Tag: rangers

  • ایم کیوایم لندن کا یادگار شہدا جانے کا اعلان، عزیزآباد کے راستے سیل

    ایم کیوایم لندن کا یادگار شہدا جانے کا اعلان، عزیزآباد کے راستے سیل

    کراچی : ایم کیو ایم لندن کے یادگار شہدا جانے کے اعلان کے بعد نائن زیرو ، جناح گراؤنڈ، عائشہ منزل، لیاقت علی خان چوک اور اطراف کے راستے بند کردیے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن نے یادگار شہدا پر حاضری کے پروگرام کے پیش نظر عزیزآباد کے کئی راستے سیل کردیئے گئے، رینجرز اور پولیس، وومن پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکارکی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    پولیس نےعائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستوں کو بند کردیا جبکہ جناح گراؤنڈ اور نائن زیرو جانے والی سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرکے سڑک بلاک کردی گئی ہیں۔

    رکاوٹوں سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عزیز آباد اور اطراف کی تمام مارکیٹیں بند ہیں، ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث خواتین کا بھی پیدل مارچ ممکنہ کشیدگی سے نپٹنے کیلئے رینجرز کے جوانوں نےبھی ڈٰیوٹیاں سنبھال لیں۔

    علاقے میں بکتربند گاڑیاں اورواٹرکینن بھی موجود ہے۔

    ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیوایم لندن کے کارکنوں کو یادگار شہداء کی جانب مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہدایت ہے کسی کو بھی لیاقت علی خان چوک نہ دینے جایا جائے، جوہر آباد کے سب انسپکٹر نےعلاقے میں اپنے گھروں کو جانے سے روک دیا، علاقہ مکین متبادل راستوں سے اپنے گھروں کو جائیں۔

    یاد رہے کہ ایم کیوایم لندن رہنماؤں نے آج پارٹی کی یادگارشہدا پر حاضری کا اعلان کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : شہدائے یادگار پر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان آمنے سامنے 


    واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نائن زیرو کے قریب یادگارہ شہدا پر حاضری دینے کی کوشش کی تاہم رینجرز نے انہیں روک دیا اور صرف بزرگوں اور خواتین کو جانے کی اجازت دی تھی۔

    نومبر 2016 میں  عزیزآباد میں واقع شہدائے یادگار پر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے تھے اور صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، ایم کیو ایم لندن کے کارکنان نے قائد ایم کیو ایم کے حق میں شدید نعرے بازی کی تھی۔

    خیال رہےمیئر کراچی وسیم اختر کو آخری مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ ایک ریلی کی صورت مزارِ قائد پہنچے اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ عزیز آباد میں واقع ایم کیو ایم کے شہدائے یاد گار حاضری دینے پہنچنا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے کارکن گرفتار، گٹرسے اسلحہ برآمد

    ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے کارکن گرفتار، گٹرسے اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس اور رینجرز نے شہر میں بڑی کارروائیاں کرکے ایم کیو ایم لندن اور ایم کیوایم پاکستان کے کارندوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہوگیا، سیکیورٹی اداروں نے مختلف مقامات پر تابڑ توڑ کارروائیاں کیں۔

    رینجرز نے ایم کیوایم لندن اور پاکستان کے دو کارندے دھرلیے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    علاوہ ازیں سی ٹی ڈی نے ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور کے ایم سی کے گھوسٹ ملازم ارشد مغل کو گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پرایم کیوایم لندن کا پارک کے گٹر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

    بریگیڈ پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرکے چار اسٹریٹ کرمنل دھرلیے۔ ملزمان کے قبضے سے چار پستول، گولیاں اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان پہلے بھی جیل جاچکےہیں اور اب منظم گروہ چلارہے تھے۔

  • اسلام آباد دھرنا : ڈیڈ لائن ختم، انتظامیہ تا حال کوئی کارروائی نہ کرسکی

    اسلام آباد دھرنا : ڈیڈ لائن ختم، انتظامیہ تا حال کوئی کارروائی نہ کرسکی

    اسلام آباد : دس روز سے اسلام آباد میں موجود دھرنے کے شرکاء کو ہٹانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، تین گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ کوئی اقدام نہ کرسکی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دیئے بیٹھے مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنان کو ہٹانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم صادر کیا تھا لیکن ڈیڈ لائن کو گزرے تین گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے.

    آخری اطلاعات تک انتطامیہ کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی درخواست پررینجرز کو طلب کیا گیا ہے.

