Tag: rangers

  • الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج، رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے

    الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج، رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بائیس لاہور اور این اے ایک سو چون لودھراں میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، فیصلے کا مقصد انتخابات میں دھاندلی کو روکنا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ این اے 154 لودھراں، پی پی 16 اور پی پی 147 لاہور میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔

    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ان حلقوں میں رینجرز اور فوج تعینات کرنے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کیا گیا ہے، فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ رینٹرنگ افسران سے مشورے کے بعد حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    دوسری جانب حلقہ این اے 122کی نشست سے محروم ہونے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان اس حلقے میں خود لڑیں یا کسی کو لڑائیں فرق نہیں پڑتا۔

    این اے 122کے ضمنی انتخاب کو ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان بڑے معرکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • ملزم ریحان عرف بہاری 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

    ملزم ریحان عرف بہاری 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

    کراچی : خطرناک ٹارگٹ کلر کو عدالت نے نوے روز کیلئے ریمانڈ پر دیدیا ۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے پچاس افراد کےقتل کےالزام میں گرفتارریحان بہاری کو نوے روزکیلئے رینجرزکی تحویل میں دےدیا۔

    ریحان عرف بہاری کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز حکام نے عدالت سے ملزم کے نوےروزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے رینجرز حکام کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو تفتیش کے لئےنوے روزہ کیلئے رینجرز کیے سپرد کردیا۔

    واضح رہے کہ 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ریحان عرف بہاری کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور 26 ستمبر کو عدالت سے اس کا دو روز کے لئے راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

  • ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظرامام کا قاتل گرفتار

    ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظرامام کا قاتل گرفتار

    کراچی: رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی منظرامام کے ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے گزشتہ رات شہر کے نواحی علاقےتیسرٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

    رینجرز کے ایک اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم ہی سے تعلق رکھنے والے محمد عاشق کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جہاں عدالت نے انہیں 90 روز کے لیے رینجرزکی تحویل میں دے دیا۔

    رینجرز مطابق محمد عاشق نے منظر امام اوران کے محافظوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جنہیں 17 جنوری 2013کو قتل کیا گیا تھا، اس کے علاوہ بھی حریف جماعتوں کے 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

    یاد رہے کہ جنوری 2013 کو منظر امام پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اپنے تین محافظوں سمیت ہلاک ہو گئے تھے

    یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ منظرامام پر قاتلانہ حملےکی ذمہ داری کالعدم شدت پسند گروہ تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

  • گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار رینجرز کے حوالے

    گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار رینجرز کے حوالے

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار کو شہریوں نے پکڑ کررینجرز کے حوالے کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار اہلکار مویشی منڈی جانے والے شہریوں کو تلاشی کے بہانے ان سے لوٹ مار کرتے تھے ، آج بھی موٹرسائیکل سوار دو اہلکاروں نے ایک شہری سے لوٹ مار کی تو شور مچانے پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور پولیس اہلکار عبدالغنی کو دھرلیا۔

    تاہم اس کا ساتھی شاہ محمد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بعد از شہریوں کی جانب سے رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101پر کال کی گئی جس کے بعد رینجرز کی موبائل آنے پر لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکار کو رینجرز کے حوالے کردیا گیا ۔

     پولیس حکام کاکہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق گلستان جوہر تھانے سے ہے ۔ مفرور اہلکار شاہ محمد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اور دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • ڈاکٹر عاصم حسین کی انجیو گرافی نہ کی جا سکی

    ڈاکٹر عاصم حسین کی انجیو گرافی نہ کی جا سکی

    کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے گردوں میں کریٹینائن اور شوگر بڑھ جانے کے باعث انجیو گرافی نہ کی جا سکی،دوسری جانب رینجرز نے عدالت میں جواب جمع کرایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل  پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے گردوں میں کریٹینائن اور شوگر بڑھ جانے کے باعث انجیو گرافی نہ کی جا سکی ڈاکٹروں کا پینل علاج کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

    رینجرز کی تحویل میں زیر علاج ڈاکٹر عاصم کے گردے میں کریٹنین اور شوگر بڑھی ہوئی ہے۔ جس کے باعث انجیو گرافی نہیں کی گئی۔

    امکان ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں ان کی انجیو گرافی کردی جائے گی۔ جبکہ رینجرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں  جمع کرا ئی گئی رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

    ان کی میڈیکل رپورٹ میں تمام ٹیسٹ نارمل ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اہلخانہ سے بھی ایسی کوئی تفصیلات نہیں ملی جس سے ظاہر ہو کہ وہ دل کے مریض ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق عدالت کی اجازت کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔جواب پیش کرنے کیلئے رینجرز حکام ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے۔

    دوسری جانب اسپتال ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ انجیو پلاسٹی کے بعد صحت یاب ہوجائیں گے ۔

    ؎ڈاکٹرعاصم کو پیر اور منگل کی رات دل کا دورہ پڑا تھا ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سیئنروزیرنثار کھوڑو نے ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی ۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے اہلیہ کی درخواست پر رینجرز کو نوٹس جاری کر دیا ہے، پٹیشن میں ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے استدعا کی ہے، ڈاکٹر عاصم کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی سے کہیں اور منتقل نہ کیا جائے۔

  • کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری اورجلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کرلیا ، رینجرز نے نوے روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    رینجرزنے رواں سال اٹھارہ جولائی کو سنی تحریک کے دفترسے گرفتارکیے گئے ملزمان کو نوے روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، کاروباری شخصیات سے جبری فطرانہ وصولی،چندہ اورکھالیں چھیننے جیسی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    ملزم جواد عرف واجہ قتل کی چودہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے،ملزم زبیرعلی منصوری تیرہ قتل، سات ڈکیتی اوربھتہ خوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث رہاہے۔

