ہیں اور انہوں نے یہ بات کہی تھی کہ ہماری دوستی ہے اور میں رنبیر کی دیوانی ہوں۔

    اسے بھی پڑھیں: بالی ووڈ شادیوں کا سیزن، ایک ہفتے میں تیسری شادی

    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر  کے درمیان قربتوں کا سلسلہ نئی آنے وال فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ پر بلغاریہ میں شروع ہوا، اس فلم میں امتابھ بچن مین کام کررہے ہیں، اسے 15 اگست 2019 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کی تھی جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران سونم کپور، میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا، اداکارہ نہیا دھوپیا نے بھی شادی کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کی حمایت، عالیہ بھٹ اور اُن کے والد کو قتل کی دھمکیاں

    دوسری جانب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی جس کے مطابق دونوں اداکار رواں سال نومبر میں شادی کرلیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ سونم کپور دس سال بعد ایک ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی شخصیت پر مبنی فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک‘‘ میں بھارتی اداکاررنبیر کپور اور اداکارہ سونم کپور ایک ساتھ اداکاری کرتے  ہوئے نظر آئیں گے۔

    نامور بھارتی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک‘‘ اسی سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی جس میں رنبیر کپور اور سونم کپور کے علاوہ منیشا کوئیرالا، پاریش راول، دیا مرزا، انوشکا شرما، وکی کوشال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    بالی ووڈ سپراسٹارز رنبیر کپوراورسونم کپور اس سے قبل 2007 میں بننے والی فلم ’’ ساوریا’’ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے تاہم یہ فلم بالی ووڈ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

    مذکورہ دونوں ادکار دس سال اپنی فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کے بعد اب ایک بار پھر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اس فلم میں اداکار رنبیر کپور کا مرکزی کردارہے جبکہ دونوں کرداروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے ان کے مداح بےچین ہیں۔

    اتوار کے روز  بھارتی اداکارہ سونم کپور نے فلم کی کاسٹ کی تقریب کے موقع پر رنبیرکپور اورہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ تصاویر بنوائی جسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹرا گرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ ابتدا میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ مذکورہ فلم اسی سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی لیکن تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب انتظامیہ نے ریلیز کیلئے حتمی تاریخ 29 جون 2018 کا اعلان کیا۔

    خیال رہے فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور نے خود کو سنجے دت جیسا دکھانے کے لیے اپنے حلیے اور فٹنس پر سخت محنت کی ہے۔

  • بالی وڈ ہیرو’رنبیرکپور‘ آج 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی وڈ ہیرو’رنبیرکپور‘ آج 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    ممبئی: بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور آج چونتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما نے ان کی خصوصی تصویر ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

    بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

    رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا،اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم ’راک اسٹار ‘اور دو ہزار بارہ میں فلم ’برفی‘ نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    رنبیر کپور کی اس سالگرہ پر انوشکا شرما نے اپن اور رنبیر کپور کی ایک ایکسلوثوو تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکار انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    انوشکا شرما نے مداحوں سے اس تصویر کو عنوان دینے کو کہا ہے کہ اور پوچھا ہے بتائیں رنبیر اس تصویر میں مجھ سے کیا کہہ رہے ہیں۔

    RANBEER

    رنبیر کپور کے مداح ان کی عنقریب آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جس میں رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے بچن کے ہمراہ انوشکا شرما اور پاکستانی اداکار فواد خان بھی جلوہ گرہورہے ہیں۔

    RANBEER W2

    فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں اور گزشتہ برس رنبیر نے اپنی سالگرہ فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کے سیٹ پر کاسٹ کے ہمرا ہ منائی تھی۔ انکی  سابقہ سالگرہ پر شاہ رخ خان نے اپنی‘ رنبیر اور کرن جوہر کی مشترکہ تصویر ٹویٹ کی تھی۔

  • اداکار رنبیر کپور آج تیتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    اداکار رنبیر کپور آج تیتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    ممبئی: بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور آج تیتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

    رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیاجس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم راک اسٹار اور دو ہزار بارہ میں فلم برفی نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    رنبیر کپور نے اپنی سالگرہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی ان کی نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘کے سیٹ پر منائی ہے،اس کے انہوں نے تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے ساتھ دیکھائی دیئے۔

    شاہ رخ خان نے اس ملاقات کے بعد مائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنی کرن اور رنبیر کے ساتھ سیٹ پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے۔علاوہ ازیں کنگ خان کاکہنا تھا کہ انکے بچے کرن جوہر اور رنبیر کپور کی ’اے دل ہے مشکل ‘ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے اس فلم میں رنبیر کپو ر سمت ایشوریا رائے اور انوشکا شرما بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب رنبیر کے والد رشی کپور نے بھی ٹوئٹر پر رنبیر کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ کیا ہے۔

