Tag: rangers

  • رینجرز اور  پولیس کی کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی، بریگیڈ پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں لیاری، سعودآباد میں چھاپہ مار کر بھتہ خوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، علاوہ ازیں قائد آباد سے اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم اجمل خان کو حراست میں لیا گیا ہے اور قائد آباد سے ہی منشیات فروش جمیل عرف جمپک کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں بریگیڈ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان موٹرسائیکل کی چوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان جمشید کوارٹرز، پریڈی اسٹریٹ اور فیروزآباد کے علاقوں میں وارداتیں کرتےتھے۔

  • کراچی: رینجرز کا رروائی، 10ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کا رروائی، 10ملزمان گرفتار

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کےعلاقے میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان اکرام زادہ، زمین، خرم زمان اور حبیب زادہ کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان علاقےمیں منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    کورنگی ، سعودآباد، خواجہ اجمیر نگری اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان طارق عزیز،آصف بھٹی، وقار، فیضان، بابر اسماعیل اور مونس نقوی کو گرفتار کیا، ملزمان ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، منشیات ومسروقہ سامان برآمد کرلیا، 6ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس 4 کو اے این ایف کے حوالے کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : رینجرز کا چھاپہ، منشیات فروش گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کا چھاپہ، منشیات فروش گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کلفٹن اور ڈیفنس میں کارروائیاں کرکےمنشیات فروش گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان نوجوانوں کومنشیات سپلائی کرتےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے پوش علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں کامیاب چھاپہ مار کارروائیاں کرکے منشیات فروشوں کا گروہ حراست میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ فہد بلوچ اور فیصل بلوچ ہیں، ملزمان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو نشہ آور گولیاں اور کوکین سپلائی کرتے تھے۔

    برآمد ہونے والی منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جاتی تھیں، گروہ کی چارخواتین پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہری قربانی کی کھالیں دیکھ بھال کرعطیہ کریں، رینجرز

    شہری قربانی کی کھالیں دیکھ بھال کرعطیہ کریں، رینجرز

    کراچی: ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ شہری چرمِ قربانی دینے سے قبل اس بات کا اطمینان کرلیں کہ اُن کی قربانی کے جانور کی کھال دہشت گردی کے لیے تو استعمال نہیں ہورہی تاہم اگر کوئی تنظیم یا فرد جبری کھال لینے کی کوشش کرے تو اُس کی اطلاع فوری طور پر رینجرز کو دیں۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں عیدالضحیٰ پر مختلف عسکری ونگز رکھنے والی جماعتیں اور کالعدم تنظیمیں قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والے پیسوں کو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کرتی تھیں۔

    پڑھیں: کھالیں زبردستی جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    رینجرز کے ترجمان نے متنبہ کیا ہے کہ ’عسکری ونگ، کالعدم جماعتوں یا فرقہ وارانہ تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینا سہولت کاری کے زمرے میں شمار کیا جائے گا، شہری چرمِ قربانی عطیہ کرنے سے پہلے اچھی طرح چھان بین کرلیں‘۔

    ترجمان رینجرز نے  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم، عسکری ونگ کو کھالیں دینے سے گریز کریں اور اگر کوئی زبردستی کرے تو اُس کی فوری اطلاع قریبی چیک پوسٹ، واٹس ایپ نمبر یا رینجرز ہیلپ لائن پر بذریعہ کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔


  • لیاری سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد، گیارہ ملزمان گرفتار

    لیاری سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد، گیارہ ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے لیاری سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منگھو پیر کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادئیے۔ رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے علاقے لیاری سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    اسلحہ لیاری میں خالی پلاٹ میں چھپایا گیا تھا، کھدائی کرکےتین تیس بور ماؤزر،تین پسٹلز، نائن ایم ایم ، بتیس بور ریوالور دیگر اسحلہ ،میگزین اور مختلف اقسام کے راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ عزیر بلوچ گروپ کے دہشت گردوں نے چھپایا تھا، اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔

    علاوہازیں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گیارہ ملزمان گرفتار کرلیے، ترجمان رینجرز کے مطابق تیموریہ اور فریئر سے ایم کیوایم لندن عسکری ونگ تین کارندے پکڑے گئے۔

    ملزمان میں لیاری گینگ وار کے کارندے اور بھتہ خورشامل ہیں۔ منگھو پیر حمزہ یونیورسٹی کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، لاشیں قبضے میں لے کر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: رینجرز شہریوں کو پینے کا مفت پانی دینے کے لیے سرگرم

    کراچی: رینجرز شہریوں کو پینے کا مفت پانی دینے کے لیے سرگرم

    کراچی: پاکستان رینجرز نے شہر قائد کے عوام کو صاف اور مفت پانی مہیا کرنے کے لیے جامع منصوبے کا آغاز کردیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی مفت فراہمی کے لیے جامع منصوبے کا آغاز کردیا۔

    منصوبے کے تحت رینجرز کی جانب سے شاہراہوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر پینے کے پانی کے صاف کولر نصب کیے گیے ہیں جہاں سے شہری بالکل مفت ٹھنڈا پانی حاصل کرسکتے ہیں۔

    رینجرز اعلامیے کے مطابق منصوبے کو عملی جامع پہنانے کے لیے اسٹیل واٹر ٹینکس، الیکٹریک کولر اور چلر پلانٹ کی تنصیب کا عمل جاری ہے، اس سہولت سے یومیہ 90 ہزار سے ایک لاکھ گیلن تک پانی فراہم کیا جائے گا۔

    پڑھیں: رینجرز نے کراچی کے بعد پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے

    اسٹیل واٹر ٹینکس کی تنصیب کے بعد بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں بنگالی پاڑہ، بلوچ محلہ، حقانی گڑھ، سی بلاک ، اے 3، سیکٹر 11 اے، گلشن غازی، سعید آباد، چکوال محلہ اور راشد آباد میں پانی فراہم کیا جائے گا۔

    سمینٹڈ واٹر ٹینکس کے ذریعے پیٹرول پمپ چورنگی، ڈرائیونگ لائسنس برانچ، ٹی ٹی سی کالج حیدری، ناظم آباد، نیو کراچی اللہ والی چورنگی، اورنگی ٹاؤن، کے ڈی اے فلیٹ سرجانی ٹاؤن، عابد آباد، ہزارہ کالونی میں یومیہ 400 سے 500 گیلن تک مفت پانی فراہم کیا جائے گا۔

    الیکٹرک واٹر کولرز کے ذریعے سائٹ اسٹیڈیم، اورنگی قطر اسپتال، جامعہ یونیورسٹی،  عباسی شہید اسپتال، مجاہد کالونی اور حب ریور روڈ پر یومیہ 500 لیٹر پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں بارش، رینجرز پریشان عوام کی مدد کیلئے سڑکوں پر

    چلر پلانٹس کھنڈو گوٹھ، سول اسپتال اور صدر کے مختلف علاقوں میں نصب کیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : رینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : رینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں رینجرزاور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی میں کورنگی نورانی بستی کا محاصرہ کیا۔

    دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹائم بم، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور پولیس اہلکاروں سے چھینی رائفل بھی برآمد ہوئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عرفان اللہ عرف شینا اور خالد عرف تورابورا کےنام سے ہوئی ہے۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 افراد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 ڈکیتوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: کھارادرمیں بینک ڈکیتی، بہادرآباد میں شہری لٹ گیا

    کراچی: کھارادرمیں بینک ڈکیتی، بہادرآباد میں شہری لٹ گیا

    کراچی: کھارادر میں نجی بینک اور بہادر آباد میں ایک شہری کو سر عام لوٹ لیا گیا، مسلح افراد نے گاڑی میں سوار  شہری کے بھاگنے پر اسے گولی مارکر زخمی کردیا، دو دن میں دوسری بینک ڈکیتی نے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا۔

    شہر قائد میں آج بھی اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، پولیس سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق کھارادر میں پانچ مسلح ڈکیت ماسک اور ہیلمٹ پہن کر نجی بینک میں داخل ہوئے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھیننے کے بعد عملے کو یرغمال بنایا اور 6 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈکیت کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے، دوسری جانب بہادرآباد میں بھی اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران رہزنوں نے ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    مسلح افراد نے گاڑی میں سوار شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، شہری کے بھاگنے پر ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی، اے آروائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ڈکیتوں کو لوٹ مار کے بعد شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رینجرز کی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    علاوہ ازیں رینجرز اہلکا روں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 8 ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائیاں سولجربازار، درخشاں، بلدیہ، رضویہ کے علاقوں میں کی گئیں، گرفتار ہونے والے ملزمان میں ڈکیت اورمنشیات فروش شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق رضویہ سے خود کو اہم ادارے کے افسر ظاہرکرنے والےدو ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں، ملزمان نے جعلی کارڈ بھی بنا رکھے تھے۔

  • پنجاب میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن‘21افراد گرفتار

    پنجاب میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن‘21افراد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہورمیں پولیس اورخفیہ اداروں نے آپریشن کے دوران 21افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں کی گئی کارروائیوں کے دوران تحریک طالبان سوات کے دہشت گردوں، غیررجسٹرڈ افغان باشندوں اوراغوا کاروں کے ایک گروہ سمیت 21افراد کو گرفتارکیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی ہدایات پر کارروائیاں تیز کی گئی ہیں۔


    عوام مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فورسز کو دیں، آرمی چیف


    یاد رہےکہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے انسداد دہشت گردی کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، عوام مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فورسز کو دیں۔


    ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی


    واضح رہےکہ رواں ہفتے 24 جولائی کوفیروزپورروڈ پرارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 53زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں رینجرز کی طلبی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست

    پنجاب میں رینجرز کی طلبی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست

    لاہور: نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدر آمد نہ کرنے اور پنجاب میں رینجرز طلب نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے لاہور دھماکے جیسے سانحات ہو رہے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ طور پر بنایا گیا مگر پنجاب حکومت اس پر عمل نہیں کر رہی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور دیگر وزرا کی تمام تر توجہ پاناما کیس پر مرکوز ہے اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر مکمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب میں رینجرز طلب کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ پنجاب کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

    یاد رہے کہ یہ درخواست ایسے وقت میں دائر کی گئی ہے جب ایک روز قبل ہی لاہور میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ، 28 افراد ہلاک

    دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے ہیں۔