Tag: rangers

  • چندہ مانگنے والوں کا رینجرزسے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

    چندہ مانگنے والوں کا رینجرزسے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

    کراچی : ترجمان سندھ رینجرزنے کہا ہے کہ کراچی میں کچھ نوسربازرینجرز کے نام پریوم دفاع پاکستان کی تقریب کے لئے چندہ مانگ رہے ہیں ایسے عناصر کا رینجرز سے کوئی تعلق نہیں۔ جنہیں گرفتار کیا جائے گا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہری ایسے نوسر بازوں کی اطلاع رینجرز کو فوری طور پر دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں،ان عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے نام پر چندہ جمع کرنیو الے عناصر سے رینجرز کا تعلق نہیں ہے۔

     

  • سپریم کورٹ نے رینجرزکے تمام مطالبے مسترد کردیئے

    سپریم کورٹ نے رینجرزکے تمام مطالبے مسترد کردیئے

    کراچی : سپریم کورٹ نے رینجرز کو تھانے ، ایف آئی آر ، تفتیش اور چالان دینے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رینجرز کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی تھی ۔

    رپورٹ  میں الزام لگایا گیا تھا کہ پولیس کی ناقص تفتیش اور افسران کے تبادلے کے باعث ملزمان رہا ہوجاتے ہیں اور حکومت سند ھ کی جانب سے پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا معاملہ بھی سست روی کا شکار ہے، لہذا ایف آئی آر، تفتیش اور چالان کے اختیارات فراہم کیے جائیں۔

    سپریم کورٹ نے معاملے کو ایپکس کمیٹی مین اٹھانے کی ہدایت کی ہے جبکہ جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دئیے کہ وہ مطالبہ کریں جو قانون کے مطابق ہوں۔

    عدالت نے قیام امن کیلئے رینجرز کے کردار کو سراہا، عدالتی فیصلے کے بعد رینجرز کے وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رینجرز اختیارات سالانہ بنیادوں پر دیئے جانے کی درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ تھانہ، ایف آئی آر اورچالان پیش کرنے کے اختیارات نہ ملے تو قیام امن کیلئے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

     

  • رینجرز نے کراچی میں اپنے تھانے قائم کرنیکی اجازت مانگ لی

    رینجرز نے کراچی میں اپنے تھانے قائم کرنیکی اجازت مانگ لی

    کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بدامنی عملدرآمد کیس میں رینجرز نے بھی عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں رینجرز نے اپنے تھانے قائم کرنے اور تفتیش کیلئے اختیارات مانگ لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سندھ رینجرز اپنی رپورٹ پیش کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے دو ہزار تیرہ سے اب تک پانچ ہزار چھیانوے ملزمان پکڑے۔ سانحہ صفورہ کا اہم ملزم گرفتار ہوا اور رہا ہوگیا، پولیس نے صحیح تفتیش نہیں کی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرزکے اختیارات کوعارضی طورپرختم کیا گیا، جس کا کارکردگی پرمنفی اثرپڑا۔ پولیس افسران کی باربارتبدیلی کے باعث بھی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

    جب تک تمام ادارے ایک ساتھ کام نہ کریں کامیابی ممکن نہیں۔ رپورٹ میں رینجرزنے اپنے تھانے قائم کرنے اور تفتیش کے لئے اختیارات بھی مانگے ہیں۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پولیس افسران کا وقت سے پہلے تبادلہ نہ کیاجائے، پولیس کو سیاست پاک رکھا جائے۔

  • رکن سندھ اسمبلی ثانیہ نازبلوچ سے رینجرز کی آٹھ گھنٹے تفتیش

    رکن سندھ اسمبلی ثانیہ نازبلوچ سے رینجرز کی آٹھ گھنٹے تفتیش

    کراچی : لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کے انکشافات کے بعد رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ نازسے رینجرزہیڈکوارٹرمیں آٹھ گھنٹے تفیش کی گئی ۔اہل خانہ کی عزیربلوچ سے ملاقات نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے انکشافات رنگ دکھانے لگے، عزیر بلوچ کی کہانی کے اہم کردار سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اس کہانی میں بہت نمایاں ہوکر سامنے آنے والا ایک نام پیپلز پارٹی کی ممبر صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ کا بھی ہے، ثانیہ ناز کو رہنجرز ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا اور عزیربلوچ کےانکشافات کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس دوران ثانیہ ناز نے رینجرز سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا اور آئندہ بھی کسی قسم کی ضرورت پڑنے پر ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    عزیر بلوچ سے تعلق کا کھلم کھلا اظہار کرنے والے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا پہلے ہی رینجرزکو اپنا بیان ریکارڈ کراچکےہیں۔

