Tag: rangers k ikhtyarat

  • سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 77روز کی توسیع کردی

    سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 77روز کی توسیع کردی

    کراچی : رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی گئی وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ سندھ کی سمری منظورکرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں ستتر دن کی توسیع کی ہے، وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات میں نوے روز کی توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی۔

    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سمری پر دستخط کردئیے، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ستتر دن کی مزید ترسیع کردی گئی ہے۔

    رینجرز اختیارات کی سمری توثیق کے لئے وزرات داخلہ کو بھیجی جائے گی۔ کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات مدت تین مئی کو ختم ہوگئی تھی

    سمری کی منظوری سے رینجرزکو گرفتاری اورتحقیقات کےخصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کی کارروائیوں پر سندھ حکومت کے تحفظات پر پہلے دو مرتبہ رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ لٹک گیا تھا اوروفاق کو رینجرز کےاختیارات کیلئے مداخلت کرنا پڑی تھی۔

    حکومت سندھ نے فروری میں رینجرز اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

    ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ کو سندھ میں حالیہ گرفتاریوں کے متعلق معلومات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مذکورہ ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

     

  • رینجرزکے اختیارات مں توسیع، پس پردہ کیا حقائق ہیں

    رینجرزکے اختیارات مں توسیع، پس پردہ کیا حقائق ہیں

    کراچی : حکومت سندھ نےتاحال رینجرزکے اختیارات مں توسیع نہیں کی۔سندھ حکومت نے اخراجات کی عدم ادائیگی کو وجہ تنا زعہ قرار دیاہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاملہ رقم کی ادائیگی کانہیں بلکہ اصل وجہ کرپشن کے خلاف کاروائیاں ہیں۔ کراچی میں رینجرزکو پولیس کےاختیارات دینےکافیصلہ جنوری دوہزار گیارہ میں ہوا۔انسداددہشت گردی ایکٹ دفعہ پانچ کےتحت رینجرزکوتلاشی اورملزمان کی گرفتار ی کیلئےچھاپوں کےخصوصی اختیارا ت ملے۔

    ستمبردوہزارتیرہ میں کراچی آپریشن کیلئےرینجرزکومزیداختیارات دیئے گئے۔نئی ترمیم کےبعدرینجرزملزمان کونوےدن تک حراست میں بھی رکھ سکتی ہے۔

    نیشنل ایکشن پلان کےتحت کراچی میں شروع ہونےوالےرینجرز آپریشن کےبعدشہر قائد میں امن وامان کافی حدتک بہترہواہے رینجرزکےاختیارات کاتنازع رواں برس شدت اختیارکرگیا۔

    ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران رینجرزنےکرپشن کیخلاف کاروائیاں کیں توایوانوں میں ہل چل مچ گئی۔ آپریشن کے کپتان نے کرپشن کیخلاف ایکشن کوحکومت سندھ نےپرحملہ قرار دیا اوروفاقی حکومت سے شکایت کی، رینجرزکےاختیارات میں توسیع کےمعاملےنےجولائی میں سراٹھایا۔

    سائیں سرکارنےایک ماہ کیلئےنوٹیفیکیشن جاری کیا۔ وفاقی حکومت کےدباؤ پراگست میں رینجرزکوچارماہ کیلئےتوسیع دی گئی۔اب ایک بار پھر رینجرزکو خصوصی اختیارات میں توسیع دینےکامعاملہ الجھ گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نےتو توسیع نہ ہونےکی صورت میں فورس کو واپس بلانےکاعندیہ دےڈالا، تجزیہ نگاروں کاکہناہےکہ پس چلمن کچھ اورمعاملات بھی ہیں، آپریشن کےکھلا ڑیوں نےکپتان کو بتا ئےبغیر بعض تیز رفتار گیندیں کر ائیں جنہیں کپتان وزیر اعلیٰ نو بال سمجھتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ معاملا ت کیا رخ اختیار کر تے ہیں