Tag: rangers

  • کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں اہم کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب مزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم اور متعد سنگین دوارداتوں میں ملو ث ہیں، ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کیے جاچکے ہیں۔


    رینجرز کی کارروائیاں،23ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد


    ترجمان رینجرز کے مطابق مذکورہ کارروائیاں کراچی کے جن علاقوں میں کی گئیں ان میں ملیرسٹی، لیاقت آباد، میمن گوٹھ اور لانڈھی شامل ہے، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ رینجرز نے شہر قائد میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 23 ملزمان کو حراست میں لیا تھا، گرفتار ملزمان میں سیاسی کارکنان کے علاوہ بھتہ خور، منشیات فروش اور ڈکیتی کے ملزمان بھی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے تھے، ترجمان کے مطابق ملزمان سے متعلق اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، غیرقانونی اسلحہ خرید و فروخت کا بھی انکشاف ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواب شاہ : رینجرز کی کارروائی، مراد علی شاہ کےسابق معاون خصوصی اسمعیل ڈاہری گرفتار

    نواب شاہ : رینجرز کی کارروائی، مراد علی شاہ کےسابق معاون خصوصی اسمعیل ڈاہری گرفتار

    نواب شاہ: رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مقدمات میں مطلوب مراد علی شاہ کے سابق معاون خصوصی اسماعیل ڈاہری کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقدام قتل، غیرقانونی اسلحہ ،اراضی پر قبضوں سمیت پانچ سنگین مقدمات میں مطلوب مرادعلی شاہ کےسابق معاون خصوصی اسمعیل ڈاہری قانون کے شکنجے میں آگئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر نوابشاہ کےعلاقے دولت پورمیں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکےانتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاھری کو حراست میں لےکر بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمٰعیل ڈاہری کو حراست میں لے کر پانچ ایس ایم جیز، بارہ میگزین، پسٹل، دو گرنیڈ لانچر، چالیس راؤنڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    ملزم اسماعیل ڈاھری کے کیخلاف پانچ ایف آئی آر درج ہیں، ملزم اقدام قتل،غیرقانونی اسلحہ رکھنے ، اراضی پر قبضوں سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

    رینجرز حکام کے مطابق کارروائی میں اسماعیل ڈاھری کا کوئی ساتھی گرفتار نہیں کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی، رینجرز کی مچھر کالونی میں کارروائی، 2 اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب

    کراچی، رینجرز کی مچھر کالونی میں کارروائی، 2 اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق 19 جون کو سلیم خان نامی شخص کی ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی کہ ان کا بیٹا صبح 11 بجے سے لاپتہ ہے، جس کے اغوا کا شبہ بخت بیدار عرف چیرا اور اس کے بھائی عبدالحمید نامی شخص پر ہے۔

    رینجرز کی آپریشنل اور انٹیلی جنس ٹیم کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بخت بیدار عرف چیرا اور عبدالحمید کو محمدی کالونی سے گرفتار کرکے مغوی لڑکے سمیع اللہ کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے سمیع اللہ کو رسیوں سے باندھا ہوا تھا اور اس کے چہرے پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزم بخت بیدار پر جیکسن اور ڈاکس تھانے میں پانچ ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ ملزم کے بھائی عبدالحمید کو اغوا کے جرم میں سہولت کاری پر گرفتار کیا گیا ہے، دونوں ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں مقابلہ، ایک رینجرز اہلکار شہید، دو شدید زخمی

    کراچی میں مقابلہ، ایک رینجرز اہلکار شہید، دو شدید زخمی

    کراچی: شہر قائد میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ میں خطرناک ٹارگٹ کلر کی اطلاع پر کارروائی کی گئ اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے باعث ایک اہلکار شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اس موقع پر ملزمان نے رینجرز کی ریکی پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز حوالدار الیاس شہید جبکہ سپاہی ابراہیم اور امیر زخمی ہوگئے۔


    لیاری میں مقابلہ: رینجرزاہلکار شہید، 3 زخمی، 5 دہشت گرد ہلاک


    ترجمان کے مطابق زخمی رینجرز اہلکاروں کو سی ایم ایچ ملیر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھی علیم الدین گرفتارہیں اور رینجرز پر فائرنگ کرنے والا ملزم شہباز عرف اسامہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی، رینجرز اور پولیس کا علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔


    کراچی :لانڈھی خرم آباد میں مقابلہ، 2رینجرز اہلکار شہید


    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اہلکاروں اور گینگ وار کے کارندوں میں مقابلہ ہوا تھا جس کے باعث پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید بھی ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رینجرز کی کارروائیاں،23ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائیاں،23ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے شہر قائد میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 23ملزمان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان میں سیاسی کارکنان کے علاوہ بھتہ خور، منشیات فروش اور ڈکیتی کے ملزمان بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرکے 23ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ملزمان شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ متعدد ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ترجمان کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، غیرقانونی اسلحہ خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • طالب علم اپنی صلاحتیوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں: ڈی جی رینجرز سندھ

    طالب علم اپنی صلاحتیوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں: ڈی جی رینجرز سندھ

