Tag: ranbir kapoor

  • رنبیر کپور کا ممبئی کی سڑکوں پر مٹرگشت

    رنبیر کپور کا ممبئی کی سڑکوں پر مٹرگشت

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور شہر کی سڑکوں پر گھومتے رہے، مگر انہیں کوئی بھی پہچان نہ سکا۔ اداکار کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کا کوئی بھی اداکار اگر بغیر سیکیورٹی کے شہر کی گلیوں یا شاہراہ پر نکلے تو مداح اس کے قریب آنے کے لیے اُنہیں گھیر لیتے ہیں جس کے باعث اکثر اوقات حادثات بھی پیش آتے ہیں۔

    دبنگ خان کے بعد اب رنبیر کپور اور ایان مکرجی موٹر بائیک پر ممبئی کی سڑکوں پر نکلے تو انہیں کوئی نہ پہچان سکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپور خاندان کے چشم و چراغ اپنی نئی آنے کی فلم ‘براماسٹرا’ کی شوٹنگ کی جگہ دیکھنے کیلئے بھنڈی بازار جارہے تھے۔

    اس فلم کے ڈائریکٹر ایان مکرجی ہیں جبکہ رنبیر کے ساتھ عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ عالیہ اور رنبیر کسی بھی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر چہرے پر ماسک پہنے ڈائریکٹر ایان مکرجی کے ساتھ موٹر بائیک پر بیٹھے ہیں۔

    یہ پڑھیں: بھارتی گلوکار ’’سونونگم‘‘ کا سڑک پربھیس بدل کرفن کا مظاہرہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکار سونو نگم ودیگر معروف بالی وڈ اداکار بھی بھیس بدل کر شہر کی گلیوں اور شاہراہوں پر بغیر سیکیورٹی کے گھوم چکے ہیں۔

     

  • انتظار ختم، سنجے دت کی زندگی پر فلم 29 جون 2018 کو ریلیز ہوگی

    انتظار ختم، سنجے دت کی زندگی پر فلم 29 جون 2018 کو ریلیز ہوگی

    ممبئی: سنجے دت کے مداحوں‌ کا انتظار ختم ہوا، ان کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجے دت بائیو پک‘ 29 جون 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی اس فلم میں‌ رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم میں‌ سنجے دت کی زندگی کے مختلف واقعات اور ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟

    فلم میں‌ وکی کوشل، منیشاکوئرالا، دیا مرزا اور سونم کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گے. ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو یقین ہے کہ سنجے دت بائیوپک 2018 کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوگی۔

    یاد رہے، ابتدا میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ مذکورہ فلم اسی سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی، لیکن تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں، جب انتظامیہ نے ریلیز کیلئے حتمی تاریخ 29 جون 2018 کا اعلان کیا۔

    فلم کی شوٹنگ مخلف مملک میں کی گئی۔ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں شوٹنگ کے دوران اداکاروں نے ہدایت کار و دیگر لوگوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ واضح رہے کہ منیشا کوئرالا فلم میں‌ سنجے دت کے کی والدہ نرگس کا کردار نبھا رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماہرہ کی کردار کشی اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ وہ ایک عورت ہے: رنبیر

    ماہرہ کی کردار کشی اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ وہ ایک عورت ہے: رنبیر

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ متنازعہ تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن چکی ہیں اور اس بارے میں ماہرہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہ کیا، تاہم رنبیر کپور نے ناقدین کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے ڈالی۔

    ایک بھارتی اخبار کی جانب سے اس معاملے پر پوچھے گئے سوال پر رنبیر کپور نے اس معاملے پر مضبوط مؤقف اپنایا اور لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں میں دخل دینے سے پرہیز کی ہدایت کی۔

    اپنے بیان میں رنبیر کا کہنا تھا، ’میں گزشتہ کچھ ماہ سے ماہرہ خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ وہ ایک ایسی خاتون ہیں جن کا میں مداح ہوں اور ان کی عزت کرتا ہوں، نہ صرف ان کی کامیابیوں کی وجہ سے بلکہ ان کی ذاتی شخصیت کی وجہ سے بھی‘۔

    انہوں نے کہ جس طرح سے ماہرہ خان کے کردار کے بارے میں باتیں کی جارہی ہیں وہ نہایت ہی غلط ہے۔ ’اور اس سے بھی زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ صنفی امتیاز پر مبنی اس کردار کشی کی وجہ صرف یہ ہے کہ کیونکہ ماہرہ ایک عورت ہے‘۔

    رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ نفرت انگیز گفتگو کرنا بند کریں اور اپنی اس زندگی، سکون اور محبت کی طرف توجہ کریں جو خدا نے انہیں تحفتاً دی ہے۔

