Tag: rangers

  • رینجرزکی لیاری میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرزکی لیاری میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ گینگ وار کی جانب سے انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحے میں 2 ایل ایم جی، 2 ایس ایم جی، 3آٹھ ایم ایم رائفل، ریپیٹر،ایک 9 ایم ایم پسٹل، ایمونیشن اور25 آوان بم بھی شامل ہیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ، ایمونیشن ممکنہ دہشت گردی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

    رینجرزکی کراچی میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • کراچی : گھروں میں چوریاں کرنے والی ماسیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : گھروں میں چوریاں کرنے والی ماسیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے گھروں کا صفایا کرنے ولی دو ماسیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو حراست مین لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹ اہوا مال برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک چار میں گھریلو ماسیوں نے گھرکا صفایا کرڈالا، لاکھوں روپے اور زیورات برآمد کرلیے گئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں چورماسیوں کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے اور زیورات برآمد کرلیے، ماسیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتارماسیاں عصمہ اور ثنا آپس میں سگی بہنیں ہیں،دونوں بہنیں گزشتہ دنوں ساہیوال سے مسافر کوچ کے ذریعے کراچی آئیں، دونوں چور ماسیوں نے کراچی آکر کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافرخانے میں رہائش اختیارکی۔

    پولیس کے مطابق چور ماسیوں نے گزشتہ دنوں ہی خورشید نامی شہری کے گھر ملازمت اختیار کی، گرفتار ہونے والی چور ماسیوں کے اہل خانہ ساہیوال میں ہی مقیم ہیں،گرفتار چور ماسیوں کے قبضے سے چوری کیے گئے زیور اور رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے کارروائی کرکے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی پرفیوم چوک کے قریب کی گئی، گرفتار ملزمان میں تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید شامل ہیں، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نے نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ہائی وے اور لیاقت آباد سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی،اس گروہ نے 20 مئی 2019 کو بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں ہائی فلائی سی این جی اسٹیشن پر 8 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی اور19جون کو بفرزون کلینک پر ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔

  • رینجرز کے چھاپے : کراچی کے مختلف علاقوں سے چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کے چھاپے : کراچی کے مختلف علاقوں سے چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کھارادر،ماڑی پور،میمن گوٹھ، اور گڈاپ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان عادل عرف لمبا، اویس عرف انو والا، دانش، میثم مہدی، جمشید اور شیخ عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان بھی برآمدکیا گیا ہے تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • رینجرز کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم، شہریوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی

    رینجرز کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم، شہریوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی

    کراچی : شہر قائد میں ہیٹ ویو کے پیش نظر رینجرز کی جانب سے شہر بھر میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں گرمی سے ستائے لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی اوراندورن سندھ مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردئیے گئے۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہکراچی میں نرسری شاہراہ فیصل، پنجاب کالونی، کالاپُل، چاکیواڑہ، ماڑی پورروڈ ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ وزیرمینشن، پاکستان چوک ، گلبائی چوک، ہاکس بےروڈ، گرومندر، اللہ والی چورنگی، کے ڈی اے چوک، سرجانی ٹاؤن میں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ڈسکو موڑ، سنگر چورنگی، لانڈھی، شاہ لطیف، بن قاسم، گلشن حدید، عائشہ منزل، ایف بی ایریا، سخی حسن ، سہراب گوٹھ، حیدری مارکیٹ، قلندریہ چوک ،حب ریور روڈ، گلشن مزدوراور لیاقت آباد میں بھی ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے ساتھ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کے لیے طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • عید پرسیکیورٹی انتظامات مکمل، زبردستی فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے، رینجرز

    عید پرسیکیورٹی انتظامات مکمل، زبردستی فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے، رینجرز

    کراچی: شہرقائد میں عید الفطر کے موقع پر امن و امن کو یقینی بنانے کے لیے سندھ رینجرز نے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات مکمل کرلیے، کسی کو بھی زبردستی فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات، مساجد ، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہر کی شاہ راہوں پر رینجرز کے جوان تعینات رہیں گے، اسنیپ چیکنگ،موبائل پٹرولنگ اورموٹرسائیکل سوار دستوں کا گشت مزیدبڑھادیاگیاہے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہر میں عید الفطر کے موقع پر اسلحہ لےکر چلنے اورہوائی فائرنگ کی اجازت کسی صورت نہیں ہو گی اورقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کسی بھی فردیاادارےکوزبردستی فطرہ اکٹھاکرنےکی اجازت نہیں ہے ۔عوام دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک فردیاسرگرمی کی اطلاع فور ی طورپررینجرز ہیلپ لائن پردیں۔

  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، دو ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، دو ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق حالیہ کارروائی میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے. ماڈل ٹاؤن میں کارروائی میں رینجرز نے لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار کیا، عبدالعقیل نامی ملزم بھتہ وصولی اور ڈکیتی میں ملوث ہے.

