Tag: rangers

  • ملتان ایئرپورٹ : منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد

    ملتان ایئرپورٹ : منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی/ ملتان : کسٹم حکام نے ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی جبکہ جیکب آباد میں رینجرز نے ٹرک پر چھاپہ مار کر اسمگل کی جانے والی نان کسٹم پیڈ اشیاء اور چھالیہ کو قبضے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم عملے نے منی لانڈرنگ کی کوشش کرنے والے مسافر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    اس حوالے سے ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ملتان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر عملے نے ملتان سے شارجہ جانے والے مسافر علیم رشید کو جو پی آئی اے کی پرواز پی کے293سے جارہا تھا۔

    اسے روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے ایک لاکھ سترہ ہزار355 درہم برآمد کرلیے۔ ملزم کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر گرفتار کرلیا گیا، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب رینجرز اہلکاروں اور کسٹم کے عملے نے جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پیٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک ٹرک پر چھاپہ مارا۔

    کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء اور بڑی مقدار میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ملزمان ٹرک ڈرائیور اور اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان کی مالیت تقریبا2کروڑ10لاکھ روپے ہے، مذکورہ سامان ٹرک کی تلاشی کے دوران برآمد ہوا،ٹرک کوئٹہ سے پنجاب جارہا تھا۔

  • کراچی : گھروں میں کام کرنے والی تین چورعورتیں گرفتار، مسروقہ مال برآمد

    کراچی : گھروں میں کام کرنے والی تین چورعورتیں گرفتار، مسروقہ مال برآمد

    کراچی : فیروز آباد پولیس نے گھروں میں کام کرنے والی تین چور خواتین کو گرفتار کرلیا، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے9ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ و منشیات برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد تھانے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے3خواتین کو گرفتار کیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتارتینوں خواتین گھروں میں چوریاں کرتی تھیں، ملزمان خواتین گھروں میں کام کے بہانے نوکری کرکے وارداتیں کیا کرتی تھیں، گرفتارخواتین کے نام فاطمہ،حمیرہ اورسبین ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتارخواتین سے مسروقہ زیورات، نقدی اور دیگرسامان بھی برآمد ہوا ہے، گرفتارخواتین کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    علاوہ ازیں رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق مذکورہ کارروائیاں گلشن معمار، گلستان جوہر، بلدیہ اور سعودآباد میں کی گئیں۔

    مزید پڑھیں : جدہ، لڑکوں‌ کو چھیڑنے پر پاکستانی خواتین گرفتار

    اس کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا، نیپئر، کھارادر، اتحادٹاؤن اور مدینہ کالونی سے بھی ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔

  • کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کرچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب افراد کو کرفتار کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ھن کے علاقے سے قتل کے ملزم سجاد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاپوش نگر، سعیدآباد اور گلشن سے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    ملزمان میں باب الاسلام عرف ٹن ٹن محمد طارق، عارف، سمیر اور نوید عباس شامل ہیں۔

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    ادھر ملیر سٹی سے 2 منشیات فروش عارف عرف ملان اور واجد علی عرف سنی گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تاج کمپلیکس اور بس اسٹینڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

  • محرم الحرام : رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    محرم الحرام : رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رینجرز حکام نے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری کراچی اوراندرون سندھ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ 5 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں نو اور دس محرم کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی ہے اور کچھ حساس مقامات پر موبائل فون جیمرز بھی لگائے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ اور صدر میں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کرگیا ہے۔

  • کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقل حمید کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار(بلال پپو گروپ)سے ہے، ملزم اسلحے کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہے۔

    ماڈل کالونی اور گارڈن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان روہیت اور احمد رضا قادری کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی : 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    یاد رہے کہ گذشتہ روز رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تاج کمپلیکس اور بس اسٹینڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

  • رینجرز اور پولیس کی الفلاح اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائی، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز اور پولیس کی الفلاح اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائی، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے الفلاح اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر الفلاح اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان لیاقت چانڈیو اور سرفراز چھوٹو کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    دوسری کارراوئی میں کھارادر اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان محمد نورالزمان اور عبد الوحید عرف ڈیڈھل کو گرفتار کیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز نے اپنے اعلامیہ میں عوام سے اپیل ہے کہ ایسے شر پسند اور جرائم پپیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • دہشت گردی کا الزام ثابت : سی ٹی ڈی کے سابق انسپکٹر کو عمر قید و جرمانے کی سزا

    دہشت گردی کا الزام ثابت : سی ٹی ڈی کے سابق انسپکٹر کو عمر قید و جرمانے کی سزا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی اور دھماکا خیزمواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کو 14،14سال قید بامشقت کی سزا سنادی، ملزم ظہیراحمد گرفتاری سے قبل سی ٹی ڈی میں پولیس انسپکٹر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظہیر احمد عرف گل کو چودہ 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی نے رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پرسزا سنائی ہے، ملزم کو دہشت گردی اور دھماکا خیزمواد کیسز میں14،14سال قید بامشقت کی سزا ہوئی۔

    ملزم کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں 14سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،رینجرز کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ظہیر احمد عرف گل کو24اکتوبر2018کوملیر سٹی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم پہلے سی ٹی ڈی میں پولیس انسپکٹر تعینات تھا۔

    ملزم کو2016میں اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ملزم لیاری گینگسٹرز کو اسلحہ سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ میں بھی ملوث تھا۔

  • رینجرز و پولیس کی کارروائیاں : لیاری گینگ وار سمیت 9ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز و پولیس کی کارروائیاں : لیاری گینگ وار سمیت 9ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرزسندھ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، حب پولیس نے بھی ایک اسٹریٹ کریمنل سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں ، نقدی موبائل فون اور راڈو گھڑی برآمد کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ اس حوالے سے رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ کلاکوٹ اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالباقر عرف رحمان اور عبید عرف شہزاد کو گرفتار کرلیا ۔

    ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار(زاہد لاڈلا گروپ) سے ہے۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ایک اور کارروائی میں فیروز آباد اور ملیر سٹی کے علاقوں میں رینجرز نے تین ملزمان محمد یونس عرف ٹڈا، محمد نعیم اور فاروق عرف لاہوتی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حب پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے ایک اسٹریٹ کریمنل سمیت چار ملزمان کو حراست ممیں لے لیا، گرفتار ملزمان سے چوری کی گئی تین موٹر سائیکلیں ، نقد رقم ، موبائل فون اور راڈو گھڑی برآمد کی گئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    کراچی: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وزیر داخلہ نے دہشت گردی اور جرائم کے تدارک پر رینجرز کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات ہوئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

    رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران انہیں مشرقی سرحد اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے دہشت گردی اور جرائم کے تدارک پر رینجرز کے کردار کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سندھ میں امن یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات کے دوران صوبے میں مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔

  • رینجرزکی گلشن معمار میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرزکی گلشن معمار میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد اسلحے میں 2 5 کلاشنکوف، مختلف ایم پی5، مختلف اقسام کے 9 ایم ایم، 11 دستی بم، ایس ایم جیز، میگزین ایم پی فائیو، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یوایس بیزاورسی ڈیز سمیت گولیاں بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا ہے، کارروائی پہلے سے گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ خرم ممتاز، اقبال عرف جرمن اورنوید اقبال کوقتل کیس میں پکڑا گیا تھا، باپ بیٹا سمیت تینوں ملزمان نے 9 اپریل کو جوڑیا بازار میں تاجر کو قتل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    رینجرزکی کراچی میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