Tag: rangers power

  • وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات میں90دن کی توسیع کردی

    وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات میں90دن کی توسیع کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے رینجرز اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہونے میں 2دن باقی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی تھی ، جس میں رینجرز کو پولیس کے خصوصی اختیارات میں مزید90روز کی توسیع کی سفارش کی گئی۔

    سمری میں کہا گیا تھا کہ رینجرز کو دہشتگردی ایکٹ1997 کی شق4کے تحت 15 جولائی سے 12اکتوبر تک خصوصی اختیارات دیئے جائیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی، وزیراعلیٰ سندھ کے دستخط کے بعد رینجرز کو اختیارات سونپنے سے متعلق ایک خط کے ذریعے وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی گئی تھی، جس کی مدت 14 جولائی کو ختم ہو رہی تھی۔

    واضح رہے رینجرز کو تین ماہ کے لیے انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت خصوصی اختیارات دیے جاتے ہیں تا ہم جب سے سندھ حکومت اور ان کے رفقاء کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوا، تب سے سندھ حکومت رینجرزاختیارات کی معیاد پوری ہونے کے باوجود توسیع میں حجت سے کام لیتی آئی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • رینجرزاختیارات میں توسیع ہوگی یا نہیں،فیصلہ آج ہونے کا امکان

    رینجرزاختیارات میں توسیع ہوگی یا نہیں،فیصلہ آج ہونے کا امکان

    کراچی :  رینجرزکو حاصل خصوصی اختیارات سے متعلق وزیراعلی ہاؤس میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں رینجرزکی کارکردگی کاجائزہ لیاجائیگا۔        

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرزاختیارات سے متعلق آج سندھ کابینہ اہم فیصلوں سے متعلق سرجوڑے گی، اجلاس آج شام 4 بجے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کریں گے۔

    رینجرز کو اختیارات کس حد تک دینے ہیں یا کراچی کیلئے الگ اور اندرون سندھ کیلئے الگ؟ وزیراعلی مرادعلی شاہ آج کابینہ کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ صوبائی وزیرقانون ضیاءالحسن آئینی نکتہ نگاہ سے کابینہ کوآگاہ کرتے ہوئے معاملے پر تفصیلی بریفینگ دیں گے۔

    اجلاس میں کابینہ کے ارکان، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ شرکت کریں گے، سیکرٹری خزانہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تیاری سے متعلق آگاہ کریں گے،کابینہ سیکرٹری خزانہ کی آگاہی کی روشنی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خد وخال کی مظوری دے گی۔


    مزید پڑھیں : رینجرز اختیارات، فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا


    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات پنجاب کی طرح پر تفویض کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے جو نوٹیفیکیشن جاری کیا اس سے استفادہ کیا جائے گا اور پنجاب میں حاصل اختیارات سندھ میں بھی دیئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا، محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کیلئے سمری ارسال کی تھی، جو تاحال وزیر اعلیٰ کی منظوری کی راہ تک رہی ہے۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور اب یہ معاملہ سندھ کابینہ میں زیر بحث لایا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم، توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا


    زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری کے چار ساتھیوں کی گمشدگی پر سندھ حکومت سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے،  جس کی وجہ سے سمری پر تاحال دستخط نہیں ہوسکے۔ 

    واضح رہے کہ سندھ میں کارروائیوں پر سندھ حکومت تحفظات پر پہلے بھی رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ لٹک گیا تھا، جس پروفاق کو رینجرزاختیارات کیلئے مداخلت کرنا پڑی تھی۔

     

  • کراچی: رینجرز کو پنجاب کی طرز پر اختیارات دینے پر غور

    کراچی: رینجرز کو پنجاب کی طرز پر اختیارات دینے پر غور

    کراچی:رینجرزکوخصوصی اختیارات دینے کے حوالے سے نئےاندازمیں پیشرفت شروع ہوگئی، محکمہ داخلہ سندھ نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تین خط ارسال کردیے جن میں سے 2 ڈی جی رینجرز کو اور ایک پنجاب حکومت کو بھیجا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز کے پاس آرٹیکل 147 کے تحت پہلے سے اختیارات موجود ہیں جس کے تحت رینجرز پولیسنگ کرسکتی ہے‘‘۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز کو چھاپے اور گرفتاری کے اختیارات حاصل ہیں تاہم ملزم کو 90 روز کے لیے تحویل میں رکھنے کا اختیار حاصل نہیں ہے ، خصوصی اختیارات ختم ہونے کے بعد رینجرز 24 گھنٹے میں گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کی پابند ہے تاکہ پولیس ملزم کوعدالت میں پیش کرسکے‘‘۔

