Tag: rangers

  • رینجرز کی کراچی میں کامیاب کارروائی، چھ ٹارگٹ کلرز گرفتار

    رینجرز کی کراچی میں کامیاب کارروائی، چھ ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سے چھ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے، ملزمان سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا، پانچ ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں تیزی آگئی، رینجرز نے کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سے چھ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار  کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ خرم الیاس ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور اسلحہ چھپانے میں ملوث ہے۔

    ملزم محمود ایم کیوایم کے یونٹ بیس کا سرگرم رکن ہے جس نے تفتیش کے دوران سینتالیس افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے،ملزم شاہد عرف کالا یونٹ انتیس کا کارکن ہے اور اس نے چھ افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم مبین ایم کیوایم یونٹ بیس کی کمیٹی کا ممبر ہے ،ملزم نے بھی متعدد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔کاشف عرف ماچھا ایم کیوایم کے یونٹ تیس کا کارکن ہے ۔ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم زبیر نے لیاری گینگ وار ،سنی تحریک کے خلاف مقابلوں میں اہم کردار ادا کیا ۔ملزمان سےمشین گن، ریپیٹر، پستول، پانچ کلودھماکاخیزمواداور دو دستی بم بھی ملے۔

    پولیس نے ابراہیم حیدری میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ملزم ساجد عرف بکرا نے پانچ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

  • رینجرز کے اختیارات: آئی جی سندھ کی سندھ بھر کے ڈی آئی جیز سے رائے طلب

    رینجرز کے اختیارات: آئی جی سندھ کی سندھ بھر کے ڈی آئی جیز سے رائے طلب

    کراچی : آئی جی سندھ نےرینجرز کےاختیارات پر،سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز سے رینجرز کے اختیارات پر رائے طلب کرلی ہے۔

    لاڑکانہ،سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ کےڈی آئی جیزکو لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ نے چاروں ڈی آئی جیز سے اے ٹی سی ایکٹ انیس سو ستانوےکے تحت رینجرزکےاختیارات پررائےطلب ہے۔

    جس پر ڈی آئی جیز سے رینجرزکے اختیارات بڑھانےاورپولیس کی مدد کرنے کی سفارش پر رائے طلب کی ہے ، جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں ضرورت پڑنےپررینجرزکو کارروائی کا اختیار دینے کا بھی پوچھاگیا ہے۔

    چاروں ڈی آئی جیز کی سفارش اور منظوری کےبعداندرون سندھ بھی رینجرز ملزمان کو تفتیش کیلئے نوے روز کا ریمانڈ لے سکے گی۔

  • الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز کا پی ٹی اے سے رابطہ

    الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز کا پی ٹی اے سے رابطہ

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز نے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا، رینجرز حکام کا کہنا ہے عسکری گروہ چلانےوالےکراچی آپریشن کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عسکری گروہ چلانےوالےکراچی آپریشن کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    سازش کے تحت کراچی کا امن اور عوام کے خلاف منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نےعوام کےساتھ مل کر امن کے خلاف سازشوں کوناکام بنایاہے۔

    دشمن عناصر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ عوام بے چینی پھیلانے والوں کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پر دیں۔

    رینجرز نے الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کیلئے پی ٹی اے سے تحریری درخواست کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے موبائل فونز کمپنیز، لینڈلائن،انٹرنیٹ کمپنیزکو الطاف حسین کی تقریر نشر نہ کرنے کا پابند کیا جائے۔

    یہ قدم بھارتی ایجنسی را سے مدد مانگنے اور افواج پاکستان کے خلاف نازیباں زبان استعمال کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔

  • کراچی: لیاری سے بھتہ خور میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: لیاری سے بھتہ خور میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : رینجرز نےکامیاب کارروائی کرکے لیاری کے علاقے سے بھتہ خور میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے میں کارروائی  کرکےتاجروں سے بھتہ لینے والے میاں بیوی کوگرفتار کر لیا۔
    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اسپیشل ٹاسک فورس کو ایک مقامی تاجر کی جانب سے بھتے کی شکایت موصول ہوئی تھی ۔

    رینجرز اہلکار مذکورہ تاجر کی دکان کے آس پاس موجود تھے کہ ایک عورت بھتے کی رقم لینے دکان پر آئی تو رینجرز اہلکاروں نے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

    گرفتاربھتہ خور عورت کاکہنا تھا کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر بھی ملا ہوا ہے، رینجرز نے عورت کی نشاندہی پر اس کے شوہر عمران کو بھی گرفتار کرلیا۔

  • کراچی: قمر منصور کو طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا

    کراچی: قمر منصور کو طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا

    کراچی : رینجرز کی تحویل میں ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز نے کارروائی کے دوران سترہ جولائی کو ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو گرفتار کیا تھا، کراچی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قمر منصورنوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔

    رینجرز کی تحویل میں طبیعت خراب ہونے پر وکیل نے درخواست کی تھی کہ قمر منصور کو طبی معائنے کی اجازت دی جائے، جس کے بعد آج قمر منصور کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • ریسٹورنٹ سے دس افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، رینجرز

