Tag: rangers statement

  • رینجرز نے پولیس کے اشتہار کو سازش قرار دے دیا

    رینجرز نے پولیس کے اشتہار کو سازش قرار دے دیا

    کراچی : رینجرز نے گمشدہ افرا د سے متعلق پولیس کے اشہارات کو امن کیخلاف سازش قرار دے دیا، رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہار کا مقصد کراچی آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے.

    پولیس کی جانب سے گمشدہ افراد سے متعلق شائع کیے جانے والے اشتہارات کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے، رینجرز ترجمان نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اشتہار کے مندرجات کوجھوٹ پر مبنی قراردیا ہے.

    انکا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے تحت رینجرز کی کارکردگی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، رینجرز نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے اپنی سطح پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    رینجرزترجمان نے واضح کیا کہ جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں.

    یاد رہے کہ پولیس نے مقامی اخبار میں اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے چھ افراد سے متلعق اشتہار دیا تھا، جس کے مطابق ان افراد کو ‘نامعلوم رینجرز’اہلکار لے گئے ہیں۔

    وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کے بعدڈی ایس پی اورنگی کومعطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • اشتعال انگیز تقاریرکے سہولت کاروں کی فہرست بنالی ہے، جلد مزید گرفتاریاں ہونگی، رینجرز

    اشتعال انگیز تقاریرکے سہولت کاروں کی فہرست بنالی ہے، جلد مزید گرفتاریاں ہونگی، رینجرز

    کراچی : ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ کیف الوری اور قمر منصور کو اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت پر گرفتار کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے مرکز پر رینجرز کا چھاپہ اوررہنماوں کی گرفتاریوں پر ترجمان رینجرز کا بیان سامنے آگیا، ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ رینجرز سندھ اور کراچی میں امن بحال کرانے کے لئے کوشاں ہے، مگر نفرت انگیز تقاریر شہر کے امن کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ قمرمنصور اور کیف الوریٰ کی گرفتاری اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت فراہم کرنے پرکی گئی ۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز تقریر کروانے والے سہولت کاروں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے جن کی گرفتاریاں جلد عمل میں لائی جائیں گی۔