Tag: rangers

  • پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجن سے زائد ملزمان گرفتار

    پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجن سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رات سے اب تک فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا ،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ لیاری میمن گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لیاری کے علاقے سلاٹرہاؤس کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے چاروں افراد کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیرازکامریڈ گروپ سے ہے۔

    رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد سلیم عرف ڈان کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھا، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے دو ہزار آٹھ میں نارتھ کراچی،کورنگی اور منگھو پیر کے علاقوں سے نو عام شہریوں اور ایک دھاگے کے تاجر کو تاوان کیلئے اغواء کیا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ دو ہزار تیرہ اور چودہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے آٹھ تاجروں سے بھتہ وصول کیا،دو ہزار چودہ میں ناظم آباد اور پہلوان گوٹھ میں زبردستی دکانیں اور مکان خالی کروائے، ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    علاوہ ازیں لانڈھی پولیس نے الفلاح ،شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان قتل،بھتہ خوری ، لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔

  • ڈاکٹرعاصم کے اہلخانہ کی درخواست کی سماعت، رینجرزحکام سے جواب طلب

    ڈاکٹرعاصم کے اہلخانہ کی درخواست کی سماعت، رینجرزحکام سے جواب طلب

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کھیل کے میدان پرقبضے سے متعلق درخواست پرحکام سےجواب طلب کرلیا۔

    جبکہ ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ دوران حراست ڈاکٹر عاصم کو طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر اور پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے پلے گراؤنڈاور شیریں جناح کالونی روڈ پر قبضہ کررکھا ہے۔

    عدالت نے مختصرسماعت کے بعد چیف سیکریٹری،سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو چھ نومبر کے نوٹس جاری کردیئے اور اس حوالے سے جواب طلب کرلیا۔

    دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے رینجرز افسران سے جواب طلب کرلیا۔

    اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل امجد کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 21 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

  • سندھ حکومت نے سیکریٹری اطلاعات سندھ کو عہدے سے ہٹادیا

    سندھ حکومت نے سیکریٹری اطلاعات سندھ کو عہدے سے ہٹادیا

    کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے خلاف اشتہار کے معاملے پر سیکریٹری اطلاعات سندھ نذیر جمالی کو عہدے سے ہٹادیا ہے ، جبکہ سیکریٹری مائنز اینڈ منرل زاہد حسین کو سندھ کا نیا سیکریٹری اطلاعات تعینات کردیا گیا ہے۔

    محکمہ سروسز نے نذیر جمالی کو عہدے سے ہٹانے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ اور ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی حکم دے رکھا ہے ۔

  • رینجرزنے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

    رینجرزنے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

    کراچی: رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اس الزام کو مسترد کردیا گیا ہے کہ محمد ہاشم کورینجرز نے حراست میں لیا۔

    رینجرز نے تحقیقاتی رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اورمحمد ہاشم کے اہلخانہ کے بیان میں تضاد ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق 9اگست کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے محمد ہاشم کی گمشدگی تشدد اورماروائے عدالت قتل کے حوالے سے بیان دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ رینجرزنے لیاقت آباد سے محمد ہاشم 6 مئی کو گرفتارکیا تھا، رینجرز نے حقائق معلوم کرنے کیلئے انکوائری کی اور7 شہادتوں کو قلم بند کیا، جس میں پولیس اور محمد ہاشم کے اہلخانہ و دیگر کو شامل کیا گیا۔

    رینجرزرپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اس حوالے سے تعاون حاصل نہیں ہوا ،ترجمان رینجرز کے مطابق محمد ہاشم کی بیوی کا موقف ہے کہ انکے شوہر 5مئی کو لاپتہ ہوئے،رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم اور ہاشم کی بیوی دونوں کی تاریخوں اور موقف میں فرق ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محمد ہاشم کے ٹیلی فون کال ریکارڈ چیک کیے گئے تو 23، 24 اور 30 مئی کو اپنے نمبر سے کال کی گئی ،جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ متحدہ کے بیانات میں حراست کے حوالے سے مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہاشم کے گھر والوں کا موقف ہے کہ وہ پانچ مئی شام چھ بجے سے چھ مئی رات نائن زیرو پرموجود تھا۔

    جاری کردہ رپورٹ کے تحت پولیس ریکارڈ کے مطابق 1998 میں لیاقت آباد جھنڈا چوک میں محمد ہاشم رینجرز کی موبائل پر حملے میں ملوث تھا جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا،

  • مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

    مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرمعیزکونوے روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے کردیا۔ دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم یعقوب عرف مامابھی پکڑاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ملزم پر پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کا الزام ہے۔

