Tag: RANGERS HEAD QUARTER

  • بھارتی فورسز کا وفد مذاکرات کے لیے آج پاکستان آئے گا

    بھارتی فورسز کا وفد مذاکرات کے لیے آج پاکستان آئے گا

    اسلام آباد : پاک بھارت سرحدی فورسز کے مذاکرات میں شرکت کے لیے 21 رکنی بھارتی وفد آج واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے اور سرحدی تنازعات کو حل کرنے کے لیے پاک بھارت فورسز کا 21 رکنی وفد آج واہگہ بارڈر کے ذریعے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا،  دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کل لاہور کے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہو گا تاہم مذاکرات کے لیے دونوں ممالک کی افواج کی اگلی نشست بھی اسی مقام پر منعقد کی جائے گی جبکہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈی جی کرشن کمار ایک روز قبل دبئی کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت تعلقات پر بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے، چوہدری نثار

    دونوں ممالک کی بارڈر سیکورٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کسٹمز، امیگریشن، ریلویز اور اینٹی نارکورٹکس کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ 28 جولائی کو جاری کیا جائے گا، پاکستانی حکام کی جانب سے اجلاس کے دوران ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر ہونے والی خلاف ورزیوں کے حوالے احتجاج کیا جائے گا جبکہ مذاکرات میں پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

    بی ایس ایف حکام کی جانب سے وقتاً فوقتاً بھارتی فورسز کی جانب سے ہونے والی سرحدی خلاف ورزی پر احتجاج  بھی ریکارڈ کروایا جائے گا۔

     

  • ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، حیدرعباس رضوی

    ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، حیدرعباس رضوی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں اور کارکنان کراچی میں رینجرزکے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جسے نمائش پرروک دیا گیا جہاں ریلی کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

    ایم کیو ایم رہنماوٗں کے پولیس حکام سے مذاکرات ہوئے جس کے بعد رہنماوٗں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا جس کے بعد ڈاکٹرفاروق ستارکارکنان کو پر امن طور پر منتشر ہونے کی ہدایت کردی۔

     


    ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی

    حیدرعباس رضوی


     

    ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بےگناہ کارکنان کودفاتر سے گرفتار کیا جارہا ہے جس کے سبب عوام میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کبھی بھی جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے سے کسی کو نہیں روکا۔


    ہمارا اتحاد کراچی کے عوام کے ساتھ ہے

    ڈاکٹر فاروق ستار


    ڈاکٹر فاروق ستار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اوراحتجاج کے لئے ہم نے سیاسی طریقہ کار اپنایا ہے۔

    فاروق ستار نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ’’ہم پرامن لوگ ہیں اگر چاہتے تو تمام رکاوٹیں عبورکرکے رینجرزہیڈ کوارٹرپہنچ جاتے‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم رینجرزہیڈکوارٹرجاکر اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری مخالف جماعتیں آپس میں اتحاد کرتی ہیں لیکن ہمارا اتحاد کراچی کے عوام کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی ریلی پانچ دمسبرکی فتح کےجشن کی ریہرسل ہے۔


     

    ایم کیوایم کی ریلی


    ایم کیوایم کے کارکنان کی ریلی لیاقت آباد نمبردس سے برآمد ہوئی جس کی منزل ڈاکٹرضیاالدین روڈ پرواقع رینجرزہیڈ کوارٹرہے۔

    اس وقت پولیس افسران اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور وسیم اختر کے درمیان ریلی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

    ایم کیوایم کی ریلی کو پولیس کی جانب سے نمائش چورنگی پرروک دیا گیا ہے جس کے سبب شہرکی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کو نمائش تک آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرمظاہرین نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں کو انہیں روکنے کے لئے کاروائی کرنا ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے تحت کراچی کے ریڈ زون میں داخلے پرپابندی ہے اوررینجرزہیڈکوارٹر گورنرہاوٗس اور وزیراعلیٰ ہاوٗس کے قریب ہی واقع ہے جس کے سبب ایم کیوایم کے ارکان کو ریڈ زون میں داخلےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    ڈی آئی جی ساوٗتھ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو روکنے کے لئے واٹرکینن اور آنسو گیس شیلنگ کا انتظام موجود ہے لیکن یہ ذرائع استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔

    ایم کیوایم کا موقف ہے کہ کراچی میں جاری رینجرزآپریشن کے دوران 5 دمسبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی کاروائیوں میں مصروف ان کے کارکنان کو بلاجوازگرفتارکیا گیا۔

    پارٹی کا موقف ہے کہ وہ رینجرزہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج رجسٹر کرانا چاہتے ہیں اوران کے کارکنان کی جانب سے کسی بھی غیرسیاسی رویے کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔


    قانون شکنی نہیں چاہتے، عامرخان


    ایم کیوایم کے سینئرلیڈرعامر خان نے اے آروائی نیوز کے نمئاندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت قانون کی پاسداری کرے گی اورکسی بھی صورت شہرکاامن برخاست نہیں کیا جائے گا۔