Tag: rangers

  • الطاف حسین پاک فوج کومتنازعہ نہ بنائیں، قائم علی شاہ

    الطاف حسین پاک فوج کومتنازعہ نہ بنائیں، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین ہم پرتنقید کرلیں لیکن فوج کومتنازعہ نہ بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد سےلاتعلقی کااظہارکرے یا پھر ان کے خلاف کارروائی کی حمایت کرے، قانون سےبالاترکوئی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جومجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوگا،اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرزکواختیارات دینےکافیصلہ تمام جماعتوں کواعتماد میں لےکرکیا گیاہے،اور تمام جماعتیں اس فیصلے پرمتفق ہیں۔

    شہر قائد میں قیام امن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال ہوگیاہے،لوگ رات دوبجےبھی ساحل سمندرپر جاتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں اغوابرائےتاوان کی وارداتیں مکمل طورپرختم کردی گئی ہیں، قائم علی شاہ نے بتایا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پرجلسہ عام رات بارہ کےبعدشروع کیا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم کی فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار

    ایم کیو ایم کی فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدود کو چھو رہی ہے۔

    رینجرز اورپاک فوج کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لیتےہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اپنی فوج کیخلاف اس قسم کی زبا ن کی اجازت نہیں ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وہ ہی فوج ہے جس کی ایم کیو ایم تعریفیں کرتی تھی اور یہ وہی فوج ہے جس کے ساتھ ایم کیو ایم نو سال شریک اقتدار رہی ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کیسی منطق ہے کہ ایک دن فوج کے حق میں اور دوسرے دن فوج کیخلاف قابل مذمت زبان استعمال کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کا مؤقف صحیح ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے رجوع کرے۔

  • اورنگی ٹاؤن : پولیس مقابلہ،دوملزمان ہلاک،4غیرملکیوں سمیت متعدد گرفتار

    اورنگی ٹاؤن : پولیس مقابلہ،دوملزمان ہلاک،4غیرملکیوں سمیت متعدد گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں ای سی ایل سی پولیس کی کارروائی، دو ملزمان مارے گئے، رینجرز نے گلستان جوہر بلاک اٹھارہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن طوری بنگش کے علاقے میں ای سی ایل سی پولیس نے کارروائی کی ، جس میں دو کارلفٹر مارے گئے ۔

    گلستان جوہر بلاک اٹھارہ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جہاں سے متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

    عیدگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا، گلستان جوہر میں بھی پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب  فیروز آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران کارلفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینی ہوئی گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں، عاصمہ جہانگیر

    نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں، عاصمہ جہانگیر

    لاہور : عاصمہ جہانگیر نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ مذہب کےنام پرمختلف جماعتوں کےقائم عسکری ونگزکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے کون سچا اور کون جھوٹا ہے اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے مطالبہ کیاکہ نائن زیرو واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر ہی چھاپے نہ مارے جائیںبلکہ مذہب کے نام پر مختلف جماعتوں کے قائم عسکری ونگز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے نائن زیروپر رینجرز کے چھاپے پر خوشی کا اظہار کیا ہے لیکن اسے نہیں بھولنا چاہیئے کہ کل ان کا نمبر بھی آ سکتا ہے۔

  • پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

    پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

    کراچی :پولیس اور رینجرز کا مشترکہ جلاس ڈسٹرکٹ سینٹرل میں منعقد ہوا،اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو مؤثر بنانے اور گرفتار ملزمان کے قانونی تقاضوں کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے اجلاس میں پولیس اوررینجرز کےاعلیٰ افسران موجود تھے جس میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن وامان قائم رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    ساتھ ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی قانونی چارہ جوئی اور مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

  • ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعاً کوئی گنجائش نہیں،واسع جلیل

    ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعاً کوئی گنجائش نہیں،واسع جلیل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء واسع جلیل نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ اندھیرے میں رینجرز اہلکار کس کو لے گئے اورکس کو چھوڑ کر چلے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ وقاص رینجرز کی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  وقاص شاہ کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے  تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    واسع جلیل کاکہنا تھا کہ وقاص شاہ  خواتین کی بے عزتی کو روکنا چاہتے تھے، اس دوران رینجرز کی ہوائی فائرنگ سے ایک گولی وقاص شاہ کے سر میں جالگی ، جس کے باعث وہ جاں بحق ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے ،واسع جلیل کاکہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس یافتہ تھا جسے وزارت داخلہ نے جاری کیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر کو توڑ پھوڑ کرکے کمیونیکیشن کو نقصان پہنچایا گیا ہے،ایم کیو ایم ذمہ دار سیاسی جماعت ہے۔

  • نائن زیرو پرچھاپہ قانون کے عین مطابق ہے، چودھری نثارعلی

    نائن زیرو پرچھاپہ قانون کے عین مطابق ہے، چودھری نثارعلی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا ہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ قانون کے دائرے میں رہتےہوئے مارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپر رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر چھاپہ مارا ہے ۔

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی رینجرز اور پولیس کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں  قیام امن کیلئے فوج سے آپریشن کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی جرائم کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیاتھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ آپریشن کی راہ میں سیاسی وابستگیوں کو آڑے آنے نہیں دیا جائے گا۔

  • کراچی: آدھےگھنٹےمیں 4 پولیس اہلکارشہید، دو زخمی

    کراچی: آدھےگھنٹےمیں 4 پولیس اہلکارشہید، دو زخمی

    کراچی:  ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔

    کراچی پولیس کے ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کراچی پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پرفائرنگ کردی جس نے نتیجے میں اے ایس آئی ریاست اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق گل پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاست اور ایک اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکار راشد علی اور جہاںزیب شیدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے آرام باغ سے متصل علاقہ پاکستان چوک پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    واقع پر ایڈشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ واقع کراچی آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہے ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم  گولیوں کے خول ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔

  • سرجانی ٹاؤن میں  پولیس مقابلہ، چار دہشت گرد ہلاک،

    سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، چار دہشت گرد ہلاک،

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر دس میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی ۔

    اس دوران ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔

    ایک دہشت گرد کی شناخت عابد چھوٹا کے نام سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے بھاری مقدار میں بارود ،اسلحہ اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئیں ۔انچارچ سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق چھاپہ کالعدم تنظیم کے امیر کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا اطلاع تھی کہ ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ پانچ ملزمان ہلاک، تین گرفتار

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ پانچ ملزمان ہلاک، تین گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروائی میں دو ملزم ہلاک ہوگئے۔گلشن غازی سے تین ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سےایس ایم جی سمیت دیگراسلحہ اور جہادی لٹریچربرآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نےگرفتار ملزم زیارت گل کی نشاندہی پرلیاقت آبادمیں اغواکاروں کیخلاف کارروائی کی ۔

    اس دوران ملزمان سے مقابلے میں عامر نامی اغواء کار مارا گیا۔ موقع سے فرار کی کوشش میں ملزم زیارت گل بھی رینجرز کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ترجمان رینجرز کےمطابق ملزمان سائٹ ایریامیں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تھے۔

    لیاری کےعلاقے بغدادی میں پولیس کارروائی کے دوران تین گینگ وارملزمان عبدالرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرینیڈ اور علی شان عرف شان مارےگئے۔

    پولیس کےمطابق ہلاک ملزمان تیس سےزائدافرادکی ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ناظم آبادنمبردو اور سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