Tag: rangers-and-police

  • رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقہ کھارادر سے لیاری گینگ وار (کمانڈر ایاز زہری گروپ )سے تعلق رکھنے والے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امیر حمزہ اور حارث عرف ناک کٹا کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم حارث عرف ناک کٹا لیاری گینگ وار عبدالصمد عرف عرفان کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا، ملزم نے اس کے کہنے پر بھتہ وصولی کی، ملزم فائرنگ کرنے والے مختلف ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سہولت کاری میں بھی ملوث رہا ہے۔

     ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے جنوری 2024 کو عبدالصمد عرف فرحان کے کہنے پر کمانڈر ایاز زہری گروپ میں شمولیت اختیار کی، 6 جولائی 2024 کو ملزم امیر حمزہ اپنے دیگر ساتھیوں یوسف عرف موٹا، لیاری گینگ وار کمانڈر ایاز زہری، ارسلان پٹنی اور عبدالصمد عرف فرحان کے ساتھ ملکر کھارادر پنجاب کلب زیر تعمیر عمارت میں فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک مزدور غلام حیدر نبی زخمی ہوا تھا، ملزم کے ساتھی ایاز زہری نے بلڈر سے 2 کروڑ بھتے کی ڈیمانڈ کی تھی اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کی تھی۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ کھارادر میں ایف آئی آر بھی درج ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

    رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے قذافی روڈ اورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 4 پستول اور 74 گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق معمول کی اسنیپ چیکنگ پر تعینات رینجرز اہلکاروں نے گاڑی کو روکا، کار سوار ملزمان کی حرکات مشکوک محسوس ہونے پر جامع تلاشی لی گئی۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ دوران تلاشی غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا، گرفتار ملزمان میں ابوبکر، عثمان، بادشاہ، دوست محمد اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔

  • کراچی:رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی،موٹرسائیکلیں چوری کرنےوالا 3 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی:رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی،موٹرسائیکلیں چوری کرنےوالا 3 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی :رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرکے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے لانڈھی اورکورنگی میں مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 3رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کر لی گئی ہے ، ملزمان مسروقہ موٹر سائیکلوں کےپارٹس نکال دیتےتھے اور نکالےگئےپارٹس دوسری موٹرسائیکلوں میں فٹ کرتے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ موٹرسائیکل چیسز کو ندی نالوں میں پھینک دیا کرتے تھے ،ترجمان

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان اور برآمدمسروقہ سامان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے مئی میں اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل اسنیچنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سےموٹرسائیکلیں چھیننےکی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی عارف اسلم راؤ نے بتایا تھا کہ ملزمان میں منیربنگالی، بابرعلی، حسن عرف بوائے اورمظفر چانڈیوشامل ہیں ، ملزمان نے 100سے زائد موٹر سائیکل چھیننے کا انکشاف کیا۔