Tag: rangers

  • رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے، پانچ ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے، پانچ ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ لیاری ، لیاقت آباد، شاہ فیصل کالونی اور سہراب گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان اور مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں کے علاوہ منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں،  چھتیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں، چھتیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے چھتیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں احسن آباد،نصرت بھٹو کالونی،پورٹ قاسم،سلطان آباد ،فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔

    کارروائیوں کے دوران حراست میں لئے گئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور مشتبہ افراد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ احسن آباد کے علاقے میں واٹر بورڈ انتظامیہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

    کاروائی کے دوران تین غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کئے گئے تمام زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

  • پولیس و رینجرز کی کارروائی، چار اسمگلروں سمیت بارہ سے زائد ملزمان گرفتار

    پولیس و رینجرز کی کارروائی، چار اسمگلروں سمیت بارہ سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیوں کے دوران چار اسمگلرز سمیت ایک درجن سے زائد ملزمان گرفتارکرلئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کاٹھور کے قریب ایک کارروائی کے دوران رینجرز نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے چار ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل اور ایک گاڑی تحویل میں لے لی۔.

    ذرائع کے مطابق گرفتارچاروں افرادایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور آج بھی براستہ کاٹھور ایرانی ڈیزل کسی دوسرے صوبے لے جانا چاہتے تھے۔

    تاہم رینجرز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    ادھر عوامی کالونی میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ملزمان لوٹ مار سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، لوٹا ہوا سامان برآمد کئے ہیں جبکہ شاہ فیصل کالونی سے بھی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا اورنگی کورنگی کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کاروائیو ں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات:  پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے، عارف علوی

    بلدیاتی انتخابات: پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے، عارف علوی

    دادو : تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں درازہ میں بارہ افراد کی شہادت کے بعد ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دوسرے مرحلے میں انتخابات پر پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کو مقرر کیا جائے۔

    پیپلزپارٹی والے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے سرکاری ملازمین کو دھمکارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ خیرپور میں وزیر اعلیٰ سندھ کی بیٹی جعلی ووٹ بھگتا رہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں تو فوج اور رینجرز کو مقررکرنا ضروری ہے۔

  • سندھ نے ڈاکٹرعاصم پر الزامات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    سندھ نے ڈاکٹرعاصم پر الزامات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    کراچی: سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم پر الزامات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے، جس کا سربراہ ایس ایس پی سطح کا افسرہوگا۔

    جے آئی ٹی کے ممبران میں آئی ایس آئی، ایم آئی، رینجرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہوں گے ،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ٹیم سات روز میں اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو پیش کرے گی۔

    نوٹی فکیشن میں جے آئی ٹی ٹیم کو یہ بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹرعاصم پردہشتگردی کی معاونت کے الزام کا بھی جائزہ لے اور اپنی رپورٹ پیش کرے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کرپشن کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے نیب کے افسرکو جے آئی ٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔

  • سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ ،ایک اہلکار زخمی

    سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ ،ایک اہلکار زخمی

    کراچی: سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا، رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سائٹ لیبر اسکوائر کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجر ز نے موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ دیا جس پر انہوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی ، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا، رینجرز نے گلبہار کے علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

  • فائرنگ اور پرتشدد واقعات : تین افراد ہلاک،بارہ سے زائد ملزمان گرفتار

    فائرنگ اور پرتشدد واقعات : تین افراد ہلاک،بارہ سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد ہلاک ہوگئے پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اورنگی ٹاون داتا نگر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہواپولیس کے مطابق مقتول جرائم پیشہ تھا ، سپر ہائی وے افغان بستی کے قریب جھگڑے کے د وران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا ۔

    ، کلفٹن دو دریا کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گولیمار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم عرفان عرف طوفان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدبرآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتیوں اور مختلف وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • پولیس و رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بارہ سے زائد افراد گرفتار

    پولیس و رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بارہ سے زائد افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے، پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گلشن اقبال تیرہ ڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، لاش کوضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

    دوسری جانب صفورہ گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران خاتون کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا.

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم ڈکیتیوں کے علاوہ ریلوے پولیس کے اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی چھیننے کے کیس میں بھی ملوث تھا.

    رینجرز نے رات گئے لیاقت آباد نو نمبر میں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کرکے دومشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    عزیز آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کے بعد سیاسی جماعت کے عہدیدار ایوب تابانی کو حراست میں لے لیا۔

    سکھن پولیس نے اے ایس آئی اشفاق کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چند روز قبل بھینس کالونی میں قتل ہونے والے ڈاکٹر عباس کے دو موبائل فونز برآمد کرلئے.

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے مولا مدد چوک سے قتل اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ایک گینگ وار کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

  • رینجرز نے شیریں جناح کالونی کا محاصرہ کرلیا، 10مشتبہ افراد گرفتار

    رینجرز نے شیریں جناح کالونی کا محاصرہ کرلیا، 10مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : شیریں جناح کالونی میں رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے آج صبح شیریں جناح کالونی کا گھیراؤ کیا اور علاقےکےداخلی و خارجی راستےبندکرکے مخصوص مکانات کی تلاشی لی گئی۔

    رینجرزذرائع کےمطابق آپریشن جرائم پیشہ اورکالعدم تنظیم کےارکان کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیاآ۔

    پریشن تین گھنٹےتک جاری رہا اس دوران کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو علاقے میں داخلےکی اجازت نہیں دی گئی۔

    علاقےکی سرچنگ کےبعددس مشتبہ افرادکوحراست میں لیا گیا، ادھرقانون نافذ کرنے والے ادارے نےہجرت کالونی میں کارروائی کرتےہوئے گینگ وارکےاہم کمانڈر ایاز زہری کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کےمطابق ملزم کاتعلق وسیع اللہ لاکھوگروپ سےہے۔ ملزم کے قبضےسےاسلحہ برآمدکرلیا۔ ملزم بھتہ خوری اغواءبرائےتاوان ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • ٹارگٹ کلر سمیت آٹھ سے زائد ملزمان گرفتار، ڈاکو مقابلے میں ہلاک

    ٹارگٹ کلر سمیت آٹھ سے زائد ملزمان گرفتار، ڈاکو مقابلے میں ہلاک

    کراچی : پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور سیاسی جماعت کےٹارگٹ کلر سمیت آٹھ سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سپر ہائی وے پر مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سلطان آباد اور ہجرت کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور اس کے تین ساتھیوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے کمانڈر بادشاہ خان اور اس کے ساتھیوں کا تعلق وزیر ستان سے ہے اور وہ سیکیورٹی فورسز پر حملے سمیت دیگر سنگین جرائم میں میں ملوث ہیں ۔

    سپرہائی وے نیوسبزی منڈی کے قریب پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ گولیوں کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا،

    بلدیہ اتحادٹاوٴن میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندے شاہنوازعرف شانی کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ و دستی بم ملا ہے۔

    تیموریہ میں پولیس نے شہروز نامی سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم پاک کالونی اور سائیٹ ایریا کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،

    مبینہ ٹاون میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان دکانوں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