Tag: rangers

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرشاہد پاشا کورہا کردیا گیا

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرشاہد پاشا کورہا کردیا گیا

    کراچی : رینجرزنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کو رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کو گزشتہ ماہ رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نے گلستان جوہر میں قائم فلیٹ بلیسنگ ہائٹس میں چھاپہ مار کر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

    رینجرز نے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے نوے روز کا ریمانڈ لیا تھا تاہم نوے روز سے پہلے ہی رینجرز نے شاہد پاشا کو رہا کردیا ہے۔

    شاہد پاشا رہائی کے بعد نائن زیرو پہنچے جہاں انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔

     

  • سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا معاملہ پھر اٹک گیا

    سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا معاملہ پھر اٹک گیا

    کراچی: سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں توسیع نہ ہوسکی، گرفتاری اور تحقیقات کے اختیارات رات بارہ بجے ختم ہوگئے۔

    سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا معاملہ پھر اٹک گیا، وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات میں نوے روز کی توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی، جو تاحال وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کی راہ تک رہی ہے۔

    رینجرزکوسندھ میں حاصل خصوصی اختیارات رات بارہ بجےختم ہوچکے ہیں، سمری کی منظوری سے رینجرزکوگرفتاری اورتحقیقات کےخصوصی اختیارات حاصل تھے۔

    سندھ میں کارروائیوں پر سندھ حکومت تحفظات پر پہلے بھی دو بار رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ لٹک گیا تھا اور وفاق کو رینجرز کےاختیارات کیلئے مداخلت کرنا پڑی تھی ،حکومت سندھ فروری میں رینجرز اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

    ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ کو سندھ میں حالیہ گرفتاریوں کے متعلق معلومات دیں اور آگاہ کیا کہ مذکورہ ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں امن و امان کے لیے رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے اور ہم ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • لیاری اورتین ہٹی سے عزیرگروپ کے کارندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    لیاری اورتین ہٹی سے عزیرگروپ کے کارندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے سرچ آپریشن کرکےعذیر بلوچ کے چار گینگسٹر کوگرفتارکرلیا۔جبکہ تین ہٹی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں رینجرزنے سرچ آپریشن کیا۔ رینجرزنے کارروائی کے دوران عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے چار گینگسٹر کوگرفتارکیا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے تین ہٹی سے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جنہیں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور چائنا کٹنگ ماسٹر مائنڈ چنوں ماما کے قریبی ساتھی ہیں۔

     

  • پروگرام’’سرعام ‘‘کی ایک اورکاوش، جعلی ڈی ایس پی گرفتار

    پروگرام’’سرعام ‘‘کی ایک اورکاوش، جعلی ڈی ایس پی گرفتار

    کراچی : اے آر وائی کے معروف پروگرام سرعام کی ٹیم نے ایک اور گھناؤناباب بےنقاب کردیا۔ لڑکیوں کو اغواء کےبعد تاوان اوربلیک میل کرنےوالاجعلی ڈی ایس پی ٹیم سمیت پکڑا گیا۔ رینجرزنے ملزمان کوانسدادہشت گردی کی عدالت مین پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرائم کا پردہ فاش کرنےمیں سرعام کی ٹیم کو ایک اوربڑی کامیابی مل گئی، لڑکیوں کااغواء تاوان،برہنہ تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کا ایک اورگھناؤنا باب پکڑا گیا۔

    گرفتاراہلکاروں کا گروہ ڈکیتی اورخواتین سے زیادتی میں ملوث تھا، سرعام کی ٹیم نےجان جھونکوں میں ڈال کرمکروہ دھندے میں ملوّث پولیس کے جعلی ڈی ایس پی اور ٹیم کو گرفتارکروادیا۔

    گرفتار ملزم وجیہ الدین جعلی ڈی ایس پی بناہواتھا۔ جبکہ دیگر ساتھی ملزمان میں جنیداحمد،حماد،اعجازخان اور مشہود شامل ہیں۔

    سرعام کی ٹیم نے لڑکیوں کواغواء کرکےتاوان اوربلیک میلنگ کےثبوت رینجرزکو دیئے۔ اس مکروہ انکشاف پر رینجرزنے بھرپور اورکامیاب آپریشن کرتے ہوئے جعلی ڈی ایس پی اوراس کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    رینجرزنےملزمان کوانسدادہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیاہے۔

     

  • عبدالقادر پٹیل سے دوسرے روز بھی تفتیش، اہم راز اگل دیئے

    عبدالقادر پٹیل سے دوسرے روز بھی تفتیش، اہم راز اگل دیئے

    کراچی : رینجرز ہیڈ کوارٹر میں دوسرے روز بھی پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادرپٹیل کو تفتیش کیلئے بلایا گیا، آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق طبیعت کی خرابی کا بہانہ کام نہ آیا تھوڑا سا آرام کرواکر رینجرز نے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کو پھر تفتیش کے لئے بلالیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے دوسرے دن رینجرز ہیڈ کوراٹرمیں بہت کچھ اگل دیا، ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے ۔

    خالد شہنشاہ کے قتل، لیاری میں قتل و غارت گری کے واقعات سے بھی پردہ اٹھا دیا، ذرائع کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے دوران تفتیش سندھ پولیس میں افسران کی تعیناتی کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسی فیصد پولیس افسران بنگلے پر حاضری دے کر تعیناتی حاصل کرتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے عبدالقادرپٹیل نے لیاری گینگ وار اور بھتہ خوری کے حوالے سے بھی اہم سوالوں کے جواب دے دیئے۔