    ڈپٹی کمشنر نے رینجرز کے سیکٹر کمانڈر سے نفری طلب کرلی، آپریشن کیلئے رینجرز کے ایک ہزار اہلکار پولیس کی معاونت کریں گے، رینجرز کو پولیس اورایف سی کے ہمراہ مختلف مقامات پرتعینات کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے کچھ داخلی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ آئی ایٹ اور فیض آباد کے اطراف کے مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضلعی انتظامیہ دھرنے کو کرکٹ میچ کی طرح دیکھ رہی ہے۔ مجسٹریٹ حکومتی رٹ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    سماعت کے دوران ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ دھرنے والوں نے پتھرجمع کیے ہوئےہیں، دس سے بارہ ہتھیار بھی ہیں۔ جسٹس شوکت نے کہا کہ آپ سیانے ہوتے تو انہیں روات سے آگے آنے ہی نہ دیتے۔

    دھرنے سے اسلام آباد کے مکینوں کے حقوق سلب ہوئے ہیں ہر حال میں دس بجے تک تمام راستوں سے رکاوٹیں دور کی جائیں۔ دس روز سے اسلام آباد یرغمال بنا ہوا ہے، اب مزید برداشت نہیں ہوگا، فیض آباد پر بیٹھے دھرنے والے خود نہ اٹھے تو انہیں اٹھایا جائے۔

  • سندھ رینجرز نے چہلم کے موقع پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا

    سندھ رینجرز نے چہلم کے موقع پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی : سندھ رینجرزنےچہلم کےموقع پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا اور تین دہشت گردوں کو ہلاک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اندرونِ سندھ روہڑی کے علاقے میں امام بارگاہ باب کربلا روہڑی کی طرف جانے والے راستے پر سندھ رینجرز کی طرف سے لگائے گئے ناکے کو تین مشکوک افراد نے بائی پاس کرنے کی کوشش کی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ جب ان مشکوک افراد کو ناکے پر موجود رینجرز کے اہلکاروں نے چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا توان مشکوک افراد نے انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ ان مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے رینجرز اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    اسی دوران دو مشکوک افراد نے خود کش جیکٹس سے دھماکہ کرنے کی کوشش کی لیکن رینجرز اہلکاروں کی بروقت اور موثر فائرنگ کے نتیجے میں تینوں مشکوک افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    خود کش جیکٹوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔


    مزید پڑھیں :  شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے


    اب تک کی تحقیقات کے مطابق ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اوران کا ہدف امام بارگاہ باب کربلاروہڑی تھی، تینوں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس سے ان کے باقی ماندہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    اس سے قبل پاکستان رینجرز سندھ کوانٹیلی جنس بنیاد پر اطلاعات ملیں کہ کچھ دہشتگرد کراچی اور اندرون سندھ میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کر سکتے ہیں۔

    ان معلومات کی بنیاد پر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چہلم حضرت امام حسین اور تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رینجرزکی کارروائی، کارچورگروہ گرفتار،51 گاڑیاں برآمد

    رینجرزکی کارروائی، کارچورگروہ گرفتار،51 گاڑیاں برآمد

    کراچی : سندھ میں رینجرز نے تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرکے چوری کی گاڑیاں برآمد کرلیں، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرکے بین الالصوبائی گروہ کے دو کارندوں کو حراست میں لے لیا، کار چور گروہ رینٹ اے کار کی گاڑیوں پر ہاتھ صاف کرتا تھا۔

    اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈیئر نسیم پرویز نے کہا کہ ناظم آباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو مشکوک افراد کو روکا گیا تو دوران تلاشی ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    دوران تفتیش ملزمان سے گاڑیاں چھیننےاور چوری کی دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا، انہوں نے بتایا کہ ملزمان بین الالصوبائی گروہ کے کارندے ہیں اور چوری شدہ گاڑیوں کو جرائم کیلئے استعمال کرتے تھے۔

    ملزمان نے رینٹ اے کار والوں سے بھی متعدد گاڑیاں ہتھیائیں، گروہ سے اکیاون گاڑیاں برآمد کی گئیں ہیں، برآمد ہونے والی کاروں میں نئے ماڈل کی39گاڑیاں شامل ہیں، گروہ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیاگیا دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

    بریگیڈئیر نسیم کا کہنا تھا کہ رینجرز کی مؤ ثرکارروائیوں کی وجہ سے شہر کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔


    مزید پڑھیں: رینجرز نے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا


    بریگیڈیئر نسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رینجرز کے مینڈیٹ پر سوال کیا جاتا ہے،کیا اندرون سندھ کنویں بنانا بھی رینجرز کامینڈیٹ ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں رینجرزکے مینڈیٹ پرسوال اٹھایاجاتا ہےلیکن رینجرز کےآنےسےامن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے۔

  • کراچی: رینجرز نے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا

    کراچی: رینجرز نے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا

    کراچی : رینجرز نے کراچی میں بڑی کارروائی کرکے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا، گروہ کا سرغنہ جہان داد عرف جیڈی متحدہ یونٹ چوالیس کا کمیٹی ممبر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کے لئے قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے، رینجرز نے کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ آٹھ افراد پر مشتمل ہے، گروہ سرغنہ جہان داد عرف جیڈی متحدہ یونٹ چوالیس کا کمیٹی ممبر رہا ہے۔ گرفتار گروہ بینک ڈکیتیوں ،اے ٹی ایم اور پمپ اسٹیشنوں پر لوٹ مار کرتا تھا۔

