Tag: rangers muqabla

  • اردو بازار رینجرز مقابلے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

    اردو بازار رینجرز مقابلے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

    کراچی : اردو بازار میں گزشتہ روز ہونے والے رینجرز مقابلے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا، دستی بم کےحملوں سے 4 رینجرز اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اردو بازارمیں رینجرز مقابلے کامقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے، مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے، رینجرز نے کارروائی اردو بازارمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ جب رینجرز کی نفری اردو بازار میں پہنچی تو ٹیکسی میں سواردہشت گرد نے ان پر فائرنگ کی۔

    رینجرز عمارت کی سیڑھیوں پرچڑھی تو فلیٹ میں موجود ملزمان نے ان پر دستی بم پھینکا، کچھ ملزمان گلیوں میں پیدل فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایف آئی آرکے متن کے مطابق رینجرز رات 2 بج کر45 منٹ پر مذکورہ فلیٹ میں داخل ہوئی ، فلیٹ میں دو ملزمان، خاتون اورایک کمسن بچی کی لاشیں نظرآئیں۔

    ملزمان نے دستی بم کے ذریعے خود کوہلاک کیا تھا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ملنےوالےشناختی کارڈ وں سےہوئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں رینجرز کی کارروائی ‘ بچےسمیت پانچ دہشت گرد ہلاک

    ملزمان نے دستی بم کے ذریعے خود کوہلاک کیا تھا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ملنےوالےشناختی کارڈ وں سےہوئی۔

    مزید پڑھیں : اردو بازار مقابلہ، تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    ملزمان کی گرفتاری کیلئےآنسوگیس کا بھی استعمال کیاگیا، دو بجےدھماکوں کی آواز آئی اور پھرخاموشی ہوگئی، دستی بم کے حملوں سے4رینجرز اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

    مقابلےمیں چار دہشت گردفراربھی ہوئے فراردہشت گردوں میں فضل غنی عرف شفیع،عبداللہ منصورعرف بلال،رفیق عرف عبداللہ شامل ہیں۔

  • کراچی ، رینجرز مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2فرار

    کراچی ، رینجرز مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2فرار

    کراچی : رات گئے لیاری میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے جبکہ پولیس کاروائی میں حیدری، گارڈن اور اتحاد ٹاؤن سے کار لفٹر سمیت 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ تھانے کی حدود لیاری نوالین میں رات گئے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

    دوسری جانب حیدری پولیس نے دو ملزمان ہاشم اور محمد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ گارڈن پولیس نے کار لفٹر افتخار عرف سہیل اور اتحاد ٹاؤن پولیس نے دو اسٹریٹ کر منلز سکندر اور ہارون کو دھرلیا۔

  • کراچی: فائرنگ اور قتل و غارت گری, پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور قتل و غارت گری, پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: نیوکراچی پاور ہاوس کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ملزم مارا گیا۔

    کراچی میں لیاری کے علاقے تغلق لین کے قریب رینجرز سے مقابلے گینگ وارکا ملزم مارا گیا۔ رینجرز حکام کے مطابق ملزم سات سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

    کراچی کے علاقے نیو کراچی پاور ہاوس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار وقار ہاشمی جان کی بازی ہار گیا، گزشتہ رات بھی شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس افسر عامر رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

    دوسری جانب رینجرز نے ناظم آباد اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث سیاسی جماعت سے وابستہ پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • رینجرز سے مقابلہ:لیاری گینگ وار کے پانچ ملزمان ہلاک

    رینجرز سے مقابلہ:لیاری گینگ وار کے پانچ ملزمان ہلاک

    کراچی :شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے پانچ ملزمان مارے گئے۔ میڑوول میں فائرنگ کے دوران ایک شخص موت کے منہ میں چلا گیا۔

    کراچی میں پر تشدد واقعات نہ تھم سکے۔ملیر میں بھون شاہ مزار کے قریب رینجرز اورپولیس نے لیاری گینگ وار کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ سے بابا لاڈلہ گروپ کے اہم رکن شعیب سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کےملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری میں رینجرز نے چھاپہ مارا لیکن عزیر بلوچ گروپ کے کارندوں سے مسلح مڈبھیڑ ہوگئی جس کے نتیجے میں ملزم سلمان مارا گیا۔

    سوک سینٹرکےقریب فائرنگ سےایک رینجرزاہلکارسمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔سائٹ میٹرووِل میں فائرنگ سےفرقان موت کی نیندسو گیا،کراچی گلشن حدیدسےایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔

    منگھوپیر،سلطان آباد،کنواری کالونی سے سرچ آپریشن کےدوران پولیس نے دس ملزمان کو دھر لیا۔پریڈی تھانےکی پولیس نےکارروائی کےدوران پولیس اہلکاربن کےشہریوں کولوٹنےوالےدو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

  • کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلہ، جھینگو گروپ کا ملزم ہلاک

    کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلہ، جھینگو گروپ کا ملزم ہلاک

    کراچی: لیاری شاہ بیگ لین میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ کورنگی ابراہیم حیدری سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی

    ترجمان رینجرز کے مطابق آج صبح لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے ملزمان کی اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ساجد ہلاک ہوگیا، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے جبار عرف جھینگو گروپ سے تھا، ملزم دو خواتین سمیت چودہ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

    چھاپے کے دوران رینجرز نے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان شریف اور حنیف کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے یوسف گوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مارا، جہاں مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔

    ایس ایچ او سعید آباد نوید ناصر کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق گینگ وار سے ہے، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز سعید آباد مرشد اسپتال کے قریب سے مقامی تاجر کوگاڑی سمیت اغواء کیا، ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب کورنگی ابراہیم حیدری سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی ہے۔