    علاوہ ازیں عزیر بلوچ سے ملنے کیلئے ان کے اہل خانہ بھی رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچے مگر دو گھنٹے بیٹھ کر واپس چلےگئے۔

     

  • فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدارجاں بحق، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدارجاں بحق، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار جاں بحق ہوگیا،جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سوکوارٹر میں موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ملزمان نے فائر نگ کرکے ایک سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار محمد رشید کو جاں بجق کردیا۔

    فائرنگ کی زد میں آکر اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی پولیس حکام کے مطابق واقعے کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی اور مقتول اپنی بیوی بچوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا ہو اتھا۔

    دوسری جانب پیر آباد فرنیٹر کالونی میں جیولرزکی دکان میں فائرنگ سے شاہد نامی شخص جاں بجق ہو گیا پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے بھائی آدم نے جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا ہے اورملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستا ن رینجر ز نے کورنگی میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کا لعد م تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا اور ملزمان کو تفش کے لیے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا۔

     

  • کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، رینجرز نے اورنگی ٹاون سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن بارہ نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شبیر احمد نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    لیاقت آباد ایف سی ایریا سے بھی مکان سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباس شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہےْ

    دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے عسکری ونگ کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیاہے۔

  • رینجرز کا عزیز آباد میں گھرپرچھاپہ، 2افراد زیر حراست

    رینجرز کا عزیز آباد میں گھرپرچھاپہ، 2افراد زیر حراست

    کراچی: رینجرز اہلکار نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گھرپر چھاپہ مار کر دو افراد زیر حراست لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے عزیز آباد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن کے قریب گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد زیر حراست لے لیا ۔

    تاہم ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، ڈپٹی کنوینر ، کہف الوریٰ ، شاہد پاشا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ عوام مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں سے ہر گز یہ تاثر نہ لیں کہ نائن پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے ۔

    ہم وضاحت کے ساتھ نائن زیرو پر چھاپے کی خبروں کی تردید کرتے ہیں اور کارکنان و عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ نہ تو نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی ایم کیو ایم کے کسی کارکن کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔

  • خاتون کوبلیک میل کرکے ہزاروں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کوبلیک میل کرکے ہزاروں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی :سیکیورٹی اداروں نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

    رینجرزاسپیشل ٹاسک فورس اور پولیس نے نارتھ کراچی میں مشترکہ کاروائی کی اورخاتون کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    رینجرزذرائع کے مطابق ملزم اسد نے خاتون کی شوہر کے ساتھ وڈیو چیٹنگ نکال رکھی تھی ملزم خاتون کو بلیک میل کرکے 20 ہزار وصول کرچکا تھا۔ اور مزید رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔

    رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اسد انٹرنیٹ کیبل کا کام کرتا ہے اور چند روز قبل ہی خاتون کے گھر انٹرنیٹ کیبل لگانے آیا۔

  • کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزم گرفتارکرلیا،جبکہ لسانی جماعت کے عسکری ونگ کا خرم عرف موٹا بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہنجرز اور پولیس کا کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم امیرزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.

    عدالت نے فرحان عرف فنٹرکونوےروزکے ریمانڈ پررینجرزکے حوالے کردیا، ملزم امیرزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.

    پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ رینجرزنے ملزم خرم عرف موٹےکوگرفتارکرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم درجن سےزائدقتل کی وارداتوں میں ملوث ہے اورلسانی جماعت کےعسکری ونگ سے تعلق رکھتا ہے۔

    سات فروری کو گرفتار کیے گئے ملزم فرحان فنٹرکو عدالت نے نوے روزکے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دے دیا،رینجرزکے مطابق فرحان نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

  • کراچی : گجرنالے پررینجرزکی چوکی پربوتل بم سے حملہ

    کراچی : گجرنالے پررینجرزکی چوکی پربوتل بم سے حملہ

    کراچی : لیاقت آباد میں رینجرزکی چوکی کےقریب بوتل بم حملہ کیا گیا جس سے چوکی کونقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی اطلاع ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجرنالے پر نامعلوم افراد نے رینجرزچوکی پر بوتل بم سے حملہ کردیا جس سے چوکی کو نقصان پہنچا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں اورلوگوں کو جائے وقوعہ سے دور کردیا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کو بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے رینجرز چوکی پر بم پھینکا جو پانچ سو گرام وزنی تھا، بی ڈی ایس کے مطابق جائے وقوعہ سے اسٹیل کی کیلیں بھی ملیں ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کے بعد ڈی جی رینجرز بلال اکبرسے فون پر رابطہ کیا اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