Tag: rangers power in karachi

  • رینجرز کے اختیارات صرف کراچی تک محدود ، سندھ حکومت کی وضاحت

    رینجرز کے اختیارات صرف کراچی تک محدود ، سندھ حکومت کی وضاحت

    کراچی : سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ وفاقی حکومت انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت سندھ حکومت کو کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کی اجازت دیتی ہے یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ حکومت نے صرف اس مرتبہ رینجرز کو اختیارات صرف کراچی کیلئے دیئے ہیں۔

    ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت خلوص نیت کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب کرنے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ہے، جس کی سندھ اسمبلی سے مزید توسیع کرائی جائے گی ۔

    ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان بحال کرنے کیلئے سنجیدہ ہے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شاید فوجی قیادت اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں ہے جو بلکہ غلط اور بے بنیاد ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کرنے پر سندھ حکومت کی تعریف کی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی نیت پر شک کرنا زیادتی ہوگی، کراچی میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

  • رینجرز کو کراچی میں اختیارات دینے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش

    رینجرز کو کراچی میں اختیارات دینے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے صرف کراچی میں رینجرز کو آپریشن کے اختیارات دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال پورے سندھ میں خراب ہے لیکن حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کو صرف کراچی میں آ پریشن کا اختیار دیا گیا ہے جوکہ انتہائی حیران کن اور باعث تشویش ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صرف کراچی میں آپریشن کا اختیار دینے کا مقصد کراچی کے شہریوں بالخصوص ایم کیو ایم کے کارکنوں اور عوام کو ٹارگٹڈ ایکشن کے نام پر نشانہ بنانے کا قانونی اختیار دینا ہے۔