Tag: rangers

  • کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار، خاتون بھی شامل

    کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار، خاتون بھی شامل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے باگڑی پاڑہ گلستان جوہر بلاک ون میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران منشیات فروشی اور مختلف جرائم میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے ہیں، یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں بھی منشیات فروخت کی جاتی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد بھی کی گئی، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • کراچی : سنگین وارداتوں میں ملوث 5خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی : سنگین وارداتوں میں ملوث 5خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس اور رینجرز نے کراچی میں کارروائیاں کرکے سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کراچی : سندھ رینجرز اور پولیس کی ٹیم نے پرانا گولیمار اور ملیر میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پکڑ لیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو بتایا کہ 5انتہائی مطلوب 5ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، جن کیخلاف کافی وقت سے رپورٹیں مل رہی تھیں۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پرانا گولیمار اور ماربل مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ وصولی بھی کرتے تھے، بھتہ نہ دینے پر دکانداروں پر تشدد اور دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

    اس کے علاوہ ملزمان نے صدر اور آس پاس کے دیگرعلاقوں میں 300سے زائد وارداتیں کی ہیں، ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بارگرفتار ہوکر جیل کی ہوا کھا جاچکے ہیں۔

    دوسری جانب ماڈل کالونی میں4رکنی ڈکیت گینگ کی وارداتیں جاری ہیں، ملزمان کی لوٹ مار کی فوٹیج بھی منظرعام آگئی۔

    فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کا ایک ساتھی شہری کو لوٹتا ہے، دوسرا نگرانی کرتا ہے، ملزمان کے دو ساتھیوں کو بھی موٹرسائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے۔

  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سونے کی ڈکیتی کرنے والے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمالی گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کی، کارروائی میں 2 مطلوب ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کھوکھرا پار میں سنار کی دکان میں واردات کا اعتراف کیا ہے، ملزمان 49 تولہ سونا اور 10 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی: 200 وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

    کراچی: 200 وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 200 وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت عقیل عرف کسوڑا گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے اپریل میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں شہری سے لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 خطرناک ملزمان گرفتار

    رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی: کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث پانچ انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے پراناگولیمار میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ارسلان عرف مٹھوعرف سندھی، بلال اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان موبائل اسنیچنگ کی دو سو سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات برآمد کی گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی : رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش کاشف ڈاڈا نامی منشیات فروش کے اڈے پر کام کرنےکا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف ڈاڈا بیرون ملک سے واٹس ایپ پربھتےکی کال کرتاہے، ملزمان علاقےمیں دس سے15ہزار فی دکان ماہانہ بھتہ لیتےتھے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی: 400 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: 400 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار کرلیے گئے، ملزمان 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کی گئی، کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار کیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے سنہ 2016 سے وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان دودھ کی رقم لے جانے والے ٹھیکیداروں کو لوٹتے تھے۔

    ملزمان نے نیو کراچی، گلشن معمار اور سپر ہائی وے پر وارداتیں کیں، ملزمان نت دیگر علاقوں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کا بھی اعتراف کیا جبکہ انہوں نے ایک سیلز مین کی 50 سے زائد گاڑیاں بھی لوٹیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، عوام ایسے عناصر سے متعلق فوری اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • جہاں ضرورت پڑی رینجرز، فوج کو بلایا جاسکتا ہے، راجہ بشارت

    جہاں ضرورت پڑی رینجرز، فوج کو بلایا جاسکتا ہے، راجہ بشارت

    لاہور : وزیر قانون راجہ بشارت نے محرم الحرام کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر سخت ایکشن کے احکامات دیے، سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات ملیں، سب کیخلاف کارروائی کی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے محرم الحرام کے حوالے سے دئیے گئے خصوصی پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ محرم میں قیام امن کےلیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی نے 36 اضلاع کی انتظامیہ امن کمیٹیوں کے ساتھ پلان ترتیب دئیے ہیں۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز سے کرونا کے خصوصی ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیلک ہے، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر سخت ایکشن کے احکامات دئیے ہیں۔

    وزیر قانون نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان تمام شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری، ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی اور جہاں ضرورت پڑی وہاں رینجرز و فوج کو بلایا جاسکتا ہے تاہم ابھی حالات تسلی بخش ہیں۔

  • رینجرز کی کارروائی، خیبر پختونخواہ سے اغوا شہری بازیاب

    رینجرز کی کارروائی، خیبر پختونخواہ سے اغوا شہری بازیاب

    کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے پختونخواہ سے اغوا شہری عقیل علی کو بازیاب کروا لیا، رینجرز نے اغوا کار کو بھی حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی فقیر کالونی میں رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی میں صوبہ خیبر پختونخواہ سے مبینہ طور پر اغوا شہری عقیل علی کو بازیاب کروا لیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عقیل علی کو بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کردیا، مغوی کے والدین نے ذیشان نامی دوست کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ذیشان مبینہ طور پر اپنے دوست کو اغوا کر کے کراچی لایا تھا، رینجرز نے اغوا کار ذیشان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    دوسری جانب ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے بھی کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والا ملزم جنید گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید کو دوہراجی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر ہے جس کے ذریعے بھارتی ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جاتی تھی۔

  • بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    گھوٹکی : سکھر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثہ میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، مذکورہ ٹیم رینجرز گاڑی پر دھماکے کے بعد گھوٹکی آرہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں سکھربم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، تیز رفتاری کے باعث گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کچھ دیر پہلے رینجرز کی گاڑی پر دھماکے کے بعد ریسکیو کیلئے گھوٹکی آرہی تھی کہ خود حادثے کا شکار ہوگئی اور ایک اہلکار جان سے گیا، ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور مغل نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    علاوہ ازیں گھوٹکی میں رینجرز گاڑی پرحملے کے بعد رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر اسپتال پہنچ گئے، سردار محمد بخش مہرنے زخمیوں کی عیادت اور رینجرز کے اعلی افسران سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کیں۔

    گھوٹکی : رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سندھ کے شہر گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    گھوٹکی کے علاقے گھوٹا مارکیٹ کے قریب رینجرز کی گاڑی کھڑی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔

  • کرونا: گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    کرونا: گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے اہم ملاقات کی۔ اس دوران امن وامان کی صورتحال اور کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے درمیان ہونی والے ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً سندھ رینجرز کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں سندھ رینجرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے، کرونا کے خلاف قوم، فوج، رینجرز اور پولیس متحد اور ہمہ وقت تیار ہے، سندھ رینجرز کی فورس عوام کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کاوش کررہی ہے۔ رینجرز اور پولیس کے جوان کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    ٹائیگرفورس کی ضروریات سے متعلق تیاری، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

    دریں اثنا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ کروناوائرس کے خلاف حکومتی احکامات پر بھرپور عمل یقینی بنارہے ہیں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