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ طالب علم اپنی صلاحتیوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں، سندھ یونیورسٹی کے کئی طالبعلموں نے ملک کا نام روشن کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو یونیورسٹی میں طالب عملوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہتر امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، شہر میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے امن بحال کیا جبکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے طالبعلموں کا کردار اہم ہوتا ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا جامشورو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر مختلف جامعات کے وی سی اور طالب عملوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے رینجرز کے کردار کو بھی سراہا، علاوہ ازیں انہوں نے حیدرآباد، میرپور خاص سول انتظامیہ اور پولیس افسران سے بھی ملاقات کی۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں 53 واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا تھا کہ لوگ ہمارے بارے میں گمان کرتے ہیں کہ رینجرز 30 سال سے کراچی میں موجود ہیں، لیکن امن قائم نہیں کیا، لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اختیارات ہی گزشتہ 5 سال پہلے دیے گئے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کراچی میں 5 سال پہلےکوئی ایسا تاجر نہیں تھا جس کو بھتے کی پرچی نہ ملی ہو، کراچی میں روزانہ 5 سے زائد اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں، قربانیاں دے کر امن بحال کیا، پولیس کےجوانوں کا بھی قیام امن میں اہم کردار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک شہروں میں تھا لیکن اب 166 نمبر پر ہے، ماضی میں شہر انارکی کا شکار تھا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کو بحال کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں 53 واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے رینجرز 30 سال سے کراچی میں ہے لیکن امن قائم نہیں ہوا لیکن ہمارے پاس اختیارات ہی گزشتہ 5 سال پہلے دیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں 5 سال پہلےکوئی ایسا تاجر نہیں تھا جس کو بھتے کی پرچی نہ ملی ہو، کراچی میں روزانہ 5 سے زائد اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں، قربانیاں دے کر امن بحال کیا، پولیس کےجوانوں کا بھی قیام امن میں اہم کردار ہے۔

    قائد اعظم کے افکار نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، ڈی جی رینجرز

    میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ لسانی اور سیاسی بنیادوں پر 1986 سے اب تک 52 ہزار شہری مارے گئے، شہر میں امن برقرار رکھنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور کراچی کو حالت جنگ میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    کراچی: ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والی بہادر بیٹی کو ڈی جی رینجرز کی شاباش

    جناح اسپتال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فخر ہے ایک خاتون جناح اسپتال کو کامیابی سے چلا رہی ہے، اسپتال کی عوام کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : رینجرزکی کارروائی، سرجانی ٹاؤن کے مکان سے اسلحے کا ڈھیر برآمد

    کراچی : رینجرزکی کارروائی، سرجانی ٹاؤن کے مکان سے اسلحے کا ڈھیر برآمد

    کراچی : رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا، ہتھیار شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپائے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں شرپسندوں کے خلاف بڑا ایکشن کرکے شہر کو تباہی سے بچالیا، خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیااسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی، زیرتعمیرمکان میں کھدائی کی تو ہتھیار اور گولیاں ملیں، برآمد اسلحے میں دو ایس ایم جیز، ایم پی فائیو،30بور پسٹل، ریپیٹرز، شارٹ گن اور مختلف ہتھیاروں کی ایک ہزار کے قریب گولیاں شامل ہیں۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایا تھا، ہتھیار شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھے، امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ترجمان رینجرز نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ہیلپ لائن1101پر دیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مہمند ایجنسی اور ڈی جی خان میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    مہمند ایجنسی اور ڈی جی خان میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    مہمند ایجنسی: فاٹا کے ضلعے مہمند ایجنسی اور ڈیرہ غازی خان میں رینجرز کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مہمند ایجنسی اور ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیے،  رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے، مارے گئے دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، ریمورٹ کنٹرول بم، خود کش جیکٹس، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں رینجرز کی جانب سے جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو رینجرز کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی اس دوران فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جبکہ جوابی کارروائی سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ڈی جی خان میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    دوسری جانب مہمند ایجنسی میں قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا، مارے گئے دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔

    مہمند ایجنسی: پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ‘ 5اہلکار شہید‘ 10دہشت گردہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرنے کا اعلان کرے: گورنر سندھ

    اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرنے کا اعلان کرے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم نے شہر میں قیام امن کی خاطر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر رینجرز کو اختیارات دلائے جس کے بعد رینجرز نے زبردست آپریشن کیا، اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرنے کا اعلان کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2013 میں کراچی کے حالات پر سب پریشان تھے، 15 سال سے کراچی کا امن تباہ تھا، شہر میں کب ہڑتال ہوجائے پتہ نہیں چلتا تھا، اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرے۔

    کل تک کراچی کو بند کرانے والوں کے گھروں پر آج تالے پڑے ہیں، گورنر سندھ

    انہوں نے کہا کہ 2017 سے اب تک شہر ایک بار بھی بند نہیں ہوا، 2013 میں معیشت کی حالت بھی خراب تھی، معاشی بد حالی اور بد امنی سے ملک برباد ہورہا تھا، کراچی کے حالات کے پیچھے سیاسی جماعتوں کا بڑا ہاتھ تھا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدالت نے کہا تھا کہ کراچی کی تین سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں، نواز شریف نے واضح کردیا تھا کہ شہر میں قیام امن کے لیے کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    بچوں نے جان قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا، گورنر سندھ

    یاد رہے گذشتہ مہینوں گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ایک جماعت نے ووٹ کے حصول کی خاطر برباد کیا اور لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداوں کو اختیارات دیکر کراچی میں امن قائم کیا اور ترقی کا نیا سفر شروع کیا جس نے شہر کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کیا اور اب  شہر قائد کا وقار بلند ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