    پڑھیں: ’’ بغیر اختیارات کے رینجرز کو چوراہوں پر کھڑا نہیں کر سکتے، چوہدری نثار ‘‘

    ڈی جی رینجرز کو ارسال کیے گئے دوسرے خط میں سوال کیا گیا ہے کہ ’’2 بار خصوصی اختیارات دیے گئے تو اُس دوران کیا پیشرفت ہوئی؟ رینجرز 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرے تاکہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جاسکے‘‘۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تیسرا خط محکمہ داخلہ پنجاب کوارسال کیاگیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کہ رینجرز کو صوبے میں جس قانون کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں وہ سمری ارسال کی جائے۔

    مزید پڑھیں: ’’ اختیارات ختم، چوکیاں خالی، کوئی آپریشن نہیں کرسکتے، سندھ رینجرز ‘‘

    دوسری جانب سندھ حکومت نے یادہانی نوٹی فیکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’وزیراعلیٰ ہاؤس، عدالتوں، ایوان صدر کی سیکیورٹی رینجرز کی ذمہ داری ہے جبکہ آئل ریفائنری سمیت اہم تنصیبات کی حفاظت بھی رینجرز کے ذمہ ہے‘‘۔

    بعد ازاں رینجرز ذرائع نے سندھ حکومت کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تاثر غلط ہے رینجرز آرٹیکل 147 پولیسنگ کرسکتی ہے کیونکہ اس شق کے سیکشن 3 میں اینٹی ٹیررازم کے حوالے سے علیحدہ قانون واضح ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ رینجرز اختیارات، فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا

    رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی ٹیررازمایکٹ میں پولیس کا قانون واضح ہے جو آرٹیکل 147 کے تحت نہیں اورنہ ہی پولیسنگ کے پاؤر کا اختیار ہے۔

  • کراچی :  رینجرز اختیارات ختم ہوئے 60گھنٹے گزر گئے، تاجروں کا حکومت کو 3دن کا الٹی میٹم

    کراچی : رینجرز اختیارات ختم ہوئے 60گھنٹے گزر گئے، تاجروں کا حکومت کو 3دن کا الٹی میٹم

    کراچی : رینجرز کو کراچی میں حاصل خصوصی اختیارات ختم ہوئے ساٹھ گھنٹے ہوگئے، توسیع کی سمری پر دستخط نہ ہوئے جبکہ تاجروں نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوئے دو روز ہوگئے لیکن توسیع کی سمری پر دستخط نہ ہوپائے، سندھ آل تاجراتحاد نے صوبائی حکومت کو اختیارات میں توسیع کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

    چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو تاجر کراچی کی سڑکوں پر ہوں گے۔

    گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پر امید ہیں کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا، عوام چاہتے ہیں رینجرز سندھ مین کام کرتی ہے، عوامی خواہشات کے مد نظر رینجرز کو سندھ سے بلانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    یاد  رہے کہ ہفتے کی شب حاصل خصوصی اختیارات کی مدت مکمل ہونے پر رینجرز نے اہلکاروں کو چوکیوں، ناکوں اور دیگر مقامات سے ہیڈکواٹرز بلالیا جبکہ شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ بھی روک دی گئی ہے۔


    مزید  پڑھیں : رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم، توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا


    خیال رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کیلئے سمری ارسال کی تھی ،جو تاحال وزیر اعلیٰ کی منظوری کی راہ تک رہی ہے۔

    زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری کے چار ساتھیوں کی گمشدگی پر سندھ حکومت سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے،  جس کی وجہ سے سمری پر تاحال دستخط نہیں ہوسکے۔ 

    واضح رہے کہ سندھ میں کارروائیوں پر سندھ حکومت تحفظات پر پہلے بھی رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ لٹک گیا تھا، جس پروفاق کو رینجرزاختیارات کیلئے مداخلت کرنا پڑی تھی۔

  • پنجاب میں رینجرز کو اختیارات کی باقاعدہ منظوری

    پنجاب میں رینجرز کو اختیارات کی باقاعدہ منظوری

    لاہور : وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی، رینجرز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پولیس کو معاونت فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کیلئے رینجرز کو اختیارات کی باقاعدہ منظوری مل گئی، فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثارکی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ، جس میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ناصر جنجوعہ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

