Tag: rangers operation at mqm 90

  • لندن میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

    لندن میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

    کراچی : ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کہ بعد لندن میں رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

    لندن میں اراکین رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی دوبارہ کارروائی اور رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ اور قمر منصور کی گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین رابطہ کمیٹی نے عید کے بعد کارکنان کی گرفتاریوں پر ملک گیر احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا ہے۔

    یاد رہے کہ رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر سحر کے اوقات میں چھاپہ مارا اور خورشید بیگم میموریل ہال میں داخل ہوگئی جہاں ایم کیو ایم کے رہنماؤں عظیم فاروقی، سفیان یوسف، قمر منصور اور انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا تاہم  عظیم فاروقی اور سفیان یوسف کو تفتیش کے کچھ دیربعد چھوڑ دیا گیا جب کہ قمر منصور اور انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ کو مزید تفتیش کے لئے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

  • نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی، اندرونِ سندھ کارروبار بند

    نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی، اندرونِ سندھ کارروبار بند

    کراچی: ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرزکے چھاپے کے بعداندرونِ سندھ کاروبارِ بند ہوگیا ہے۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائی اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد اندرونِ سندھ مختلف شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

    حیدرآباد میں مختلف مقامات پر جلاؤ گھیراؤکے واقعات کے بعد تمام پیٹرول پمپ بند کر دیئے گئے ہیں، نواب شاہ میں بھی تمام کاروباری مراکزبند کردیئے گئے جبکہ نامعلوم افرادکی جانب سے فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے جس کے بعد شہر کی سڑکیں ویران ہوگئیں ہیں۔

    میرپورخاص میں بھی شٹر ڈاؤن ہے، تمام کاروباری مراکز، سی این جی اور پیٹرول پمپ بند ہیں۔

    سکھر میں بھی کاروبار بند ہوگیا ہے، جامشورو اور کوٹری سمیت اندرونِ سندھ مختلف شہروں میں ہڑتال کا سماں ہے۔