Tag: rangers and police operation

  • کراچی :پولیس اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے5دہشت گرد ہلاک

    کراچی :پولیس اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے5دہشت گرد ہلاک

    کراچی : رات گئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

    دہشتگردوں کیخلاف پولیس اور رینجرز متحرک ہے، منگھو پیر میں رات گئے خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ہیں، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے خیرآباد کےعلاقے کا محاصرہ کیا تو کمپاؤنڈ میں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

    جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مقابلے میں پولیس کا اے ایس آئی اور رینجرز کا جوان بھی زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے، پولیس نے ہلاک ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    پولیس نے ڈیفنس اور گارڈن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا، دوسری جانب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلدیہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

  • کراچی : رینجرز اور پولیس سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار

    کراچی : رینجرز اور پولیس سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس سے مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے،  اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ترجمانِ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    ترجمانِ رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت عزیز افغانی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

    دوسری طرف ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن الطاف نگر  میں بائیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم فرار کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ملزم عبید الرحمان کو گزشتہ روز میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا دعوی ہے کہ ملزم کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے سرجانی ٹاوٴن سے اورنگی ٹاوٴن لایا جارہا تھا، پولیس کے بقول ملزم پولیس اہلکار سے بندوق چھین کر فرار ہونے کی کوشش میں مارا گیا جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

    گزشتہ روز پولیس نے ٹارگٹ کلر عبید الرحمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا کہ پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کا کہنا تھا کہ ملزم نے آٹھ پولیس اہلکار اور بائیس شہریوں کو قتل کیا۔

    ملزم عبیدالرحمان نے بھی میڈیا کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا ساٹ پولیس کے مطابق ملزم عبید الرحمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

  • کراچی: رینجرز کارروائی میں مطلوب دہشتگرد سجاد لنگڑا ہلاک

    کراچی: رینجرز کارروائی میں مطلوب دہشتگرد سجاد لنگڑا ہلاک

    کراچی:  بلدیہ اتحاد کالونی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران امجد عرف سجاد لنگڑا مارا گیا، گلشن بونیرمیں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز اہلکار زخمی ہوا، رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں انتہا ئی مطلوب دہشتگرد امجد عرف سجاد لنگڑا مارا گیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد کالعدم تحریک طا لبان سوات کا کمانڈر تھا، ہلاک دہشت گرد کر اچی میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔تجرجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیاہے۔