    ترجمان رینجرز کے گبول ٹاؤن، بلدیہ ٹاوٴن سے 4 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، جو ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان سےغیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان، منشیات برآمد ہوئی ہیں.

    گرفتار کیے جانے والے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا.

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار


    قبل ازیں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے مختلف کارروائیوں میں‌ دو ٹارگٹ کلرگرفتار کیے.

    بلدیہ سے ایم کیوایم لندن کا کارکن فیصل پٹنی عرف برگرگرفتار کیا گیا، ملزم 2009 سے2011 تک 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے.

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق دوسری کارروائی میں‌ جسقم کا سرگرم کارکن مشتاق احمد گرفتار کیا گیا، جو ریلوے ٹریک دھماکوں کے لئےبارودی موادفراہم کرتا تھا.

  • کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، رینجرز نے دو ڈاکوؤں سمیت چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے گاڑیاں چوری کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کامران جان کو خفیہ اطلاع پر ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم شکارپور سے آکر لوگوں کےگھروں میں ڈرائیونگ کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، ملزمان نے تین سال کے دوران کارچوری کی سنچری بنائی، مذکورہ گروہ کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اور ڈکیت شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ماڈل کالونی سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اورعوامی کالونی سے چار ڈکیت گرفتار کیے گئے۔

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کے علاقے طارق روڈ پر رینجرز سے مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر رینجرز موبائل تعینات تھی، جس پر تعینات اہلکاروں نے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکے۔

    موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے رینجرز اہلکار محمدطارق زخمی ہوا، جبکہ جوابی فائرنگ میں ملزم احسان شدید زخمی اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری رب نواز جاں بحق اور توقیرنامی شہری زخمی ہوگیا، زخمی شہری کو اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل، پستول اور چھینے گئے چار موبائل برآمد ہوئے۔

    برآمد کی گئی موٹرسائیکل بہادر آباد کے علاقہ سے سنہ دوہزار اٹھارہ میں چھینی گئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی ملزم برطرف پولیس اہلکار ہے، جس کے قبضے سے ملنے والا پولیس کارڈ جعلی ہے۔

    کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

  • کراچی : ڈکیتی کے دوران چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈکیتی کے دوران چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : طارق روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونیوالا رکشہ بر آمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق طارق روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رینجرز نے لیاری اور گلشن اقبال13ڈی میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طارق روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر چوکیدار کو قتل کردیا تھا، ملزمان میں اکرم عرف ٹک، باقرعرف ملک، آصف عرف جوگی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ واردات کے بعد ملزمان کے کچھ ساتھی پنجاب فرار ہو گئے تھے، مذکورہ ملزمان مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی، جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    گروہ سے تعلق پر دیگر چار ملزمان شاہد، سلیم، عابد، طارق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : گزری پولیس نے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ پکڑ لیا جبکہ رینجرز نے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں قیام امن کیلیے پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں پولیس نے گزری کے علاقے سے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق نجی ریسٹورنٹ کے3ملازمین ڈکیت گروہ کے ساتھی نکلے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے6ملزمان گرفتارکرلیے ہیں، ڈکیت گروہ سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان طالب علم ہیں اور نشہ خریدنے کیلئے ڈکیتی کیا کرتے تھے۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کلفٹن سے ایم کیو ایم لندن کے دو دہشت گرد گرفتار کیے، ملزمان میں کامران الدین عرف لنگڑا اور راشد علی عرف میمن شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ماڈل کالونی سے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں مصب الرحمان، محمد مہتاب اور اسد علی شامل ہیں۔

    مذکورہ ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ ،مسروقہ سامان اورمنشیات برآمد کرلیا گیا ہے۔