Tag: rangers raid

  • کراچی: 200 وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

    کراچی: 200 وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 200 وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت عقیل عرف کسوڑا گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے اپریل میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں شہری سے لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • رینجرز کی کارروائی، خیبر پختونخواہ سے اغوا شہری بازیاب

    رینجرز کی کارروائی، خیبر پختونخواہ سے اغوا شہری بازیاب

    کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے پختونخواہ سے اغوا شہری عقیل علی کو بازیاب کروا لیا، رینجرز نے اغوا کار کو بھی حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی فقیر کالونی میں رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی میں صوبہ خیبر پختونخواہ سے مبینہ طور پر اغوا شہری عقیل علی کو بازیاب کروا لیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عقیل علی کو بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کردیا، مغوی کے والدین نے ذیشان نامی دوست کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ذیشان مبینہ طور پر اپنے دوست کو اغوا کر کے کراچی لایا تھا، رینجرز نے اغوا کار ذیشان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    دوسری جانب ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے بھی کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والا ملزم جنید گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید کو دوہراجی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر ہے جس کے ذریعے بھارتی ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جاتی تھی۔

  • کراچی میں رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے: 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے: 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم میں ملوث17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا، سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حالیہ کارروائیاں عوامی کالونی، کورنگی، درخشاں، گلستانِ جوہر، شریف آباد اور سعید آباد کے علاقوں میں کی گئیں۔

    گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں احمد علی، منصب علی، شاہد علی چانڈیو، عامر عرف لاہوتی، جنید، نعمان زیدی عرف پٹھان اور اویس علی عرف مظہر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ اویس علی، اویس، ارباز، ماکو، عدنان، زریاب عمرعرف مونی، ساجد اور شہزاد نامی ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی سے گرفتار ہونے والے عقیل، آفتاب منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

  • رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی،11ملزمان گرفتار

    رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی،11ملزمان گرفتار

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گارڈن، نبی بخش، ماڑی پور، ماڈل کالونی، کھارادر، میٹھادر اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان محمد عظیم، کامران، آغا فیض محمد، محمد ندیم، کامران خان، تنویر خان، محمود غزنوی، عمار، سنی، ہاشم اور عبدالغفور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمزاور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • رینجرز کی کارروائیوں سے  سیاسی انتقام کا تاثر ابھرا، مولا بخش

    رینجرز کی کارروائیوں سے سیاسی انتقام کا تاثر ابھرا، مولا بخش

    کراچی: سندھ حکومت کے مشیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی کارروائی اور گرفتاریوں سے ایسا تاثر ابھرا جیسے کوئی سیاسی انتقام کی کارروائی کی جارہی ہو، رینجرز اپنے مینڈیٹ میں رہ کر کام کرے۔

    رینجرز کی جانب سے آج ہونے والی چھاپہ مار کارروائیوں اور گرفتاریوں پر بیان دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کا اعتماد میں نہیں لیا،کارروائی کے لیے جس دن کا انتخاب کیا گیا اس سے تاثر ملتا ہے کہ کارروائی سیاسی انتقام ہے، زرداری کی آمد سے مخالفین کی آںکھیں کھل گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے سندھ نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، سندھ وہ واحد صوبہ ہے جو نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل کررہا ہے۔

    مشیر اطلاعات سندھ کا یہ بیان رینجرز کی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی میں رینجرز نے  کارروائی کرتے ہوئے اہم سیاسی شخصیت  کے دوست کی کمپنی کے دو دفاتر پر چھاپے مارے اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے 5 افراد اور ڈیفنس میں  اہم سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کے گھر سے  ایک شخص کو گرفتار کیا۔

    رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی اسلحے اور شرپسند عناصر کی مالی معاونت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور کمپنی کے دفاتر سے 17 کلاشنکوف،4 پستول اور 3 ہزار سے زائد گولیاں اور نو بال بم برآمد کیے گئے۔

  • مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ

    مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ

    کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا اور آفاق احمد کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات رینجرز نے مہاجرقومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ مارا اور حراست میں لے کر مسلسل 6 گھنٹے تفتیش کی، ذرائع کے مطابق رینجرز نے آفاق احمد کو پابند کیا ہے کہ وہ شہر چھوڑنے سے پہلے حکام کو مطلع کریں۔

    رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد سے جرائم کےمتعلق چھ گھنٹے تک مختلف سوالات کئے، رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