  • جیکولین فرنینڈس کا رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف

    جیکولین فرنینڈس کا رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف

    کراچی 🙁 ویب ڈیسک) بالی ووڈ راک اسٹار رنبیر کپور بھی دنیا بھر میں کھیلے جانے مشہور گیم کینڈی کرش کے دیوانے ہیں۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور،جیکولین اور ارجن رام پال کی آنے والی ہے نئی فلم ’رائے‘ جس کی شوٹنگ میں آج کل بہت ہی مصروف ہیں۔

     تاہم مصروفیت کے باوجود بھی لیجنڈ اداکار رشی کپور کے صحابزادے رنبیر کپور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کھیلے جانے والے مقبول گیم کینڈی کرش کھیلنا نہیں چھوڑاہے۔

    شوٹنگ کے دوران سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور شوٹنگ کے دوران ملنے والے بریک میں رنبیر موبائل فون پرکینڈی کرش کھیلتے رہتے ہیں۔ جس کے باعث کبھی کبھی وہ اپنے سین بھی بھول جاتے ہیں۔

  • رنبیر کپور اور ایشوریا رائے ایک ساتھ

    رنبیر کپور اور ایشوریا رائے ایک ساتھ

    ممبئی: سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کرن جوہر کی آنے والی فلم ”اے دل سے” میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کیساتھ جلوہ گر ہوںگی۔

     کرن جوہر نے اپنے آنے والے اس پراجیکٹ بارے سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے رنبیر کپور کا بھی ایشوریا رائے کیساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگا جو وہ ماضی میں دیکھتے رہے ہیں۔

    فلم میں انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

  • دیپکا اور رنبیرکررہے ہیں ’تماشہ‘

    دیپکا اور رنبیرکررہے ہیں ’تماشہ‘

    بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر کرنے جارہی ہے دھمال، جی ہاں ساجد نادیہ والابنارہے ہیں رنبیر کپوراور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک میگا فلم ’تماشہ‘جس کے ہدایت کارہوں گے امتیاز علی۔

    دپیکا اوررنبیر کی جوڑی کو فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘میں بے پناہ سراہا گیاتھا۔

    ساجد نادیہ والا کی فلم کے ہیں بولی وڈ میں ہر طرف چرچے اورسب کو ہے امید کے امتیاز علی کرکے دکھائیں گے کچھ الگ۔

    فلم کی شوٹنگ کا شیڈول دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ، پہلے حصے کی شوٹنگ کورسیکا، فرانس میں مکمل کی جاچکی ہے جبکہ دوسرے حصے کی شوٹنگ کے لئے فلم کا عملہ شملہ میں موجود ہے۔

    امتیاز علی اپنے جداگانہ طرزِہدایت کاری کی بنا پرمقبول ہیں جس کی گواہی میں جب وی میٹ، کاک ٹیل اورراک سٹار شامل ہیں۔

    تماشہ ایک رومانوی فلم ہے جس میں رنبیرایک خوش مزاج اور محبت بکھیرنے والے جوان ہیں تو دپیکا ہیں ایڈوینچر کی دلدادہ۔

    فلم کی موسیقی ترتیب دے رہے ہیں اے آر رحمان اور یہ سب عوامل مل کر بنا رہے ہیں ا س فلم کو ایسا شاہکار کہ جس کا ہوگا سب کو انتظار۔

    فلم آئندہ سال کرسمس پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • کترینہ کیف کارنبیرکپورکوسرپرائز

    کترینہ کیف کارنبیرکپورکوسرپرائز

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکاررنبیر کپور کی دوستی کے چرچے تو عام ہیں ہی اور ان کے بارے میں زیادہ ترلوگوں کوعلم ہے، کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کو اپنی زندگی کا اہم حصہ قراردیا ۔

    شاید اسی لیے انھوں نے رنبیر کپور کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر رنبیر کے لیے ایک خاص سالگرہ پارٹی منعقد کی۔یہ خفیہ پارٹی 27 ستمبر کی رات کترینہ عرف کیٹ نے اپنے دوست اور ہدایت کارایان مکھرجی کے ساتھ مل کر منعقد کی تھی۔

    وہ دونوں کئی دنوں سے پوشیدہ طورپررنبیرکی سالگرہ کی تیاریاں کر رہے تھے اوراس کے بارے میں رنبیر کو کچھ نہیں بتایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پارٹی دیر رات تک ایان کے گھر پر چلتی رہی جس میں رنبیر کے قریبی دوستوں میں سے روہت دھون بھی شریک تھے۔