    ملزم جہان داد جیڈی دس سال سے ڈکیت گروہ کی سرپرستی کررہا تھا، ملزم اس کے علاوہ وال چاکنگ، فائرنگ اور ہڑتالوں کے دوران بازار بند کرانے میں بھی ملوث رہا ہے۔


    مزید پڑھیں: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کے 8 دہشت گرد ہلاک


    اس کے علاوہ ملزم ساتھیوں کو اسلحہ فراہم کرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کیلئے بھیجتا تھا، ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے گروہ کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی: میمن گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی ‘ دہشت گرد ہلاک


  • کراچی، رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عید گاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے آصف عرف پکوڑے کو گرفتار کیا، ملزم ہوائی فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    یہ پڑھیں: کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ، درخشاں اور گڈاپ سے لیاری گینگ وار کے تین کارندوں جبکہ بغدادی، کلری اور کورنگی سے پانچ اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ رینجرز نے چند روز قبل بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جس میں لیاری گینگ وار کا کارندہ مدثر عرف مودی بھی شامل تھا۔

    ایم کیو ایم لندن کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

    یاد رہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

  • ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، خالی مکان سے اسلحہ برآمد

    ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، خالی مکان سے اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے شہر قائد کے دو مقامات سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، منگھو پیر سے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے لئے قانون کے رکھوالے محترک ہوگئے، جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

    ناظم آباد میں رینجرز نے خالی مکان میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، اسلحے میں پانچ دستی بم، تیس بور کی بارہ پستول، ڈیٹو نیٹرز اور مختلف اقسام کے دو سو اٹھارہ راؤنڈز شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ رینجرز نے میمن گوٹھ میں کارروائی کرکے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم بھی گرفتار ہوا ہے۔ برآمد اسلحے میں چار ایس ایم جی، دو تیس بور کے پستول، ایک ایم سکسٹین رائفل ،ریپیٹر ،سیون ایم ایم رائفل ،اکیس میگزین اورآٹھ سو اکیانوے راؤنڈز شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں منگھوپیر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔ ملزم سے تیس بور کا پستول اور پانچ راؤنڈز اور چرس برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر عامر عرف کالا ساکران میں روپوش تھا جس کو منگھو پیر بند مراد کے قریب سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

  • کراچی: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع

    کراچی: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی جس کے بعد رینجرز کے پاس خصوصی اختیارات 12 جنوری 2018 تک  رہیں گے۔

    قبل ازیں اگست میں رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی تھی جس کی مدت 12 اکتوبر کو ختم ہورہی تھی۔

    وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی جس پر مراد علی شاہ نے منظوری کے دستخط کیے جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

    واضح رہے کہ شہر کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو نوے کی دہائی میں تعینات کیا گیا تھا، 2013 میں کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد اسمبلی سے پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس منظور ہوا تھا جس میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی اجازت دی گئی تھی۔

  • نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید

    نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے، نواز شریف کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاک فوج ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید نے کہا کہ احسن اقبال کوروکا توان کی شان میں خلل پڑگیا، یہ منہ اور مسورکی دال، ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ ہے، احتساب عدالت میں شرارت ہوسکتی ہے، رینجرزکی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے۔

    اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خاموشی کے ذریعے بہت بڑی بات کی گئی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے اور پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے پر کام کررہے ہیں، وہ ملک کی معیشت کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، نوازشریف کےذہن میں یہ بات ہے کہ فوج ان کے راستےمیں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہرسطح پر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ساری صورتحال کے ماسٹرمائنڈ نوازشریف ہیں، یہ لوگ بے نقاب ہوگئےہیں اس لیے ان کو جےآئی ٹی اچھی نہیں لگتی کیونکہ جے آئی ٹی میں ان کا پوسٹ مارٹم جو ہوگیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ تو مجھے طعنے دیتے تھے اور خود ان پر اسمبلی کے دروازے بند ہوگئے، ان کی کوشش ہے کہ اپنی مرضی کا چیئرمین نیب اورمرضی کی عبوری حکومت لے آئیں، نظرثانی اپیل مسترد ہوئی پھر بھی اسمبلی کے زور پر ترمیم کرا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق میں نے بات کی تو یہ لوگ مارنے چڑھ دوڑے اوربعد میں انہوں نے اس کی خود تصحیح کی، کیا نواز شریف کی مرضی کے بغیر ختم نبوت سے متعلق ترمیم ہوئی؟

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والوں کے ساتھ وہ ہوگا جو یاد رکھا جائے گا، پاک فوج اسلام کی فوج ہے، ناموس رسالت کی حفاظت فوج کرے گی، عوام پاک فوج اورعدلیہ کےساتھ ہے، وقت آنے پرعوام اپنا کردارادا کرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی پیسوں کے ذریعےاشتعال پھیلانے والوں کو روکنا چاہیے، اس وقت مین پلیئرنوازشریف ہیں جو منفی بیانات دے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