    ذرائع کے مطابق عبدالقادرپٹیل نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا، اویس مظفر اور جاوید ناگوری گینگ وار سے رابطے میں تھے۔

    ذرائع کے مطابق عبدالقادر پٹیل منی لانڈرنگ حوالے سے تفتیش کاروں کو دوسرے دن بھی مناسب جواب نہ دے سکے. گزشتہ روز رینجرز ہیڈکوارٹرمیں عبدالقادر پٹیل سے تفتیش کی گئی تھی جہاں دوران تفتیش ان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی اور وہ سرمیں درد اور بلڈ پریشر کی شکایت کرتے رہے جس پر تفتیش روکنا پڑی تھی۔

    ذرائع کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے شازیہ ناز اور گینگ وار سے تعلق کے جواب میں کہا کہ آپ لوگ خود تحقیقات کریں،

    انہوں نے منی لانڈرنگ میں جائیدادیں خریدنے پر بھی تفتیشی ٹیم کو مناسب جواب نہیں دیا، ذرائع کے مطابق قادر پٹیل سے آئندہ بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

     

  • رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے عسکری ونگ کے سیکٹرانچارج کےگھرپرچھاپہ مار کر واش روم کی خفیہ دیوارتوڑ کربھاری مقدار میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیں، چھاپے میں سیکٹرانچارج کے گھرسے دوٹارگٹ کلرز کوبھی گرفتارکیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے باغ کورنگی کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران واش روم کی خفیہ دیوار توڑ کر اسلحہ برآمد کرلیا ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گھر سے ایک ایل ایم جی اور پندرہ ایس ایم جیز اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں، رینجرز حکام کے مطابق چھاپہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا۔

    رینجرز نے چھاپے کے دوران گھر سے دو ٹارگٹ کلر بھی گرفتار کئے گئے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ شہر میں بدامنی کی بڑی کارروائی کے لئے چھپایا گیا تھا۔

     

  • رینجرزاورپولیس پرحملوں کےملزمان کیخلاف سخت ایکشن کافیصلہ

    رینجرزاورپولیس پرحملوں کےملزمان کیخلاف سخت ایکشن کافیصلہ

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں رینجرزاورپولیس پرحملوں کےملزمان کیخلاف سخت ایکشن کافیصلہ کرلیا ہے۔

    امن دشمنوں کو کراچی کا امن پسند نہیں آیا۔ اسی لئے انہوں نے کراچی میں دہشت گردوں سے لڑنے اور شہر کو پرامن بنانے والے قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    شہر میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کراچی آپریشن میں سرگرم رینجرز کی چوکیوں کو بھی امن دشمنوں نے نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ رینجرزاورپولیس پرحملوں کےملزمان کیخلاف سخت ایکشن کافیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث ملزمان کی بڑےپیمانےپرگرفتاریاں متوقع ہیں۔

     

  • پی پی رہنما نثارمورائی نوّے روز کیلئے رینجرزکے حوالے

    پی پی رہنما نثارمورائی نوّے روز کیلئے رینجرزکے حوالے

    کراچی : لانچوں کے ذریعےاربوں روپے کی کرنسی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوّث نثارمورائی بھی گھیرےمیں آگئے،عدالت نےملزم کو رینجرز کے حوالے کرکے جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی کےسابق چیئرمین نثارمورائی کو بھی90روز کےلئےرینجرز کےحوالے کردیا۔

    رینجرز کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سیاسی رہنماؤں کی ایماء پرکرنسی اسمگلنگ کی اور اس کااعتراف بھی کیا ہے، علاوہ ازیں ملزم ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم نے دہشت گردی کا الزام سیاسی جماعت کی اہم شخصیات پر لگایا ہے عدالت نے پندرہ روز میں نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کو چند روز قبل گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر بیرون ملک سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

     

  • پی آئی بی میں پولیس مقابلہ، دوملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد

    پی آئی بی میں پولیس مقابلہ، دوملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد

    کراچی : پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں اور ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو منشیات فروش مارے گئے، جبکہ دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی.

    دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، سعودآباد، گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن میں کارروائیاں کرتے ہوئے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم طارق اورشاہ نواز بھی شامل ہیں جنہیں عدالت سے نوے روزہ ریمانڈ پر تحویل میں لے لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • رینجرزحکام کی ایم کیوایم کے رہنما کنورنوید جمیل سے پوچھ گچھ

    رینجرزحکام کی ایم کیوایم کے رہنما کنورنوید جمیل سے پوچھ گچھ

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل سے رینجرز نے پوچھ گچھ کی ہے۔ رینجرز نےکنورنویدجمیل کو رینجرز ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا تھا۔

    کنور نوید جمیل سے چوکیوں پر حملے اور دیگر واقعات کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔ کنور نوید جمیل سے ان کے بھائی کے متعلق بھی معلومات حاصل کی گئیں۔

    کنور نوید جمیل کے بھائی حیدر آباد میں محکمہ ایکسائز میں ڈائریکٹر ہیں، اس کے علاوہ کراچی میں ہونے والے سنگین نوعیت کے واقعات پر بھی ان سے معلومات حاصل کی گئیں۔ بعد ازاں انہیں رینجرز حکام نے جانے کی اجازت دے دی۔