Tag: rangers arrest

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی،  ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں  ملوث 4انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث 4انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : پرانا گولیمارمیں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اغوا، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث 4انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجر نے پراناگولیمارمیں کارروائی کی، کارروائی کے دوران 4انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اغوا، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان منشیات فروش کاشف ڈاڈاکےاڈےپرکام کرتے ہیں، ملزمان نے ماربل مارکیٹ، آٹو گیراج اور دکانوں سے بھتہ وصولی کا انکشاف کیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان 250 سے زائد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے تاجر اوراس کے بھتیجےکو 5 لاکھ بھتہ نہ دینے پر قتل کیا تھا، فائرنگ کے واقعےمیں تاجر کا بیٹا زخمی بھی ہوا تھا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مخالف منشیات فروش فرقان کوقتل کرنے کااعتراف بھی کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    نگ

    کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سے تین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا تاہم گارڈن کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی شناخت جاوید عرف بڑا، کامران عرف بادشاہ اور جنید عرف کے ٹو کے ناموں سے ہوئی، ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گلبرگ اور پیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیاگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 246: پریذائڈنگ افسر جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے گرفتار

    این اے 246: پریذائڈنگ افسر جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے گرفتار

    کراچی : این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں رینجرز نے  پریذائڈنگ آفیسر کو جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرکے تین ماہ کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے علاقے کریم آباد میں واقع دہلی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے پریذائڈنگ افسر سید ماجد علی کو پاکستان تحریک انصاف کے لئے جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پریذائڈنگ افسر تحریک انصاف جے امیدوار عمران اسمعیل کے حق میں جعلی ووٹ دال رہا تھا۔

    این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے گئے ہیں، جنہیں استعمال کرتے ہوئے سید مجید علی کو موقع پر پان ہزار رپے جرمانہ اور تین ماہ کی سزا سنا دی ہے۔

    دوسری جانب ریحان احمد نامی شخص جو کہ ووٹ کاسٹ کررہا تھا اسے پانچ مہ کی سزا سنادی گئی ہے۔

    ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کہ سید مجید علی کا تعلق کس جماعت سے ہے لیکن انہیں تحریک انصاف کے حق میں بوگس ووٹ ڈالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