    عدالت نے ملزم کو نوے روزکیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ادھر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹ گارڈن پولیس نے صدر پارکنگ پلازہ کےقریب کارروائی کرکے ملزم یعقوب عرف ماما کوگرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر زیرزمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد برآمد کیاگیاہے، جس میں ایل ایم جی، کلاشنکوف، رائفل، ریپیٹر پستول اور متعدد گولیاں شامل ہیں۔

    ملزم یعقوب سیاسی جماعت کے کارکنان اور انسپکٹر ناصر الحسن کے قتل سمیت دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی نے پاک کالونی گٹر باغیچہ کے علاقے میں بھی چھاپہ مارا اور عمران عرف بلونامی ملزم کوگرفتارکیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدہواہے۔

  • رینجرزکی کارروائی،57 افراد کے قاتل سمیت23 ملزمان گرفتار

    رینجرزکی کارروائی،57 افراد کے قاتل سمیت23 ملزمان گرفتار

    کراچی : گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تئیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    کراچی کے علاقے گلش معمار نے رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر معیز سلیم کو گرفتار کیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلر معیز سلیم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم دو رینجرزاہلکاروں سمیت ستاون افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    ملزم رینجرزاورپولیس موبائل پرحملوں میں بھی ملوث ہے۔ رینجرز اور پولیس نے رات گئے گولیمار، رضویہ سوسائٹی ، منگھوپیر، پیر محمد گوٹھ اور سلطان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران تئیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    آپریشن کے دوران چشتی نگر اورنگی ٹاؤن سے 2 ، نصرت بھٹو کالونی سے 9 ،محمد گوٹھ اور سلطان آباد سے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پکڑے جانے والے افراد کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر لیاقت میں بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پکڑے جانے والے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ، شاہ فیصل کالونی میں بھی کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، آٹھ ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، آٹھ ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے پانچ کارکنو ں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن وامان قائم کرنے کیلئےقانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے۔

    ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے رات گئے رینجرز اور پولیس کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق لیاقت آبادسندھی ہوٹل کےقریب رینجرزنے ٹارگٹڈ کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر پربھی رینجرز نے کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، کھارادرمیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔

    پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،جس کے قبضے سے اسلحہ برآمدہوا، پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارسےہے۔

  • راجن پور میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن، ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ

    راجن پور میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن، ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ

    راجن پور: کچے کے علاقے راجن پور میں رینجرز اور پولیس نے آپریشن کرکے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت بیس ڈاکوؤں کوگھیرے میں لے لیا۔

    چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے سرچ آپریشن کاآغاز کیا۔

    کارروائی میں سات سو سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ڈاکوؤں سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پر بھاری اسلحے سے فائرنگ شروع کردی۔

    جس پر رینجرز اور پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق چھوٹو گینگ کو کئی کالعدم تنظیموں کی معاونت حاصل ہے، دریائی علاقوں میں ڈاکوؤں کے محاصرے کیلئے کشتیاں بھی طلب کی گئی ہیں۔

  • رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

    سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کےگردگھیرا تنگ کردیا گیا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرزکی کارروائیاں جاری ہیں۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز اکبر حسین اور کونین حیدر رضوی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    اکبر حسین عرف کالا نامی ملزم بارہ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم ا ایم پی اے رضاحیدر، ایم پی اے ساجد قریشی اور عام انتخابات کے دوران ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپوں پر کریکر حملوں میں ملوث ہے۔

    ملزم نے انتخابی کیمپوں پر حملہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کیا تاکہ شہریوں کی ہمدردی حاصل ہو سکے، جبکہ سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ ملزم بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

    ملزم ایک سیاسی جماعت کا سابق سیکٹرانچارج ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز نے ریمانڈ کے کیلئے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

  • لیاری میں رینجرز سے مقابلہ: گینگ وار کے چار کارندے ہلاک

    لیاری میں رینجرز سے مقابلہ: گینگ وار کے چار کارندے ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ رینجرز سے مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد نمبر دو پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا مقتول کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی ہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھرلیاری میں رینجرز کی کارروائی میں گینگ وار کے چار کارندے مارے گئے۔جن کی شناخت دانش کیکڑا،ارشد عرف گڈو،موسٰی بلوچ اور نوید بلوچ کے نام سے ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان قتل اقدام قتل بھتہ خوری اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ادھر سرجانی کے علاقے میں پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ لینڈ مافیا کے کارندوں کا ہے ،پانچ کلاشنکوف ،چار سیون نائن ایم ایم رائفل اور ایک ایل ایم جی شامل ہیں۔

    کارروائی گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی،اسلحہ زمینوں پر قبضوں کے دوران مزاحمت کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