    ریسٹورنٹ سے دس افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، رینجرز

    کراچی : رینجرز نے گذشتہ روز کلفٹن کے علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر چھاپے سے متعلق بیان جاری کردیا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران دس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجما ن رینجرز کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا۔

    کارروائی کے دوران بدنام ٹارگٹ کلر یامین عرف اے ڈی کو گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار ٹارگٹ کلر یامین دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔

    ترجمان کے مطابق ریسٹورنٹ گذشتہ چند روز سے زیر نگرانی تھا جہاں ٹارگٹ کلر کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع تھی۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گذشتہ سال گڈ لک گارڈن میں چار افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزم ڈکیتی ،اور جبراً مارکیٹ بند کرانے اور ہڑتالوں کے موقع پر شہریوں پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے۔

  • علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش ختم کرائی جائے، الطاف حسین

    علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش ختم کرائی جائے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی تمام اشیاء واپس کرائی جائیں اورانکے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش فی الفورختم کرائی جائے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے جمعرات کی شب کلفٹن کے علاقے میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر غیرقانونی چھاپہ مارکر ریسٹورنٹ کے مینیجراور علی رضاعابدی کے کزن کو گرفتارکیا اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا ۔

    رینجرز کی جانب سے ریسٹورنٹ پر تالے ڈالنے کے مختلف جواز پیش کیے جارہے ہیں اور علی رضا عابدی کو معاشی طورپر نقصان پہنچا کر ہراساں کیاجارہا ہے ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران رینجرزکے اہلکاروں نے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، کیمرہ ریکارڈنگ اور دیگر اشیاء اپنے قبضے میں کرلیں ۔

    الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ اس سے پہلے کہ ان اشیاء کو ضائع کیاجائے یہ تمام اشیاء رینجرز کے قبضے سے واگزار کراکرواپس کرائی جائیں اور علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش فی الفورختم کرائی جائے۔

  • رینجرزنےعدالت سے قمرمنصورکاریمانڈ حاصل کرلیا

    رینجرزنےعدالت سے قمرمنصورکاریمانڈ حاصل کرلیا

    کراچی: رینجرزنے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء قمرمنصورکو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق انچارج قمر منصورکو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے راہداری ریمانڈ حاصل کیا۔

    رینجرزذرائع کے مطابق تعطیلات کے سبب جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اورعید کی تعطیلات کے بعد قمر منصورکو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے باقاعدہ ریمانڈ حاصل کی جائے گا۔

    قمر منصور کو پاک فوج کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی نفرت آمیز تقاریر میں سہولت کار کی حیثیت سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    عید سے ایک رات قبل رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو پرچھاپہ مارکررابطہ کمیٹی کے موجودہ انچارج کیف الوریٰ اور قمر منصور کو حراست میں لیا تھا۔

    کیف الوریٰ کو ابتدائی تفتیش کے بعد رینجرز نے جانے کی اجازت دی دے تھی۔

    اسی رات ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی کی گرفتاری کے لئے بھی ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سیاسی مرکز پر رینجرز کا یہ دوسرا چھاپہ تھا اس سے قبل 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے 90پر ریڈ کیا تھا جس میں سینئررہنماء عامرخان سمیت بڑی تعداد میں کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔


    ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


    بعد ازاں عامرخان کو 30 جون 2015 کو عدالت نے ضمانت سے رہا کیا گیا تھا۔

  • سندھ میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذکردیا گیا ہے،الطاف حسین

    سندھ میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذکردیا گیا ہے،الطاف حسین

    کراچی / لندن : متحدہ قومی موؤمنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذکردیا گیا ہے، یہ بات انہعں نے الندن سے اپنے جاری بیان میں کہی،۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے مک مکا کرکے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے، برطرف سرکاری افسران پہلے ہی ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا حکمراں طبقہ، ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے سے لیکر آج تک مہاجروں اورایم کیوایم کے سادہ لوح ارکان پارلیمنٹ کو بہکاتارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کیف الوریٰ اور قمرمنصورکو تقریرپرتالیاں بجانے کے جرم میں گرفتارکیا گیا۔

  • سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی

    سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی

    کراچی : سندھ میں رینجرزکےقیام میں توسیع کانوٹی فیکشن جاری کردیا گیا، رینجرزکےقیام میں توسیع آرٹیکل ایک سو سینتالیس کےتحت کی گئی ہے۔

    نوٹی فیکشن کےمطابق امن و امان کے قیام میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے اب رینجرز اٹھارہ جولائی دو ہزارسولہ تک سندھ میں قیام کرے گی۔

    ذرائع کاکہناہےکہ پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نےرینجرز کےقیام میں توسیع کی ہدایت کی تھی۔دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے  آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایات دیں کہ سندھ اسمبلی سے آرٹیکل 147کے تحت پاکستان رینجرز کے قیام کے لئے فوری طور پر توثیق کی جائے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے۔