    رینجرز نے آفاق احمد سے تفتیش کے دوران ہدایت کی کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف جو بھی سرگرمیاں کر رہے ہیں اسکو بند کردیں اور اگر وہ اور انکا کوئی کارکن اس میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • چھاپوں سے متعلق ایم کیو ایم کے بیانات کوعوام کو بدگمان کرنے کی سازش ہے، رینجرز

    چھاپوں سے متعلق ایم کیو ایم کے بیانات کوعوام کو بدگمان کرنے کی سازش ہے، رینجرز

    کراچی: رینجرزذرائع کاکہناہے کہ نائن زیروپرچھاپےکی تفصیل دوسےتین دن میں جاری کی جائےگی دوسری جانب ایم کیوایم کےترجمان نے چھاپے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سےکرانےکا مطالبہ کردیا۔

    رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر11مارچ کو ہونے والے آپریشن کے اعدادو شمار کو ایک سیاسی جماعت کے ترجمان کی جانب سے جان بوجھ توڑ مروڑ کر پیش کیاجارہاہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اعداد وشماراس لیے غلط پیش کیے جارہے ہیں کہ میڈیا اورعوام کوبدگمان کیا جاسکے اورامن و امان کے حوالے سے درپیش ایشوز سے توجہ ہٹائی جاسکے۔

    رینجرز ذرائع کاکہنا ہے کہ آپریشن کے بارے میں 2سے3دن میں حقائق نامہ جاری کیاجائے گا۔

    دوسری جانب ایم کیوایم ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
    نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق ایم کیو ایم کی شکایات جائز اورحقائق پر مبنی ہیں، ترجمان ایم کیوایم نے چھاپے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سےکرانےکا مطالبہ بھی کیا۔

  • رینجرز کا چھاپہ: سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب سمیت8 افراد گرفتار

    رینجرز کا چھاپہ: سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب سمیت8 افراد گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے چھاپہ مارکر سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رینجرز نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب کے گھر پر چھاپہ مارا، رینجرز نے طارق محبوب سے پوچھ گچھ کی اور بعد ازاں ان سمیت آٹھ افراد کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے چھاپے کے دوران گھر سے متصل دفتر میں تلاشی کے دوران کمپیوٹر، موبائل اور فیکس مشینوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔

    حراست میں لیے جانے والے افراد میں سنی اتحاد کونسل کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ شاہ عالم، محمد نفیس، اور دیگر شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران رینجرز کی چھ سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

  • نائن زیرو چھاپے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول

    نائن زیرو چھاپے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول

    اسلام آباد: نائن زیرو چھاپے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی۔

    ایم کیو ایم کے نائن زیرو دفتر پر رینجرز کے چھاپے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔

    رپورٹ ڈی جی رینجرز کی جانب سے ارسال کی گئی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائن زیرو پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا تھا جو کامیاب رہا۔

    نائن زیرو سے27افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے تین انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز تھے، چھاپے کے دوران130جدید ہتھیار بھی برآمد کیے گئے جن میں غیر ملکی اسلحہ بھی شامل ہے۔

    سنائپر اور جدید وائرلیس سیٹ رپیٹر اور31ہزار گولیاں بھی جو مختلف قسم کی تھیں برآمد کی گئی، تمام ملزمان سے تفتیش جا عمل بھی جاری ہے۔

  • رینجرز کو 90 پر بہت پہلے کاروائی کرنا چاہئیے تھی، عمران خان

    رینجرز کو 90 پر بہت پہلے کاروائی کرنا چاہئیے تھی، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی یہ کاروائی دیرآید درست آید کے مصداق ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پرچھاپے کے متعلق کہنا تھا کہ رینجرزکو یہ کاروائی بہت پہلے کرنی چاہیئے تھی۔

    انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے لوگوں نے پی ٹی آئی کی سینئر ورکرزہرہ شاہد کو قتل کیا، انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگرتحریک انصاف کے دفتر سے اسلحہ ملتا تو اب تک پابندی لگائی جاچکی ہوتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کےخاتمےکیلئےفوجی عدالتیں لگائی جائیں جب تک دہشتگردی کامسئلہ موجودہےفوجی عدالتوں کوکام کرناچاہیئے۔

    این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ کیس ثابت ہورہا ہے، 2013 کے الیشن میں سب نے دھاندلی کی شکایت کی لیکن تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو دھاندلی ذمہ داروں کو سزا دلانے کا مطالبہ کررہی ہے۔