Tag: RANGERS SPOKESPERSON

  • عوام زکوٰۃ وفطرہ مستحق افراد کودیں، رینجرز

    عوام زکوٰۃ وفطرہ مستحق افراد کودیں، رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زکٰوۃ و فطرہ مستحق افراد کو دیں، جبری فطرہ وصولی میں ملوث عناصرکی سرکوبی کے لیے شہری رینجرز کا ساتھ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں مصروف سندھ رینجرز کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ رمضان میں اپنے مال میں سے زکٰوۃ اور فطرہ اور خیرات مستحق افراد کو دیں اور اس موقع پر اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی رقم ملک میں دہشت گردی کے لیے تو استعمال نہیں ہورہی؟

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہری جبری فطرہ اور زکٰوۃ کی وصولی میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے رینجرز کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی نشاندہی کریں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فرد یا تنظیم جبری طور پر فطرے کا تقاضا کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر رینجرزہیلپ لائن 1101 پر بھی دی جاسکتی ہے۔

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ عوام ایسے عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ کو بھی دے سکتے ہیں۔

  • لیاری میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلرہلاک

    لیاری میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلرہلاک

    کراچی: لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ گینگ وارسے تعلق رکھنے والا کارندہ ہلاک ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔

    رینجرزکے ترجمان کے مطابق سیف اللہ قتل کی چارواداتوں سمیت بھتے کی وصولی اوراسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گینگ وار کے ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