    آخر میں رنبیر نے کہا، ’سگریٹ نوشی اور نفرت دونوں ہی صحت کے لیے مضر ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    یاد رہے کہ ایک روز قبل سامنے آنے والی تصاویر میں ماہرہ خان نہایت مختصر لباس میں ملبوس تھیں جبکہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتی بھی دکھائی دے رہی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟

    رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور جو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کر رہے ہیں،ان کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کچھ تصاویر نے سب کو چونکا دیا ہے جن میں وہ بالکل سنجے دت کی طرح نظر آرہے ہیں۔

    سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے جو اس سے قبل تھری ایڈیٹس، پی کے، اور منا بھائی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

    فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں، اور حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ان کی ایک اور جھلک نے ان کے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

    رنبیر کپور نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد متعدد فلموں میں مخصوص کردار ادا کیے تھے جن میں وہ عموماً وہ ایک نٹ کھٹ اور نوعمر لڑکے کے روپ میں نظر آتے تھے۔

    تاہم اب آہستہ آہستہ ان کی اداکاری میں نکھار آرہا ہے اور وہ سنجیدہ کردار بھی ادا کر رہے ہیں جس کی ایک مثال فلم دت میں سنجے دت کا کردار ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی فلم کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں رنبیر نے بالوں کو بڑھا کر سنجے دت کی نوجوانی کا بہروپ دھارا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

    اب موجودہ تصاویر میں وہ سنجے دت کی درمیانی عمر کا حلیہ اپنائے ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں رنبیر کے فٹنس ٹرینر کنال نے بتایا تھا کہ اس کردار کے لیے رنبیر نے اپنا وزن بھی کافی بڑھا لیا ہے۔ انہوں نے اپنے مسلز بھی بنائے ہیں جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ورزش کے لیے رنبیر کپور صبح 3 بجے اٹھتے ہیں۔

    فلم دت میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار پاریش راول ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں سال جنوری سے کیا گیا تھا۔

  • والدین کے بعد کترینہ سب سے اہم ہے، رنبیر کپور

    والدین کے بعد کترینہ سب سے اہم ہے، رنبیر کپور

    ممبئی: معروف بھارتی فلم اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ بے بنیاد باتوں اور غلط فہمیوں کے سبب میں نے والدین کے بعد سب سے اہم ہستی ’’کترینہ‘‘ کو کھو دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم اداکار رنبیر کپور نے نجی نیوز چینل کے پرومو کی تقریب کے دوران کتریتہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہمارا رشتہ بہت مضبوط تھا مگر جھوٹی باتوں نے ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کیں‘‘۔

    Ranbir-3

    رنبیر کپور نے مزید کہا کہ ’’بے بنیاد باتوں نے ہمارے مضبوط رشتے کو کمزور کیا جس کا مجھے بہت افسوس ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ’’جھوٹی اور بے بنیاد باتوں کے باعث رشتوں میں دراڑ پڑ جاتی ہے جو میرے لیے سہنا خاصا مشکل تھا‘‘۔

    پڑھیں: ذاتی زندگی پربات نہ کیا جائے ، کترینہ کیف

    بھارتی اداکار نے کہا کہ ’’کترینہ کیف میرے لیے والدین کے بعد سب سے اہم ہستی تھی کیونکہ اُس نے ہر مشکل موڑ پر میرا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ میری حوصلہ افزائی بھی کی‘‘۔

    Ranbir-1

    یاد رہے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان گہری دوستی کی خبریں عام رہی ہیں جبکہ دونوں اداکار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرچکے تھے تاہم دونوں اداکاروں نے کچھ دنوں قبل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    Ranbir-2

    دوسری جانب ادکارہ کترینہ اور رنبیر کپور کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ مکمل ہوگئی ہے تاہم دونوں اداکاروں کے درمیان جاری تنازعے کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے یہ فلم آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیے جانے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

  • قطرینہ کیف کو رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا

    قطرینہ کیف کو رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا

    بولی ووڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

    32سالہ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے خیال کے مطابق آپ جان پہچان والوں کے مقابلے میں اجنبی لوگوں کے سامنے بہتر اداکاری کر سکتے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چونکہ جنہیں آپ قریب سے جانتے ہیں وہ آپکے متعلق تمام حقائق سے واقف ہوتے ہیں لہٰذا آ پ کو یہ احساس شدت سے رہتاہے کہ آپ ان سے جھوٹ بو ل رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ خوبصورت جوڑی آجکل انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس میں ایک ساتھ کام کر رہی ہے۔ انوراگ کی جگا جاسوس کے بارے میں کہا جا رہا کہ یہ آئندہ سال جون میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے اس سے قبل قطرینہ کیف اور رنبیر کپور ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ اور ’راج نیتی ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