    سلیمان عرف موچی قتل کی نو، جلاؤ گھیراؤ، بھتہ خوری سمیت دیگروارداتوں میں ملوث ہے،محمد عالم عرف بابا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج اور تیرہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

  • ڈاکٹرعاصم سے متعلق ڈی جی رینجرزنےرپورٹ بھجوادی ہے،چوہدری نثار

    ڈاکٹرعاصم سے متعلق ڈی جی رینجرزنےرپورٹ بھجوادی ہے،چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم سے متعلق ڈی جی رینجرزنےرپورٹ بھجوادی ہے۔ منی لانڈرنگ کی رقم دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ کی ذیلی اداروں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، کمشنر، ڈی جی پاسپورٹ ،ڈی جی نادرا اورڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز کی بھیجی گئی رپورٹ پر ابھی بات نہیں کر سکتے منی لانڈرنگ سے متعلق وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے۔ ۔

    سانحہ پشاور پر اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران چودہ حملہ آور مارے گئے تھے جن میں سے پانچ کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ نو دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی،نہ ریکارڈموجودہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ پاکستانی نہیں تھے۔

    اُن کا کہنا تھا حملےکاسرغنہ افغانستان سےآپریٹ کررہاتھا۔سرغنہ افغانستان میں تھا،افغان حکام کوشواہدفراہم کریں گے دہشت گردجہاں آکرٹھہرےتھےاس کی بھی نشاندہی ہوچکی ہے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ این جی اوز کے حوالے سے پالیسی مرتب کر لی ہے جس کا اعلان عید کے چندروز بعد کیا جائے گا۔

  • جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈاکٹر عاصم کو نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈاکٹر عاصم کو نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    کراچی : رینجرز کی زیر حراست سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین و دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں نیب کے حوالے کر دیا جا ئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب سابق سینیٹر ڈاکٹر عاصم حسین پر رینجرز کے جسما نی ریما نڈ کے ختم ہو نے کے بعد شکنجہ کسنے کو تیار ہے، ڈاکٹر عاصم کیخلاف منی لانڈرنگ ،دہشتگردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے ثبوت مل گئے ۔

    مزید پیشرفت کیلئے رینجرز اور نیب کی مشترکہ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے،ذرائع کے مطا بق رینجرز کی زیر حراست ڈاکٹرعاصم حسین و دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں نیب کے حوالے کر دیا جا ئے گا۔ اس با ت کے امکا نات ہیں کہ نیب ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کریگا

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے نیب اور رینجرز پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو اختیارات کے ناجائز استعمال ، کرپشن، خرد برد ،لینڈ گریبنگ،چائنا کٹنگ ،غیرقانونی ٹھیکوں ، سی این جی سٹیشنز کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے ،پی ایم ڈی سی میں ذریعے بھاری رشوت کے ذریعے میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن،کے ڈی اے اور کے ایم سی سے اربوں روپے مالیت کے متعدد پلاٹ غیر قانونی طور پر حاصل کرنے ، ایس ایس جی سے ، پی ایس او ، اوگرا ، پی پی ایل ، اور وفاقی و سند ھ حکومت اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے کے ای ایس سی سے بھی بھاری رشوت لی اور اسے ناجائز رعایتیں دیکر خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ساتھ ہی نیب اور رینجرز حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین اور انکے ساتھیوں کے ملکی وغیر ملکی اثاثوں کی چھان بین شروع کردی ہے۔

    شعیب وارثی ،ذوہیر صدیقی،کامران احسان ناجی کے بنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات بھی لی گئی ہیں، نیب نے ڈاکٹر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس ضمن میں رینجرز اور نیب کی مشترکہ ٹیم کی تشکیل کے ساتھ ساتھ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

  • نوابشاہ سے ایم کیوایم کاسیکٹرانچارج ڈاکٹرنعیم گرفتار

    نوابشاہ سے ایم کیوایم کاسیکٹرانچارج ڈاکٹرنعیم گرفتار

    نواب شاہ : رینجرز نے نواب شاہ میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم کوگرفتارکرلیا۔ خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکوگرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کےعلاقے ایسرپورہ میں رینجرز نے چهاپہ مار کر سابق یوسی ناظم اور ایم کیوایم کےسیکٹرانچارج ڈاکٹرنعیم کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ رینجرز نے عید کی آمد پر کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے شہر بھر میں آویزاں بینرزکوبھی اتار لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوابشاہ زون پربھی رینجرز نے چھاپہ مارا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اُدھر خیرپور پولیس نے بھی مقابلے کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی خیرپور کے مطابق پولیس جب ون یونٹ کے مقام پر پہنچی توڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں پانچ ڈاکو زخمی ہوگئے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان قتل، اغوا اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

  • کراچی: رینجرزنے گینگ وارکے 9 اہم ملزم گرفتار کرلئے

    کراچی: رینجرزنے گینگ وارکے 9 اہم ملزم گرفتار کرلئے

    کراچی: شہرقائد میں رینجرز نے گینگ وار کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے 9 مطلوب ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروزجمعہ رینجرز نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 9 انتہائی اہم ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    رینجرزذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے مہران ٹاوٗن میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مہران ٹاوٗن میں واقع آستانے پرپیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    دریں اثنا کراچی کے علاقے سخی حسن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