Tag: ranchi

  • چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 19رنز سے شکست دے دی

    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 19رنز سے شکست دے دی

    رانچی: چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 19رنز سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔ نیوزی کے لینڈ بیٹسمین مارٹن گپٹل کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جھاڑکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز 260رنز بنائے۔

    مارٹن گپٹل اور کپتان ولیم سن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ گپٹل نے 72رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ولیم سن 41رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    newzealand-post-1

    انڈیا کی جانب سے مشرا نے دو جبکہ یادیو اور پانڈدیا نے ایک ایک کھلاری کو پویلین کی راہ دکھائی، 261 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے ویرات کوہلی 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان دھونی 11رنز بنا کر نیشم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    newzealand-post-2

    اجنکیا رہانے نے نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 57 رنز بنائے جو ٹیم کے کام نہ آسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے تین جبکہ نیشم اور بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مارٹن گپٹل کو شاندار کارکردگی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے مییچ ہفتہ 29 اکتوبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔

     

  • بھینسیں فروخت کرنا جرم بن گیا، بھارت میں دو مسلمانوں کو پھانسی دے دی گئی

    بھینسیں فروخت کرنا جرم بن گیا، بھارت میں دو مسلمانوں کو پھانسی دے دی گئی

    رانچی : بھارت میں بھینسیں فروخت کرنے پر دو مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوریت کے نام نہاد علم بردار بھارت میں ہندو انتہاء پسندوں کی مسلمان دشمن کارروائیاں عروج پر پہنچ گئیں، اقلیتوں کا جینا حرام کردیا۔

    گزشتہ روز ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع لتیہار کے بلومتھ جنگل میں ہندو انتہا پسندوں نے محمد مظلوم اور آزاد خان الیاس ابراہیم نامی مسلمان بھینسوں کے بیوپاریوں کو اس وقت پکڑلیا جب وہ جمعہ کو لگنے والی منڈی میں بھینسیں فروخت کرنے جارہے تھے۔

    دونوں افراد کو ہندو انتہا پسندوں نے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہاتھ پاؤں باندھ کر پھانسی پر لٹکادیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہلی سے متصل علاقے دادری میں گائے کاگوشت کھانے کی افواہ پر ایک مسلمان کو قتل کردیا گیا تھا۔

    رات کے وقت ہندوؤں کے مشتعل ہجوم نے محمد اخلاق اور ان کے بیٹے پر حملہ کیا تھا، جس سے اخلاق احمد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