    رینجرز کو اختیارات کی سفارش ایپکس کمیٹی پنجاب نے کی تھی، اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ساٹھ دن کے لیے دیئے جارہے ہیں، رینجرز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کومعاونت فراہم کرے گی۔


    مزید پڑھیں : رینجرزکو پنجاب میں 60 دن کے خصوصی اختیارات مل گئے


    وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے، دہشت گرد اوران کے سہولت کار جہاں بھی ہوں گے اُن کا تعاقب کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    انھوں نے کہا دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مضبوط اعصاب اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

  • کراچی کے تاجروں کا رینجرز کے اختیارات میں فوری اضافہ کا مطالبہ

    کراچی کے تاجروں کا رینجرز کے اختیارات میں فوری اضافہ کا مطالبہ

    کراچی: تاجروں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سیکورٹی کی غیرتسلی بخش صورتحال کے پیشِ نظر رینجرز کو تفتیش کے تحت مجرموں کو 90روزہ تحویل میں رکھنے کے اختیارات بحال کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجر حکومت سے مطالبے کرتے ہیں کہ رینجرز کے اختیارات میں فوری اضافہ کیا جائے۔

    انہوں نے کراچی میں ڈکیتی، لوٹ مار، چوری اور مارکیٹوں میں تالہ توڑ گروپ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ جرائم کے سائے میں پلنے والے بدترین تھانہ کلچر کی نگرانی اور اصلاح کیلئے بھی رینجرز کو تھانوں کے معاملات میں مداخلت کا اختیار دیا جائے۔

    تاجروں کا کہنا ہے کہ سیاسی مجرموں کو بچانے کیلئے حکومت کا رینجرز کو بے اختیار کرنا قابلِ مذمت ہے، اس لیے شہر میں انصاف اور قانون کی حکمرانی اور بالادستی قائم ہونے تک سندھ بھر میں رینجرز کی مستقل تعیناتی اور اختیارات تین سال کیلئے تفویض کئے جائیں۔


    مزید پڑھیں : کراچی، رینجرزکےاختیارات میں 90 روزکی توسیع


    یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو  حکومت سندھ کی درخواست پر وفاقی  وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں نوے دن کی مزید توسیع کی تھی، اختیارات میں توسیع انسداد سہشت گردی ایکٹ کے تحت کی گئی۔

  • پنجاب میں رینجرز اختیارات سے متعلق معاملات طے نہ ہوسکے

    پنجاب میں رینجرز اختیارات سے متعلق معاملات طے نہ ہوسکے

    لاہور : پنجاب حکومت رینجرز اختیارات کے بارے میں تذبذب کا شکار ہوگئی، اعلٰی سطح کے اجلاس میں رینجرز اختیارات کے بارے میں فیصلہ نہ ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلٰی سطح کے اجلاس میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات کے حوالے سے معاملات طے نہ ہو سکے، اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجوائی گئی سمری پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں رینجرز کیلئے محدود علاقوں میں محدود اختیارات کیساتھ کام کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز پنجاب میں کس حد تک بااختیار ہو گی، اس کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں اعلی حکومتی عہدیدار چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔


     

    مزید پڑھیں : پنجاب میں بھی رینجرز تعیناتی کا فیصلہ، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال


    یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد شروع کیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز تعیناتی کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی،وزارت داخلہ نے صوبے میں رینجرز کو پاکستان رینجرز آرڈیننس کے تحت 60 روز کے لیے اختیارات دینے کی تجویز دی اور رینجرز کو جے آئی ٹیز میں نمائندگی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا تھا کہ مستقل امن کے لیے ناگزیر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردی جڑ سے ختم ہو۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ، وفاق کی جانب سے رینجرز کے معاملے پر سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران صوبائی معاملات ،سندھ کابینہ اور رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اس دوران مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کو رینجرز کے اختیارات کی سمری پربریفنگ بھی دی ۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد قلیل مدت میں ان کی بلاول بھٹو سے یہ دوسری ملاقات ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلاول ہاوٴس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پہلی ملاقات کی تھی اور قیادت کے اعتماد اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سندھ رینجرز کے اختیارات میں‌ توسیع، وفاق نے سمری مسترد کردی

