Tag: rangers

  • رینجرز کی کارروائیاں، سات ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

    رینجرز کی کارروائیاں، سات ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

    کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سات ملزمان اسلحے سمیت گرفتار کرلئے، ملزمان مختلف جرائم میں مطلوب تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سات ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر سے گرفتار دو ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

    ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ناظم آباد سےایم کیوایم لندن کارکن گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم غیرقانونی اسلحےکی ترسیل میں ملوث ہے۔

    شارع فیصل اوراورنگی ٹاؤن میں رینجرز کے آپریشن کے دوران دو بھتہ خور وں کو حراست میں لے لیا گیا، مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

    کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے دو ارکان سمیت دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں دہشت گرد، سہولت کار، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    ملزمان کو ڈاکس کے علاقے سے گرفتارکیا گیا۔ مذکورہ ملزمان بھتہ خوری، دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق شاہ لطیف،بغدادی اور پی آئی بی سے 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    یہ ملزمان فائرنگ،قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اسی طرح رینجرز نے زمان ٹاؤن اور سعود آباد سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا، یہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز،بھتہ خوری اور لینڈ گریبنگ میں ملوث تھے۔

  • رسالہ کا ماڈل تھانہ ڈیڑھ ماہ بعد ہی خستہ حالی کا شکار

    رسالہ کا ماڈل تھانہ ڈیڑھ ماہ بعد ہی خستہ حالی کا شکار

    کراچی : رینجرر کی جانب سے بنایا جانے والے جدید رسالہ ماڈل تھانہ ڈیڑھ مہینے میں ہی پولیس افسران اور عملے کی غفلت کا شکار ہوگیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے تئیس مارچ کو جدید ماڈل تھانے کا افتتاح کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے بنایا گیا رسالہ تھانہ ڈیڑھ ماہ میں بعد ہی روایتی تھانے کا منظر پیش کرنے لگا، رینجرز نے رسالہ تھانے کو جدید ماڈل کی شکل دی تھی۔

    پولیس نے ماڈل تھانہ کو کچراخانہ بنانا شروع کردیا، شہری بھی ماڈل تھانے میں پولیس کی وہی پرانی روش کی شکایت کرتے نظر آئے، رینجرز کی جانب سے بنائے گئے جدید ماڈل تھانے میں تعینات سندھ پولیس کے کسی اہلکار کے پاس کسی سوال کا کوئی مناسب جواب نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید ماڈل میں‌ تبدیل

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے23 مارچ کورسالہ ماڈل تھانے کا افتتاح کیا تھا جسے دیکھ کر کسی ملٹی نیشنل کمپینی کے دفترکا گمان ہوتا تھا مگراب جگہ جگہ گندگی ،دھول مٹی، کوڑا ، فرش پرپان کی پیکوں کے نشانات واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

    رسالہ تھانے کے افسران اور عملے کی بے حسی کی داستان سنارہے ہیں۔ واضح رہے کہ رسالہ تھانہ سنہ 1948میں قائم کیا گیا تھا۔

  • متحدہ لندن کا اسلحہ برآمد‘ کیماڑی سے مغوی بازیاب

    متحدہ لندن کا اسلحہ برآمد‘ کیماڑی سے مغوی بازیاب

    کراچی: رینجرزنے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں کارروائی کرکےایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ کیماڑی میں کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

    ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق اسلحہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپایا گیا تھا، برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک عدد ایس ایم جی، 2 عدد رائفل، 5 عدد 30 بور پسٹل، 2 عدد 30 بور ایم پی 5 2 عد 9 ایم ایم ایم پی 5، 2 عدد 12 بور شاٹ گن، 4 بلٹ پروف جیکٹ اور مختلف اقسام کے 1968 راؤنڈزشامل ہیں۔

    دوسری جانب رینجرز نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرواتے ہوئے اغوارکار کوگرفتار کر لیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو عزیز آباد سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے رہائی کے لیے 22 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نعیم خان عرف حاجی نے مراد خان نامی شخص کو عزیز آباد کے  قریب واقع ہوٹل سے 18 اپریل کو اغوا کیا اور تاوان طلب کرنے کے لیے اُسے فلیٹ منتقل کیا۔

    رینجرز کارروائی کے نتیجے میں نعیم نامی شخص گرفتار ہوا جبکہ اُس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی پولیس کے حوالے کردیا۔

