Tag: rangers operation

  • کراچی:پولیس کی کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس کی کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مخلتلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتارجبکہ اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    کراچی میں تیموریہ اور بریگیڈ کےعلاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےچارملزمان کوگرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سےاسلحہ اورچھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہیں،ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    شارع نورجہاں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا، بھتہ خور کا تعلق گینگ وارسے بتایا گیا ہےجبکہ ایڈن سوسائٹی میں بھتہ نہ دینے پرملزمان نے دکان کے مالک اور ملازم کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔

  • کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات، 5افرادجاں بحق

    کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات، 5افرادجاں بحق

    کراچی:شہر قائد کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اورپُرتشددواقعات میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے، کامران چورنگی کےقریب دستی بم حملےمیں دو افرادزخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے گلستا ن جوہرکامران چورنگی پردستی بم حملےمیں دوافرادزخمی ہوگئے، نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سےپولیس اہلکارقلندر بخش جاں بحق اور اہلکارسرتاج زخمی ہوگیا، شاہراہ قائدین،اورنگی اسلامیہ کالونی اورماری پورمچھرکالونی میں تین افراد فائرنگ کانشانہ بنے۔

    لیاری نوالین میں گینگ وارکےحملےمیں ایک رینجرزاہلکارشہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،رینجرزکی جوابی فائرنگ میں دوملزمان ہلاک ہوگئے،شیریں جناح کالونی میں پولیس مقابلےکے بعد دوملزمان کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7افراد لقمہ اجل ہوگئے

    کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7افراد لقمہ اجل ہوگئے

    کراچی: شہر میں موت کا رقص جاری، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کاروائیاں جاری ہے جن میں گینگ وار اور کلعدم تنظیموں کے اہم ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کوصبح ہوتے ہی فائرنگ کے واقعات نے اپنی گرفت میں لے لیا۔ بلدیہ کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے تین افرادکی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ادھر قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ پر فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل ہو گیا جبکہ ایک اور فرد زخمی ہوگیا۔ قتل اور زخمی ہو نے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ مزید پولیس کاروائی کی جاسکے۔

    دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ادھر گلستان جوہر بلاک سات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    رینجرز نے مدینہ اور اسلامیہ کالونی میں سرچ آپریشن کے بعد چھ ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ادھر بلدیہ چار نمبر میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ،  3ٹارگٹ کلر ہلاک

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ، 3ٹارگٹ کلر ہلاک

    کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں تین ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے ہیں، فرنٹئیرکالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی میں لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز اور گینگ وار کے کارندوں کے درمیان مقابلے میں تین ٹارگٹ کلر مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان رینجرز اہلکار سمیت بیس افراد کے قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی اورقصبہ کالونی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کےکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ لانڈھی صنعتی ایریا میں بھی گولیاں لگنے ایک شخص زخمی ہوا۔

  • کراچی: رینجرز کا مکان پر چھاپہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کراچی: رینجرز کا مکان پر چھاپہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کراچی: سینٹرل جیل کے عقب میں واقع غوثیہ کالونی میں رینجرز نے مکان پر چھاپے کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کے عقب میں واقع غوثیہ کالونی میں مکان پر رینجرز نے چھاپہ مارا، علاقے کی ناکہ بندی کرکے مکان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق مکان میں کھدائی بھی کی گئی تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، گزشتہ رات دو بجے مکان پر چھاپہ مارا گیا تھا چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت کزرنے کے بعد بھی رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ رینجز کی لیڈی سرچر بھی موجود ہیں۔

    علاقے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔

  • کراچی: بنارس میں رینجرز کا آپریشن، 11 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: بنارس میں رینجرز کا آپریشن، 11 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : رینجرز نے پیر آباد تھانے کی حدود بنارس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان سے ایک ایس ایم جی اور نائن ایم ایم رائفل سینکڑوں کارتوس سمیت چوبیس اقسام کےچھوٹےبڑے ہتھیاراور بارود بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، گرفتار ہونے والے ملزمان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہیں۔

    تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ٹارگٹڈ آپریشن میں تین سو زائد اہلکاروں نے حصہ لیا، ادھرکورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

    کراچی : مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصرکے خلاف پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،  مشرف کالونی پانچ سو کوارٹرمیں رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک کر دیا۔

    کراچی میں قتل وغارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا، اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مچھر کالونی سے سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم اعجاز عرف کپی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    رینجرزنے مشرف کالونی پانچ سو کوارٹرمیں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی جس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔۔ رینجرزکی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، جس کی شناخت سعید کمانڈو کی نام سے ہوئی ہے، ملزم پانچ افراد کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، لانڈھی میں مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف  ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    کراچی: کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا دوسری جانب جوہر موڑ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو زیر حراست لے لیا۔

    شہر میں جاری لا قانونیت کےخلاف قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کار روائیاں بھی جاری ہیں،را ت گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر تے ہوئے کورنگی ڈھا ئی نمبر میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، جن سے تقتیش کی جار ہی ہے۔

    جوہرموڑ کےقریب ایک رہائشی عمارت پر رینجرزنے چھاپہ مار کر 2 افراد کوگرفتار کر لیا ہے، مبینہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