    گزشتہ روز سندھ میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے ارسال کردہ سمری وفاق نے مسترد کردی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس بات پر بضد ہے کہ رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت ہی اختیارات دیئے جائیں گے لیکن صرف شہر کراچی میں نہیں بلکہ پورے سندھ میں اختیارات دیئے جائیں گے ۔

    دوسری جانب وزارت داخلہ کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی سمری ناقص ہے اور آرٹیکل 147 کے معاملے پر پورا نہیں اترتی اس لیے سمری کو مسترد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیے

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے ایک سال قیام اور اختیارات میں‌ تین ماہ کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے مطابق اندرون سندھ کاراروائی کے اختیارات نہیں ہوں گے۔

  • وریراعلیٰ سندھ کراچی پہنچ گئے، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج حل ہونے کا امکان

    وریراعلیٰ سندھ کراچی پہنچ گئے، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج حل ہونے کا امکان

    کراچی : وریراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے،سندھ میں رینجرز کےاختیارات کامعاملہ آج حل ہونے کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیراعلٰی مراد علی شاہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ کو سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع دینے کی ہدایت کی ۔

    مزید پڑھیں : نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دبئی روانہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی سندھ آج ممکنہ طور پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا اعلان کرینگے، وطن واپسی پر مراد علی شاہ کے پروٹوکول کیلئے دس گاڑیاں پہلے سے ہی موجود تھی ، وزیراعلٰی سندھ سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بینظیر بھٹوکی مزار پر فاتحہ خوانی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ کے بعد سیہون کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ کو شریک چیئرمین آصف علی زردای نے اہم معاملات کے لیے دبئی طلب کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پارٹی قیادت جو ہدایت کرے گی اُس پر عمل کریں گے، مراد علی شاہ

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذاولفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور سمیت دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پارٹی لیڈرشپ اور سندھ کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس منصب کے قابل سمجھا‘‘۔

  • رینجرز نے کراچی میں اسنیپ چیکنگ روک دی

    رینجرز نے کراچی میں اسنیپ چیکنگ روک دی

    کراچی : رینجرز نے کراچی میں اسنیپ چیکنگ روک دی، تجاوزات کے خلاف مہم میں سیکیورٹی دینے سے بھی معذرت کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی آنے جانے کے راستوں پر چیکنگ روک دی، اب کسی گاڑی کو رینجرز اہلکار روک کر چیک نہیں کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات کے معاملے میں تاخیر پر رینجرز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ روکی گئی، اہم تنصیبات پر تعینات رینجرز اہلکاروں کو بھی جلد واپس بلالیا جائے گا جبکہ رینجرز نے تجاوزات ہٹانے کے کام میں سیکیورٹی دینے سے بھی معذرت کرلی ہے۔

    سندھ کے وزیر بلدیات نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو ہدایت جاری کی تھی کہ گجر نالے پر صفائی کاکام تیز کیا جائے، ضرورت ہو تو رینجرز اور پولیس سے بھی مدد لی لیں، رینجرز ذرائع نے وزیر بلدیات سندھ کے اس حکم کو رینجرز کے دائر اختیار سے بالاتر قرار دیدیا ہے۔

    رینجرز ذرائع نے کہا کہ یہ کام رینجرز کے زمرے اختیار میں نہیں آتا۔

    سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ ہونے کے باعث کراچی آپریشن کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، وزیر داخلہ سندھ نے رینجرز اختیارات کے معاملے سے لاعلمی ظاہر کردی۔

    مزید پڑھیں : مقررہ وقت گزرگیا، رینجرزکواختیارات میں توسیع نہ مل سکی

    یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع اور خصوصی اختیارات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، وزیراعلیٰ سندھ نے سمری پر دستخط نہیں کیے اس کے بعد اختیارات 19 جولائی کی رات بارہ بجے ختم ہوگئے تھے، محکمہ داخلہ سندھ نے تین جولائی کو رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کے اضافے اور رینجرز کے صوبے میں قیام میں ایک سال کے اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی۔

    واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد روک دیاگیا تھا ، وفاقی حکومت کی مداخلت اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد اختیارات ختم ہونے کے ایک ہفتے کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی گئی تھی اور اس کا اطلاق ختم ہونے والی تاریخ سے کیا گیا تھا تاکہ ان اختیارات کو قانونی تحفظ دیا جاسکے۔