Tag: rangers targeted operation

  • کراچی:مختلف کارروائیوں میں 7دہشتگردہلاک،3گرفتار

    کراچی:مختلف کارروائیوں میں 7دہشتگردہلاک،3گرفتار

    کراچی:جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانون نافذ کرنے والےاداروں نےگھیرا تنگ کردیا، رات گئے مختلف کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلر سمیت سات دہشت گرد ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    نیوکراچی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ٹارگٹ کلر مارے گئے، ہلاک ملزمان فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ا نٹیلی جنس اطلاعات پرقصبہ کالونی میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد رینجرز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

    موچکو میں پولیس کے آپریشن میں لیاری گینگ وار عزیز بلوچ گروپ کے تین کارندے مارے گئے، ملزمان سی آئی ڈی پولیس اہلکار وں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ڈاکس میں پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا عباس نامی کارندہ ہلاک ہوگیا، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے محمد پور سے بھی ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے، نواب کالونی سے بھی بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان پکڑے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری،13مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری،13مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کراچی: رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم اور لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے تیرہ دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سپرمارکیٹ، سہراب گوٹھ، ماڈل کالونی، اور پٹھان کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی، جس دوران کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    رینجرز نے لیاری میں بھی جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے, اس دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے شارع نور جہإں میں دو روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم ٹارگٹ کلر نکلا، جس کی شناخت عدیل کےنام سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں دو روزقبل شارع نورجہاں کے علاقے میں گشت کے دوران دو مو ٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر دونوں موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    یہ ملزم پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹرز سمیت متعدد افراد کےقتل میں ملوث تھا، ملزمان کا ایک ساتھی چند روز قبل گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دیگر کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات, پولیس اہلکارسمیت 3افراد جان بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات, پولیس اہلکارسمیت 3افراد جان بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت تین افراد جان سےگئے، لیاری میں پولیس نے مقابلےکے بعد ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔

    کراچی میں ایک جانب پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر بھی قانون نافذ کرنے والوں کو ٹارگٹ کئے ہوئےہیں، اورنگی ٹاؤن کےعلاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سجاد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار انسداددہشتگردی اسکواڈ میں تعینات تھا۔

    نیشنل ہائی وے لنک روڈ سےلاش ملی، مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے۔ نارتھ کراچی میں ایک مکان سے پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی، اُدھرلیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار سے تعلق رکھنے والےملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث بتایا جاتا ہے۔