  • سندھ رینجرز نے شہریوں کے لیے پانی کی سبیلیں نصب کردیں

    سندھ رینجرز نے شہریوں کے لیے پانی کی سبیلیں نصب کردیں

    کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت نے جیسے ہی زور پکڑا رینجرز نے عوام کے لیے مختلف علاقوں میں پانی کی سبیلیں نصب کردیں۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر پورے صوبے میں پانی کی سبیلیں نصب کردی گئیں اور تمام ونگز کو احکامات جاری کی گئے ہیں کہ وہ شہریوں کے لیےٹھنڈے پانی کا انتظام کریں۔

    رینجرز اعلامیے مٰں کہا گیا ہے کہ پانی کی سبیلوں پر شہریوں کے لیے ٹھنڈا پانی اور بیٹھنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔

    یاد رہے موسمی تبدیلی کے باعث کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا گیا اور شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں تاہم انتہائی مجبوری کی صورت میں سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔

  • کراچی : رینجرز نے دکان سے اسلحے کا ایک اور ذخیرہ برآمد کرلیا

    کراچی : رینجرز نے دکان سے اسلحے کا ایک اور ذخیرہ برآمد کرلیا

    کراچی : رینجرز نے کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام بنا دی۔ نیو کراچی میں ایک دکان سے رینجرز نے اسلحے کا ایک اور بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ رینجرزکا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں، رینجرز نے نیوکراچی کے علاقے میں ایک بند دکان پرچھاپہ مار کراسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے چھپایا تھا، جو شہر میں دوبارہ بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

    برآمد ہونے والے اسلحے میں چار ایل ایم جیز، دو ایس ایم جیز، ایک تیس بور پستول، سو کے قریب مختلف ہتھیاروں کے راونڈز، دو میگزین اور تیس بور کے میگزین شامل ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے چارجرائم پیشہ افرادکو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور چھینا ہواسامان برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی ‘ بچےسمیت پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی ‘ بچےسمیت پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کےعلاقےاردو بازار میں رینجرز کی کارروائی کےدوران بچے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

    سندھ رینجزرکےترجمان کےمطابق رینجرز نے کالعدم جماعت کے دہشت گرد کی نشاندہی پر پیرکی شام 7 بجکر17منٹ پراردو بازار گلی نمبر 3 میں چھاپہ مار کارروائی کی۔

    رینجرز کو دیکھتے ہی عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا اور فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکررینجرز کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئےجس کے بعد رینجرز نے فوراً عمارت کا محاصرہ کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہےکہ عمارت کا محاصرہ کرنے پرخاتو ن سمیت چار دہشت گردوں نے خود کو ایک کمرے میں محصور کرلیا۔

    رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان7گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہواجو رات 2 بجکر 45 منٹ تک جاری رہا۔

    ترجمان رینجرز کےمطابق تین دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ 1دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں رینجرز کی گولیوں کا نشانہ بنا۔

    رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہےکہ دھماکے کےنتیجے میں دہشت گردوں کےساتھ موجود پانچ سالہ بچہ بھی ہلاک ہوگیا جبکہ مکان سے گولیاں اور دستی بم برآمد ہوئے۔

    ترجمان رینجرزکےمطابق مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت محمد زاہد کےنام سے ہوئی ہےجبکہ دیگر کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔رینجرز کی جانب سے عمارت کو مکمل تلاشی لینے کےبعد کلیئرقراردے دیاگیاہے۔


    دہشت گردوں کےزیراستعمال فلیٹ کا مالک گرفتار


    دوسری جانب اردو بازار میں دہشت گردوں کے زیراستعمال فلیٹ کے مالک کو سیکورٹی ادارے نے محمودآباد سے گرفتارکرلیا ہے۔

    سیکورٹی ادارے کی جانب سے گرفتار کیےجانے والے شخص نے چند ماہ قبل یہ فلیٹ خریدا تھا اور مارے جانے والے دہشت گرد چائے فروش کی مدد سے اس فلیٹ میں روپوش تھے۔

    ذرائع کےمطابق دو سے ڈھائی ماہ قبل دہشت گرد اس فلیٹ میں منتقل ہوئےتھے،متعلقہ تھانے میں کرایہ داری ایکٹ کےتحت اندراج نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں چند روز قبل ہی رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں توسیع کی گئی ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ہی وفاقی وزارت داخلہ نے اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

  • کراچی: اختیارات میں منظوری کے بعد رینجرز کی ہیلپ لائن بحال

    کراچی: اختیارات میں منظوری کے بعد رینجرز کی ہیلپ لائن بحال

    کراچی: سندھ کابینہ کی جانب سے خصوصی اختیارات میں توسیع کے بعد رینجرز کی تمام ہیلپ لائن سروسز بحال کردی گئیں۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق واٹس ایپ، ای میل اور ہیلپ لائن کو فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد اب شہری کسی بھی مشتبہ شخص یا جرائم پیشہ افراد کے بارے میں آگاہ کرسکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کی سمری پر دستخط کردیئے جس کے بعد رینجرز نے شہر بھر میں موجود چیک پوسٹیں سنبھالنے کی تیاری کرلی، رینجرزسٹرکوں پر اسنیپ چیکنگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کرے گی۔

    پڑھیں: ’’ سندھ کابینہ کا اجلاس: رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مںظوری ‘‘

    یاد رہے رینجرز کے خصوصی اختیارات رواں ماہ کی 15 تاریخ کو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد سندھ حکومت نے آئندہ کے لیے اختیارات پنجاب کی طرز پر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر رینجرز کو اختیارات دینے کی تفصیل بھی طلب کی تھی اور سندھ رینجرز کےسربراہ سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

    سندھ کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے بریفننگ دی جس پر وزیراعلیٰ نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُن کی خدمات کا اعتراف کیا اور مشاورت کے بعد خصوصی اختیارات میں نوے دن کی توسیع کی منظوری دے دی۔

  • سندھ کابینہ کا اجلاس: رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مںظوری

    سندھ کابینہ کا اجلاس: رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مںظوری

    کراچی: سندھ کابینہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی، جس کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی جائے گی، نوٹی فکیشن جلد جاری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد رینجرز 90 دن تک ملزم کو تحویل میں رکھ سکے گی اور کسی بھی مقام پر چھاپہ مار سکے گی۔

    سندھ  رینجرز کو خصوصی اختیارات  انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت دیئے گئے جس کا دورانیہ 16 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔

    کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی ، جس پر تمام کابینہ اراکین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رینجرز کو پولیس کے اختیارات دینے کی منظوری دی۔

    کابینہ کی منظوری کے بعد سیکریٹری داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن کے ذریعے وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔

    نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کراچی میں بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز کے خلاف رینجرز نے بہت اچھا کام کیا جو قابل تعریف ہے‘‘۔

    وزیراعلیٰ کے اعتراف کے بعد سندھ کابینہ نے رضامندی ظاہر کی اور اسی طرز پر کراچی آپریشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اجلاس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی منظوری اور پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    منظوری کے بعد اب رینجرز کے پاس کسی بھی مقام پر چھاپہ مار سکتی ہے اور ملزم کو تفتیش کے لیے 90 دن تک تحویل میں رکھ سکتی ہے۔

    پڑھیں: ’’ اختیارات ختم، چوکیاں خالی، کوئی آپریشن نہیں کرسکتے، سندھ رینجرز ‘‘

    مزید پڑھیں: ’’ رینجرز کے پاس چھاپے اور حراست میں رکھنے کے اختیارات موجود ‘‘

     یہ بھی پڑھیں: ’’ سندھ حکومت رینجرز کو گارڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، چوہدری نثار ‘‘

    یاد رہے رینجرز کے اختیارات 15 اپریل کو ختم ہوئے تھے جس کے بعد اطلاعات تھیں کہ سندھ حکومت رینجرز کو پنجاب کی طرح اختیارات دینے پر غور کررہی ہے، اسی اثناء سیکریٹری داخلہ نے وزیر قانون پنجاب کو خط لکھ کر سمری طلب کی تھی۔

  • رینجرز اختیارات کا معاملہ: وزیر اعلیٰ سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات

    رینجرز اختیارات کا معاملہ: وزیر اعلیٰ سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور رینجرز اختیارات پر خصوصی بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر  آصف زرداری سےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات  جس میں سندھ کی سیاسی اور اتنظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مراد علی شاہ نے سابق صدرکورینجرزاختیارات کےمعاملےپر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  رینجرز کو خصوصی اختیارات قانونی تقاضے پورے کر کے دیے جائیں گے، ڈی جی رینجرز سے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے۔

    پڑھیں: ’’ سندھ حکومت رینجرز کو گارڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، چوہدری نثار ‘‘

    انہوں نے کہا کہ رینجرز کی کارکردگی رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی اور اُس پر مشاورت کے بعد خصوصی اختیارات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سابق صدر کو آگاہ کیا کہ رینجرز کے پاس آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت اختیارات موجود ہیں اور وہ پولیسنگ کے امور سرانجام دے سکتی ہے۔